Posts

Showing posts from September, 2024

ماہ ربیع الاوّل کے فضائل اور اعمال

 Note: it  is so details  ماہ ربیع الاوّل کے فضائل اور اعمال نثار تیری چہل پہل پر ہزار عیدیں ربیع الاول سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں، ربیع الاول کا مہینہ دیگر تمام مہینوں پر شرافت رکھتا ہے: تکوینی لحاظ سے انسان کے کمال میں مختلف قسم کا اثر رکھنے والے لمحات، دن ، رات اور مہینوں سے ہٹ کر کچھ ایسے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں کہ جن کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور بعض لمحات اور ایام ایک خاص قسم کے تقدس کے مالک ہوتے ہیں۔ اولیائے الہی نے حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی ولادت باسعادت کو ماہ ربیع الاول کا ایک اہم ترین واقعہ قرار دیتے ہیں اور اسی مبارک واقعہ کی وجہ سے ہی اس مہینے کو بہار کا نام دیتے ہیں۔ بنی نوع انسان کو دین اسلام کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی جتنی برکات اور مہربانیاں حاصل ہوئی ہیں وہ کامل ترین انسان یعنی حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے مقدس وجود کی برکت کی وجہ سے ہیں کہ جو اس مہینے میں اس دنیا میں آئے تھے۔ اس مہینےکی شرافت دیگر تمام مہینوں سے زیادہ ہے اور یہ مہینہ حقیقت میں دیگر مہینوں کی بہار ہے کیونکہ نبی اکرم (ص) کے نورانی وجود کی وجہ سے ہی تمام شرافتیں، رحمتیں، د...

ماہِ ربیع الاول میں پیش آنے والے اہم واقعات اور مناسبتیں:

  *ماہِ  ربیع الاول  میں پیش آنے والے اہم واقعات اور مناسبتیں:* 👈  پہلی ربیع الاوّل کی رات بعثت کے تیرہویں سال اسی رات حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ کو ہجرت کا آغاز ہوا، اس رات آپ غارثور میں پوشیدہ رہے اور حضرت امیرالمومنین علیہ السلام اپنی جان آپ پر فدا کرنے کے لیے مشرک قبائل کی تلواروں سے بے پرواہ ہو کر حضور اکرم کے بستر پر سو رہے تھے۔ اس طرح آپ نے اپنی فضیلت اور حضرت رسول اللہ کے ساتھ اپنی اخوت وہمدردی کی عظمت کو سارے عالم پر آشکار کر دیا۔ پس اسی رات امیرالمومنین علیہ السلام کی شان میں یہ آیت اتری: ومن الناس من یشری نفسہ ابتغآء مرضات اللہ اور لوگوں میں سے کچھ ہیں جو رضاالہٰی حاصل کرنے کے لیے جان دیتے ہیں 👈 پہلی ربیع الاوّل کا دن           علماء کرام کا فرمان ہے کہ اس دن حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ اور امیرالمومنین علیہ السلام کی جانیں بچ جانے پر شکرانے کا روزہ رکھنا مستحب ہے اور آج کے دن ان دونوں ہستیوں کی زیارت پڑھنا بھی مناسب ہے۔ سید نے کتاب اقبال میں آج کے دن کی دعاء بھی نقل کی ہے۔ شیخ کفعمی کے بق...

محرم الحرام کی فضیلت

  محرم الحرام کی فضیلت  واضح ہو کہ محرم کا مہینہ اہلبیت ٪اور ان کے پیروکاروں کے لئے رنج و غم کا مہینہ ہے ۔امام علی رضا ـسے روایت ہے کہ جب ماہ محرم آتا تھا تو کوئی شخص والد بزرگوار امام موسٰی کاظم ـ کو ہنستے ہوئے نہ پاتا تھا ،آپ پر حزن و ملال طاری رہا کرتا اور جب دسویں محرم کا دن آتا تو آہ وزاری کرتے اور فرماتے کہ آج وہ دن ہے جس میں امام حسین ـ کو شہید کیا گیا تھا ۔

ماہ محرم الحرام کا پيغام

 ماہ محرم الحرام کا پيغام      ہجری و اسلامی سال کا آغاز محرم سے ہوتا ہے، محرم کی اتنی اہمیت و فضلیت ہے کہ زمانہ قبل اسلام کے لوگ حتی کہ کفار و مشرکین بھی محرم سمیت چار مہینوں میں جنگ و جدل سے احتراز کرتے تھے۔ لیکن افسوس صد افسوس کہ اسلام کے لبادے میں مسلط ظالم و جابر ملوکیتی حکمرانوں بنی امیہ اور یزید ملعون نے اس مبارک مہینے میں رسول اللہ ص کے نواسے امام حسین علیہ السلام کو دشتِ کربلا میں اپنے اصحاب و انصار سمیت شہید کر دیا۔ لیکن تا قیامت ابدی فتح و کامرانی پھر بھی حق اور امام حسین علیہ السلام کے نام ہوئی اور لعنت کا حقدار یزید لعین ہی ٹھرا۔ یہی وجہ ہے کہ محرم کو، “تلوار پر خون کی فتح” کا مہینہ کہا جاتا ہے۔ امام خمینی رح نے آج کی کربلا میں بھی درسِ کربلا پر عمل پیرا ہو کر وقت کی یزیدی صفت قوتوں امریکہ اسرائیل اور ان کے ایجنٹوں کو شکست دی۔  ولی امر المسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای کہتے ہیں کہ “امام خمینی رح فرماتے تھے کہ لوگ ہمیں رونے اور عزاداری کرنے والے پکار کر مذاق اڑاتے تھے لیکن ہم نے انہی آنسوؤں و عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی مدد سے صدیوں...

*احترام ماہ محرم الحرام آداب عزاداری:*

 *احترام ماہ محرم الحرام آداب عزاداری:*   *1     مجلس عزاء  اور جلوس عزاء میں وضوء اور تسبیح خاک شفا لیے  کر ائیں ۔* *2    پاکیزہ لباس  اور ممکن حد تک سیاہ لباس پہن کر آئیں۔* *3     گھر میں جو سن تمیز تک پہنچے ہوئے بچے ہوں ان کو ساتھ لائیں۔* *4     اپنے ساتھ کاغذ اور قلم لائیں اور مجلس کے نکات نوٹ کریں۔* *5     مجلس سے واپس آکر اپنے گھروالوں اور ملنے والوں سے مجلس کے مفید نکات بیان کریں۔* *6     اپنے ساتھ تسبیح اور جیب میں خاک شفاء رکھیں  یہ مومن کی نشانی بھی ہے اور تحفظ کی ضمانت بھی۔* *7    خواتین و حضرات حجاب اسلامی کی پابندی کریں۔* *8     خاص طور پر خواتین شرعی لباس پہن کر آئیں۔* *9      مجالس و عزداری کے اوقات میں نماز کے وقت کی رعایت کریں۔* *10     دوران جلوس  نماز کے وقت نماز باجماعت ادا کریں۔* *11      عزداری میں کوئی ہنسی مذاق نہ کریں۔* *12      امام حسین علیہ السلام پر گریہ اج...

أربعين حسینی اور اعمال

أربعين حسینی اور اعمال اربعین عشق خدا، عشق رسول (ص) اور عشق حسین (ع) کا دن ہے ❤️🏴🤲 أربعين حسینی اور اعمال ❤️👈 20 بیسویں صفر کا دن امام حسین علیہ السلام کے چہلم کا دن ہے. ❤️  بقول شیخین، امام حسین علیہ السلام کے اہل حرم نے اسی دن شام سے مدینہ کی طرف مراجعت کی.  ❤️ اسی دن جابر بن عبداللہ انصاری حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کیلئے کربلا معلٰی پہنچے اور یہ بزرگ حضرت امام حسین علیہ السلام کے اولین زائر ہیں. ❤️● 20 صفر کے دن حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنا مستحب ہے.  ❤️▪️ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام سے روایت ہے کہ مؤمن کی پانچ علامتیں ہیں:  ❤️﴿۱﴾ رات دن میں اکاون رکعت نماز فریضہ و نافلہ ادا کرنا،  ❤️﴿۲﴾ زیارت اربعین پڑھنا،  ❤️﴿۳﴾ دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا،  ❤️﴿۴﴾ سجدے میں پیشانی خاک پر رکھنا،  ❤️﴿۵﴾ اور نماز میں بآواز بلند بِسْمِ اﷲِ الرَحْمنِ الرَحیمْ پڑھنا۔ ❤️👈مستحبی اعمال میں سے دو عمل ایسے ہیں که جن کا جلوه سارے مستحبی اعمال سے بہت زیادہ ہے،  ▪️پہلا نماز شب،  ▪️اور دوسرا زیارت امام حسین علیه‌السلام.  ❤️ ان دو...

ماہ صفر کے اعمال

    ماہ صفر کے اعمال یہ مہینہ اپنی نحوست کے ساتھ مشہور ہے اور نحوست کو دور کرنے میں صدقہ دینے ،دعا کرنے اور خدا سے پناہ طلب کرنے سے بہتر کوئی اور چیز وارد نہیں ہوئی اگر کوئی شخص اس مہینے میں وارد ہونے والی بلاؤں سے محفوظ رہنا چاہے تو جیسا کہ محدث فیض اور دیگر بزرگوں نے فرمایا ہے، وہ اس دعا کو ہر روز دس مرتبہ پڑھتا رہے : یَا شَدِیدَ الْقُویٰ وَیَا شَدِیدَ الْمِحالِ یَا عَزِیزُ یَا عَزِیزُ یَا عَزِیزُ ذَ لَّتْ بِعَظَمَتِکَ جَمِیعُ خَلْقِکَ اے زبردست قوتوں والے اے سخت گرفت کرنے والے اے غالب اے غالب اے غالب تیری بڑائی کے آگے تیری ساری فَاکْفِنِی شَرَّ خَلْقِکَ، یَا مُحْسِنُ یَا مُجْمِلُ یَا مُنْعِمُ یَا مُفْضِلُ یَا لاَ إِلہَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحانَکَ إِنِّی مخلوق پست ہے پس اپنی مخلوق کے شر سے بچائے رکھ اے احسان والے اے نیکی والے اے نعمت والے اے فضل والیاے کہ نہیں کوئی معبود سوائے تیرے کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِینَ فَاسْتَجَبْنا لَہُ وَنَجَّیْناہُ مِنَ الْغَمِّ وَکَذلِکَ نُنْجِی الْمُؤْمِنِینَ، وَصَلَّی اللهُ تو پاک تر ہے بے شک میں ظالموں میں سے ہوں پس ہم نے اسکی دعا قبول کی اور اسے نج...

15 رجب شب و روز اعمال

   15 رجب  شب و روز اعمال 🏴🕋💐 السلام علیک یا بقیتہ اللہ فی ارضہ 💐 ▪️15رجب کی رات کے اعمال ▪️ یہ بڑی ہی بابرکت و باشرافت رات 🌃 ھے.  1️⃣ غسل.  2️⃣ عبادت کیلئے شب بیداری.  3️⃣ زیارت امام حسین علیہ السلام.  4️⃣ 30 رکعت نماز دو دو کر کے پڑ8ھے ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 10 مرتبہ سورہ توحید پڑھے.  5️⃣ 12 رکعت نماز دو دو کر کے پڑھے.  ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد  سورہ تو حید سورہ فلق سورہ ناس آیتہ الکرسی اور سورہ قدر میں سے  ہر ایک کو چا رچار مرتبہ پڑھے.  آسان طریقہ  12 رکعت نماز دو دو کر کے پڑھے.  ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد کوئی سورہ پڑھ سکتے ہیں نما کے بعد سورہ الحمد  سورہ تو حید سورہ فلق سورہ ناس آیتہ الکرسی  سورہ قدر  اور تسبیح اربہ ہر ایک کو چا رچار مرتبہ پڑھے   ▪️15 رجب کا دن▪️ 1️⃣ غسل کرے.  2️⃣زیارت امام حسین علیہ السلام.  3️⃣ نماز حضرت سلمان بجا لاۓ.  4️⃣ چار رکعت نماز دو دو کر کے پڑھے.  5️⃣ عمل ام داؤد.  📓 مفاتیح الجنان اللھم ارزقنی شفاعت الحسین ع یوم الورود?...