اعمالِ مشترکہ ماہ شعبان المعظم

 *اعمالِ مشترکہ ماہ شعبان المعظم*


1: ہر روز ستر مرتبہ کہے:
🤲: *اَسْتغْفِرُ ﷲ وَاَسْئَلُہُ التَّوْبَۃَ*
 بخشش چاہتا ہوں اللہ سے اور توبہ کی توفیق مانگتا ہوں

2: ہر روز ستر مرتبہ کہے:
 🤲  : *اَسْتغْفِرُ ﷲ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ* 
بخشش کا طالب ہوں اللہ سے کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں وه بخشنے والا مہربان زنده نگہبان ہے اور میں  اس کے حضور توبہ کرتا ہوں.

4: ماہ شعبان کی مخصوص صلوات پڑھیں

5: مناجات شعبانیہ کی تلاوت

6 : صدقہ دے اگرچہ وہ نصف خرما ہی کیوں نہ ہو، اس سے خدا اس کے جسم پر جہنم کی آگ کو حرام کر دے گا۔

🌟 امام جعفر صادقؑ سے ماہ رجب کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا تم ماہ شعبان کے روزے سے کیوں غافل ہو؟ راوی نے عرض کی، فرزند رسولؐ! شعبان کے ایک روزے کا ثواب کس قدر ہے؟ فرمایا قسم بخدا کہ اس کا اجر و ثواب بہشت ہے۔ اس نے عرض کی، اے فرزند رسولؐ! اس ماہ کا بہترین عمل کیا ہے؟ فرمایا کہ صدقہ و استغفار، جو شخص ماہ شعبان میں صدقہ دے پس خدا اس صدقے میں اس طرح اضافہ کرتا رہے گا جیسے تم لوگ اونٹنی کے بچے کو پال کر عظیم الجثہ اونٹ بنا دیتے ہو، چنانچہ یہ صدقہ قیامت کے روز احد کے پہاڑ کی مثل بڑھ چکا ہو گا۔

7: پورے ماہ شعبان میں ہزار مرتبہ کہے:
🤲  *لا اِلٰہَ اِلَّا ﷲ وَلَا نَعْبُدُ اِلَّا اِیَّاہُ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ وَلَوْ كَرِہَ الْمُشْرِكِیْنَ*
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور ہم عبادت نہیں کرتے مگر اسی کی ہم اس کے دین سے خلوص رکھتے ہیں اگرچہ مشرکوں پر ناگوار گزرے.

8 : *شعبان کی ہر جمعرات کو دو رکعت نماز پڑھے، ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سو مرتبہ سورۂ توحید پڑھے اور نماز کے بعد سو مرتبہ درود شریف پڑھے، تاکہ خدا دین و دنیا میں اس کی ہر نیک حاجت پوری فرمائے۔

✨ واضح ہو کہ (شعبان میں جمعرات کے) روزے کا اپنا الگ اجر و ثواب ہے، اور روایت میں آیا ہے کہ شعبان کی ہر جمعرات کو آسمان سجایا جاتا ہے تو ملائکہ عرض کرتے ہیں، خدایا آج کا روزہ رکھنے والوں کو بخش دے اور ان کی دعائیں قبول کر لے۔ ایک حدیث میں مذکور ہے کہ اگر کوئی شخص ماہ شعبان میں سوموار اور جمعرات کو روزہ رکھے تو خداوند کریم دنیا و آخرت میں اس کی بیس بیس حاجات پوری فرمائے گا۔

9 : ماہ شعبان میں درود شریف بکثرت پڑھے۔
🤲 *الّلهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ و عَجّل فَرَجَهم*





نمازیں 




🍃پہلی شعبان کی رات 🍃🌙

1️⃣ بارہ رکعت نماز جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد
گیارہ مرتبہ سورہ توحید 
🍃 پہلی شعبان کے دن  🍃
یکم شعبان کا روزہ رکھنے والے کیلئے جنت واجب ہو جاتی ھے 
✨شہربانو✍️ ✨


🍃پہلی تین راتوں میں
دو رکعت نماز پڑھنے کا
ثواب بہت زیادہ ھے. 
ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد گیا رہ مرتبہ سورہ توحید پڑھے تین شعبان کا روزہ  ھے.. 
 📗 مفاتیح الجنان
✨شہربانو✍️ ✨





🌹شعبان کی تیسری شب کی نماز
2رکعت
جو شخص شب تیسری شعبان دو رکعت نماز ادا کرے گا 
ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد  پچیس مرتبہ سورہ توحید پڑھے  ..
اللہ تعالٰی روز قیامت اس کے لیے جنت کی آٹھ دروازے کھول دے گا اور اس کے لیے جہنم کے سات دروازے بند کردے گا۔ اسے ہزار لباس اور ہزار تاج عطا کرے گا.
اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس
✨شہربانو✍️ ✨



🌹شعبان کی چوتھی شب کی نماز
40رکعت
جو شخص شب چوتھی شعبان
40 رکعت نماز دو دو کر کے پڑھے ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد  25 مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کر ے
🍂خدا تعالیٰ اس کیلئے ہر رکعت کے عوض ہزار ہزار سال کی عبادت لکھ دے گا اور ہر سورہ کے بدلے اس کے لیے ہزار ہزار شہر بنا دے گا اور خدا اس کو ہزار ہزار شہیدوں کا درجہ دے گا .
اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس
✨شہربانو✍️ ✨



🌹شعبان کی پانجویں  شب کی نماز
2رکعت
جو شخص شب پانچویں شب شعبان دو رکعت نماز ادا کرے گا 
ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد  پانچ مرتبہ سورہ توحید پڑھے، سلام کے بعد برائے خوشنودئ محمدؐوآلِ محمد ص ستر بار صلوات ہدیہ کرے
اللہ تعالٰی  اس کی ہزار دنیا اور آخرت کی حاجتیں پوری کرے گا اور اسے آسمان کے ستاروں کی تعداد کے برابر جنت میں شہر عطا کرے گا 
اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس
✨شہربانو✍️ ✨






🌹شعبان کی ساتویں شب کی نماز
2رکعت
حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص ساتویں شب شعبان دو رکعت نماز ادا کرے جس کی پہلی رکعت میں ایک مرتبہ سورہ فاتحہ اور سو مرتبہ سورہ توحید اور دوسری رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور سو مرتبہ آیت الکرسی کی تلاوت کرے۔۔۔۔ 
جو مومن مرد یا خاتون یہ نماز ادا کرے خدا اس کی دعا قبول فرمائے گا اور اس کی حاجتیں پوری کرے گا اور ہر روز اس کے لیےایک شہید کا ثواب لکھ دے گا۔ اس کے ذمہ کوئی خطا نہیں رہے گی۔
اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس
✨شہربانو✍️ ✨






🌹شعبان کی نویں شب کی نماز
4رکعت
سورہ الحمد کے بعد 10 مرتبہ سورہ  ﴿نصر ﴾
🌹 *ثواب*،،،،
🌹اللہ رب العزت حتما اتش جہنم کو حرام کر دے گا
اور ہر آیت کے بدلے بارہ شہیدوں کا ثواب ملے گا۔🌹
اللھم عجل لولیک الفرج 🤲🏻🌹
✨شہربانو✍️ ✨





🌹شعبان کی دسویں  شب کی نماز
4رکعت
حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص شب دسویں شعبان چار رکعت نماز ادا کرے دو دو کر کے جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور ایک مرتبہ آیت الکرسی تین مرتبہ سورہ الکوثر کی تلاوت کرے۔۔۔ خدا اس شخص کے بارے میں اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: اس کے لیے ایک لاکھ  نیکیاں لکھ دو اور اس کے ایک لاکھ درجہ بلند کر دو اور اس کے لیے ایک لاکھ دروازے کھول دو اور  کبھی یہ دروازے بند نہ کرنا اور خدا اسے اس کے والدین کو اور اس کے پڑوسیوں کو بخش دے گا۔ 
اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس
✨شہربانو✍️ ✨





🌹شعبان کی گیارہویں  شب کی نماز
8رکعت
حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص شب گیارھویں آٹھ رکعت نماز ادا کرے دو دو کر کے جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور دس مرتبہ  سورہ (ک۔ا۔ف۔ر۔و۔ن) کی تلاوت کرے تو ۔۔۔ قسم ہے اس ذات کی جس نے مجھے برحق نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بنا کر بھیجا یہ نماز صرف ایسا مومن ادا کرے گا جس کا ایمان مکمل ہوگا اور خدا اسے ہر رکعت کے بدلے جنت کا ایک باغ عطا فرمائے گا۔
اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس
✨شہربانو✍️ ✨





🌹شعبان کی بارہویں شب کی نماز
12رکعت
حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص شب بارھویں بارہ رکعت نماز ادا کرے دو دو کر کے جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور دس مرتبہ  سورہ تکاثر کی تلاوت کرے تو۔۔۔۔  خدا اس کے چالیس برس کے گناہ معاف کر دے گا اور اس کے چالیس درجات بلند کردے گا اور چالیس ہزار فرشتے اس کے لیے استغفار کریں گے اور اسے شب قدر درک کرنے کا ثواب ملے گا.
اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس
✨شہربانو✍️ ✨







🌹شعبان کی تیرہویں  شب کی نماز
2رکعت
حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا
جو شخص شب تیرھویں  شعبان دو رکعت نماز ادا کرے جس کی  
ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور ایک مرتبہ  سورہ والتین کی تلاوت کرے تو۔۔۔  گویا اس نے جناب اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے دو سو غلام آزاد کیے وہ اپنی پیدائش کی دن کی مانند گناہوں سے پاک ہو جائے گا خدا اسے جہنم سے نجات عطا فرمائے گا اور حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور جناب ابراہیم علیہ السلام کے ہمراہ ہوگا۔
اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس
✨شہربانو✍️ ✨





🌹شعبان کی چودھویں شب کی نماز
4رکعت
حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص شب چودھویں شعبان چار رکعت نماز ادا کرے دو دو کر کے جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور پانچ مرتبہ  سورہ العصر کی تلاوت کرے تو ۔۔۔ خدا اس کے لیے جناب آدم علیہ السلام سے روز قیامت تک کے نمازیوں کا ثواب لکھ دے گا اور خدا اسے اس حال میں آٹھائے گا کہ اس کا چہرہ سورج اور چاند سے بھی زیادہ نورانی ہو گا اور خدا اسے بخش دے گا۔
 اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس
✨شہربانو✍️ ✨

🌹شعبان کی پندرھویں  شب کی نماز 2رکعت
. *نمازِ شبِ برات*
دو رکعت نماز:
ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ یٰسین، سورہ تبارک (الملک) یا سورہ اخلاص 21 مرتبہ پڑھنا مستحب ہے۔
✨شہربانو✍️ ✨

🌹شعبان کی پندرھویں  شب کی نماز
100 ارکعت
100 رکعت نماز:
ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 10 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے کی بہت فضیلت ہے۔
✨شہربانو✍️ ✨

مصباح میں شیخ نے ابو یحییٰ سے روایت کی ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے شعبان کی پندرھویں رات کی فضیلت کا ذکر کرتے ہوئے امام جعفر صادقؑ سے پوچھا کہ اس رات کیلئے بہترین دعا کون سی ہے؟ حضرت نے فرمایا اس رات نمازِعشا کے بعد دو رکعت نماز پڑھے جس کی پہلی رکعت میں سورۂ الحمد اور سورۂ کافرون اور دوسری رکعت میں سورۂ الحمد اور سورۂ توحید پڑھے۔ نماز کا سلام دینے کے بعد 33 مرتبہ سبحان اللہ، 33 مرتبہ الحمد للہ اور 34 مرتبہ اللہ اکبر کہے۔ 

✨شہربانو✍️ ✨


🌹شعبان کی بیسویں  شب کی نماز
4رکعت
حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا
جو شخص شب بیسویں شعبان
چار رکعت نماز ادا کرے دو دو کر کے جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد   اور پندرہ مرتبہ سورہ فتح کی تلاوت کر ے تو۔۔۔۔ قسم ہے اس ذات کی جس نے مجھے برحق نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بنا کر بھیجا یہ نماز ادا کرنے والا جب تک مجھے خواب میں نہ دیکھ لے اور جنت الفردوس میں اپنا ٹھکانہ نہ دیکھ لے اس دنیا سے نہیں جائے گا اور باکرامت اور نیک لوگوں کے ساتھ محشور ہوگا۔
اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس
✨شہربانو✍️ ✨





🌹شعبان کی اکیسویں  شب کی نماز
8رکعت
حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص شب اکیسویں شعبان
آٹھ رکعت نماز ادا کرے دو دو کر کے جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد  اور ایک مرتبہ سورہ اخلاص اور ایک ایک مرتبہ سورہ فلق و ناس کی تلاوت کرے تو۔۔۔  خدا آسمان میں موجود ستاروں کی تعداد کے برابر  اس کے لیے نیکیاں لکھ دے گا اور اسی تعداد میں اس کے درجات بلند کردے گا اور اسی تعداد میں اس کے گناہ مٹا دے گا۔۔
اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس
✨شہربانو✍️ ✨





🌹شعبان کی بائیسویں شب کی نماز
2رکعت
حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص شب  بائیسویں شعبان دو رکعت نماز ادا کرے  جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور ایک مرتبہ  سورہ (ک۔ا۔ف۔ر۔و۔ن) اور پندرہ مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کرے تو ۔۔۔ خدا اس کا نام صد یقین میں لکھ دے گا اور وہ روز قیامت خدا کے حجب تلے مرسلین کے گروہ کے ساتھ آئے گا۔
اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس
✨شہربانو✍️ ✨




🌹شعبان کی تئیسویں شب کی نماز
30رکعت
حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص شب تئیسویں شعبان تیس رکعت نماز ادا کرے دو دو کر کے جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد  اور ایک مرتبہ سورہ  الزلزلہ کی تلاوت کرے تو۔۔۔  خدا اس کے دل سے عداوت اور  دھوکے کو ختم کر دے گا اور وہ ان افراد میں شامل ہوجائے گا جن سینے کو خدا نے اسلام کے لیے کشادہ کیا ہے اور جب خدا اسے محشور کرے گا تو اس کا چہرہ چودہویں کے چاند کی مانند چمک رہا ہو گا۔۔
اور ایک طویل حدیث بیان کی۔۔۔
اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس
✨شہربانو✍️ ✨





🌹شعبان کی چھبیسویں شب کی نماز
10رکعت
حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص شب چھبیسویں شعبان دس رکعت نماز ادا کرے دو دو کر کے جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد  اور دس مرتبہ سورہ بقرہ آیت 285 " آمن الرسول۔۔۔" کی تلاوت کرے تو۔۔۔  خدا اسے دنیا اور آخرت کی آفتوں سے محفوظ رکھے گا اور اسے روز قیامت چھ نور عطا فرمائے گا۔۔۔
اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس
✨شہربانو✍️ ✨




🌹شعبان کی انتیسویں  شب کی نماز
10رکعت
حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص شب انتیسویں شعبان دس رکعت نماز ادا کرے دو دو کر کے جس کی ہر رکعت 🧎🏻‍♂️📿 میں ایک مرتبہ سورہ الحمد، دس مرتبہ سورہ تکاثر، دس مرتبہ سورہ فلق، دس مرتبہ سورہ والناس اور دس مرتبہ سورہ اخلاص کی تلاوت کرے تو۔۔۔۔۔ خدا اسے کوشش کرنے والوں کا ثواب عطا فرمائے گا اور اس کے میزان کو (نیکوں سے) بھاری کر دے گا اور اس کے لیے حساب و کتاب آسان کرے گا اور یہ شخص بجلی کی مانند پل صراط سے گزر جائے گا 
اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس
✨شہربانو✍️ ✨
🍃 امام وقت کے ظہور
وسلامتی اور قیام عدل و برکت والی حکومت 
دیکھنے کیلئے پانچ بار صلوات🍃
اللھم ارزقنی شفاعت الحسین یوم الورود😭
الہی بحق الحسین علیہ السلام
عجل لولیک الفرج🙏🏻
التماس دعا ظہور🤲🏻
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم 
🌸🍃🌸🍃🌸









🌷 ماہ شعبان کے مشترکہ اعمال 🌷

اس عظیم و شریف مہینے کے أعمال دو قسم کے ہیں ایک اعمال مشترکہ اور دوسرے اعمال مختصہ۔ یہاں اعمال مشترکہ بیان کئے جاتے ہیں۔


نماز
شعبان کی ہر جمعرات کو دو رکعت نماز پڑھے ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سو مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔
اور نماز کے بعد سو مرتبہ درود شریف پڑھے تاکہ خدا دین و دنیا میں اس کی ہر نیک حاجت پوری فرمائے۔
✨شہربانو✍️ ✨


واضح ہو کہ (شعبان میں جمعرات کے) روزے کا اپنا الگ اجر و ثواب ہے، اور روایت میں آیا ہے کہ شعبان کی ہر جمعرات کو آسمان سجایا جاتا ہے تو ملائکہ عرض کرتے ہیں، خدایا آج کا روزہ رکھنے والوں کو بخش دے اور ان کی دعائیں قبول کر لے۔ ایک حدیث میں مذکور ہے کہ اگر کوئی شخص ماہ شعبان میں سوموار اور جمعرات کو روزہ رکھے تو خداوند کریم دنیا و آخرت میں اس کی بیس بیس حاجات پوری فرمائے گا۔


🔹 استغفار
روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ماہ کا بہترین عمل استغفار ہے اور اس مہینے میں ستر مرتبہ استغفار کرنا گویا دوسرے مہینوں میں ستر ہزار مرتبہ استغفار کرنے کے برابر ہے۔ 

ہر روز ستر مرتبہ کہے۔۔
اَسْتغْفِرُ ﷲ وَ اَسْئَلُہُ التَّوْبَۃَ۔
بخشش چاہتا ہوں ﷲ سے اور توبہ کی توفیق مانگتا ہوں۔


ہر روز ستر مرتبہ کہے:
اَسْتغْفِرُ ﷲ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ
بخشش کا طالب ہوں اللہ سے کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں
ہر روز ستر مرتبہ کہے۔۔
اَسْتغْفِرُ ﷲ الَّذِیْ لَا اِلَہَ اِلَّا ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَیْہِ۔
بخشش کا طالب ہوں ﷲ سے کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ بخشنے والا مہربان ہے زندہ نگہبان ہے اور میں اسکے حضور توبہ کرتا ہوں زندہ و پائندہ بخشنے والا مہربان۔

بعض روایات میں الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ کے الفاظ  الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ سے قبل ذکر ہوئے ہیں۔ پس جیسے بھی عمل کرے مناسب ہے۔

روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ماہ کا بہترین عمل استغفار ہے اور اس مہینے میں ستر مرتبہ استغفار کرنا گویا دوسرے مہینوں میں ستر ہزار مرتبہ استغفار کرنے کے برابر ہے۔

🔹 صدقہ 
صدقہ دے اگرچہ وہ نصف خرما ہی کیوں نہ ہو، اس سے خدا اسکے جسم پر جہنم کی آگ کو حرام کردے گا۔

امام جعفر صادقؑ سے ماہ رجب کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا؛
تم ماہ شعبان کے روزے سے کیوں غافل ہو؟
راوی نے عرض کی:
فرزند رسولؐ! شعبان کے ایک روزے کا ثواب کس قدر ہے؟ فرمایا قسم بخدا کہ اس کا اجر و ثواب بہشت ہے۔
اس نے عرض کی:
اے فرزند رسولؐ! اس ماہ کا بہترین عمل کیا ہے؟
فرمایا:
صدقہ و استغفار، جو شخص ماہ شعبان میں صدقہ دے۔ پس خدا اس صدقے میں اس طرح اضافہ کرتا رہے گا، جیسے تم لوگ اونٹنی کے بچے کو پال کر عظیم الجثہ اونٹ بنا دیتے ہو۔ چنانچہ یہ صدقہ قیامت کے روز احد کے پہاڑ کی مثل بڑھ چکا ہوگا۔

🔹 ذِکر 
پورے ماہ میں ہزار مرتبہ کہے۔۔
لاَ اِلٰہَ اِلَّا ﷲ وَلَا نَعْبُدُ اِلَّا اِیَّاہُ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ وَلَوْ کَرِہَ الْمُشْرِکِیْنَ۔
ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور ہم عبادت نہیں کرتے مگر اسی کی ہم اس کے دین سے خلوص رکھتے ہیں اگرچہ مشرکوں پر ناگوار گزرے۔

اس ذکر کا بہت زیادہ ثواب ہے، جس میں ایک جز یہ ہے کہ جو شخص مقررہ تعداد میں یہ ذکر کرے گا اس کے نامہ اعمال میں ایک ہزار سال کی عبادت کا ثواب لکھ دیا جائے گا۔

🔹 نماز
شعبان کی ہر جمعرات کو دو رکعت نماز پڑھے ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سو مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔
اور نماز کے بعد سو مرتبہ درود شریف پڑھے تاکہ خدا دین و دنیا میں اس کی ہر نیک حاجت پوری فرمائے۔

ماہ شعبان میں درود شریف بکثرت پڑھے

🔹 روزہ
حضورؐ اس مہینے میں روزے رکھتے اور اس مہینے کے روزوں کو ماہ رمضان کے روزوں سے متصل فرماتے تھے۔ اس بارے میں آنحضرت کا فرمان ہے کہ شعبان میرا مہینہ ہے اور جو شخص اس مہینہ میں ایک روزہ رکھے تو جنت اس کیلئے واجب ہو جاتی ہے۔
روایت میں آیا ہے کہ شعبان کی ہر جمعرات کو آسمان سجایا جاتا ہے تو ملائکہ عرض کرتے ہیں، خدایا آج کا روزہ رکھنے والوں کو بخش دے اور ان کی دعائیں قبول کر لے۔ 

ایک حدیث میں مذکور ہے کہ اگر کوئی شخص ماہ شعبان میں سوموار اور جمعرات کو روزہ رکھے تو خدا وند کریم دنیا و آخرت میں اس کی بیس بیس حاجات پوری فرمائے گا۔ 

🔹 درود شریف 
ماہ شعبان میں درود شریف بکثرت پڑھے۔

🔹 امام زین العابدین سے مروی صلوات
شعبان میں ہرروز وقت زوال اور پندرہ شعبان کی رات کو امام زین العابدین سے مروی صلوات پڑھے۔ (اعمال کی کتب میں موجود ہے)

🔹 امیرالمؤمنین اور انکے فرزندان کی مناجات
یہ مناجات بھی اعمال کی کتب میں موجود ہیں۔

📚 مفاتيح الجنان



🔹 امام زین العابدین سے مروی صلوات
شعبان میں ہرروز وقت زوال اور پندرہ شعبان کی رات کو امام زین العابدین سے مروی صلوات پڑھے۔ (اعمال کی کتب میں موجود ہے)

🔹 امیرالمؤمنین اور انکے فرزندان کی مناجات
یہ مناجات بھی اعمال کی کتب میں موجود ہیں۔

📚 مفاتيح الجنان


ظہر کے وقت اور نصف شب، صلوات شعبانیہ کا پڑھنا جو امام سجاد(ع) سے منقول ہے اور وہ یہ ہے:
اَللّهُمََّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ و َآلِ مُحَمَّدٍ شَجَرَةِ النُّبُوَّةِ وَ مَوْضِعِ الرِّسالَةِ وَ مُخْتَلَفِ الْمَلاَّئِکَةِ وَ مَعْدِنِ الْعِلْمِ وَ اَهْلِ بَیْتِ الْوَحْىِ. اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ و َآلِ مُحَمَّدٍ الْفُلْکِ الْجارِیَةِ فِى اللُّجَجِ الْغامِرَةِ یَامَنُ مَنْ رَکِبَها وَ یَغْرَقُ مَنْ تَرَکَهَا الْمُتَقَدِّمُ لَهُمْ مارِقٌ وَالْمُتَاَخِّرُ عَنْهُمْ زاهِقٌ وَاللاّزِمُ لَهُمْ لاحِقٌ. اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ الْکَهْفِ الْحَصینِ وَ غِیاثِ الْمُضْطَرِّ الْمُسْتَکینِ وَ مَلْجَاءِ الْهارِبینَ وَ عِصْمَةِ الْمُعْتَصِمینَ. اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ صَلوةً کَثیرَةً تَکُونُ لَهُمْ رِضاً وَ لِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ اَداَّءً وَ قَضاَّءً بِحَوْلٍ مِنْکَ وَ قُوَّةٍ یا رَبَّ الْعالَمینَ. اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ الطَّیِّبینَ الاْبْرارِ الاْخْیارِ الَّذینَ اَوْجَبْتَ حُقُوقَهُمْ وَ فَرَضْتَ طاعَتَهُمْ وَ وِلایَتَهُمْ. اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَاعْمُرْ قَلْبى بِطاعَتِکَ وَلا تُخْزِنى بِمَعْصِیَتِکَ وَارْزُقْنى مُواساةَ مَنْ قَتَّرْتَ عَلَیْهِ مِنْ رِزْقِکَ بِما وَسَّعْتَ عَلَىَّ مِنْ فَضْلِکَ وَ نَشَرْتَ عَلَىَّ مِنْ عَدْلِکَ وَ اَحْیَیْتَنى تَحْتَ ظِلِّکَ وَ هذا شَهْرُ نَبِیِّکَ سَیِّدِ رُسُلِکَ شَعْبانُ الَّذى حَفَفْتَهُ مِنْکَ بِالرَّحْمَةِ وَالرِّضْوانِ الَّذى کانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَیْهِ وَ آلِه وَ سَلَّمَ یَدْاَبُ فى صِیامِهِ وَ قِیامِهِ فى لَیالیهِ وَ اَیّامِهِ بُخُوعاً لَکَ فى اِکْرامِهِ وَاِعْظامِهِ اِلى مَحَلِّ حِمامِهِ. اَللّهُمَّ فَاَعِنّا عَلَى الاِْسْتِنانِ بِسُنَّتِهِ فیهِ وَ نَیْلِ الشَّفاعَةِ لَدَیْهِ اَللّهُمَّ وَاجْعَلْهُ لى شَفیعاً مُشَفَّعاً وَ طَریقاً اِلَیْکَ مَهیَعاً وَاجْعَلْنى لَهُ مُتَّبِعاً حَتّى اَلْقاکَ یَوْمَ الْقِیمَةِ عَنّى راضِیاً وَ عَنْ ذُنُوبى غاضِیاً قَدْ اَوْجَبْتَ لى مِنْکَ الرَّحْمَةَ وَالرِّضْوانَ وَ اَنْزَلْتَنى دارَ الْقَرارِ وَ مَحَلَّ الاْخْیارِ.


*التماس دعا* 
*✨شہر بانو✍ ✨*

Comments

Popular posts from this blog

 👈 دعائے کمیل (مفاتیح الجنان مع اردو ترجمہ)

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ

ماہِ صفر میں پیش آنے والے اہم واقعات اور مناسبتیں: