ماہِ ربیع الاول میں پیش آنے والے اہم واقعات اور مناسبتیں:
👈 پہلی ربیع الاوّل کی رات
بعثت کے تیرہویں سال اسی رات حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ کو ہجرت کا آغاز ہوا، اس رات آپ غارثور میں پوشیدہ رہے اور حضرت امیرالمومنین علیہ السلام اپنی جان آپ پر فدا کرنے کے لیے مشرک قبائل کی تلواروں سے بے پرواہ ہو کر حضور اکرم کے بستر پر سو رہے تھے۔ اس طرح آپ نے اپنی فضیلت اور حضرت رسول اللہ کے ساتھ اپنی اخوت وہمدردی کی عظمت کو سارے عالم پر آشکار کر دیا۔ پس اسی رات امیرالمومنین علیہ السلام کی شان میں یہ آیت اتری:
ومن الناس من یشری نفسہ ابتغآء مرضات اللہ
اور لوگوں میں سے کچھ ہیں جو رضاالہٰی حاصل کرنے کے لیے جان دیتے ہیں
👈 پہلی ربیع الاوّل کا دن
علماء کرام کا فرمان ہے کہ اس دن حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ اور امیرالمومنین علیہ السلام کی جانیں بچ جانے پر شکرانے کا روزہ رکھنا مستحب ہے اور آج کے دن ان دونوں ہستیوں کی زیارت پڑھنا بھی مناسب ہے۔ سید نے کتاب اقبال میں آج کے دن کی دعاء بھی نقل کی ہے۔ شیخ کفعمی کے بقول آج ہی کہ دن امام حسن عسکری علیہ السلام کی وفات ہوئی ۔ لیکن قول مشہور یہ ہے کہ آپ کی وفات اس مہینے کی آٹھویں کو ہوئی ، لیکن ممکن ہے کہ پہلی کوآپ کے مرض کی ابتداء ہوئی ہو۔
👈 چوتھا دن
پیغمبرؐ کا غار ثور سے نکل کر مدینہ کی جانب حرکت کرنا (١ق)
👈 پانچواں دن
امام حسینؑ کی بیٹی سکینہ کی وفات (١١٧ق)
👈 آٹھواں دن
امام حسن عسکریؑ کی شہادت (٢٦٠ق)
نواں دن
عمر بن سعد کی وفات (٦٦)
عمر بن سعد کی وفات (٦٦)
امام زمان(عج) کی امامت کا آغاز (٢٦٠ق)
👈 دسواں دن
حضرت لوطؑ کی وفات
عبدالمطلب پیغمبرؐ کے جدامجد کی وفات (٨عام الفیل)
پیغمبرؐ کی حضرت خدیجہ(س) کے ساتھ شادی (٢٥ عام الفیل)
👈 بارہواں دن
اہل سنت کے قول کے مطابق پیغمبرؐ کی ولادت (سال عام الفیل)
پیغمبرؐ کا مدینہ میں ورود (١ق)
وجوب نماز کا آغاز (١ق)
بنی عباس کی جیت اور اموی حکومت کا خاتمہ (١٣٢ق)
👈 تیرہواں دن
عمر بن خطاب کے دورخلافت میں بیت المقدس کی فتح (١٦ق)
👈 چودواں دن
شام میں تین سال اور نو مہینے کی حکومت کے بعد یزید بن معاویہ کی وفات (٦٤ق)
👈 پندرہواں دن
پیغمبرؐ اور آپؐ کے اصحاب کے ہاتھوں مسجد قبا کی تعمیر (١ق)
جنگ دومۃ الجندل (٥ق)
👈 سولہواں دن
پیغمبرؐ کی امامت میں پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی (١ق)
شیعہ تاریخ نگار مسعودی کی وفات (٣٤٦ق)
👈 سترہواں دن
حضرت محمدؐ کی ولادت (سال عام الفیل)
امام صادقؑ کی ولادت (٨٣ق)
👈 اٹھارواں دن
ولادت باسعادت ام کلثوم سلام اللہ علیہا
👈 تئیسواں دن
حضرت فاطمہ معصومہ(س) کا قم میں ورود (٢٠١ق)
👈 چھبیسواں دن
امام حسنؑ کی معاویہ کے ساتھ صلح (٤١ق)
*26 ربیع الاول شہادت حضرت عمران جنابِ ابو طالب علیہ السلام 😭*
*26 Rabiulawal*
👈 اٹھائیسواں دن
👈 اٹھائیسواں دن
عثمان بن عفان کے دور حکومت میں ایرانیوں کی مسلمانوں کے ہاتھوں شکست (٣١ق)
شاہ عباس صفوی کا شہر بغداد پر قبضہ اور عثمانیوں کی شکست (١٠٣٣ق)
Comments
Post a Comment