👈 یکم شوال کی رات اور دن کے اعمال:
السلام علیک یا بقیتہ اللہ فی ارضہ!!!🌹 چوتھی فصل ------------------------------ -------- ماہ شوال کے اعمال یکم شوال کی رات کی فضیلت: یکم شوال کی رات با برکت راتوں میں سے ہے، اس کی فضیلت، بیداری، عبادت اور ثواب سے متعلق بہت سی احادیث وارد ہوئیں ہیں ، حضرت رسول سے مروی ہے کہ یہ رات مرتبے میں شب قدر سے کچھ کم نہیں اور اس میں چند ایک اعمال ہیں * ماہ شوال کے اعمال * "🌙 🍃یکم شوال کی رات کے اعمال 🍃 1: غسل 🚿 2: شب بیداری 🌃 3: استغفار 4؛ 🕌زیارت امام حسین ع 5: 🧎🏻 10 رکعت نماز ماہ رمضان کی آخری شب وا لی. 6: 🧎🏻♂️ دو رکعت نماز ادا کرے جس کی پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک ہزار مرتبہ سورہ توحید پڑھے، اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ توحید پڑھے نماز کا سلام دینے کے بعد سر سجدے میں رکھے اور سو مرتبہ کہے : ٲَتُوبُ إلَی اللّهِ پھر کہے :یَا ذَا الْمَنِّ وَالْجُودِ، یَا ذَا الْمَنِّ وَالطَّوْلِ، یَا مُصْطَفِیَ مُحَمَّدٍ خدا کے حضور توبہ کرتا ہوں اے احسان و عطا والے اے احسان وبخشش والے اے حضرت محمد کو منتخب وبرگزیدہ صَلَّی اللّهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ صَلِّ عَ...