دعائے مجیر (مفاتیح الجنان مع اردو ترجمہ)
🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🌹 السَّلام ُ عَلیکَ یَا صَاحِبَ الْعَصْرِ وَالزَّمَانِ🚩 یا علی علیہ السلام مدد🙏🏻🙏🏻🙏🏻 🔹دعاۓ مجیر 🔹 یہ دعامرض سے شفاء ادا قرض فراخی وتو نگری اور غم کے دور ہونے کیلئے مفید ھے🔹 ﴿ بروز اتوار ﴾ دعائے مجیر یہ حضرت رسول خداؐ سے منقول بڑی شان والی دعا ہے اور روایت ہے کہ یہ دعا حضرت جبرائیلؑ نے حضرت رسولؐ کو اس وقت پہنچائی جب آپ مقام ابراہیمؑ میں نماز ادا کررہے تھے۔ کفعمی نے بلد الامین اور مصباح میں اس دعا کو درج کیا ہے اور حاشیے میں اسکی فضیلت بھی ذکر کی ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ جو شخص اس دعا کو ماہ رمضان کے ایام بیض میں پڑھے تواسکے گناہ معاف ہوجائیں گے چاہے وہ بارش کے قطروں درختوں کے پتوں اور صحرا کی ریت کے ذروں کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔ نیز یہ دعا مرض سے شفاء، ادائے قرض ،فراخی و توانگری اور غم کے دور ہونے کے کیلئے بھی مفید ہے۔ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ خدا کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے 1: سُبْحانَکَ یَا اللہُ، تَعالَیْتَ یَا رَحْمنُ، أَجِرْنا مِنَ النَّارِ یَا مُجِیرُ۔ تو پاک ہے اے اللہ تو بلندتر ہے اے رحم کرنے والے ہمیں آگ سے پناہ...