Posts

Showing posts from March, 2024

 👈19  رمضان المبارک یومِ ضربت، امیر المومنین

*فُزْتُ وَ رَبِّ الْکَعْبَہ* 😭😭😭 *۱۹ رمضان المبارک* *یومِ ضربت امیر المومنین، امام المتقین ، مولا کائنات امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام* *ﺍﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺍﻟْﻌَﻦْ ﻗَﺘَﻠَﺔَ ﺃَﻣِﻴﺮِ ﺍﻟْﻤُﺆْﻣِﻨِﻴﻦ* *السلام علیک یا امیر المومنین ع* *السلام علیک یا امام المتقین ع* *انا للّٰه وانا الیه راجعون* 😭😭😭😭😭

👈 21 رمضان المبارک یومِ شھادت، امیر المومنین

 *السلام علیک یا امیر المومنین ع* 🙏 🙏 🙏 *السلام علیک یا امام المتقین ع* 🙏 🙏 🙏 آنا لللہ و انا الیہ راجعون 👈 21 رمضان المبارک  *یومِ شھادت، امیر المومنین، امام المتقین، امیر کائنات، مولا علی ابن ابی طالب علیہ السلام* و زعماء، مراجع عظام، ولی فقیہ آیت اللہ خامنہ ای، اور بالخصوصحضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیھا حجت خدا امام زمانہ عج قائم آل محمد ص کی بارگاہ اقدس میں دل 💔 کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتی ہوں  💔😭💔😭🙏😭 *ﺍﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺍﻟْﻌَﻦْ ﻗَﺘَﻠَﺔَ ﺃَﻣِﻴﺮِ ﺍﻟْﻤُﺆْﻣِﻨِﻴﻦ* التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔 اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم 

👈ماہ رمضان المبارک کے تیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح

  ماہ رمضان المبارک کے تیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح  دعا کا پیغام: کیا اب تک ہم نے سوچا ہے کہ پیغمبر اکرمﷺاور انکے اہل بیت(ع)کا حق ہماری گردن پر کیا ہے؟ اہل بیت(ع) کے حقوق کی رعایت، بہت ہی اہم اور ضرورى ہے،جسکی ادائیگی ہر شیعہ پر لازم ہے۔   ماہ رمضان المبارک کے تیسویں دن کی دعا أَللّـهُمَّ اجْعَلْ صِيامى فيهِ بِالشُّكْرِ وَ الْقَبُولِ عَلى ما تَرْضـاهُ وَ يَرْضـاهُ الرَّسُـولُ مُحْـكَـمَةً فُـرُوعُـهُ بِـالاُصُـولِ بِحَقِّ سَيِّدِنا مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ الطّاهِرينَ وَ الْحَمْـدُ للّه ِ رَبِّ الْعـالَـمينَ۔ ماہ رمضان المبارک کے تیسویں دن کی دعا: اے معبود! میرے اس ماہ کے روزوں کو اس طرح پسندیدہ اور مقبول فرما جس طرح تو اور تیرا رسول چاہتے ہیں، کہ اس کے فروع اس کے اصول سے پختہ تعلق رکھتے ہوں،ہمارے سردار حضرت محمد (ص) اور ان کی پاکیزہ آل (ع) کے واسطے سے ،اور تمام حمد ہے اس خدا کیلئے جو کائنات کارب ہے۔ اہم نکات ۱)خدا و رسول1کی رضا کے مطابق عمل؛ ۲)فروع دین کا اصول دین سے وابستہ ہونا؛۳)لائق حمد فقط خدا کی ذات ہے۔ دعائیہ فِقرات کی مختصر تشریح ۱–أَللّـهُمَّ اجْعَلْ ص...

👈ماہ رمضان المبارک کے انتیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح

 ماہ رمضان المبارک کے انتیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح  دعاکا پیغام: 1-  رحمت الہی کی درخواست؛ 2- ترک گناه کی توفیق کی درخواست؛ 3-  تہمت کی تاریکی سے قلب کے پاک ہونے کی درخواست؛ 4-  مؤمنین پر خدا کی خاص رحمت کی شمولیت۔   ماہ رمضان المبارک کے انتیسویں دن کی دعا أَللّـهُمَّ غَشِّنى فـيهِ بِالرَّحْـمَةِ وَ ارْزُقْنى فيهِ التَّوْفيقَ وَ الْعِصْمَةَ وَ طَهِّرْ قَلْبى مِنْ غَياهِبِ التُّهَمَةِ يـا رَحيماً بِعِبـادِهِ الْمُؤْمِنـينَ۔ ماہ رمضان المبارک کے انتیسویں دن کی دعا کا ترجمہ  اے  معبود! اس مہینے میں مجھے اپنی چادر رحمت میں ڈھانپ دے، مجھے اس میں توفیق اور تحفظ دے، اور میرے قلب کو تہمت کی تیرگیوں سے پاک کردے، اے اپنےبا ایمان بندوں پر بہت مہربان۔ اہم نکات ۱)چادرِ رحمت کے سائے تَلے ۲)توفیق اور تحفظ ۳)تہمت کی تاریکیوں سے نجات دعائیہ فِقرات کی مختصر تشریح ۱–أَللّـهُمَّ غَشِّنى فـيهِ بِالرَّحْـمَةِ: پروردگار نے یہ دنیا اپنی رحمت کے ظہور کے لیے بنائی ہے،اور اسکی رحمت''وسعت کل شئ'' (دعائے کمیل)کی منزل میں ہے، لیکن رحمت کا یہ ظہور انسان کے ارا...

👈ماہ رمضان المبارک کے اٹھائیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح

 ماہ رمضان المبارک کے اٹھائیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح  منتخب پیغام:️  «وسيلہ» کے معنیٰ تقرّب حاصل کرنے کے ہیں یا ایسی چیز کے ہیں جو تقرب کا باعث بنتی ہیں یا اس نتیجے کے ہیں جو تقرب سے حاصل ہوتا ہے؛اس ترتیب سے وسیلہ ایک وسیع مفہوم رکھتا ہےکہ جو ہر لائق و شائسہ کام کو اپنے اندر شامل کرلیتا ہے۔   ماہ رمضان المبارک کے اٹھائیسویں دن کی دعا أَللّـهُمَّ وَفِّرْ حَظّى فيهِ مِنَ النَّوافِلِ وَ أَكْرِمْـنى فيـهِ بِاِحْـضـارِ الْمَسـائِلِ وَ قَرِّبْ فيهِ وَسيلَتى اِلَيْكَ مِنْ بَيْنِ الْوَسائِلِ يـا مَنْ لا يَشْـغَلُهُ اِلْحـاحُ الْمُـلِحّـينَ۔ تماہ رمضان المبارک کے اٹھائیسویں دن کی دعا کا ترجمہ: اے معبود! اس مہینے کے نوافل اور مستحبات سے میرا حصہ بڑھا دے، اور اس میں میری التجاؤں کی قبولیت سے مجھے عزت دے، راستوں کے درمیان میرا راستہ اپنے حضور قریب فرما، اے وہ جس کو اصرار کرنے والوں کا اصرار [دوسروں سے] غافل نہیں کرتا۔ اہم نکات ۱)نوافل و مستحبات کا اجرا ؛۲)التجاؤں کی قبولیت؛۳)خدا کی معرفت۔ دعائیہ فِقرات کی مختصر تشریح ۱–أَللّـهُمَّ وَفِّرْ حَظّى فيهِ مِنَ النَّو...

👈ماہ رمضان المبارک کے ستائیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح

 ماہ رمضان المبارک کے ستائیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح  منتخب پیغام:️  اگر زندگی میں مصائب و آلام نہ ہوں سختیاں اور پریشانیاں نہ ہوں، تو انسان آرام و آسائش کے مطلب و مفہوم کو سمجھ بھی نہیں سکتا اور پتہ ہی نہیں چلے گا کہ راحت و آرام کہتے کسے ہیں،در اصل یہ  مشیتِ الٰہی ہے کہ ہر سختی کے ساتھ آسانی بھی ہواور ہر رنج وغم کے بعد راحت و آرام:«فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْراً*اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْراً؛ ہاں زحمت کے ساتھ آسانی بھی ہے * بے شک تکلیف کے ساتھ سہولت بھی ہے »۔ ماہ رمضان المبارک کے ستائیسویں دن کی دعا أَللّـهُمَّ ارْزُقْنى فيهِ فَضْلَ لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَ صَيِّرْ اُمُورى فيهِ مِنَ الْعُسْرِ اِلَى الْيُسْرِ وَ اقْبَلْ مَعاذيرى وَ حُطَّ عَنّىِ الذَّنْبَ وَ الْوِزْرَ يـا رَؤُفـاً بِعِـبادِهِ الصّـالِحـينَ۔ تماہ رمضان المبارک کے ستائیسویں دن کی دعا کا ترجمہ: اے معبود اس مہینے میں مجھے شب قدر کی فضیلت نصیب فرما، اور اس میں میرے امور و معاملات کو سختی سے آسانی کی طرف پلٹا دے، میری معذرتوں کو قبول فرما اور گناہوں کا بھاری بوجھ میری پشت سے اتار دے، اے نیک بند...

👈ماہ رمضان المبارک کے چھبیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح

 ماہ رمضان المبارک کے چھبیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح  منتخب پیغام: خدا کی اہم ترین صفت میں سے ایک اسکا ستّار العیوب ہونا ہے کہ اگر یہ نہ ہو تو ہر انسان ذلیل و رسوا ہوجائے۔ایسا کون سا کام ہم انجام دیں کہ خدا ہمارے عیوب کو پوشیدہ رکھے؟ ایک شخص رسول‌ خداﷺسے کہتا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ خدا میرے عیوب کی پردہ پوشی کرےآپﷺنے فرمایا: «اپنے بھائیوں کے عیوب کو پوشیدہ رکھ تاکہ خدا بھی تیرے عیوب کو پوشیدہ رکھے۔»   ماہ رمضان المبارک کے چھبیسویں دن کی دعا أَللّـهُمَّ اجْعَلْ سَعْيى فيهِ مَشْكُورا وَ ذَنْـبى فيـهِ مَغْـفُـوراً وَ عَمَـلى فيـهِ مَقْـبُـولاً وَ عَيْـبى فيـهِ مَسْتُـوراً يا أَسْـمَعَ السّـامِعـينَ۔ ماہ رمضان المبارک کے چھبیسویں دن کی دعا کا ترجمہ: اے میرے معبود! آج کے دن تیری راہ میں کی گئی میری کوششوں کو کامیابی عطا کر،اور میرے گناہوں پر خط عفو کھینچ دے میرے اعمال کو شرف قبولیت بخش دے اور میرے عیوب کو اپنے دامن کرم میں چھپالے، اے ہر ایک پکار پر گوش برآواز رہنے والے۔ اہم نکات ۱) ثمر بخش کد و کاوش لائق تعریف ؛۲) سعئ مشکور کیا ہے ؟۳)سعی کیا ہے؟۴)کن افراد کی سع...

👈ماہ رمضان المبارک کے پچیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح

 ماہ رمضان المبارک کے پچیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح  دعا کا پیغام:️ایک دن پیغمبر اکرمﷺنے ارشاد فرمایا: «کیا جانتے ہو کہ ایمان کا کونسا دروازہ سب سے محکم ہے؟ سب نے ایک جواب دیا، پھر آپﷺ نے ارشاد فرمایا: اَلْحُبُّ فِی اللهِ وَ الْبُغْضُ فِی اللهِ وَ تَوالِی اَوْلِياءَ اللهَ و التَّبَرِی مِنْ اَعدَاءِ اللهِ؛ ایمان کاسب  سے محکم دروازہ،خدا کی راہ میں  دوستی اور دشمنی اور اسکے اولیاء سے دوستی اور اسکے دشمنوں سے بیزاری ہے۔»   ماہ رمضان المبارک کے پچیسویں دن کی دعا أَللّـهُمَّ اجْعَلْنى فيهِ مُحِبّاً لِاَوْلِيآئِكَ وَ مُـعـادِيـاً لاَعْـدآئِـكَ مُسْتَنّاً بِسُنَّةِ خاتَمِ أَنْبِيآئِكَ يـا عـاصِـمَ قُـلُوبِ النَّبِيّـينَ۔ ماہ رمضان المبارک کے پچیسویں دن کی دعا کا ترجمہ: اے معبود! مجھے اس دن (مہینے میں) اپنے اولیاء اور دوستوں کا دوست اور اپنے دشمنوں کا دشمن قرار دے، مجھے اپنے پیغمبروں کے آخری پیغمبر کی راہ و روش پر گامزن رہنے کی صفت سے آراستہ کردے، اے انبیاء کے دلوں کی حفاظت کرنے والے۔ اہم نکات ۱) محبّت و عشق کی لکیر؛ ۲)تولّى ٰ اور تبرّىٰ،، دو «اصل» يا دو...

👈ماہ رمضان المبارک کے چوبیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح

  دعا کا پیغام: خدائے متعال کی ا️طاعت اور اسکے فرمان کی تعمیل ایسا بہترین اور زیبندہ ترین عمل ہے کہ جو ایک بندہ اپنے مولا کے لیے انجام دے سکتا ہے، یہ دعا اس دعائے امام زمان(عجل) سے بہت مشابہت رکھتی ہے جسمیں وارد ہے: «أللَّهُمَّ ارْزُقْنا تَوْفيقَ الطّاعَةِ وَ بُعْدَ الْمَعْصِيَةِ؛۔   ماہ رمضان المبارک کے چوبیسویں دن کی دعا أَللّـهُمَّ اِنّى أَسْئَلُكَ فيهِ ما يُرْضيكَ وَ أَعُـوذُ بِـكَ مِمّـا يُـؤْذيـكَ وَ أَسْئَلُكَ التَّوْفيقَ فيهِ لِاَنْ اُطيعَكَ وَ لاأَعْصيَكَ يـا جَـوادَ السّـآئِلينَ۔ ماہ رمضان المبارک کے چوبیسویں دن کی دعا کا ترجمہ  ہ:بار الٰہ! میں اس دن (اور) مہینہ) میں تجھ سے ان چیزوں کی درخواست کرتا ہوں جو تجھے راضی کردیں،اورخدایا!تیری باگاہ ِبیکس پناہ کو جو چیزیں ناپسند ہیں ان سے مجھے بچالے،ترے حضور توفیق کا خواہاں ہوں تاکہ تیری اطاعت میں سرگرم اور تیری نافرمانی سے دور رہ سکوں،اے سائلوں کو حد سے سِوا دینے والے۔ اہم نکات ۱)غیظ و غضب سے بچتے ہوئے رِضا کی تلاش؛۲)عصیان سے گریزاں اطاعت کے راستے میں۔ دعائیہ فِقرات کی مختصر تشریح ۱–أَللّـهُمَّ اِنّى أَسْئَلُكَ فيهِ ما ...

👈ماہ رمضان المبارک کے تئیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح

ماہ رمضان المبارک کے تئیسویں دن کی دعا أَللّـهُمَّ اغْسِلْنى فيهِ مِنَ الذُّنُوبِ وَ طَهِّـرْنى فيـهِ مِـنَ الْعُـيُوبِ وَ امْتَحِنْ قَلْبى فيهِ بِتَقْوَى الْقُلُوبِ يـا مُقيـلَ عَثَـراتِ الْمُذْنِبـينَ۔ ماہ رمضان المبارک کے تئیسویں دن کی دعا کا ترجمہ: اے میرے معبود! اس دن میرے وجود کو گناہوں کی آلودگی سے صاف کردے،اور مجھے عیوب و نقائص کی گندگی سے پاک کردے،اور آج دلوں کی پرہیزگاری کے درمیان میرے قلب کو سرخرو کردے،اے عاصیوں کے گناہوں سے درگذر کرنے والے۔ اہم نکات ۱)پاک و پاکیزہ بنانے والے توبہ کے چشمےکے کنارے؛ ۲)قلب و جگر کے تقوا کی پرواہ۔ دعائیہ فِقرات کی مختصر تشریح ۱–أَللّـهُمَّ اغْسِلْنى فيهِ مِنَ الذُّنُوبِ: ذَنْب کا لفظ قرآن میں بکثرت استعمال ہوا ہے، جس کی جمع ذُنُوب ہے۔ زیادہ تر لوگ ذُنُوب کو ایک غلط اور ناقص مفہوم میں لیتے ہیں،آگے چلنے سے پہلے ہم پر دو چیزوں کا فرق واضح ہوجانا ضروری ہے: ایک ہے ’ادائے مطلوب‘ اور دوسرا ہے ’اجتنابِ ممنوع‘،اگر ہم ’ادائے مطلوب‘ نہیں کرتے تو ’ذنب‘ (گناہ) کرتے ہیں اور اگر ’اجتنابِ ممنوع‘ نہیں کرتے تو ذنب کے ''مرتکب ''ہوتے ہیں، البتہ لفظ ...

👈ماہ رمضان المبارک کے بائیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح

  22 ماہ رمضان المبارک کے بائیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح  دعا کا پیغام: 1- خدا کے فضل و کرم کی وسعت؛ 2- ماه رمضان میں برکاتِ الٰہی کی طلب؛ 3- رضائے الٰہی کو حاصل کرنے میں کامیابی؛ 4- بہشت میں سکونت کی استدعا؛5-دعائے مضطر کی اجابت کی درخواست۔ ماہ رمضان المبارک کے بائیسویں دن کی دعا أَللّـهُمَّ افْتَحْ لى فيهِ أَبْوابَ فَضْلِكَ وَ أَنْـزِلْ عَـلَىَّ فـيـهِ بَـرَكاتِـكَ وَ وَفِّقْنى فيهِ لِمُوجِباتِ مَرْضاتِكَ وَ أَسْكِنّى فيهِ بُحْبُوحاتِ جَنّاتِكَ يا مُجيبَ دَعْـوَةِ الْمُضْـطَرّينَ۔ ماہ رمضان المبارک کے بائیسویں دن کی دعا کا ترجمہ: اے معبود! آج کے دن میرے لئے اپنے فضل و کرم کے دروازے کھول دے، اور اس میں اپنی برکتیں مجھ پر نازل فرما، اور اس میں مجھے اپنی خوشنودی کے اسباب فراہم کرنے کی توفیق عطا کر، اور اس کے دوران مجھے اپنے بہشتوں کے درمیان بسا دے، اے بےبسوں کی دعا قبول کرنے والے۔ اہم نکات ۱)پروردگار کے عظیم آستانے پر؛۲)خدا کی برکتیں؛۳)توفیق اور ہمیشہ توفیق کی درخواست؛۴)عاقبت بخیر ہونا اور نتیجتاً بہشت کا میسر آنا۔ دعائیہ فِقرات کی مختصر تشریح ۱–أَللّـهُمَّ افْت...