ماہِ صفر میں پیش آنے والے اہم واقعات اور مناسبتیں:
*ماہِ صفر میں پیش آنے والے اہم واقعات اور مناسبتیں:*
ہجری قمری سال کے صفر کے مہینے میں بہت سارے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں اربعین حسینی اور پیغمبر اکرمؐ کی رحلت نیز امام حسنؑ اور امام رضاؑ کی شہادت اس مہینے میں واقع ہونے والے اہم واقعات میں سے ہیں۔
👈 پہلا دن
امام علیؑ اور معاویہ کے درمیان جنگ صفین کے آخری مرحلے کا آغاز (37ھ)
امام حسینؑ کے اہل بیت کو امام ؑ اور شہداء کے سروں کے ہمراہ شام وارد کیا گیا (61ھ)
👈 دوسرا دن
اہل بیت امام حسینؑ کو یزید کی مجلس میں حاضر کرنا (61ھ)
بنی امیہ کی حکومت کے خلاف قیام کے دوران زید بن علی الحسینؑ کی شہادت (121ھ)
2 صفر 120ھ: امام سجادؑ کے فرزند جناب زید بن علیؑ کی شہادت
👈 تیسرا دن
3 صفر 57 ہجری: امام باقر علیہ السلام کی ولادت با سعادت
👈 پانچواں دن
امام حسینؑ کی بیٹی حضرت رقیہ کی شہادت (61ھ)
👈 چھٹا دن
سید محمد حسین بہجت(شہریار) کی وفات (1409ھ)
👈 ساتواں دن
🏴 7 صفر: امام حسن مجتنبی علیہ السلام کی شہادت (شیخ مفید اور شیخ کفعمی کی تحقیق کے مطابق)
7 صفر 128ھ: امام کاظم علیہ السلام کی ولادت باسعات (کہا جاتا ہے کہ امام کاظمؑ کی ولادت مکہ اور مدینہ کے درمیان ابواء نامی علاقہ میں ہوئی۔
👈 آٹھواں دن
سلمان فارسی کی وفات (35ھ)
8 صفر: حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ کی جنگ صفین میں امام علیؑ کی نصرت کرتے ہوئے شہادت
👈 نواں دن
جنگ صفین میں عمار یاسر اور خزیمہ بن ثابت کی شہادت (37ھ)
امام علیؑ اور خوارج کے درمیان جنگ نہروان کا واقع ہونا (38ھ)
یا
9 صفر 37: جناب عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کی شہاد باغی گروہ معاویہ بن ابی سفیان کے ہاتھوں جو امت کو جہنم کی طرف دعوت دینے والے ہیں۔
👈 9 صفر 39 ہجری: جنگ نہروان کا آغاز
👈 گیارہواں دن
11 صفر 37 ہجری: جنگ صفین کی سب سے خونخوار رات لیلۃ الحریر
حضرت موسی کے بھائی حضرت ہارون کی وفات
جنگ صفین میں حکمیت کا واقعہ
👈 چودواں دن
امام علیؑ کے صحابی محمد بن ابی بکر کی مصر میں معاویہ کے توسط شہادت (38ھ)
جنہوں نے اپنی زندگی امام علیؑ پر فدا کر دی۔
👈 پندرہواں دن
پیغمبرؐ کی بیماری کی شروعات (11ھ)
آخری اموی خلیفہ مرواں حمار کی خلافت کا آغاز (127ھ)
👈 بیسواں دن
20 صفر: اربعین حسینی، امام حسن عسکریؑ کے فرمان پر دنیا بھر کے پیرو امامؑ کو لبیک کہنا
20 صفر 61 ہجری: صحابی رسولؑ جناب جابر بن عبد اللہ انصاری رضی اللہ عنہ کا امام حسینؑ کی زیارت کرنا اور پہلے زائر کا شرف حاصل کرنا۔
20 صفر 61 ہجری: اسیرانِ کربلا کو واپس کربلا پہنچنا ( ایک قول کے مطابق)
20 صفر 61 ہجری: امام حسین علیہ السلام کے سر مبارک کو جسم اقدس کے ساتھ ملا دیا گیا۔
👈 چوبیسواں دن
عباسی خلافت کی 500 سالہ حکومت کا اختتام (656ھ)
👈 پچیسواں دن
25 صفر 11 ہجری: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کا قلم دوات مانگنا تاکہ جانشین کا تعین کر سکیں اور خلیفہ دوم کا ہذیان کی تہمت لگانا
👈 ستائیسواں دن
پیغمبرؐ کا اسامہ بن زید کو رومیوں کے خلاف جنگ پر بھیجنا (11ھ)
👈 اٹھائیسواں دن
🏴 28 صفر 11 ہجری: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی شہادت (بعض علماء کے مطابق وفات)
28 صفر 11 ہجری: امیر المومنین علیہ السلام کی امامت کا آغاز بعد از رحلت رسول اللہؑ
28 صفر 11 ہجری: خلافت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ پر قبضہ
28 صفر 50 ہجری: شہادتِ امام مجتبیٰ علیہ السلام (معروف قول کے مطابق)
🏴 ماہ صفر 203 ہجری کا آخری دن: 55 سال کی عمر میں شہادتِ امام رضا علیہ السلام
👈 انتیسواں دن
👈 آخر صفر
پیغمبرؐ کے قتل کے لئے قریش کا نقشہ (1ھ)
امام رضاؑ کی شہادت (203ھ)
Comments
Post a Comment