9 ذی الحجہ یومِ عرفہ کے اعمال*
*9 ذی الحجہ یومِ عرفہ کے اعمال*
*السلام علیک یا بقیتہ اللہ فی ارضہ*🌼
🍂اعمال روز عرفہ روز 9 ذالحجہ 🍂
📝 نویں ذی الحجہ کا دن
یہ روز عرفہ ہے اور بہت بڑی عید کا دن ہے۔ اگر چہ اس کو عید کے نام سے موسوم نہیں کیا گیا، یہی وہ دن ہے جس میں خدائے تعالیٰ نے بندوں کو اپنی اطاعت و عبادت کی طرف بلایاہے 📿، آج کے دن ان کے لیے اپنے جود و سخا کا دسترخوان بچھایا ہے اور آج شیطان کو دھتکارا گیا اور وہ ذلیل و خوار ہوا ہے۔
روایت ہے کہ امام زین العابدین (ع) نے روز عرفہ ایک سائل کی آواز سنی جو لوگوں سے خیرات مانگ رہا تھا۔ آپ نے فرمایا: افسوس ہے تجھ پرکہ آج کے دن بھی تو غیر خدا سے سوال کر رہا ہے حالانکہ آج تو یہ امید ہے کہ ماؤں کے پیٹ کے بچے بھی خدا کے لطف و کرم سے مالامال ہو کر سعید و خوش بخت ہو جائیں۔
🍂اس دن کے چند ایک اعمال ہیں:🍂
﴿1️⃣﴾غسل کرے۔
﴿2️⃣﴾امام حسین (ع) کی زیارت کرے اس کا 🕋ثواب ہزار حج وعمرہ اور ہزار جہاد جتنا بلکہ اس سے بھی زیادہ ہے۔ اس زیارت کی فضیلت میں بہت سی متواتر حدیثیں نقل ہوئی ہیں ۔ کہ آج کے دن جو کوئی حضرت کے قبہ🕌 مقدسہ کے سائے میں رہے تو اس کا ثواب عرفات والوں سے کم نہیں زیادہ ہے اور وہ ان لوگوں سے مقدم ہے۔ حضرت کی زیارت کی کیفیت باب زیارت میں آئے گی ۔ تا ہم یہ یاد رہے کہ یہ ثواب اور درجہ اس شخص کے لیے ہے جو اپنا واجب حج چھوڑ کر زیارات کو نہ گیا ہو۔
﴿3️⃣﴾نماز عصر کے بعد دعائے عرفہ پڑھنے سے قبل زیر آسمان 2 دو رکعت نماز بجا لائے اور اپنے گناہوں کا اقرار و اعتراف کرے تاکہ اسے عرفات میں حاضری کا ثواب ملے اور اس کے گناہ معاف ہوں۔اس کے بعد ائمہ طاہرین (ع) کے حکم کے مطابق دعائ 🤲🏻عرفہ پڑھے اور اعمال عرفہ بجا لائے اور یہ اعمال بہت زیادہ ہیں کہ اس مختصر کتاب میں ان کا بیان ممکن نہیں، پھر بھی حسب گنجائش ہم یہاں چند اعمال کا ذکر کرتے ہیں۔
👈🏻شیخ کفعمی نے مصباح میں فرمایا ہے کہ یوم عرفہ کا روزہ مستحب ہے بشرطیکہ 🤲🏻دعائے عرفہ کے پڑھنے میں کمزوری کا بھی خوف نہ ہو۔ زوال سے پہلے غسل🚿 کرنا بھی مستحب ہے اور شب عرفہ وروز عرفہ زیارت امام حسین (ع)🕌 بھی مستحب ہے۔
زوال کے وقت زیر آسمان نماز ظہر و عصر نہایت متانت اور سنجیدگی سے بجا لائے، 🧎🏼♂️اس کے بعد 2 دو رکعت نماز پڑھے جس کی پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ توحید اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ کافرون پڑھے، اس کے بعد4 چار رکعت نماز پڑھے جس کی ہررکعت میں سورہ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورہ توحید کی پڑھے:🍂
مؤلف کہتے ہیں کہ یہ چار رکعت وہی امیر المومنین (ع) کی نماز ہے جو اعمال روز جمعہ میں مذکور ہے، پھر فرماتے ہیں کہ چار رکعت نماز کے بعد یہ 👈🏻دس تسبیحات پڑھے۔ جو رسول اللہ (ص) سے مروی ہیں اور 👈🏻سید ابن طاؤس نے اپنی کتاب اقبال میں درج کیں اور وہ یہ ہیں۔
سُبْحَانَ الَّذِی فِی السَّمَاءِ عَرْشُهُ سُبْحَانَ الَّذِی فِی الْأَرْضِ حُکْمُهُ سُبْحَانَ الَّذِی فِی الْقُبُورِ قَضَاؤُهُ سُبْحَانَ الَّذِی فِی الْبَحْرِ سَبِیلُهُ سُبْحَانَ الَّذِی فِی النَّارِ سُلْطَانُهُ سُبْحَانَ الَّذِی فِی الْجَنَّةِ رَحْمَتُهُ سُبْحَانَ الَّذِی فِی الْقِیَامَةِ عَدْلُهُ سُبْحَانَ الَّذِی رَفَعَ السَّمَاءَ سُبْحَانَ الَّذِی بَسَطَ الْأَرْضَ سُبْحَانَ الَّذِی لا مَلْجَأَ وَ لا مَنْجَى مِنْهُ اِلّا إِلَیْهِ.
🤲🏻 پاک ہے وہ خدا جس کا عرش آسمان میں ہے پاک ہے وہ خدا جس کا حکم زمین میں نافذ ہے پاک ہے وہ خد اجس کا فیصلہ قبروں میں نافذ ہے پاک ہے وہ خدا جس کا دریا میں راستہ ہے پاک ہے وہ خدا جو جہنم 🔥پر اختیار رکھتا ہے پاک ہے وہ خدا جنت میں جس کی رحمت ہے پاک ہے وہ خداقیامت میں جس کا عدل ہے پاک ہے وہ خدا جس نے آسمان بلند کیا پاک ہے وہ خدا جس نے زمین بچھائی پاک ہے وہ خدا جس سے پناہ و نجات نہیں مگر اسی کے ہاں سے 👈🏻پھر سو مرتبہ کہے :
سُبْحَانَ اللهِ وَ الْحَمْدُ للهِ وَ لا إِلَهَ اِلّا اللهُ وَ اللهُ أَکْبَرُ.
🤲🏻 اللہ پاک ہے اللہ ہی کے لیے حمد ہے نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے اورا للہ بزرگتر ہے نیز👈🏻 سورہ توحید و آیت الکرسی اور صلوات سوسو مرتبہ پڑھے👈🏻، دس مرتبہ کہے:
لا إِلَهَ اِلّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِیکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَ لَهُ الْحَمْدُ یُحْیِی وَ یُمِیتُ وَ یُمِیتُ وَ یُحْیِی وَ هُوَ حَیٌّ لا یَمُوتُ بِیَدِهِ الْخَیْرُ وَ هُوَ عَلَى کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ.
🤲🏻 نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے وہ یکتا ہے کوئی اس کا ثانی نہیں اسی کے لیے حکومت اور حمد وہ زندہ کرتا اور موت دیتا ہے اور موت دیتا اور زندہ کرتا ہے اور وہ ایسازندہ ہے جسے موت نہیں اسی کے ہاتھ میں بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے 👈🏻دس مرتبہ کہے:
أَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِی لا إِلَهَ اِلّا هُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ وَ أَتُوبُ إِلَیْهِ
🤲🏻 بخشش چاہتاہوں اس اللہ سے کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں زندہ و پائندہ ہے اور میں اسکے حضور توبہ کرتا ہوں👈🏻 دس مرتبہ کہے
یَا اللهُ
اے اللہ 👈🏻 دس مرتبہ کہے
یَا رَحْمَنُ
اے بڑے مہربان دس مرتبہ کہے
یَا رَحِیمُ
اے رحم والے👈🏻 دس مرتبہ کہے
یَا بَدِیعَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ یَا ذَا الْجَلالِ وَ الْإِکْرَامِ
🤲🏻 اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے اے جلالت و بزرگی کے مالک اے 👈🏻دس مرتبہ کہے
یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ
اے زندہ اے پائندہ👈🏻 دس مرتبہ کہے
یَا حَنَّانُ یَا مَنَّانُ.
🤲🏻اے محبت والے اے احسان والے👈🏻 دس مرتبہ کہے
یَا لا إِلَهَ اِلّا أَنْتَ
🤲🏻اے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں👈🏻 دس مرتبہ کہے
آمِینَ
آمین پھر یہ کہے
👈🏻🤲🏻اللهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ یَا مَنْ هُوَ أَقْرَبُ إِلَیَّ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیدِ یَا مَنْ یَحُولُ بَیْنَ الْمَرْءِ وَ قَلْبِهِ یَا مَنْ هُوَ بِالْمَنْظَرِ الْأَعْلَى وَ بِالْأُفُقِ الْمُبِینِ یَا مَنْ هُوَ الرَّحْمَنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَى یَا مَنْ لَیْسَ کَمِثْلِهِ شَیْءٌ وَ هُوَ السَّمِیعُ الْبَصِیرُ أَسْأَلُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ و
🤲🏻 اے معبود! سوال کرتا ہوں تجھ سے اے وہ جو شہ رگ سے زیادہ میرے قریب و نزدیک ہے اے وہ جو انسان اور اس کے دل کے درمیان حائل ہوجاتا ہے اے وہ جو بلند مقام اور واضح افق میں ہے اے وہ جو بڑے رحم والا ہے اور عرش پر مسلط ہے اے وہ جس کی مثل کوئی چیز نہیں ہے اور وہ سننے دیکھنے والا ہے سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ محمد(ص) و آل محمد(ص) پر رحمت نازل فرما. پس اپنی حاجت طلب کرے کہ انشاء ﷲ پوری ہوگی ۔🤲🏻😭
👈🏻امام جعفر صادق -سے منقول ہے کہ جو شخص یہ صلوات پڑھے تو گویا اس نے اہل بیت(ع) کو مسرور کیا ہے۔ اور وہ یہ ہے :
🤲🏻اللهُمَّ یَا أَجْوَدَ مَنْ أَعْطَى وَ یَا خَیْرَ مَنْ سُئِلَ وَ یَا أَرْحَمَ مَنِ اسْتُرْحِمَ اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ فِی الْأَوَّلِینَ وَ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ فِی الْآخِرِینَ وَ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ فِی الْمَلَإِ الْأَعْلَى وَ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ فِی الْمُرْسَلِینَ اللهُمَّ أَعْطِ مُحَمَّدا وَ آلَهُ الْوَسِیلَةَ وَ الْفَضِیلَةَ وَ الشَّرَفَ وَ الرِّفْعَةَ وَ الدَّرَجَةَ الْکَبِیرَةَ اللهُمَّ إِنِّی آمَنْتُ بِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ وَ لَمْ أَرَهُ فَلا تَحْرِمْنِی فِی [یَوْمِ] الْقِیَامَةِ رُؤْیَتَهُ وَ ارْزُقْنِی صُحْبَتَهُ وَ تَوَفَّنِی عَلَى مِلَّتِهِ وَ اسْقِنِی مِنْ حَوْضِهِ مَشْرَبا رَوِیّا سَائِغا هَنِیئا لا أَظْمَأُ بَعْدَهُ أَبَدا إِنَّکَ عَلَى کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ اللهُمَّ إِنِّی آمَنْتُ بِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ وَ لَمْ أَرَهُ فَعَرِّفْنِی فِی الْجِنَانِ وَجْهَهُ اللهُمَّ بَلِّغْ مُحَمَّدا صَلَّى اللهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ مِنِّی تَحِیَّةً کَثِیرَةً وَ سَلاما🍂
🤲🏻اے اللہ! اے ہر عطا کرنے والے سے زیادہ سخی اے ہر سوال کئے ہوئے سے بہتر اور اے سب سے زیادہ رحمت کرنے والے اے اللہ حضرت محمد(ص) پر اور انکی آل پر رحمت نازل فرما 📿 پہلوں کیساتھ اور حضرت محمد(ص) اور انکی آل پر رحمت نازل کر📿 پچھلوں کیساتھ اور حضرت محمد(ص) اور ان کی آل پر رحمت نازل کر معالم بالا میں اور حضرت محمد(ص) اور ان کی آل پر رحمت نازل کر مرسلوں کے ساتھ اے اللہ! محمد(ص) و آل(ع) محمد(ص) کو ذریعہ و وسیلہ بڑائی بزرگی بلندی اور بہت بڑا درجہ و مقام عطا کر اے اللہ! بے شک میں ایمان لایا ہوں حضرت محمد پر اور انہیں دیکھا نہیں پس قیامت میں مجھے ان کے دیدار سے محروم نہ رکھنا 😭🙏🏻 اور ان کی صحبت نصیب کرنا نیز مجھے ان کے دین پر موت دے ان کے حوض کوثر میں سے پانی پلانا جو سیر کردینے والا🍷 خوش مزہ و شیریں ہو کہ اس کے بعد میں کبھی پیاسا نہ ہوں بے شک تو ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے🤲🏻 اے اللہ! بیشک میں ایمان لاتا ہوں حضرت محمد پر اور انہیں دیکھا نہیں پس جنت میں مجھے ان کی پہچان کرادینا😭🙏🏻
🤲🏻 اے اللہ! پہنچادے حضرت محمد کو میری طرف سے بہت بہت آداب اور سلام۔
👈🏻 اس کے بعد دعائے ام داؤد پڑھے جو ماہ رجب کے اعمال میں ذکر ہوچکی ہے۔🍂
👈🏻پھر یہ تسبیح پڑھے کہ جس کے ثواب کا اندازہ ہی نہیں ہوسکتا اور بوجہ اختصا ر ہم نے اس کوبیان نہیں کیا ، وہ تسبیح یہ ہے
📿سُبْحَانَ اللهِ قَبْلَ کُلِّ أَحَدٍ وَ سُبْحَانَ اللهِ بَعْدَ کُلِّ أَحَدٍ وَ سُبْحَانَ اللهِ مَعَ کُلِّ أَحَدٍ وَ سُبْحَانَ اللهِ یَبْقَى رَبُّنَا وَ یَفْنَى کُلُّ أَحَدٍ وَ سُبْحَانَ اللهِ تَسْبِیحا یَفْضُلُ تَسْبِیحَ الْمُسَبِّحِینَ فَضْلا کَثِیرا قَبْلَ کُلِّ أَحَدٍ وَ سُبْحَانَ اللهِ تَسْبِیحا یَفْضُلُ تَسْبِیحَ الْمُسَبِّحِینَ فَضْلا کَثِیرا بَعْدَ کُلِّ أَحَدٍ وَ سُبْحَانَ اللهِ تَسْبِیحا یَفْضُلُ تَسْبِیحَ الْمُسَبِّحِینَ فَضْلا کَثِیرا مَعَ کُلِّ أَحَدٍ،
🤲🏻پاک ہے وہ خدا جو ہر چیز سے پہلے ہے پاک ہے وہ خدا جو ہر چیز کے بعد ہے پاک ہے وہ خدا جو ہر چیز کے ساتھ ہے پاک ہے خدا ہمارا رب جو وہ باقی رہے گا جب کہ ہر چیز فنا ہوجائے گی پاک ہے خدا نہایت پاکیزہ ہے جو تسبیح کرنے والوں کی تسبیح سے بہت بہت برتر ہے ہر ایک چیز سے پہلے اور پاک ہے خدا نہایت پاکیزہ ہے جو تسبیح کرنے والوں کی تسبیح سے بہت بہت برتر ہے ہر چیز کے بعد اور پاک ہے خدا نہایت پاکیزہ ہے جو تسبیح کرنے والوں کی تسبیح سے بہت بہت برتر ہے ہر چیزکے ساتھ 👈🏻وَ سُبْحَانَ اللهِ تَسْبِیحا یَفْضُلُ تَسْبِیحَ الْمُسَبِّحِینَ فَضْلا کَثِیرا لِرَبِّنَا الْبَاقِی وَ یَفْنَى کُلُّ أَحَدٍ وَ سُبْحَانَ اللهِ تَسْبِیحا لا یُحْصَى وَ لا یُدْرَى وَ لا یُنْسَى وَ لا یَبْلَى وَ لا یَفْنَى وَ لَیْسَ لَهُ مُنْتَهًى وَ سُبْحَانَ اللهِ تَسْبِیحا یَدُومُ بِدَوَامِهِ وَ یَبْقَى بِبَقَائِهِ فِی سِنِی الْعَالَمِینَ وَ شُهُورِ الدُّهُورِ وَ أَیَّامِ الدُّنْیَا وَ سَاعَاتِ اللَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ سُبْحَانَ اللهِ أَبَدَ الْأَبَدِ وَ مَعَ الْأَبَدِ مِمَّا لا یُحْصِیهِ الْعَدَدُ وَ لا یُفْنِیهِ الْأَمَدُ وَ لا یَقْطَعُهُ الْأَبَدُ وَ تَبَارَکَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِینَ
🤲🏻اور پاک ہے خدا نہایت پاکیزہ ہے جو تسبیح کرنے والوں کی تسبیح سے بہت بہت برتر ہے کہ ہمارا رب باقی رہے گاجب کہ ہر چیز فنا ہو جائے گی پاک ہے نہایت پاکیزہ ہے کہ شمار نہیں ہوسکتا سمجھ میں نہیں آتا فراموش نہیں ہوتا پرانا نہیں ہوتا ناپید نہیں ہوتا اور اس کی کوئی انتہا نہیں ہے پاک ہے خدا نہایت پاکیزہ ہے جو ہمیشہ ہے اسکی ہمیشگی سے باقی ہے اسکی بقاکیساتھ جہانوں کے برسوں ہر زمانے کے مہینوں دنیا کے تمام دنوں اور رات دن کی ہر ہر گھڑی میں پاک ہے وہ خدا جو ہمیشہ ہمیشہ ہے ہمیشگی کے ساتھ کہ جس کی ذات کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا وہ زمانہ گزرنے سے فنا نہیں ہوا اور ہمیشگی اس سے جدا نہیں ہوسکتی اور برکت والا ہے وہ خدا جو بہترین خالق ہے👈🏻۔ پھر کہے :
وَ الْحَمْدُ للهِ قَبْلَ کُلِّ أَحَدٍ وَ الْحَمْدُ للهِ بَعْدَ کُلِّ أَحَدٍ
حمد ہے خدا کے لیے ہر چیز سے پہلے اور حمد ہے خدا کے لیے ہر چیز کے بعد دعا کے آخر تک لیکن ہر جگہ سُبْحَانَ ﷲِ کی بجائے اَلْحَمْدُ ﷲِ کہے اور جب اَحْسَنُ الْخَالِقِین تک پہنچے تو 👈🏻کہے لاٰ اِلٰہَ اِلاّٰ ﷲُ 🤲🏻پاک ہے خدا حمد خدا ہی کے لیے ہے جو بہترین خالق ہے نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے
👈🏻قَبْلَ کُلِّ اَحَدٍ دعا کے آخر تک مگر ہر جگہ سُبْحَانَ ﷲِ ہے وہاں لاٰ اِلٰہَ اِلاّٰ ﷲُ کہے اور اسکے بعد کہے
🤲🏻جو ہر چیز سے پہلے ہے۔ پاک ہے خدا نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے
وَﷲُ اَکْبَرُ قَبْلَ کُلِّ اَحَدٍ دعا کے آخر تک لیکن ہر جگہ سُبْحٰانَ ﷲِ کی بجائے ﷲُ اَکْبَرُکہے پھر یہ
سب سے بڑا ہے خدا جو ہرچیز سے پہلے ہے ..... پاک ہے ﷲ خدا بزرگتر ہے
👈🏻دعا پڑھے جو شب جمعہ کے اعمال میں ذکر ہوئی ہے اَللّٰھُمَّ مَنْ تَعَبَّأَ وَتَھَیَّأَ۔ اے اللہ! جو آمادہ ہؤا اور تیار ہوا۔ بعد میں امام زین العابدین(ع)کی یہ دعا پڑھے جو👈🏻 شیخ طوسی(رح) نے مصباح المتہجد میں ذکر کی ہے:اَللّٰھُمَّ اَنْتَ ﷲُ رَبُّ الْعٰالَمیٰنَ🤲🏻 اے اللہ! تو ہی وہ خدا ہے جو جہانوں کا رب ہے۔🌼
اللھم ارزقنا زیارت الحسین فی الد نیا و
شفا عت الحسین فی
الآخرۃ 😭🍂
یا فاطر بحق فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیھا
عجل لولیک الفرج 🤲🏻
التماس دعا شھادت 🙏🏻
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم 🌼🍂
ز یرسر پرستی امام زمانہ عج 🚩🏕️
Comments
Post a Comment