👈 دعائے کمیل (مفاتیح الجنان مع اردو ترجمہ)





  1. 🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🌹

    السَّلام ُ عَلیکَ یَا صَاحِبَ الْعَصْرِ وَالزَّمَانِ🚩

    یا علی علیہ السلام مدد🙏🏻🙏🏻🙏🏻


  1.  👈 دعائے کمیل عربی اور اردو ترجمہ کے ساتھ 



  2. 💫دعا ۓ کمیل😭 💫
  3. 🤲🏻یہ دعاہر شب جمعہ پڑھی جاتی ھے جوشر دشمنان سے تحفظ وسعت و فروانی رزق اور گناہوں کی مغفرت کا مو جب ھے💫



  4. دعا دعائے کمیل 
  5. یہ مشہور و معروف دعاؤں میں سے ہے اور علامہ مجلسی فرماتے ہیں کہ یہ بہترین دعاؤں میں سے ایک ہے اور یہ حضرت خضرؑ کی دعا ہے۔ امیر المؤمنینؑ نے یہ دعا، کمیل بن زیاد کو تعلیم فرمائی تھی جو حضرتؑ کے اصحاب خاص میں سے ہیں یہ دعا شب نیمہ شعبان اور ہر شب جمعہ میں پڑھی جاتی ہے ۔ جو شر دشمنان سے تحفظ، وسعت و فراوانی رزق اور گناہوں کی مغفرت کا موجب ہے۔ اس دعا کو شیخ و سید ہر دو بزرگوں نے نقل فرمایا ہے۔ میں اسے مصباح المتہجد سے نقل کر رہا ہوں اور وہ دعا شریف یہ ہے

  6. اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِرَحْمَتِكَ الَّتِیْ وَسِعَتْ كُلَّ شَیْءٍ
  7. 1
  8. اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری رحمت کے ذریعے جو ہر شے پر محیط ہے
  9. وَبِقُوَّتِكَ الَّتِیْ قَھَرْتَ بِہَا كُلَّ شَیْءٍ
  10. 2
  11. تیری قوت کے ذریعے جس سے تو نے ہر شے کو زیر نگیں کیا
  12. وَخَضَعَ لَہَا كُلُّ شَیْءٍ، وَذَلَّ لَہَا كُلُّ شَیْءٍ
  13. 3
  14. اور اس کے سامنے ہر شے جھکی ہوئی اور ہر شے زیر ہے
  15. وَبِجَبَرُوْتِكَ الَّتِیْ غَلَبْتَ بِہَا كُلَّ شَیْءٍ
  16. 4
  17. اور تیرے جبروت کے ذریعے جس سے تو ہر شے پر غالب ہے
  18. وَبِعِزَّتِكَ الَّتِیْ لَا یَقُوْمُ لَہَا شَیْءٌ
  19. 5
  20. تیری عزت کے ذریعے جس کے آگے کوئی چیز ٹھہرتی نہیں
  21. وَبِعَظَمَتِكَ الَّتِیْ مَلَأَتْ كُلَّ شَیْءٍ
  22. 6
  23. تیری عظمت کے ذریعے جس نے ہر چیز کو پر کر دیا
  24. وَبِسُلْطَانِكَ الَّذِیْ عَلَا كُلَّ شَیْءٍ
  25. 7
  26. تیری سلطنت کے ذریعے جو ہر چیز سے بلند ہے
  27. وَبِوَجْھِكَ الْبَاقِیْ بَعْدَ فَنَاءِ كُلِّ شَیْءٍ
  28. 8
  29. تیری ذات کے واسطے سے جو ہر چیز کے فنا کے بعد باقی رہے گی
  30. وَبِٲَسْمَائِكَ الَّتِیْ مَلَأَتْ ٲَرْكَانَ كُلِّ شَیْءٍ
  31. 9
  32. اور سوال کرتا ہوں تیرے ناموں کے ذریعے جنہوں نے ہر چیز کے اجزا کو پر کر رکھا ہے
  33. وَبِعِلْمِكَ الَّذِیْ ٲَحَاطَ بِكُلِّ شَیْءٍ
  34. 10
  35. تیرے علم کے ذریعے جس نے ہر چیز کو گھیر رکھا ہے
  36. وَبِنُوْرِ وَجْھِكَ الَّذِیْ ٲَضَاءَ لَہٗ كُلُّ شَیْءٍ
  37. 11
  38. اور تیری ذات کے نور کے ذریعے جس سے ہر چیز روشن ہوئی ہے
  39. یَا نُوْرُ یَا قُدُّوْسُ
  40. 12
  41. یانور یا قدوس
  42. یَا ٲَوَّلَ الْاَوَّلِیْنَ ، وَیَا اٰخِرَ الْاٰخِرِیْنَ
  43. 13
  44. اے اولین میں سب سے اول اور اے آخرین میں سب سے آخر
  45. اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِیْ تَھْتِكُ الْعِصَمَ
  46. 14
  47. اے معبود میرے ان گناہوں کو معاف کر دے جو پردہ فاش کرتے ہیں
  48. اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِیْ تُنْزِلُ النِّقَمَ
  49. 15
  50. خدایا! میرے وہ گناہ معاف کر دے جن سے عذاب نازل ہوتا ہے
  51. اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِیْ تُغَیِّرُ النِّعَمَ
  52. 16
  53. خدایا میرے وہ گناہ بخش دے جن سے نعمتیں زائل ہوتی ہیں
  54. اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِیْ تَحْبِسُ الدُّعَاءَ
  55. 17
  56. اے معبود! میرے وہ گناہ معاف فرما جو دعا کو روک لیتے ہیں
  57. اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِیْ تُنْزِلُ الْبَلَاءَ
  58. 18
  59. اے اللہ میرے وہ گناہ بخش دے جن سے بلائیں نازل ہوتی ہے
  60. اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ كُلَّ ذَنْبٍ ٲَذْنَبْتُۃٗ
  61. 19
  62. اے خدا میرا ہر وہ گناہ معاف فرما جو میں نے کیا ہے
  63. وَكُلَّ خَطِیْئَۃٍ ٲَخْطَٲْتُہَا
  64. 20
  65. اور ہر لغزش سے درگزر کر جو مجھ سے ہوئی ہے
  66. اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَتَقَرَّبُ اِلَیْكَ بِذِكْرِكَ
  67. 21
  68. اے اللہ میں تیرے ذکر کے ذریعے تیرا تقرب چاہتا ہوں
  69. وَٲَسْتَشْفِعُ بِكَ اِلٰی نَفْسِكَ
  70. 22
  71. اور تیری ذات کو تیرے حضور اپنا سفارشی بناتا ہوں
  72. وَٲَسْٲَلُكَ بِجُوْدِكَ ٲَنْ تُدْنِیَنِیْ مِنْ قُرْبِكَ
  73. 23
  74. تیرے جود کے واسطے سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے اپنا قرب عطا فرما
  75. وَٲَنْ تُوْزِعَنِیْ شُكْرَكَ وَٲَنْ تُلْھِمَنِیْ ذِكْرَكَ
  76. 24
  77. اور توفیق دے کہ تیرا شکر ادا کروں اور میری زبان پر اپنا ذکر جاری فرما
  78. اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ سُؤَالَ خَاضِعٍ مُتَذَلِّلٍ خَاشِعٍ
  79. 25
  80. اے اللہ میں سوال کرتا ہوں جھکے ہوئے، گرے ہوئے، ڈرے ہوئے کی طرح
  81. ٲَنْ تُسَامِحَنِیْ وَتَرْحَمَنِیْ
  82. 26
  83. کہ مجھ سے چشم پوشی فرما، مجھ پر رحمت کر
  84. وَتَجْعَلَنِیْ بِقِسْمِكَ رَاضِیًا قَانِعًا
  85. 27
  86. اور مجھے اپنی تقدیر پر راضی و قانع کر
  87. وَفِیْ جَمِیْعِ الْاَحْوَالِ مُتَوَاضِعًا
  88. 28
  89. اور ہر قسم کے حالات میں نرم خو رہنے والا بنا دے
  90. اَللّٰھُمَّ وَٲَسْٲَلُكَ سُؤَالَ مَنِ اشْتَدَّتْ فَاقَتُہٗ
  91. 29
  92. یا اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس شخص کی طرح جو سخت تنگی میں ہو
  93. وَٲَنْزَلَ بِكَ عِنْدَ الشَّدَائِدِ حَاجَتَہٗ
  94. 30
  95. سختیوں میں پڑا ہو، اپنی حاجت لے کر تیرے پاس آیا ہوں
  96. وَعَظُمَ فِیَمَا عِنْدَكَ رَغْبَتُہٗ
  97. 31
  98. اور جو کچھ تیرے پاس ہے اس میں زیادہ رغبت رکھتا ہوں
  99. اَللّٰھُمَّ عَظُمَ سُلْطَانُكَ وَعَلَا مَكَانُكَ
  100. 32
  101. اے اللہ تیری عظیم سلطلنت اور تیرا مقام بلند ہے
  102. وَخَفِیَ مَكْرُكَ، وَظَھَرَ ٲَمْرُكَ
  103. 33
  104. تیری تدبیر پوشیدہ اور تیرا امر ظاہر ہے
  105. وَغَلَبَ قَھْرُكَ وَجَرَتْ قُدْرَتُكَ
  106. 34
  107. تیرا قہر غالب تیری قدرت کارگر ہے
  108. وَلَا یُمْكِنُ الْفِرَارُ مِنْ حُكُوْمَتِكَ
  109. 35
  110. اور تیری حکومت سے فرار ممکن نہیں
  111. اَللّٰھُمَّ لَا ٲَجِدُ لِذُنُوْبِیْ غَافِرًا، وَلَا لِقَبَائِحِیْ سَاتِرًا
  112. 36
  113. خداوندا میں تیرے سوا کسی کو نہیں پاتا جو میرے گناہ بخشنے والا، میری برائیوں کو چھپانے والا
  114. وَلَا لِشَیْءٍ مِنْ عَمَلِیَ الْقَبِیْحِ بِالْحَسَنِ مُبَدِّلًا غَیْرَكَ
  115. 37
  116. اور میرے برے عمل کو نیکی میں بدل دینے والا ہو
  117. لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ
  118. 38
  119. تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے اور حمد تیرے ہی لیے ہے
  120. ظَلَمْتُ نَفْسِیْ، وَتَجَرَّٲْتُ بِجَھْلِیْ
  121. 39
  122. میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا، اپنی جہالت کی وجہ سے جرأت کی
  123. وَسَكَنْتُ اِلٰی قَدِیْمِ ذِكْرِكَ لِیْ وَمَنِّكَ عَلَیَّ
  124. 40
  125. اور میں نے تیری قدیم یاد آوری اور اپنے لیے تیری بخشش پر بھروسہ کیا ہے
  126. اَللّٰھُمَّ مَوْلَایَ كَمْ مِنْ قَبِیْحٍ سَتَرْتَہٗ
  127. 41
  128. اے اللہ میرے مولا، کتنے ہی گناہوں کی تو نے پردہ پوشی کی
  129. وَكَمْ مِنْ فَادِحٍ مِنَ الْبَلَاءِ ٲَقَلْتَہٗ
  130. 42
  131. اور کتنی ہی سخت بلاؤں سے مجھے بچا لیا
  132. وَكَمْ مِنْ عِثَارٍ وَقَیْتَہٗ
  133. 43
  134. کتنی ہی لغزشیں معاف فرمائیں
  135. وَكَمْ مِنْ مَكْرُوْہٍ دَفَعْتَہٗ
  136. 44
  137. اور کتنی ہی برائیاں مجھ سے دور کیں تو نے
  138. وَكَمْ مِنْ ثَنَاءٍ جَمِیْلٍ لَسْتُ ٲَھْلًا لَہٗ نَشَرْتَہٗ
  139. 45
  140. میری کتنی ہی تعریفیں عام کیں جن کا میں ہر گز اہل نہ تھا
  141. اَللّٰھُمَّ عَظُمَ بَلَائِیْ
  142. 46
  143. اے معبود! میری مصیبت عظیم ہے
  144. وَٲَفْرَطَ بِیْ سُوْءُ حَالِیْ
  145. 47
  146. بدحالی کچھ زیادہ ہی بڑھ چکی ہے
  147. وَقَصُرَتْ بِیْ ٲَعْمَالِیْ
  148. 48
  149. میرے اعمال بہت کم ہیں
  150. وَقَعَدَتْ بِیْ ٲَغْلَالِیْ
  151. 49
  152. گناہوں کی زنجیر نے مجھے جکڑ لیا ہے
  153. وَحَبَسَنِیْ عَنْ نَفْعِیْ بُعْدُ اٰمَالِیْ
  154. 50
  155. لمبی آرزوؤں نے مجھے اپنا قیدی بنا رکھا ہے
  156. وَخَدَعَتْنِی الدُّنْیَا بِغُرُوْرِہَا
  157. 51
  158. دنیا نے دھوکہ بازی سے مجھ کو فریب دیا ہے
  159. وَنَفْسِیْ بِجِنَایَتِہَا، وَمِطَالِیْ
  160. 52
  161. اور نفس نے جرائم اور حیلہ سازی سے
  162. یَا سَیِّدِیْ فَٲَسْٲَلُكَ بِعِزَّتِكَ
  163. 53
  164. اے میرے آقا میں تیری عزت کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں
  165. ٲَنْ لَا یَحْجُبَ عَنْكَ دُعَائِیْ سُوْءُ عَمَلِیْ وَفِعَالِیْ
  166. 54
  167. کہ میری بدعملی و بدکرداری میری دعا کو تجھ سے نہ روکے
  168. وَلَا تَفْضَحْنِیْ بِخَفِیِّ مَا اطَّلَعْتَ عَلَیْہِ مِنْ سِرِّیْ
  169. 55
  170. اور تو مجھے میرے پوشیدہ کاموں سے رسوا نہ کرے جن میں تو میرے راز کو جانتا ہے
  171. وَلَا تُعَاجِلْنِیْ بِالْعُقُوْبَۃِ عَلٰی مَا عَمِلْتُہٗ فِیْ خَلَوَاتِیْ
  172. 56
  173. اور مجھے اس پر سزا دینے میں جلدی نہ کر جو میں نے خلوت میں
  174. مِنْ سُوْءِ فِعْلِیْ وَاِسَائَتِیْ
  175. 57
  176. غلط کام کیا، برائی کی
  177. وَدَوَامِ تَفْرِیْطِیْ وَجَہَالَتِیْ
  178. 58
  179. ہمیشہ کوتاہی کی، اس میں میری نادانی،
  180. وَكَثْرَ ۃِ شَھَوَاتِیْ وَغَفْلَتِیْ
  181. 59
  182. خواہشوں کی کثرت اور غفلت بھی ہے
  183. وَكُنِ اَللّٰھُمَّ بِعِزَّتِكَ لِیْ فِیْ كُلِّ الْاَحْوَالِ رَؤُوْفًا
  184. 60
  185. اور اے میرے اللہ تجھے اپنی عزت کا واسطہ میرے لیے ہر حال میں مہربان رہ
  186. وَعَلَیَّ فِیْ جَمِیْعِ الْاُمُوْرِ عَطُوْفًا
  187. 61
  188. اور تمام امور میں مجھ پر عنایت فرما
  189. اِلٰھِیْ وَرَبِّیْ مَنْ لِیْ غَیْرُكَ
  190. 62
  191. میرے معبود میرے رب تیرے سوا میرا کون ہے
  192. ٲَسْٲَلُہٗ كَشْفَ ضُرِّیْ، وَالنَّظَرَ فِیْ ٲَمْرِیْ
  193. 63
  194. جس سے سوال کروں کہ میری تکلیف دور کر دے اور میرے معاملے پر نظر رکھ
  195. اِلٰھِیْ وَمَوْلَایَ ٲَجْرَیْتَ عَلَیَّ حُكْمًا
  196. 64
  197. میرے معبود اور میرے مولا تو نے میرے لیے حکم صادر فرمایا
  198. اتَّبَعْتُ فِیْہِ ھَوٰی نَفْسِیْ
  199. 65
  200. لیکن میں نے اس میں خواہش کا کہا مانا
  201. وَلَمْ ٲَحْتَرِسْ فِیْہِ مِنْ تَزْیِیْنِ عَدُوِّیْ
  202. 66
  203. اور میں دشمن کی فریب کاری سے بچ نہ سکا
  204. فَغَرَّنِیْ بِمَا ٲَھْوٰی وَٲَسْعَدَھٗ عَلٰی ذٰلِكَ الْقَضَاءُ
  205. 67
  206. اس نے میری خواہشوں میں دھوکہ دیا اور وقت نے اس کا ساتھ دیا
  207. فَتَجَاوَزْتُ بِمَا جَرٰی عَلَیَّ مِنْ ذٰلِكَ بَعْضَ حُدُوْدِكَ
  208. 68
  209. پس تو نے جو حکم صادر کیا میں نے اس میں تیری بعض حدود کو توڑا
  210. وَخَالَفْتُ بَعْضَ ٲَوَامِرِكَ
  211. 69
  212. اور تیرے بعض احکام کی مخالفت کی
  213. فَلَكَ الْحَمْدُ عَلَیَّ فِیْ جَمِیْعِ ذٰلِكَ
  214. 70
  215. پس اس معاملہ میں مجھ پر لازم ہے تیری حمد بجا لانا
  216. وَلَا حُجَّۃَ لِیْ فِیْمَا جَرٰی عَلَیَّ فِیْہِ قَضَاؤُكَ
  217. 71
  218. اور میرے پاس کوئی حجت نہیں اس میں جو فیصلہ تو نے میرے لیے کیا ہے
  219. وَٲَلْزَمَنِیْ حُكْمُكَ وَبَلَاؤُكَ
  220. 72
  221. اور میرے لیے تیرا حکم اور تیری آزمائش لازم ہے
  222. وَقَدْ ٲَتَیْتُكَ یَا اِلٰھِیْ بَعْدَ تَقْصِیْرِیْ وَاِسْرَافِیْ عَلٰی نَفْسِیْ
  223. 73
  224. اور اے اللہ میں تیرے حضور آیا ہوں جب کہ میں نے کو تاہی کی اور اپنے نفس پر زیادتی کی ہے
  225. مُعْتَذِرًا نَادِمًا مُنْكَسِرًا مُسْتَقِیْلًا
  226. 74
  227. میں عذر خواہ و پشیماں، ہارا ہوا، معافی کا طالب،
  228. مُسْتَغْفِرًا مُنِیْبًا مُقِرًّا مُذْعِنًا مُعْتَرِفًا
  229. 75
  230. بخشش کا سوالی، تائب، گناہوں کا اقراری، سرنگوں اور اقبال جرم کرتا ہوں
  231. لَا ٲَجِدُ مَفَرًّا مِمَّا كَانَ مِنِّیْ
  232. 76
  233. جو کچھ مجھ سے ہوا نہ اس سے فرار کی راہ ہے
  234. وَلَا مَفْزَعًا ٲَتَوَجَّہُ اِلَیْہِ فِیْ ٲَمْرِیْ
  235. 77
  236. نہ کوئی جائے پناہ کہ اپنے معاملے میں اس کی طرف توجہ کروں
  237. غَیْرَ قَبُوْلِكَ عُذْرِیْ
  238. 78
  239. سوائے اس کے کہ تو میرا عذر قبول کرے
  240. وَاِدْخَالِكَ اِیَّایَ فِیْ سَعَۃٍ مِنْ رَحْمَتِكَ
  241. 79
  242. اور مجھے اپنی وسیع تر رحمت میں داخل کر لے
  243. اَللّٰھُمَّ فَاقْبَلْ عُذْرِیْ
  244. 80
  245. اے معبود! بس میرا عذر قبول فرما
  246. وَارْحَمْ شِدَّۃَ ضُرِّیْ
  247. 81
  248. میری سخت تکلیف پر رحم کر
  249. وَفُكَّنِیْ مِنْ شَدِّ وَثَاقِیْ
  250. 82
  251. اور بھاری مشکل سے رہائی دے
  252. یَا رَبِّ ارْحَمْ ضَعْفَ بَدَنِیْ
  253. 83
  254. اے پروردگار رحم فرما میرے کمزور بدن پر
  255. وَرِقَّۃَ جِلْدِیْ وَدِقَّۃَ عَظْمِیْ
  256. 84
  257. اور نازک جلد اور باریک ہڈیوں پر رحم فرما
  258. یَا مَنْ بَدَٲَ خَلْقِیْ وَذِكْرِیْ وَتَرْبِیَتِیْ وَبِرِّیْ وَتَغْذِیَتِیْ
  259. 85
  260. اے وہ ذات جس نے میری خلقت ذکر، پرورش، نیکی اور غذا کا آغاز کیا
  261. ھَبْنِیْ لِابْتِدَاءِ كَرَمِكَ وَسَالِفِ بِرِّكَ بِیْ
  262. 86
  263. اپنے پہلے کرم اور گزشتہ نیکی کے تحت مجھے معاف فرما
  264. یَا اِلٰھِیْ وَسَیِّدِیْ وَرَبِّیْ
  265. 87
  266. اے میرے معبود میرے آقا اور میرے رب
  267. ٲَتُرَاكَ مُعَذِّبِیْ بِنَارِكَ بَعْدَ تَوْحِیْدِكَ
  268. 88
  269. کیا میں یہ سمجھوں کہ تو مجھے اپنی آگ کا عذاب دے گا جبکہ تیری توحید کا معترف ہوں
  270. وَبَعْدَ مَا انْطَوٰی عَلَیْہِ قَلْبِیْ مِنْ مَعْرِفَتِكَ
  271. 89
  272. اس کے ساتھ میرا دل تیری معرفت سے لبریز ہے
  273. وَلَھِجَ بِہٖ لِسَانِیْ مِنْ ذِكْرِكَ
  274. 90
  275. اور میری زبان تیرے ذکر میں لگی ہوئی ہے
  276. وَاعْتَقَدَھٗ ضَمِیْرِیْ مِنْ حُبِّكَ
  277. 91
  278. میرا ضمیر تیری محبت سے جڑا ہوا ہے
  279. وَبَعْدَ صِدْقِ اعْتِرَافِیْ وَدُعَائِیْ خَاضِعًا لِرُبُوْبِیَّتِكَ
  280. 92
  281. اور اپنے گناہوں کے سچے اعتراف اور تیری ربوبیت کے آگے میری عاجزانہ پکار کے بعد بھی تو مجھے عذاب دے گا؟
  282. ھَیْھَاتَ ٲَنْتَ ٲَكْرَمُ مِنْ ٲَنْ تُضَیِّعَ مَنْ رَبَّیْتَہٗ
  283. 93
  284. ہرگز نہیں! تو بلند ہے اس سے کہ جسے پالا ہو اسے ضائع کرے
  285. ٲَوْ تُبَعِّدَ مَنْ ٲَدْنَیْتَہٗ
  286. 94
  287. یا جسے قریب کیا ہو اسے دور کرے
  288. ٲَوْ تُشَرِّدَ مَنْ اٰوَیْتَہٗ
  289. 95
  290. یا جسے پناہ دی ہو اسے چھوڑ دے
  291. ٲَوْ تُسَلِّمَ اِلَی الْبَلَاءِ مَنْ كَفَیْتَہٗ وَرَحِمْتَہٗ
  292. 96
  293. یا جس کی سرپرستی کی ہو اور اس پر مہربانی کی ہو اسے مصیبت کے حوالے کر دے
  294. وَلَیْتَ شِعْرِیْ یَا سَیِّدِیْ وَاِلٰھِیْ وَمَوْلَایَ
  295. 97
  296. اے کاش میں جانتا اے میرے آقا، میرے معبود اور میرے مولا
  297. ٲَتُسَلِّطُ النَّارَ عَلٰی وُجُوْہٍ خَرَّتْ لِعَظَمَتِكَ سَاجِدَۃً
  298. 98
  299. کہ کیا تو ان چہروں کو آگ میں ڈالے گا جو تیری عظمت کے سامنے سجدے میں پڑے ہیں
  300. وَعَلٰی ٲَلْسُنٍ نَطَقَتْ بِتَوْحِیْدِكَ صَادِقَۃً
  301. 99
  302. اور ان زبانوں کو جو تیری توحید کے بیان میں سچی ہیں
  303. وَبِشُكْرِكَ مَادِحَۃً
  304. 100
  305. اور شکر کے ساتھ تیری تعریف کرتی ہیں
  306. وَعَلٰی قُلُوْبٍ اعْتَرَفَتْ بِاِلٰھِیَّتِكَ مُحَقِّقَۃً
  307. 101
  308. اور ان دلوں کو جو تحقیق کے ساتھ تجھے معبود مانتے ہیں
  309. وَعَلٰی ضَمَائِرَ حَوَتْ مِنَ الْعِلْمِ بِكَ حَتّٰی صَارَتْ خَاشِعَۃً
  310. 102
  311. اور ان کے ضمیروں کو جو تیری معرفت سے پر ہو کر تجھ سے خائف ہیں تو انہیں آگ میں ڈالے گا؟
  312. وَعَلٰی جَوَارِحَ سَعَتْ اِلٰی ٲَوْطَانِ تَعَبُّدِكَ طَائِعَۃً
  313. 103
  314. اور ان اعضاء کو جو فرمانبرداری سے تیری عبادت گاہوں کی طرف دوڑتے ہیں
  315. وَٲَشَارَتْ بِاسْتِغْفَارِكَ مُذْعِنَۃً
  316. 104
  317. اور یقین کے ساتھ تیری مغفرت کے طالب ہیں [تو انہیں آگ میں ڈالے؟]
  318. مَا ھٰكَذَا الظَّنُّ بِكَ
  319. 105
  320. تیری ذات سے ایسا گمان نہیں
  321. وَلَا ٲُخْبِرْنَا بِفَضْلِكَ عَنْكَ یَا كَرِیْمُ یَا رَبِّ
  322. 106
  323. نہ یہ تیرے فضل کے مناسب ہے اے کریم اے پروردگار!
  324. وَٲَنْتَ تَعْلَمُ ضَعْفِیْ عَنْ قَلِیْلٍ مِنْ بَلَاءِ الدُّنْیَا وَعُقُوْبَاتِہَا
  325. 107
  326. دنیا کی مختصر تکلیفوں اور مصیبتوں کے مقابل تو میری ناتوانی کو جانتا ہے
  327. وَمَا یَجْرِیْ فِیْہَا مِنَ الْمَكَارِھِ عَلٰی ٲَھْلِہَا
  328. 108
  329. اور اہل دنیا پر جو تنگیاں آتی ہیں ﴿میں انہیں برداشت نہیں کر سکتا﴾
  330. عَلٰی ٲَنَّ ذٰلِكَ بَلَاءٌ وَمَكْرُوْہٌ قَلِیْلٌ مَكْثُہٗ
  331. 109
  332. اگرچہ اس تنگی و سختی کا ٹھہراؤ کم ہے
  333. یَسِیْرٌ بَقَاؤُھٗ، قَصِیْرٌ مُدَّتُہٗ
  334. 110
  335. اور بقاء کا وقت تھوڑا اور مدت کوتاہ ہے
  336. فَكَیْفَ احْتِمَالِیْ لِبَلَاءِ الْاٰخِرَۃِ
  337. 111
  338. تو پھر کیونکر میں آخرت کی مشکلوں کو جھیل سکوں گا
  339. وَجَلِیْلِ وُقُوْعِ الْمَكَارِھِ فِیْہَا
  340. 112
  341. جو بڑی سخت ہیں
  342. وَھُوَ بَلَاءٌ تَطُوْلُ مُدَّتُہٗ وَیَدُوْمُ مَقَامُہٗ
  343. 113
  344. اور وہ ایسی تکلیفیں ہیں جنکی مدت طولانی ،اقامت دائمی ہے
  345. وَلَا یُخَفَّفُ عَنْ ٲَھْلِہٖ
  346. 114
  347. اور ان میں سے کسی میں کمی نہیں ہو گی
  348. لِأَنَّہٗ لَا یَكُوْنُ اِلَّا عَنْ غَضَبِكَ وَانْتِقَامِكَ وَسَخَطِكَ
  349. 115
  350. اس لیے کہ وہ تیرے غضب، تیرے انتقام اور تیری ناراضگی سے آتی ہیں
  351. وَہٰذَا مَا لَا تَقُوْمُ لَہُ السَّمَاوَاتُ وَالْاَرْضُ
  352. 116
  353. اور یہ وہ سختیاں ہیں جنکے سامنے زمین وآسمان بھی کھڑے نہیں رہ سکتے
  354. یَا سَیِّدِیْ فَكَیْفَ بِیْ وَٲَنَا عَبْدُكَ الضَّعِیْفُ الذَّلِیْلُ
  355. 117
  356. تو اے آقا مجھ پر کیا گزرے گی جبکہ میں تیرا کمزور، پست،
  357. الْحَقِیْرُ الْمِسْكِیْنُ الْمُسْتَكِیْنُ
  358. 118
  359. بے حیثیت، بے مایہ اور بے بس بندہ ہوں
  360. یَا اِلٰھِیْ وَرَبِّیْ وَسَیِّدِیْ وَمَوْلَایَ
  361. 119
  362. اے میرے آقا اور میرے مولا!
  363. لِاَیِّ الْأُمُوْرِ اِلَیْكَ ٲَشْكُوْ
  364. 120
  365. میں کن کن باتوں کی تجھ سے شکایت کروں
  366. وَلِمَا مِنْہَا ٲَضِجُّ وَٲَبْكِیْ
  367. 121
  368. اور کس کس کے لیے نالہ و شیون کروں؟
  369. لِاَلِیْمِ الْعَذَابِ وَشِدَّتِہٖ
  370. 122
  371. دردناک عذاب اور اس کی سختی کے لیے
  372. ٲَمْ لِطُوْلِ الْبَلَاءِ وَمُدَّتِہٖ
  373. 123
  374. یا طولانی مصیبت اور اس کی مدت کی زیادتی کیلئے
  375. فَلَئِنْ صَیَّرْتَنِیْ لِلْعُقُوْبَاتِ مَعَ ٲَعْدَائِكَ
  376. 124
  377. پس اگر تو نے مجھے عذاب و عقاب میں اپنے دشمنوں کے ساتھ رکھا
  378. وَجَمَعْتَ بَیْنِیْ وَبَیْنَ ٲَھْلِ بَلَائِكَ
  379. 125
  380. اور مجھے اور اپنے عذابیوں کو اکٹھا کر دیا
  381. وَفَرَّقْتَ بَیْنِیْ وَبَیْنَ ٲَحِبَّائِكَ وَٲَوْ لِیَائِكَ
  382. 126
  383. اور میرے اور اپنے دوستوں اور محبوں میں دوری ڈال دی
  384. فَھَبْنِیْ یَا اِلٰھِیْ وَسَیِّدِیْ وَمَوْلَایَ وَرَبِّیْ
  385. 127
  386. تو اے میرے معبود، میرے آقا میرے مولا اور میرے رب، تو ہی بتا
  387. صَبَرْتُ عَلٰی عَذَابِكَ، فَكَیْفَ ٲَصْبِرُ عَلٰی فِرَاقِكَ
  388. 128
  389. کہ میں تیرے عذاب پر صبر کر ہی لوں تو تجھ سے دوری پر کیسے صبر کروں گا؟
  390. وَھَبْنِیْ صَبَرْتُ عَلٰی حَرِّ نَارِكَ
  391. 129
  392. اور مجھے بتا کہ میں نے تیری آگ کی تپش پر صبر کر ہی لیا
  393. فَكَیْفَ ٲَصْبِرُ عَنِ النَّظَرِ اِلٰی كَرَامَتِكَ
  394. 130
  395. تو تیرے کرم سے کس طرح چشم پوشی کر سکوں گا
  396. ٲَمْ كَیْفَ ٲَسْكُنُ فِی النَّارِ وَرَجَائِیْ عَفْوُكَ
  397. 131
  398. یا کیسے آگ میں پڑا رہوں گا جب کہ میں تیرے عفو و بخشش کا امیدوار ہوں
  399. فَبِعِزَّتِكَ یَا سَیِّدِیْ وَمَوْلَایَ
  400. 132
  401. پس قسم ہے تیری عزت کی اے میرے آقا اور مولا
  402. ٲُقْسِمُ صَادِقًا لَئِنْ تَرَكْتَنِیْ نَاطِقًا
  403. 133
  404. سچی قسم کہ اگر تو نے میری گویائی باقی رہنے دی
  405. لَاَضِجَّنَّ اِلَیْكَ بَیْنَ ٲَھْلِہَا ضَجِیْجَ الْاٰمِلِیْنَ
  406. 134
  407. تو میں اہل نار کے درمیان تیرے حضور فریاد کروں گا آرزو مندوں کی طرح
  408. وَلَأَصْرُخَنَّ اِلَیْكَ صُرَاخَ الْمُسْتَصْرِخِیْنَ
  409. 135
  410. اور تیرے سامنے نالہ کروں گا جیسے مددگار کے متلاشی کرتے ہیں
  411. وَلَاَبْكِیَنَّ عَلَیْكَ بُكَاءَ الْفَاقِدِیْنَ
  412. 136
  413. تیرے فراق میں یوں گریہ کروں گا جیسے ناامید ہونے والے گریہ کرتے ہیں
  414. وَلَأُنَادِیَنَّكَ ٲَیْنَ كُنْتَ یَا وَلِیَّ الْمُؤْمِنِیْنَ
  415. 137
  416. اور تجھے پکاروں گا کہاں ہے تو اے مومنوں کے مددگار
  417. یَا غَایَۃَ اٰمَالِ الْعَارِفِیْنَ
  418. 138
  419. اے عارفوں کی امیدوں کے مرکز
  420. یَا غِیَاثَ الْمُسْتَغِیْثِیْنَ
  421. 139
  422. اے بے چاروں کی داد رسی کرنے والے
  423. یَا حَبِیْبَ قُلُوْبِ الصَّادِقِیْنَ
  424. 140
  425. اے سچے لوگوں کے دوست
  426. وَیَا اِلٰہَ الْعَالَمِیْنَ
  427. 141
  428. اور اے عالمین کے معبود
  429. ٲَفَتُرَاكَ سُبْحَانَكَ یَا اِلٰھِیْ وَبِحَمْدِكَ
  430. 142
  431. کیا میں تجھے دیکھتا [نہیں] ہوں [کہ] تو پاک ہے اس سے اے میرے اللہ اپنی حمد کے ساتھ
  432. تَسْمَعُ فِیْہَا صَوْتَ عَبْدٍ مُسْلِمٍ
  433. 143
  434. کہ تو وہاں سے بندۂ مسلم کی آواز سن رہا ہے
  435. سُجِنَ فِیْہَا بِمُخَالَفَتِہٖ
  436. 144
  437. جو بوجۂ نافرمانی دوزخ میں ہے
  438. وَذَاقَ طَعْمَ عَذَابِہَا بِمَعْصِیَتِہٖ
  439. 145
  440. اپنی برائی کے باعث عذاب کا ذائقہ چکھ رہا ہے
  441. وَحُبِسَ بَیْنَ ٲَطْبَاقِہَا بِجُرْمِہٖ وَجَرِیْرَتِہٖ
  442. 146
  443. اور اپنے جرم گناہ پر جہنم کے طبقوں کے بیچوں بیچ بند ہے
  444. وَھُوَ یَضِجُّ اِلَیْكَ ضَجِیْجَ مُؤَمِّلٍ لِرَحْمَتِكَ
  445. 147
  446. وہ تیرے سامنے گریہ کر رہا ہے تیری رحمت کے امیدوار کی طرح
  447. وَیُنَادِیْكَ بِلِسَانِ ٲَھْلِ تَوْحِیْدِكَ
  448. 148
  449. اور اہل توحید کی زبان میں تجھے پکار رہا ہے
  450. وَیَتَوَسَّلُ اِلَیْكَ بِرُبُوْبِیَّتِكَ
  451. 149
  452. اور تیرے حضور تیری ربوبیت کو وسیلہ بنا رہا ہے
  453. یَا مَوْلَایَ فَكَیْفَ یَبْقٰی فِی الْعَذَابِ
  454. 150
  455. اے میرے مولا! پس کس طرح وہ عذاب میں رہے گا
  456. وَھُوَ یَرْجُوْ مَا سَلَفَ مِنْ حِلْمِكَ
  457. 151
  458. جب کہ وہ تیرے گزشتہ حلم کا امیدوار ہے
  459. ٲَمْ كَیْفَ تُؤْ لِمُہُ النَّارُ
  460. 152
  461. یا پھر آگ کیونکر اسے تکلیف دے گی
  462. وَھُوَ یَٲْمُلُ فَضْلَكَ وَرَحْمَتَكَ
  463. 153
  464. جبکہ وہ تیرے فضل اور رحمت کی امید رکھتا ہے
  465. ٲَمْ كَیْفَ یُحْرِقُہٗ لَھِیْبُہَا
  466. 154
  467. یا آگ کے شعلے کیسے اس کو جلائیں گے
  468. وَٲَنْتَ تَسْمَعُ صَوْتَہٗ وَتَرٰی مَكَانَہٗ
  469. 155
  470. جبکہ تو اس کی آواز سن رہا ہے اور اس کے مقام کو دیکھ رہا ہے
  471. ٲَمْ كَیْفَ یَشْتَمِلُ عَلَیْہِ زَفِیْرُہَا
  472. 156
  473. یا کیسے آگ کے شرارے اسے گھیریں گے
  474. وَٲَنْتَ تَعْلَمُ ضَعْفَہٗ
  475. 157
  476. جبکہ تو اس کی ناتوانی کو جانتا ہے
  477. ٲَمْ كَیْفَ یَتَقَلْقَلُ بَیْنَ ٲَطْبَاقِہَا
  478. 158
  479. یا کیسے وہ جہنم کے طبقوں میں پریشان رہے گا
  480. وَٲَنْتَ تَعْلَمُ صِدْقَہٗ
  481. 159
  482. جبکہ تو اس کی سچائی سے واقف ہے
  483. ٲَمْ كَیْفَ تَزْجُرُھٗ زَبَانِیَتُہَا
  484. 160
  485. یا کیسے جہنم کے فرشتے اسے جھڑکیں گے
  486. وَھُوَ یُنَادِیْكَ یَا رَبَّہٗ
  487. 161
  488. جبکہ وہ تجھے پکار رہا ہے اے میرے رب
  489. ٲَمْ كَیْفَ یَرْجُوْ فَضْلَكَ فِیْ عِتْقِہٖ مِنْہَا فَتَتْرُكُہٗ فِیْہَا
  490. 162
  491. یا کیسے ممکن ہے کہ وہ خلاصی میں تیرے فضل کا امیدوار ہو اور تو اسے جہنم میں رہنے دے
  492. ھَیْہَاتَ مَا ذٰلِكَ الظَّنُ بِكَ
  493. 163
  494. ہرگز نہیں! تیرے بارے میں یہ گمان نہیں ہو سکتا
  495. وَلَا الْمَعْرُوْفُ مِنْ فَضْلِكَ
  496. 164
  497. نہ تیرے فضل کا ایسا تعارف ہے
  498. وَلَا مُشْبِہٌ لِمَا عَامَلْتَ بِہِ الْمُوَحِّدِیْنَ مِنْ بِرِّكَ وَاِحْسَانِكَ
  499. 165
  500. نہ یہ توحید پرستوں پر تیرے احسان و کرم سے مشابہ ہے
  501. فَبِالْیَقِیْنِ ٲَقْطَعُ
  502. 166
  503. پس میں یقین رکھتا ہوں
  504. لَوْلَا مَا حَكَمْتَ بِہٖ مِنْ تَعْذِیْبِ جَاحِدِیْكَ
  505. 167
  506. کہ اگر تو نے اپنے دشمنوں کو آگ کا عذاب دینے کا حکم نہ دیا ہوتا
  507. وَقَضَیْتَ بِہٖ مِنْ اِخْلَادِ مُعَانِدِیْكَ
  508. 168
  509. اور اپنے مخالفوں کو ہمیشہ اس میں رکھنے کا فیصلہ نہ کیا ہوتا
  510. لَجَعَلْتَ النَّارَ كُلَّہَا بَرْدًا وَسَلَامًا
  511. 169
  512. تو ضرور تو آگ کو ٹھنڈی اور آرام بخش بنا دیتا
  513. وَمَا كَانَ لِأَحَدٍ فِیْہَا مَقَرًّا وَلَا مُقَامًا
  514. 170
  515. اور کسی کو بھی آگ میں جگہ اور ٹھکانہ نہ دیا جاتا
  516. لٰكِنَّكَ تَقَدَّسَتْ ٲَسْمَاؤُكَ
  517. 171
  518. لیکن تو نے اپنے پاکیزہ ناموں کی قسم کھائی
  519. ٲَقْسَمْتَ ٲَنْ تَمْلَأَھَا مِنَ الْكَافِرِیْنَ
  520. 172
  521. کہ جہنم کو تمام کافروں سے بھر دے گا
  522. مِنَ الْجِنَّۃِ وَالنَّاسِ ٲَجْمَعِیْنَ
  523. 173
  524. جنّوں اور انسانوں میں سے
  525. وَٲَنْ تُخَلِّدَ فِیْھَا الْمُعَانِدِیْنَ
  526. 174
  527. اور یہ مخالفین ہمیشہ اس میں رہیں گے
  528. وَٲَنْتَ جَلَّ ثَنَاؤُكَ قُلْتَ مُبْتَدِئًا
  529. 175
  530. اور تو بڑی تعریف والا ہے تو نے بلا سابقہ یہ فرمایا
  531. وَتَطَوَّلْتَ بِالْاِنْعَامِ مُتَكَرِّمًا
  532. 176
  533. فضل و کرم کرتے ہوئے (یہ ارشاد فرمایا) کہ
  534. ٲَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا لَا یَسْتَوُوْنَ
  535. 177
  536. کیا وہ شخص جو مومن ہے وہ فاسق جیسا ہو سکتا ہے؟ یہ دونوں برابر نہیں
  537. اِلٰھِیْ وَسَیِّدِیْ، فَٲَسْٲَلُكَ بِالْقُدْرَۃِ الَّتِیْ قَدَّرْتَہَا
  538. 178
  539. میرے معبود، میرے آقا! میں سوال کرتا ہوں تیری قدرت کے واسطے سے جسے تو نے توانا کیا
  540. وَبِالْقَضِیَّۃِ الَّتِیْ حَتَمْتَہَا وَحَكَمْتَہَا
  541. 179
  542. اور تیرے فرمان (کے واسطے سے) جسے تو نے یقینی و محکم بنایا
  543. وَغَلَبْتَ مَنْ عَلَیْہِ ٲَجْرَیْتَہَا
  544. 180
  545. اور تو غالب ہے اس پر جس پر اسے جاری کرے
  546. ٲَنْ تَھَبَ لِیْ فِیْ ھٰذِھِ اللَّیْلَۃِ وَفِیْ ھٰذِھِ السَّاعَۃِ
  547. 181
  548. (سوال کرتا ہوں) بخش دے اس شب میں اور اس ساعت میں
  549. كُلَّ جُرْمٍ ٲَجْرَمْتُہٗ
  550. 182
  551. میرے تمام وہ جرم جو میں نے کیے
  552. وَكُلَّ ذَنْبٍ ٲَذْنَبْتُہٗ
  553. 183
  554. تمام وہ گناہ جو مجھ سے سرزد ہوئے
  555. وَكُلَّ قَبِیْحٍ ٲَسْرَرْتُہٗ
  556. 184
  557. وہ سب برائیاں جو میں نے چھپائی ہیں
  558. وَكُلَّ جَھْلٍ عَمِلْتُہٗ
  559. 185
  560. جو نادانیاں میں نے جہل کی وجہ سے کیں ہیں
  561. كَتَمْتُہٗ ٲَوْ ٲَعْلَنْتُہٗ، ٲَخْفَیْتُہٗ ٲَوْ ٲَظْھَرْتُہٗ
  562. 186
  563. علی الاعلان یا پوشیدہ رکھی ہوں یا ظاہر کیں ہیں
  564. وَكُلَّ سَیِّئَۃٍ ٲَمَرْتَ بِاِثْبَاتِھَا الْكِرَامَ الْكَاتِبِیْنَ
  565. 187
  566. اور (معاف فرما) میری بدیاں جن کے لکھنے کا تو نے معزز کاتبین کو حکم دیا ہے
  567. الَّذِیْنَ وَكَّلْتَھُمْ بِحِفْظِ مَا یَكُوْنُ مِنِّیْ
  568. 188
  569. جنہیں تو نے مقرر کیا ہے کہ جو کچھ میں کروں اسے محفوظ کریں
  570. وَجَعَلْتَھُمْ شُھُوْدًا عَلَیَّ مَعَ جَوَارِحِیْ
  571. 189
  572. اور ان کو میرے اعضاء کے ساتھ مجھ پر گواہ بنایا
  573. وَكُنْتَ ٲَنْتَ الرَّقِیْبَ عَلَیَّ مِنْ وَرَائِھِمْ
  574. 190
  575. اور ان کے علاوہ خود تو بھی مجھ پر ناظر ہے
  576. وَالشَّاھِدَ لِمَا خَفِیَ عَنْھُمْ
  577. 191
  578. اور اس بات کا گواہ ہے جو ان سے پوشیدہ ہے
  579. وَبِرَحْمَتِكَ ٲَخْفَیْتَہٗ
  580. 192
  581. حالانکہ تو نے اپنی رحمت سے اسے چھپایا
  582. وَبِفَضْلِكَ سَتَرْتَہٗ
  583. 193
  584. اور اپنے فضل سے اس پر پردہ ڈالا
  585. وَٲَنْ تُوَفِّرَ حَظِّیْ مِنْ كُلِّ خَیْرٍ اَنْزَلْتَہٗ
  586. 194
  587. اور میرے لیے وافر حصہ قرار دے ہر اس خیر میں جسے تو نے نازل کیا
  588. ٲَوْ اِحْسَانٍ فَضَّلْتَہٗ، ٲَوْ بِرٍّ نَشَرْتَہٗ
  589. 195
  590. یا ہر اس احسان میں جو تو نے کیا، یا ہر نیکی میں جسے تو نے پھیلایا
  591. ٲَوْ رِزْقٍ بَسَطْتَّہٗ، ٲَوْ ذَنْبٍ تَغْفِرُھٗ
  592. 196
  593. یا (اس) رزق میں جسے تو نے وسیع کیا یا گناہ میں جسے تو معاف نے کیا
  594. ٲَوْ خَطَاٍ تَسْتُرُھٗ
  595. 197
  596. یا غلطی میں جسے تو نے چھپایا
  597. یَا رَبِّ یَا رَبِّ یَا رَبِّ
  598. 198
  599. یارب یا رب یا رب
  600. یَا اِلٰھِیْ وَسَیِّدِیْ وَمَوْلَایَ وَمَالِكَ رِقِّیْ
  601. 199
  602. اے میرے معبود، میرے آقا، میرے مولا اور میری جان کے مالک
  603. یَا مَنْ بِیَدِھٖ نَاصِیَتِیْ
  604. 200
  605. اے وہ جس کے ہاتھ میں میری لگام ہے
  606. یَا عَلِیْمًا بِضُرِّیْ وَمَسْكَنَتِیْ
  607. 201
  608. اے میری تنگی و بے چارگی سے واقف
  609. یَا خَبِیْرًا بِفَقْرِیْ وَفَاقَتِیْ
  610. 202
  611. اے میری ناداری و تنگدستی سے باخبر
  612. یَا رَبِّ یَا رَبِّ یَا رَبِّ
  613. 203
  614. یا رب یا رب یا رب
  615. ٲَسْٲَلُكَ بِحَقِّكَ وَقُدْسِكَ
  616. 204
  617. میں تجھ سے تیرے حق ہونے، تیری پاکیزگی،
  618. وَٲَعْظَمِ صِفَاتِكَ وَٲَسْمَائِكَ
  619. 205
  620. تیری عظیم صفات اور اسماء کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں
  621. ٲَنْ تَجْعَلَ ٲَوْقَاتِیْ فِی اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ بِذِكْرِكَ مَعْمُوْرَۃً
  622. 206
  623. کہ میرے رات دن کے اوقات اپنے ذکر سے آباد کر
  624. وَبِخِدْمَتِكَ مَوْصُوْلَۃً
  625. 207
  626. اور مسلسل اپنی حضوری میں رکھ
  627. وَٲَعْمَالِیْ عِنْدَكَ مَقْبُوْلَۃً
  628. 208
  629. اور میرے اعمال کو اپنی جناب میں قبولیت عطا فرما
  630. حَتّٰی تَكُوْنَ ٲَعْمَالِیْ وَٲَوْرَادِیْ كُلُّہَا وِرْدًا وَاحِدًا
  631. 209
  632. حتیٰ کہ میرے تمام اعمال اور اذکار تیرے حضور ورد قرار پائیں
  633. وَحَالِیْ فِیْ خِدْمَتِكَ سَرْمَدًا
  634. 210
  635. اور میرا یہ حال تیری بارگاہ میں ہمیشہ قائم رہے
  636. یَا سَیِّدِیْ یَا مَنْ عَلَیْہِ مُعَوَّلِیْ
  637. 211
  638. اے میرے آقا اے وہ جس پر میرا تکیہ ہے
  639. یَا مَنْ اِلَیْہِ شَكَوْتُ ٲَحْوَالِیْ
  640. 212
  641. اے جس سے میں اپنے حالات کی تنگی بیان کرتا ہوں
  642. یَا رَبِّ یَا رَبِّ یَا رَبِّ
  643. 213
  644. یا رب یا رب یا رب
  645. قَوِّ عَلٰی خِدْمَتِكَ جَوَارِحِیْ
  646. 214
  647. میرے ظاہری اعضاء کو اپنی حضوری میں قوی
  648. وَاشْدُدْ عَلَی الْعَزِیْمَۃِ جَوَانِحِیْ
  649. 215
  650. اور میرے باطنی ارادوں کو محکم و مضبوط بنا دے
  651. وَھَبْ لِیَ الْجِدَّ فِیْ خَشْیَتِكَ
  652. 216
  653. اور مجھے توفیق دے کہ تجھ سے ڈرنے کی کوشش کروں
  654. وَالدَّوَامَ فِی الْاِتِّصَالِ بِخِدْمَتِكَ
  655. 217
  656. اور تیری حضوری میں ہمیشگی پیدا کروں
  657. حَتّٰی ٲَسْرَحَ اِلَیْكَ فِیْ مَیَادِیْنِ السَّابِقِیْنَ
  658. 218
  659. تاکہ تیری بارگاہ میں سابقین کی راہوں پر چل پڑوں
  660. وَٲُسْرِعَ اِلَیْكَ فِی الْبَارِزِیْنَ
  661. 219
  662. اور تیری طرف جانے والوں سے آگے نکل جاؤں
  663. وَٲَشْتَاقَ اِلٰی قُرْبِكَ فِی الْمُشْتَاقِیْنَ
  664. 220
  665. تیرے قرب کا شوق رکھنے والوں میں زیادہ شوق والا بن جاؤں
  666. وَٲَدْنُوَ مِنْكَ دُنُوَّ الْمُخْلِصِیْنَ
  667. 221
  668. تیرے خالص بندوں کی طرح تیرے قریب ہو جاؤں
  669. وَٲَخَافَكَ مَخَافَۃَ الْمُوْقِنِیْنَ
  670. 222
  671. اہل یقین کی مانند تجھ سے ڈروں
  672. وَٲَجْتَمِعَ فِیْ جِوَارِكَ مَعَ الْمُؤْمِنِیْنَ
  673. 223
  674. اور تیرے آستانہ پر مومنوں کے ساتھ حاضر رہوں
  675. اَللّٰھُمَّ وَمَنْ ٲَرَادَنِیْ بِسُوْءٍ فَٲَرِدْھُ
  676. 224
  677. اے معبود! جو میرے لئے برائی کا ارادہ کرے تو اس کے لئے ایسا ہی کر
  678. وَمَنْ كَادَنِیْ فَكِدْھُ
  679. 225
  680. جو میرے ساتھ مکر کرے تو اس کے ساتھ بھی ایسا ہی کر
  681. وَاجْعَلْنِیْ مِنْ ٲَحْسَنِ عَبِیْدِكَ نَصِیْبًا عِنْدَكَ
  682. 226
  683. مجھے اپنے بندوں میں قرار دے جو نصیب میں بہتر ہیں
  684. وَٲَقْرَبِھِمْ مَنْزِلَۃً مِنْكَ
  685. 227
  686. جو منزلت میں تیرے قریب ہیں
  687. وَٲَخَصِّھِمْ زُلْفَۃً لَدَیْكَ
  688. 228
  689. جو تیرے حضور تقرب میں مخصوص ہیں
  690. فَاِنَّہٗ لَا یُنَالُ ذٰلِكَ اِلَّا بِفَضْلِكَ
  691. 229
  692. کیونکہ تیرے فضل کے بغیر یہ درجات نہیں مل سکتے
  693. وَجُدْ لِیْ بِجُوْدِكَ
  694. 230
  695. بواسطہ اپنے کرم کے مجھ پر کرم کر
  696. وَاعْطِفْ عَلَیَّ بِمَجْدِكَ
  697. 231
  698. بذریعہ اپنی بزرگی کے مجھ پر توجہ فرما
  699. وَاحْفَظْنِیْ بِرَحْمَتِكَ
  700. 232
  701. بوجہ اپنی رحمت کے میری حفاظت کر
  702. وَاجْعَلْ لِسَانِیْ بِذِكْرِكَ لَھِجًا
  703. 233
  704. میری زبان کو اپنے ذکر میں گویا فرما
  705. وَقَلْبِیْ بِحُبِّكَ مُتَیَّمًا
  706. 234
  707. اور میرے دل کو اپنا اسیر محبت بنا دے
  708. وَمُنَّ عَلَیَّ بِحُسْنِ اِجَابَتِكَ
  709. 235
  710. میری دعا بخوبی قبول فرما کر مجھ پر احسان فرما
  711. وَٲَقِلْنِیْ عَثْرَتِیْ وَاغْفِرْ زَلَّتِیْ
  712. 236
  713. میرا گناہ معاف کر دے اور میری خطا بخش دے
  714. فَاِنَّكَ قَضَیْتَ عَلٰی عِبَادِكَ بِعِبَادَتِكَ
  715. 237
  716. کیونکہ تو نے بندوں پرعبادت فرض کی ہے
  717. وَٲَمَرْتَھُمْ بِدُعَائِكَ
  718. 238
  719. اور انہیں دعا مانگنے کا حکم دیا
  720. وَضَمِنْتَ لَھُمُ الْاِجَابَۃَ
  721. 239
  722. اور قبولیت کی ضمانت دی
  723. فَاِلَیْكَ یَارَبِّ نَصَبْتُ وَجْھِیْ
  724. 240
  725. پس اے پروردگار میں اپنا رخ تیری طرف کر رہا ہوں
  726. وَاِلَیْكَ یَا رَبِّ مَدَدْتُ یَدِیْ
  727. 241
  728. اور تیرے آگے ہاتھ پھیلا رہا ہوں
  729. فَبِعِزَّتِكَ اسْتَجِبْ لِیْ دُعَائِیْ، وَبَلِّغْنِیْ مُنَایَ
  730. 242
  731. تو اپنی عزت کے طفیل میری دعا قبول فرما، میری تمنائیں بر لا
  732. وَلَا تَقْطَعْ مِنْ فَضْلِكَ رَجَائِیْ
  733. 243
  734. اور اپنے فضل سے لگی میری امید نہ توڑ
  735. وَاكْفِنِیْ شَرَّ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ مِنْ ٲَعْدَائِیْ
  736. 244
  737. میرے دشمن جو جنّوں اور انسانوں سے ہیں ان کے شر سے میری کفایت کر
  738. یَا سَرِیْعَ الرِّضَا
  739. 245
  740. اے جلد راضی ہونے والے
  741. اغْفِرْ لِمَنْ لَا یَمْلِكُ اِلَّا الدُّعَاءَ
  742. 246
  743. مجھے بخش دے جو دعا کے سوا کچھ نہیں رکھتا
  744. فَاِنَّكَ فَعَّالٌ لِمَا تَشَاءُ
  745. 247
  746. بے شک تو جو چا ہے کرنے والا ہے
  747. یَا مَنِ اسْمُہٗ دَوَاءٌ
  748. 248
  749. اے وہ جس کا نام دوا،
  750. وَذِكْرُھٗ شِفَاءٌ، وَطَاعَتُہٗ غِنًى
  751. 249
  752. جس کا ذکر شفا اور اطاعت تونگری ہے
  753. اِرْحَمْ مَنْ رَٲْسُ مَالِہِ الرَّجَاءُ
  754. 250
  755. رحم فرما اس پر جس کا سرمایہ محض امید ہے
  756. وَسِلَاحُہُ الْبُكَاءُ
  757. 251
  758. اور جس کا ہتھیار گریہ ہے
  759. یَا سَابِغَ النِّعَمِ، یَا دَافِعَ النِّقَمِ
  760. 252
  761. اے نعمتیں پوری کرنے والے، اے سختیاں دور کرنے والے
  762. یَا نُوْرَ الْمُسْتَوْحِشِیْنَ فِی الظُّلَمِ
  763. 253
  764. اے تاریکیوں میں ڈرنے والوں کیلئے نور
  765. یَا عَالِمًا لَا یُعَلَّمُ
  766. 254
  767. اے وہ عالم جسے پڑھایا نہیں گیا
  768. صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
  769. 255
  770. محمدؐ وآل محمدؑ پر رحمت فرما
  771. وَافْعَلْ بِیْ مَا ٲَنْتَ ٲَھْلُہٗ
  772. 256
  773. مجھ سے وہ سلوک کر جس کا تو اہل ہے
  774. وَصَلَّی ﷲُ عَلٰی رَسُوْلِہٖ
  775. 257
  776. خدا اپنے رسولؐ پر سلام بھیجتا ہے
  777. وَالْاَئِمَّۃِ الْمَیَامِیْنَ مِنْ اٰلِہٖ
  778. 258
  779. اور بابرکت آئمہ پر، جو ان کی آلؑ میں سے ہیں
  780. وَسَلَّمَ تَسْلِیْمًا كَثِیْرًا
  781. 259
  782. بہت زیادہ سلام و تحیات۔


  783. 🚩 والسلام علیکم ورحمۃ اللہ.

  784. التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔
  785. اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم 

  786. 🚩زیر سرپرستی امام زمانہ عج 🙏🏻🏕️

  787. شہر بانو ✍


Comments

Popular posts from this blog

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ

ماہِ صفر میں پیش آنے والے اہم واقعات اور مناسبتیں: