أربعين حسینی اور اعمال
أربعين حسینی اور اعمال
اربعین عشق خدا، عشق رسول (ص) اور عشق حسین (ع) کا دن ہے
❤️🏴🤲 أربعين حسینی اور اعمال
❤️👈 20 بیسویں صفر کا دن امام حسین علیہ السلام کے چہلم کا دن ہے.
❤️ بقول شیخین، امام حسین علیہ السلام کے اہل حرم نے اسی دن شام سے مدینہ کی طرف مراجعت کی.
❤️ اسی دن جابر بن عبداللہ انصاری حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کیلئے کربلا معلٰی پہنچے اور یہ بزرگ حضرت امام حسین علیہ السلام کے اولین زائر ہیں.
❤️● 20 صفر کے دن حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنا مستحب ہے.
❤️▪️ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام سے روایت ہے کہ مؤمن کی پانچ علامتیں ہیں:
❤️﴿۱﴾ رات دن میں اکاون رکعت نماز فریضہ و نافلہ ادا کرنا،
❤️﴿۲﴾ زیارت اربعین پڑھنا،
❤️﴿۳﴾ دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا،
❤️﴿۴﴾ سجدے میں پیشانی خاک پر رکھنا،
❤️﴿۵﴾ اور نماز میں بآواز بلند بِسْمِ اﷲِ الرَحْمنِ الرَحیمْ پڑھنا۔
❤️👈مستحبی اعمال میں سے دو عمل ایسے ہیں که جن کا جلوه سارے مستحبی اعمال سے بہت زیادہ ہے،
▪️پہلا نماز شب،
▪️اور دوسرا زیارت امام حسین علیهالسلام.
❤️ ان دو اعمال میں سے زیارت امام حسین علیهالسلام کی فضیلت نماز شب سے بھی زیادہ ہے اس حد تک کہ روایات میں ھماری ساری عبادتوں کے ثواب اور خیروبرکت کا دارومدار امام حسین علیہ سلام کی زیارت پر ہی ہے، جن ایام خاص میں خداوندعالم کی رحمتوں کے دروازے اپنے بندوں کیلئے کھل جاتے ہیں، جیسا کہ لیلةالقدر یا شب نیمه شعبان. یا بعض دن جیسے کہ روز عرفه یا دوسرے خاص دن.
❤️🏴 امام صادق علیهالسلام کے پاس ایک شخص آیا اور پوچھا کہ:
👈 ہم تو کربلا نہیں جا سکے مولا ہم کیا کریں؟
❤️ امام صادق علیہ سلام نے فرمایا: اربعین کے دن کیا کرتے ہو؟
👈کہا کہ: میرا دل قبر امام حسین علیہ السلام کی طرف متوجہ ہوتا ہے.
❤️ اسکے بعد امام صادق علیہ السلام نےاسکو زیارت اربعین سکھائی اور فرمایا: حتٰی اگر دور سے بھی یہ زیارت پڑھو گے خداوندعالم اپنے فرشتوں کو اربعین کے دن صبح سویرے سے لیکر غروب تک زمین پہ بھیجتا ہے اور اس کائنات پر دنیا کے جس کونے سے بهی جو شخص یہ کلمات جو میں تمھیں سکھا رہا ہوں (یعنی زیارت اربعین) دل سے پڑھیں ملائکہ آتے ہیں اور زیارت کے کلمات کو لے کے غروب تک سیدالشهداء علیهالسلام کے پاس لے جاتے ہیں اورحضرت سیدالشهداء علیهالسلام ملائکہ کو حکم دیتے ہیں کہ لکھ لو کہ فلاں شخص یہاں آئے تھے اور زیارت کی.
❤️ امام صادق علیهالسلام آگے فرماتے ہیں: خفا نہ ہونا کہ تم کربلا نہیں گئے اس دن دل سے کربلا کو یاد کرو اور کربلا کے غم کو یاد کرنا یعنی تم کربلا میں ہی ہو، دل سے ایک فریاد تو کرسکتےہو؟ ہو سکتا ہے تمھارے اس ایک آه اور ایک فریاد کا ثواب زیارت سے زیادہ ہو۔
❤️👈 اربعین کے اعمال
▪️1= سب سے پہلے زیارت اربعیں پڑھیں.
▪️2= نماز صبح کے بعد سو (100) مرتبہ ذکر لاحول ولاقوة الا بالله علي العظيم پڑھیں.
▪️3= نماز ظھر سے پہلے اربعین کا غسل کریں اور کثرت سے توبہ واستغفار کریں.
▪️4= ستر (70) مرتبه تسببحات اربعہ پڑھیں.
▪️5= نماز ظہر کے بعد سوره والعصر اسکے کے بعد ستر (70) مرتبه استغفار کریں.
▪️6= غروب کے وقت چالیس مرتبه لا الہ الا الله پڑھیں.
▪️7= نماز عشاء کے بعد سوره یاسین تلاوت کر کے سیدالشهداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں ھدیہ کریں.
❤️🤲 تمام زائرین حسینی کی سلامتی اور مدافعین حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا ومقامات مقدسہ کی فتح و نصرت کے لئے خصوصی دعا فرمائیں..
أربعين حسینی: سوموار 20 صفر 1446 (26 اگست 2024)
Comments
Post a Comment