Posts

Showing posts from May, 2024

ذوالقعدہ (واقعات)

  ذوالقعدہ (واقعات) پہلا دن بعض اسلامی روایت کے مطابق حضرت آدمؑ کا بہشت سے اخراج حضرت ابو طالب کی وفات (ایک قول کے مطابق) (١٠بعثت) جنگ بدر صغریٰ (٤ھ) اشعث بن قیس کی وفات (٤٠ھ) حضرت معصومہؑ کی ولادت (١٧٣ھ) شریک بن عبداللہ نخعی شیعہ محدث کی وفات (١٧٧ھ) سید حسن طاہری خرم آبادی کی وفات (١٤٣٤ھ) دوسرا دن آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کی ولادت (١٣٦٧ھ) محمد جواد انصاری ہمدانی کی وفات (١٣٧٩ھ) تیسرا دن سید محمد فشارکی کی وفات (١٣١٦ھ) سید محمد صدر کی شہادت (١٤١٩ھ) چوتھا دن حضرت خدیجہؑ کی وفات (ایک قول کے مطابق) (١٠بعثت) شیخ حسین لنکرانی کی وفات (١٤٠٩ھ) پانچواں دن سید ابن طاوؤس کی وفات (٦٦٤ھ) چھٹا دن میرزا ابوالحسن جلوہ کی وفات (١٣١٤ھ) میرزا صادق آقا مجتہد تبریزی کی وفات (١٣٥١ھ) علی قدوسی کی شہادت (١٤٠١ھ) احمد پایانی اردبیلی کی وفات (١٤١٧ھ) ساتواں دن محمد اسماعیل فدائی آستانی کی وفات (١٢٦٢ھ) میرزا احمد کفائی کی وفات (١٣١٩ھ) آٹھواں دن آیت اللہ سید محمد رضا گلپائگانی کی ولادت (١٣١٦ھ) ملا محمد حسین فشارکی کی وفات (١٣٥٣ھ) سید محمد سعید حکیم کی ولادت (١٣٥٤ھ) میرزا عبدالرحیم سامت کی وفات (١٤٢٠ھ) ...

7 ذوالحجہ شہادت امام محمد باقر العلومؑ

 اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن  7 ذوالحجہ شہادت امام محمد باقر العلومؑ😢 میرا سلام ہو اُس امام (ع) پر  جس کا بچپن شام کے بازار کھا گۓ💔🥺 شہادتِ مولا امام مُحَمَّد باقر علیہ السلام باقر العلوم، علم زہد اور عظمت و فضیلت میں بنی ہاشم کی عظیم شخصیات میں سے ایک تھے۔ آپ سے مختلف موضوعات پر احادیث نقل ہوئی ہیں جن میں فقہ، توحید، سنت نبوی، قرآن اور اخلاق جیسے موضوعات قابل ذکر ہیں۔ اپنے زمانے میں تشیُّع کے فروغ کے لئے مناسب تاریخی حالات کو دیکھتے ہوئے آپ نے عظیم شیعہ علمی تحریک کا آغاز کیا جو آپ کے فرزند ارجمند امام جعفر صادق علیہ السلام کے زمانے میں اپنے عروج کو پہنچ گئی۔ آپ کے شاگرد اور صحابی کی تعداد کو 462 نفر ذکر کیا گیا ہے۔ آپ کے دورہ امامت میں اخلاق، فقہ، کلام و تفسیر جیسے موضوعات میں شیعوں کا نظریہ تحریر ہونا شروع ہوا۔ امام باقرؑ کے بارے میں بہت ساری کتابیں لکھی گئی ہیں جن میں عزیز اللہ عطاردی کی کتاب مسند الامام الباقر سر فہرست ہے۔ *7 ذی الحجہ شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کی مناسبت سے تمام اہل ایمان و انتظار بالخصوص حضرت بقیۃ اللہ الاعظم کی بارگاہ میں تعز...

ماہ رجب کی فضیلت واعمال

  باب دوم اس باب میں سال کے مہینوں کے اعمال نوروز کی فضیلت اور اس کے اعمال اور رومی مہینوں کے اعمال مذکور ہیں اور اس میں کئی فصلیں ہیں۔ پہلی فصل -------------------------------------- ماہ رجب کی فضیلت اور اعمال واضح رہے کہ ماہ رجب، شعبان اور رمضان بڑی عظمت اور فضیلت کے حامل ہیں اور بہت سی روایات میں ان کی فضیلت بیان ہوئی ہے۔ جیساکہ حضرت محمد کا ارشاد پاک ہے کہ ماہ رجب خداکے نزدیک بہت زیادہ بزرگی کا حامل ہے۔ کوئی بھی مہینہ حرمت و فضیلت میں اس کا ہم پلہ نہیں اور اس مہینے میں کافروں سے جنگ و جدال کرنا حرام ہے۔آگاہ رہو رجب خدا کا مہینہ ہے شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے۔ رجب میںایک روزہ رکھنے والے کو خدا کی عظیم خوشنودی حاصل ہوتی ہے‘ غضب الہی اس سے دور ہوجاتا ہے‘ اور جہنم کے دروازوں میں سے ایک دروازہ اس پر بند ہوجاتا ہے۔ امام موسٰی کاظم فرماتے ہیں کہ ماہ رجب میںایک روزہ رکھنے سے جہنم کی آگ ایک سال کی مسافت تک دور ہوجاتی ہے اورجو شخص اس ماہ میں تین دن کے روزے رکھے تو اس کے لیے جنت واجب ہوجاتی ہے۔ نیز حضرت فرماتے ہیں کہ رجب بہشت میں ایک نہر ہے جس کا پانی دودھ سے زیادہ...

ما شعبان کی مخصوصیات اور فضیلت

  خالق کائنات اپنی شان کریمی اور رحمت و عطوفت کی وجہ سے بنی نوع بشر کو گمراہیوں کی پست وادیوں سے ہدایت کی بلندیوں پر پہنچانے کے لئے بے شمار مواقع عنایت کرتا رہتا ہے۔ انبیاء و اوصیاء کی تعلیمات عالیہ کے علاوہ قرآن و اہلیبیت کی صورت میں منبع ہدایت و نجات اب بھی موجود ہے۔ لیکن مادیت اور غفلت کے غبار کی وجہ سے انسان اکثر اوقات ضلالت و گمراہی کے دلدل میں ہی پھنسا رہتا ہے۔ مگر یہ اس کا لطف و کرم ہے کہ مختلف ذرائع سے انسان کو غفلت و عصیان کے اندھیروں سے نور کی وادیوں میں پہنچانا چاہتا ہے۔ کبھی کسی مکان ( خانہ کعبہ، حرم معصومین ؑ اور مساجد وغیرہ) کوانسانوں کے لئے معنویات و معارف سے آراستہ ہونے کا ذریعہ قرار دیا تو کبھی کسی زمان( شب جمعہ ۔روز جمعہ، ماہ رجب و شعبان و ماہ رمضان المبارک وغیرہ) کو خاص اہمیت اور مقام دیکر بنی نوع انسان کے لئے گناہوں کی آلودگی سے اپنے آپ کو پاکیزہ کرنے کا وسیلہ فراہم کیا۔غرضیکہ رب کریم انسانوں کی نجات و فلاح چاہتا ہے اور اس کے لئے مختلف مواقع اور وسیلے فراہم کرتا ہے تاکہ کسی بھی لمحے انسان معصیت و غفلت کی وادی کو چھوڑ کر اپنے خالق و مالک کی جانب پلٹ آئے۔ انہی موا...

شعبان کی فضیلت اور اعمال new

  دوسری فصل ------------------------------ -------- ماہ شعبان کی فضیلت اور اعمال معلوم ہونا چاہئے کہ شعبان وہ عظیم مہینہ جو حضرت رسولﷺ سے منسوب ہے حضور (ص) اس مہینے میں روزے رکھتے اور اس مہینے کے روزوں کو ماہ رمضان کے روزوں سے متصل فرماتے تھے ۔ اس بارے میں آنحضرت کا فرمان ہے کہ شعبان میرا مہینہ ہے اور جو شخص اس مہینہ میں ایک روزہ رکھے تو جنت اس کیلئے واجب ہو جاتی ہے۔ امام جعفر صادق فرماتے ہیں کہ جب شعبان کا چاند نمودار ہوتا تو امام زین العابدین تمام اصحاب کو جمع کرتے اور فرماتے : اے میرے اصحاب ! جانتے ہو کہ یہ کونسا مہینہ ہے ؟ یہ شعبان کا مہینہ ہے اور رسول اﷲﷺ فرمایا کرتے تھے کہ یہ شعبان میرا مہینہ ہے۔ پس اپنے نبی(ص) کی محبت اور خدا کی قربت کیلئے اس مہینے میں روزے رکھو ۔ اس خدا کی قسم کہ جس کے قبضہ قدرت میں علی ابن الحسین علیہما السلام کی جان ہے میں نے اپنے پدر بزرگوار حسین ابن علی علیہما السلام سے سنا وہ فرماتے تھے میں نے اپنے والد گرامی امیر المومنین سے سنا کہ جو شخص محبت رسولﷺ اور تقرب خدا کیلئے شعبان میں روزہ رکھے تو خدائے تعالیٰ اسے اپنا تقرب عطا کریگا قیامت کے دن اس کو عزت...