*احترام ماہ محرم الحرام آداب عزاداری:*
*احترام ماہ محرم الحرام آداب عزاداری:*
*1 مجلس عزاء اور جلوس عزاء میں وضوء اور تسبیح خاک شفا لیے کر ائیں ۔*
*2 پاکیزہ لباس اور ممکن حد تک سیاہ لباس پہن کر آئیں۔*
*3 گھر میں جو سن تمیز تک پہنچے ہوئے بچے ہوں ان کو ساتھ لائیں۔*
*4 اپنے ساتھ کاغذ اور قلم لائیں اور مجلس کے نکات نوٹ کریں۔*
*5 مجلس سے واپس آکر اپنے گھروالوں اور ملنے والوں سے مجلس کے مفید نکات بیان کریں۔*
*6 اپنے ساتھ تسبیح اور جیب میں خاک شفاء رکھیں یہ مومن کی نشانی بھی ہے اور تحفظ کی ضمانت بھی۔*
*7 خواتین و حضرات حجاب اسلامی کی پابندی کریں۔*
*8 خاص طور پر خواتین شرعی لباس پہن کر آئیں۔*
*9 مجالس و عزداری کے اوقات میں نماز کے وقت کی رعایت کریں۔*
*10 دوران جلوس نماز کے وقت نماز باجماعت ادا کریں۔*
*11 عزداری میں کوئی ہنسی مذاق نہ کریں۔*
*12 امام حسین علیہ السلام پر گریہ اجر عظیم رکھتا ہے اسلیے گریہ کریں۔*
*13 اگر دل چاہے تو بلند آواز سے روئیں اور اس میں شرم محسوس نہ کریں۔*
*14 عین گریہ و زاری کی حالت میں کوئی خصوصی دعا مانگیں۔*
*15 اگر رونا نہ آئے تو سر جھکا کر رونے کی کوشش کریں۔*
*16 گریہ کرتے ہوئے دوسرے مومنین کے چہروں کو نہ گھوریں۔*
*17 ایسی شاعری پڑھیں جو خیالی نہ ہو بلکہ حقائق پر مبنی ہو۔*
*18 ایسے خطیب کو سنیں جو قرآن مجید، سیرت النبی اور سیرت اہل بیت علیہم السلام کے مطابق اپنا مدعا بیان کرتا ہو۔*
*19 حسینیت کے اصولوں پر سامعین کی کردار سازی کرنے والے خطیب کو دعوت دیں۔*
*20 فرقہ واریت، دین اور امت کے لیے زہر ہے اس سے پرہیز کریں۔*
*21 بانیان اور شرکاء عزاداری، وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔*
*22 جہاں جگہ مل جائے وہیں بیٹھ جائیں سروں کو نہ پھلانگیں۔*
*23 جب آنسو رواں ہوں تو تبرک کے طور پر چہرے پر مل لینا چاہیے۔*
*24 تبرک و نیاز میں جو چیز بھی ملے اس کا احترام کریں۔*
*25 روزانہ زیارت وارث پڑھیں۔*
*26 مجلس کے دوران اپنے موبائل فون کو سائلینٹ پر رکھنا نہ بھولیں۔*
*27 عاشورہ کے دن کے آداب معلوم کریں اور انکی رعایت کریں۔*
*28 اگر جگہ تنگ ہو تو وہاں کھل کر نہ بیٹھیں۔*
*29 اگر ممکن ہو تو گھر سے غسل کرکے نکلیں۔*
*30 عزاداری کا انتظام اس طرح کریں کہ کسی کے لیے اذیت کا سبب نہ ہو۔۔۔*
اللّهمَّعَجِّلْلِوَلِیِّڪَ الفَرَج😭💔
*محرم یعنی تجدید عہد*
امام حسین علیہ السلام سے عہد کریں کہ مولا آپ کے مشن کو ہمیشہ جاری رکھیں گے جو کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ہے
*1۔ محرم یعنی ترک گناہ*
صرف لباس کا تبدیل کرنا محرم کے آداب نہیں آدابِ محرم یہ ہیں کہ مظلوم کربلا سے وعدہ کریں کہ مولا آج سے ہر حرام کام کو ترک اور واجبات کی ادائیگی کروں گا جس سال کا آغاز نام حسیؑن سے ہو اس کو برائیوں کے حصار میں نہیں گزارنا چاہیے
*2۔ محرم یعنی انقلاب*
عملی زندگی میں عادات میں لب و لہجے میں گفتار و کردار میں عکس کربلا نظر آئے.
*3۔ محرم یعنی اتحاد*
محرم اختلاف کے سدباب اور اتحاد کے فضا کے قیام کا نام ہے آپسی اختلاف پس پشت ڈال کر مل کر محسن انسانیت کا شکریہ ادا کریں.
*4 ۔ محرم یعنی بیداری*
محرم خواب غفلت سے بیداری کا نام ہے محرم میں مقصد رونا نہیں بلکہ اس رونے کا کوئی مقصد ہے اسے سمجھنے کی کوشش کریں، محرم رلا رلا کے بے ہوش کرنے کا نہیں ہوش میں لانے کا نام ہے.
*5۔ محرم یعنی اغیار شناسی*
محرم نام ہے اپنے دشمن کی پہچان اور اس کے سامنے ڈٹ جانے کا بین الاقوامی سطح پر جو پروپیگنڈہ ہو رہا ہے اس سے آگاہی اور اس کی حتی الامکان روک تھام کے اقدامات کرنا."
Comments
Post a Comment