Posts

Showing posts from June, 2024

ربیع الاول (واقعات)

  ربیع الاول (واقعات) پہلا دن لیلۃ المبیت اور ہجرت پیغمبرؐ زینب بنت خزیمہ پیغمبرؐ کی زوجہ گرامی کی مدینہ میں رحلت (٤ق) پیغمبرؐ کا بدن مبارک دفن ہوا (١١ق) حضرت زہراء(س) کے گھر پر ہجوم (١١ق) کوفہ میں توابین کے قیام کا آغاز، اموی حکومت کے خلاف جس کا لیڈر سلیمان بن صرد خزاعی تھا (٦٥ق) امام حسن عسکریؑ کی شہادت (ایک قول) (٢٦٠ق) ابن منیر کی وفات(٦٨٣ق) دوسرا دن سید محمد باقر شفتی کی وفات (١٢٦٠ق) تیسرا دن یزید بن معاویہ کے سپاہیوں کے ہاتھ کعبہ کی تخریب (٦٤ق) آقا محمد کبیر کی وفات (١٣٦٩ق) چوتھا دن پیغمبرؐ کا غار ثور سے نکل کر مدینہ کی جانب حرکت کرنا (١ق) یوسف بحرانی کی وفات (١١٨٦ق) پانچواں دن امام حسینؑ کی بیٹی سکینہ کی وفات (١١٧ق) چھٹا دن مولانا جلال الدین محمد رومی (مولوی) کی ولادت (٦٠٤ق) آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی میر صادقی کی وفات (١٤٣٢ق) ساتواں دن آیت اللہ شیخ محمد رضا آل یاسین کی ولادت (١٢٩٧ق) آٹھواں دن امام حسن عسکریؑ کی شہادت (٢٦٠ق) حسین بن عبدالصمد حارثی شیخ بہائی کے والد کی وفات (٩٨٤ق) نواں دن عمر بن سعد کی وفات (٦٦) امام زمان(عج) کی امامت کا آغاز (٢٦٠ق) آیت اللہ سید علی حسینی سیستا...

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ

  حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ پر ایک نظر (حصہ اول)*  حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی صاحبزادی، امام علی رضا علیہ السلام کی ہمشیرہ اور امام محمد تقی جواد علیہ السلام کی پھوپھی محترمہ ہیں۔آپ کی ولادت یکم ذیقعد 173 ہجری قمری اور دوسری روایت کے مطابق 183 ہجری قمپری میں مدینہ منورہ میں ہوئی۔ آپ کی والدہ ماجدہ کا نام نجمہ اور دوسری روایت کے مطابق خیزران تھا۔آپ امام موسی کاظم علیہ السلام کی سب سے بڑی اور سب سے ممتاز صاحبزادی تھیں۔ممتاز شیعہ عالم شیخ عباس قمی اس بارے میں لکھتے ہیں: امام موسی کاظم علیہ السلام کی صاحبزادیوں میں سب سے بافضیلت سیدہ جلیلہ معظمہ فاطمہ بنت امام موسی کاظم علیہا السلام تھیں جو معصومہ کے نام سے مشہور تھیں۔ آپ کا نام فاطمہ اور سب سے مشہور لقب معصومہ تھا۔ یہ لقب انہیں امام ہشتم علی رضا علیہ السلام نے عطا فرمایا تھا۔ اگرچہ زمانے نے امام موسی کاظم علیہ السلام کی مسلسل گرفتاریوں اور شہادت کے ذریعے آپ سے باپ کی محبت چھین لی تھی لیکن بڑے بھائی کے شفقت بھرے ہاتھوں نے آپ کے دل پر غم کے بادل نہیں آنے دیئے۔ حضرت فاطم...

11  ذیقعدہ ولادت با سعادت امام رضا

  **أَلسَّلٰامُ عَلَیکَ یٰاعَلی اِبنِ موسَی أَلرّضٰآ أَلمُرتَضٰی 🌸* ولادت با سعادت امام رضا ع مبارک✨* 🙏🌹      🌹*11  ذیقعدہ*🌹 *11 ذیقعدہ روز ولادت باسعادت سلطان العرب و العجم، شہنشاہ خراسان، ولی پروردگار، امام علی رضا علیہ السلام  کے پر مسرت موقع پر تمام مئومنین و مئومنات، علماء و زعماء، مراجع عظام، ولی فقیہ آیت اللہ خامنہ ای، اور بالخصوص حجت پروردگار امید مظلومین جہاں یوسف زہرا حضرت امام حجت ابن الحسن العسکری علیہم السلام کی خدمت میں تبریک و تہنیت عرض کرتی ہوں ⚘⚘*🎂🌹 ❤️🌷❤️ خدایا! ہمیں امام رضا علیہ السلام کی سیرت پر چلنے اور  ہمیں ہمارے زمانے کے امام کی معرفت اور ان کے فرامین پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما.🤲🏻 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ. 11 ذیقعدہ روز ولادت باسعادت سلطان العرب و العجم، شہنشاہ خراسان، ولی پروردگار، امام علی رضا علیہ السلام کے موقع پر تمام مومنین بالخصوص امام زمانہ عج کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں 💐🥳 🎉🎊 *امام علی رضا علیہ السلام:* "آلِ محمد کی محبت پر بھروسہ کر کے نیک اعمال اور عب...

9 ذی الحجہ یومِ عرفہ کے اعمال*

  *9 ذی الحجہ یومِ عرفہ کے اعمال*  عرفہ کے دن غسل مستحب ہے قربتہ الی اللہ کی نیت سے ہوگا اقاےسیستانی کے مقلد کے لیے ۔ یہ غسل ان سب غسل پر فضیلت رکھتا ہے جو ہم نے پورے سال کیے ہیں۔شب قدر وغیرہ کے غسل۔ غسل کی نیت عرفہ کا غسل کرتی ہوں قربتہ الی اللہ ۔ اس غسل کے ثواب میں اپنے مرحومین کو اور زندہ عزیزوں کو سب کو شامل کیجیے ۔جس نے اپ کوی احسان کیا ہو ۔اپ کی مشکل اسان کی ہو وغیرہ وغیرہ ۔اور جس پر اپ نے زیادتی کی ہو یا دل دکھایا ہو یا غیبت کی ہو ۔ غسل کا ثواب چہاردہ معصومین کو ہدیہ کیجے۔اور کل مرحومین کو غسل مکمل کرنے کے بعد۔ غسل توبہ کی نیت بھی کیجے گناہ کو سوچ کر ۔ 🌼🤲🏻🌹 *السلام علیک یا بقیتہ اللہ فی ارضہ*🌼 🍂اعمال روز عرفہ روز 9 ذالحجہ 🍂 📝 نویں ذی الحجہ کا دن یہ روز عرفہ ہے اور بہت بڑی عید کا دن ہے۔ اگر چہ اس کو عید کے نام سے موسوم نہیں کیا گیا، یہی وہ دن ہے جس میں خدائے تعالیٰ نے بندوں کو اپنی اطاعت و عبادت کی طرف بلایاہے 📿، آج کے دن ان کے لیے اپنے جود و سخا کا دسترخوان بچھایا ہے اور آج شیطان کو دھتکارا گیا اور وہ ذلیل و خوار ہوا ہے۔ روایت ہے کہ امام زین العابدین (ع) نے روز...

یکم ذی الحجہ عقد مبارک جناب فاطمة الزهراء (سلام اللہ علیہا) اور مولاۓ کائنات حضرت علی (علیہ السلام

   یکم  ذی الحجہ عقد مبارک جناب فاطمة الزهراء (سلام اللہ علیہا) اور مولاۓ کائنات حضرت علی (علیہ السلام   🌹یکم ذی الحجہ عقد مبارک جناب فاطمة الزهراء (سلام اللہ علیہا) اور مولاۓ  کائنات حضرت علی (علیہ السلام) کے پر مسرت موقع پر رسولِ خداﷺ، آئمہ اہلبیت علیہم السلام اور بالخصوص امام وقت حضرت مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور تمام مومنین کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔🌹❤️🌹 الہی_بحق_علیؑ_و_فاطمہؑ   تمام لڑکے لڑکیوں کو بہترین زوج عطا فرما🤲🏻🙏 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ.

23 ذوالقعدہ امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام

 سلام اللہ علی مولا امام رضا ع💔 یا غریب الغرباء یا معین الضعفاء 💔 ھائے زھر انگور میں ظالم نے ملایا ھائے ھائے💔 قبر میں فاطمه زھرا کو س رلایا ھائے ھائے💔 بے خطا شمع امامت کو بجھایا ھائے ھائے 💔 ایک مظلوم کو ایک سید کو ستایا ھائے ھائے 💔 آسماں رویا یا امام رضا ع 💔😭 *23  ذوالقعدہ* *عالم آل محمد، معین الضعفاء، غریب الغرباء، امام الرئوف ابا الحسن حضرت مولا امام علی رضـــا علیہ السلام  کی شب شھادت کے پر درد موقعے پر آپ تمام مومنین و مومنات بلخصوص وقت کے امام زمانہ عج کو تعزیت عرض پیش کرتی ہوں* 23 ذیقعدہ شھادت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے پر درد موقع پر امام مہدی عجل اللہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتی ہوں ۔

9 ذی الحجہ شہادت سفیرِ حسینؑ حضرت مُسلمؑ بن عقیل علیہ السّلام

 9 ذی الحجہ شہادت سفیرِ حسینؑ حضرت مُسلمؑ بن عقیل علیہ السّلام *‏9 ذی الحجہ😥😥*  *شہادت سفیرِ حسینؑ حضرت مُسلمؑ بن عقیل علیہ السّلام* *‏یہ کوفہ تھا جہاں حضرت امام علی علیہ السلام نے چار سال خلافت کی مگر یہیں پر امام علی علیہ السلام کے بھتیجے مسلم بن عقیل علیہ السلام کو قتل کرکے نعش کو پورے کوفہ میں گھسیٹا گیا اور اس کے بچوں کو زبح کیا گیا* *یہ کیسے مسلمان تھے اہل بیت علیہم السلام کا گھر اجاڑ کر خوشی مناتے رہے عید مناتے رہے😥😥* *السَلامُ عَلیکَ یا مُسلِم بن عَقیلؑ یا سَفِیر الحُسینؑ 💔* *السَلامُ عَلیکَ یا مُسلِم بن عَقیلؑ یا سَفِیر الحُسینؑ 💔* *9 ذی الحج، یوم عرفہ، شہادت حضرت مسلم بن عقیل ع و حضرت هانی بن عروہ رضہ پر امام عصر عجل اللہ تعالی فرجک و مراجع عظام و علماء حق  اور آپ سب کو اشک بار آنکهوں سے تعزیت پیش کرتی ہوں😢💔* *کبھی حیدر ع کو کبھی مسلم ع کو شہید کرتے ہیں* *یہ کوفے والے ستم کر کے عید کرتے ہیں 🥺💔* نام: مسلم بن عقیل مشہور اقارب: امام حسین‌ؑ (چچازاد بھائی)،.  جنابِ عقیل (والد) محل زندگی: مدینہ شہادت روز عرفہ، سنہ 60 ہجری مدفن: کوفہ، مسجد کوفہ دینی خدما...

پہلے عشرے کے اعمال:

  ماہ ذی الحجہ کے اعمال: پہلے عشرے کے اعمال     1: خدا کی حمد اور تسبیح 2: ذکر، الله اکبر و لااله الا الله 3: پہلے 9 دن روزہ رکھنا 4: شب زندہ داری اور عبادت شب زندہ داری اور عبادت، احادیث کے مطابق اس مہینے کے ہر دن کے روزے کا ثواب ایک سال کے روزے کے ثواب کے برابر اور اس مہینے میں شب زندہ داری اور عبادت کا شب قدر میں شب بیداری اور عبادت کے برابر ہے۔ 5: پہلی تاریخ سے عرفہ کے دن عصر تک نماز صبح کے بعد سے مغرب تک درج ذیل دعا کو پڑھنا: اَللّهُمَّ هذِهِ الاْیامُ الَّتی فَضَّلْتَها عَلَی الاْیامِ وَشَرَّفْتَها [وَ] قَدْ بَلَّغْتَنیها بِمَنِّکَ وَرَحْمَتِکَ فَاَنْزِلْ عَلَینا مِنْ بَرَکاتِکَ وَاَوْسِعْ عَلَینا فیها مِنْ نَعْمآئِکَ اَللّهُمَّ اِنّی اَسْئَلُکَ اَنْ تُصَلِّی عَلی مُحَمَّدٍ وَ الَ مُحَمَّدٍ وَاَنْ تَهْدِینا فیها لِسَبیلِ الْهُدی وَالْعَفافِ وَالْغِنی وَالْعَمَلِ فیها بِما تُحِبُّ وَتَرْضی اَللّهُمَّ اِنّی اَسْئَلُکَ یا مَوْضِعَ کُلِّ شَکْوی وَیا سامِعَ کُلِّ نَجْوی وَیا شاهِدَ کُلِّ مَلاٍَ وَیا عالِمَ کُلِّ خَفِیةٍ اَنْ تُصَلِّی عَلی مُحَمَّدٍ وَ الَ مُحَمَّدٍ و...