ماہ محرم کے اعمال
🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🌹
🌹امام مہدی علیہ السلام کے نام شہر بانو کی جانب سے🌹
🏴السلام علیک یا بقیتہ اللہ فی ارضہ!!!✨
اے صاحب الزمان علیہ السلام، سلام کا جواب واجب ہے 👏👏👏
میں آس خدائے بزرگ ؤ برتر کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس کے سوا کوئی اور معبود نہیں، اؤر محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر رحمت کی طلب گار ہوں🤲❤️
ماہ محرم کے اعمال
🏴🕌😭 بسم رب الحسین علیہ السلام
السلام علیک یا ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام
السلام علیک یا قتیل العبرات🖤😭🖤
◼️اعمال شب و روز اول ماہ محرم ◼️
👈🏻واضح ہو کہ محرم کا مہینہ اہلبیت اور ان کے پیروکاروں کے لئے رنج و غم کا مہینہ ہے 😭
👈🏻۔امام علی رضا (ع) سے روایت ہے کہ جب ماہ محرم آتا تھا تو کوئی شخص والد بزرگوار امام موسٰی کاظم (ع) کو ہنستے ہوئے نہ پاتا تھا ،آپ پر حزن و ملال طاری رہا کرتا اور جب دسویں محرم کا دن آتا تو آہ وزاری کرتے اور فرماxتے کہ آج وہ دن ہے جس میں امام حسین (ع) کو شہید کیا گیا تھا ۔
🖤😭🖤🏴
👈🏻پہلی محرم کی رات
سید نے کتاب اقبال میں اس رات کی چند نمازیں ذکر فرمائی ہیں :
﴿1﴾ 💯 سورکعت نماز جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد اور سورہ توحید پڑھے :
﴿2﴾ 2دورکعت نماز جس کی پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ انعام اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ یاسین پڑھے ◼️:
﴿3﴾ 2 دو رکعت نماز جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 11 گیارہ مرتبہ سورہ توحید پڑھے :◼️
نوٹ: ان تینوں نمازوں میں کوئی ایک ادا کریں
نوٹ: زیادہ تاکید دو رکعت نماز جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 11 گیارہ مرتبہ سورہ توحید پڑھے :◼️
نوٹ: یکم محرم الحرام کی رات سجدے میں جا کر 70 مرتبہ سورہ فاتحہ کی تلاوت کریں۔
👈🏻رسول خدا نے فرمایا کہ جو شخص اس رات 2 دو رکعت نماز ادا کرے اور اس کی صبح جو کہ سال کا پہلا دن ہے روزہ رکھے تو وہ اس شخص کی مانند ہو گا جو سال بھر تک اعمال خیر بجا لاتا رہا ،وہ شخص اس سال محفوظ رہے گا اور اگر اسے موت آجائے تو وہ بہشت میں داخل ہو جائے گا◼️ ،نیز سید نے 👈🏻محرم کا چاند 🌙 دیکھنے کے وقت کی ایک طویل دعا بھی نقل فرمائی ہے۔
👈🏻🖤پہلی محرم کا دن
اسلامی سال کا پہلا دن ہے اس کے لئے دو عمل بیان ہوئے ہیں ۔
﴿1﴾روزہ رکھے،اس ضمن میں ریان بن شبیب نے امام علی رضا (ع) سے روایت کی ہے ۔ کہ جو شخص
👈🏻 پہلی محرم کاروزہ رکھے اور خدا سے کچھ طلب کرے تو وہ اس کی🤲🏻
دعا قبول فرمائے گا👈🏻 ،جیسے حضرت زکریا (ع) کی دعا قبول فر مائی تھی ۔◼️
﴿2﴾امام علی رضا (ع)سے روایت ہوئی ہے کہ حضرت رسول (ص) 👈🏻پہلی محرم کے دن 2 دو رکعت نماز ادا فرماتے اور نماز کے بعد اپنے ہاتھ سوئے آسمان بلند کر کے تین مرتبہ یہ دعا پڑھتے تھے :
🤲🏻اللهُمَّ أَنْتَ الْإِلَهُ الْقَدِیمُ وَ هَذِهِ سَنَةٌ جَدِیدَةٌ فَأَسْأَلُکَ فِیهَا الْعِصْمَةَ مِنَ الشَّیْطَانِ وَ الْقُوَّةَ عَلَى هَذِهِ النَّفْسِ الْأَمَّارَةِ بِالسُّوءِ وَ الاشْتِغَالَ بِمَا یُقَرِّبُنِی إِلَیْکَ یَا کَرِیمُ یَا ذَا الْجَلالِ وَ الْإِکْرَامِ یَا عِمَادَ مَنْ لا عِمَادَ لَهُ یَا ذَخِیرَةَ مَنْ لا ذَخِیرَةَ لَهُ یَا حِرْزَ مَنْ لا حِرْزَ لَهُ یَا غِیَاثَ مَنْ لا غِیَاثَ لَهُ یَا سَنَدَ مَنْ لا سَنَدَ لَهُ یَا کَنْزَ مَنْ لا کَنْزَ لَهُ یَا حَسَنَ الْبَلاءِ یَا عَظِیمَ الرَّجَاءِ یَا عِزَّ الضُّعَفَاءِ یَا مُنْقِذَ الْغَرْقَى یَا مُنْجِیَ الْهَلْکَى یَا مُنْعِمُ یَا مُجْمِلُ یَا مُفْضِلُ یَا مُحْسِنُ،◼️
🤲🏻اے اللہ! تو معبود قدیمی ہے اور یہ نیا سال ہے جو اب آیا ہے پس اس سال کے دوران میں 😈 سے بچاؤ کا سوال کرتاہوں اس نفس پر غلبے کا سوال کرتا ہوں جو برائی پر آمادہ کرتا ہے اور یہ کہ مجھے ان کاموں میں لگا جو مجھے تیرے نزدیک کریں🤲🏻 اے مہربان اے جلالت اور بزرگی کے مالک🤲🏻 اے بے سہاروں کے سہارے اے تہی دست لوگوں کے خزانے اے بے کسوں کے نگہبان اے بے بسوں کے فریاد رس اے بے حیثیتوں کی حیثیت اے بے خزانہ لوگوں کے خزانے اے بہتر آزمائش کرنے والے🤲🏻 اے سب سے بڑی امید اے کمزوروں کی عزت اے ڈوبتوں کو تیرانے والے اے مرتوں کو بچانے والے اے نعمت والے اے جمال والے اے فضل والے اے احسان◼️
🤲🏻 والےأَنْتَ الَّذِی سَجَدَ لَکَ سَوَادُ اللَّیْلِ وَ نُورُ النَّهَارِ وَ ضَوْءُ الْقَمَرِ وَ شُعَاعُ الشَّمْسِ وَ دَوِیُّ الْمَاءِ وَ حَفِیفُ الشَّجَرِ یَا اللهُ لا شَرِیکَ لَکَ اللهُمَّ اجْعَلْنَا خَیْرا مِمَّا یَظُنُّونَ وَ اغْفِرْ لَنَا مَا لا یَعْلَمُونَ وَ لا تُؤَاخِذْنَا بِمَا یَقُولُونَ حَسْبِیَ اللهُ لا إِلَهَ اِلّا هُوَ عَلَیْهِ تَوَکَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ آمَنَّا بِهِ کُلٌّ مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا وَ مَا یَذَّکَّرُ اِلّا أُولُوا الْأَلْبَابِ رَبَّنَا لا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَیْتَنَا وَ هَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْکَ رَحْمَةً إِنَّکَ أَنْتَ الْوَهَّابُ◼️
🤲🏻تو وہ ہے جس کو سجدہ کرتے ہیں رات کے اندھیرے دن کے اجالے چاند کی چاندنیاں سورج کی کرنیں پانی کی روانیاں اور درختوں کی سرسراہٹیں🤲🏻 اے اللہ تیرا کوئی شریک نہیں اے اللہ ہمیں لوگوں نیک گماں سے بھی زیادہ نیک بنا دے لوگ ہم کو اچھا سمجھتے ہیں ہمارے وہ گناہ بخش🙏🏻 جن کو وہ نہیں جانتے اور جو کچھ وہ ہمارے بارے میں کہتے ہیں اس پرہماری گرفت نہ کر اللہ کافی ہے اسکے سوا کوئی معبود نہیں میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں اور وہ عرش عظیم کا پروردگار ہے ہمارا ایمان ہے کہ سب کچھ ہمارے رب کیطرف سے ہے اور صاحبان عقل کے سوا کوئی نصیحت حاصل نہیں کرتا
🤲🏻 اے ہمارے رب ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے جبکہ ہمیں تو نے ہدایت دی ہے اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر بے شک تو بہت عطا کرنے والا ضہے ۔🤲🏻◼️
📓شیخ طوسی(رح) نے فرمایا
👈🏻 کہ محرم کے پہلے نو دنوں کے روزے رکھنا مستحب◼️ ہے مگر 👈🏻یوم عاشورہ کو عصر تک کچھ نہ کھائے پیئے، عصر کے بعد◼️تھوڑی سی خاک شفا سے فاقہ شکنی کرے◼️
👈🏻، سید نے پورے ماہ محرم کے روزے رکھنے کی فضیلت لکھی اور فرمایا ہے کہ اس مہینے کے روزے انسان کو ہر گناہ سے محفوظ رکھتے🙏🏻😭 ہیں۔ll
سوائے یوم عاشور کے کیونکہ اس دن کا روزہ مکروہ ہے◼️ اور بعض کے نزدیک حرام ہے۔◼️
نوٹ: یہ نماز دن میں کسی بھی وقت لیکن مغرب سے پہلے پڑھی جا سکتی ہے
تیسری محرم کا دن
یہ وہ دن ہے جس دن 👈🏻حضرت یوسف (ع) قید خانے سے آزاد ہوئے تھے ،جو شخص اس دن کا روزہ رکھے حق تعالیٰ اس کی مشکلات آسان فرماتا ہے اور اس کے غم دور کر دیتا ہے نیز 👈🏻حضرت رسول (ص) سے روایت ہوئی ہے کہ اس دن کا روزہ رکھنے والے کی دعا قبول کی جاتی ہے ۔🤲🏻😭
👈🏻نویں محرم کا دن
یہ روز تاسوعا حسینی ہے ،امام جعفر صادق (ع) سے روایت ہے کہ نو﴿9﴾ محرم کے دن فوج یزید نے امام حسین (ع) اور ان کے انصار کا گھیراؤ کر کے لوگوں کو ان کے قتل پر آمادہ کیا😭 ابن مرجانہ اور عمر بن سعد اپنے لشکر کی کثرت پر خوش تھے اور امام حسین- کو ان کی فوج کی قلت کے باعث کمزور و ضعیف سمجھ رہے تھے ۔انہیں یقین ہو گیا تھا کہ اب امام حسین (ع) کا کوئی یار و مددگار نہیں آسکتا
عراق والے ان کی کچھ بھی مدد نہیں کرسکتے 👈🏻امام جعفر صادق (ع) نے یہ بھی فرمایا کہ اس غریب و ضعیف یعنی امام حسین (ع) پر میرے والد بزرگوار فدا وقربان ہوں ۔🙏🏻😭
*شب عاشور کے اعمال*
*أَعْظَمَ ﷲ أُجُورَنا بِمُصأبِنا بِالْحُسَین وَجَعَلَنا وَ إیَّاکُمْ مِنَ الطَّالِبِینَ بِثارِهِ مَعَ وَلِیِّهِ الْاِمامِ الْمَهْدِیِّ مِنْ آلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْهِمُ اَلسَّلَامُ*
🤲🏻اے اللہ زیادہ کر ہمارے اجر و ثواب کو اس پر جو کچھ ہم امام حسین علیہ السلام
کی سوگوار ی میں کرتے ھیں اور ہمیں تمہیں امام حسین علیہ السلام کے خون کا بدلہ لینے والوں میں قرار دے 🙏🏻
اپنے ولی امام مھدی علیہ السلام کے ہمرکاب ہو کر کہ جو آل محمد علیہم السلام میں سے ھیں 😭🙏🏻
اس رات کی بہت سی بافضیلت نمازیں اور دعائیں نقل ہوئی ہیں۔
1۔ ان میں سے ایک 100 رکعت نماز ہے ،جو اس رات پڑھی جاتی ہے۔
اس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد تین مرتبہ سورۂ توحید پڑھیں
( نیت دو رکعت نماز شبِ عاشور پڑھتا ھوں/پڑھتی ھوں قربۃ اللہ)
اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد 70مرتبہ کہیں :
👈🏻سُبْحَانَ اللهِ وَ الْحَمْدُ للهِ وَ لا إِلَهَ اِلّا اللهُ وَ اللهُ أَکْبَرُ وَ لا حَوْلَ وَ لا قُوَّةَ اِلّا بِاللهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ
🤲🏻پاک تر ہے اللہ حمد اللہ ہی کے لئے ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اللہ بزرگتر ہے اور نہیں ہے کوئی طاقت وقوت مگر وہی جو خدائے بلند و برتر سے ملتی ہے ۔◼️
2: 👈🏻 بعض روایات میں ہے کہ العَلِیِّ العَظِیمِ کے بعد استغفار بھی پڑھے :اس رات کے آخری حصے میں
4👈🏻چار رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد
10 مرتبہ آیۃالکرسی
10 مرتبہ سورہ توحید
10 مرتبہ سورہ فلق اور
10 مرتبہ سورہ ناس کی قرائت کریں اور بعد از سلام 100 مرتبہ سورہ توحید پڑھیں۔
یا اس طرح پڑھیں
چار رکعت نماز دو دو رکعت کر کے بجا لائیں ( نیت اوپر درج ھے لیکن طریقہ مختلف ھے جو نیچے درج ہے.)
↩ پہلی دو رکعت: نماز کی پہلی رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد دس (10) بار آیت الکرسی اور دوسری رکعت میں الحمد کے بعد دس (10) بار سورۃ اخلاص.
↩ اگلی دو رکعت: نماز کی پہلی رکعت میں الحمد کے بعد دس(10) بار سورۃ الفلق اور دوسری رکعت الحمد کےبعد دس (10) بار سورۃ الناس. باقی نماز فجر کیطرح پڑھیں.
سلام 100 مرتبہ سورہ توحید پڑھیں۔
3: 👈🏻۔ آج کی رات چار رکعت نماز ادا کریں جس کی ہر رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد
50 مرتبہ سورۂ توحید پڑھیں، یہ وہی نماز امیرالمؤمنین عليهالسلام ہے کہ جس کی بہت زیادہ فضیلت بیان ہوئی ہے۔ اس نماز کے بعد زیادہ سے زیادہ ذکر الہی کریں۔ حضرت رسول پر صلوات بھیجیں اور آپ صلىاللهعليهوآلهوسلم کے دشمنوں پر بہت لعنت کریں۔
اس رات بیداری کی فضیلت میں روایت وارد ہوئی ہے کہ اس رات کو جاگنے والا اس کے مثل ہے *جس نے تمام ملائکہ جتنی عبادت کی ہو،*
اس رات میں کی گئی عبادت 70 سال کی عبادت کے برابر ہے، اگر کسی شخص کیلئے یہ ممکن ہو تو آج رات کو اسے سر زمین کربلا میں رہنا چاہیے، جہاں وہ حضرت امام حسین -کے روضہ اقدس کی زیارت کریں اور حضرت امام حسین - کے قرب میں شب بیداری کریں تاکہ خدا اس کو امام حسین- کے ساتھیوں میں شمار کرے جو اپنے خون میں لتھڑے ہوئے تھے۔
▪ جتنا زیادہ ھوسکے قاتلانِ امامؑ حسینؑ پہ زیادہ سے زیادہ لعنتیں بھیجیں:
اللھم العن قتلۃ الحسین ۴ و اصحا بہٍ.
*مفاتیح الجنان*
👈🏻دسویں محرم کادن
یہ یوم عاشورہ ہے امام حسین کی شہا دت کادن ہے ۔یہ آئمہ طاہرین اور ان کے پیروکاروں کیلئے مصیبت کا دن ہے اورحزن وملال میں رہنے کادن ہے ۔ بہتر یہی ہے کہ امام علی کے چاہنے والوں اور ان کی اتباع کرنے والے مومن مسلمان آج کے دن دنیاوی کاموں میں مصروف نہ ہو ں اورگھر کیلئے کچھ نہ کما ئیں بلکہ نو حہ و ماتم اورنالہ وبکامیں لگے رہیں ۔امام حسین کیلئے مجا لس بر پا کر یں اوراس طرح ماتم وسینہ کریں جس طرح اپنے کسی عزیز کی موت پرماتم کیاکرتے ہیں آج کے دن امام حسین کی زیارت عاشور پڑھیں حضرت کے قاتلوں پر بہت بہت لعنت کریں اور ایک دوسرے کوامام حسین کی مصیبت پران الفاظ میں پرسہ دیں :
*أَعْظَمَ ﷲ أُجُورَنا بِمُصأبِنا بِالْحُسَین وَجَعَلَنا وَ إیَّاکُمْ مِنَ الطَّالِبِینَ بِثارِهِ مَعَ وَلِیِّهِ الْاِمامِ الْمَهْدِیِّ مِنْ آلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْهِمُ اَلسَّلَامُ*
🤲🏻اے اللہ زیادہ کر ہمارے اجر و ثواب کو اس پر جو کچھ ہم امام حسین علیہ السلام
کی سوگوار ی میں کرتے ھیں اور ہمیں تمہیں امام حسین علیہ السلام کے خون کا بدلہ لینے والوں میں قرار دے 🙏🏻
اپنے ولی امام مھدی علیہ السلام کے ہمرکاب ہو کر کہ جو آل محمد علیہم السلام میں سے ھیں 😭🙏🏻
ضروری ہے کہ آج کے دن امام حسین کی مجلس اور واقعات شہادت کو پڑھیں۔خودروئیں اور دوسروں کو رلائیں رو ایت میں ہے۔ جب حضرت مو سی ٰکو حضرت خضر علیہ السلام سے ملاقات کرنے اوران سے تعلیم حاصل کرنیکا حکم ہوا توسب سے پہلی با ت کہ جس پر انکے درمیان مذکرہ ومکالمہ ہوا وہ یہ ہے کہ حضرت خضر علیہ السلام نے حضرت موسی ٰ کے سامنے ان مصائب کا ذکر کیا جو آل محمد پر آنا تھاپھر ان دو نوں بز رگواروں نے ا ن مصائب پر بہت گر یہ وبکا کیا ۔
ابن عباس سے روا یت ہے کہ انہو ں نے کہا :میں مقا م میں ذی قا ر میں حضرت امیر المو منین علیہ السلام کے حضو ر گیا تو آپ نے ایک کتا بچہ نکا لاجو آپ کا لکھا ہو ا تھا اور حضرت رسو ل اللہ کا لکھوایاہو اتھا #آپ نے اس کا کچھ حصہ میرے سامنے پڑھا ۔اس میں امام حسین کی شہادت کا ذکر اس طرح تھا کہ شہادت کس طرح ہوگی اور کون آپ کو شہید کرے گا کون کون آپ کی مدد ونصرت کرے گااور کون کون آپ کے ہمرکاب رہ کر شہید ہو گا یہ ذکر پڑھ کر خود بھی امیر المو منین نے یہ گریہ کیااور مجھ کو بھی خوب رلایا ۔مئولف کہتے ہیں کہ اگر اس کتاب میں اتنی گنجائش ہوتی تو میں یہاں امام حسین کے کچھ مصائب کرتا ۔لیکن موضو ع کے لحاظ سے اس میں ان واقعات کا ذکر نہیں کیا جاسکتا ۔ لہذاقارئین میری کتب مقاتل کی طرف رجوع کریں۔
خلاصہ یہ کہ اگر کوئی شخص آج کے دن امام حسین کے روضئہ اقدس کے نزدیک رہ کر لوگوں کو پانی پلاتا رہے تو وہ اس شخص کی مانند ہوگا ۔جس نے حضرت کے لشکر کو پانی پلایا ہو اور آپ کے ہمرکاب کربلا میں موجود رہا ہو آج کے دن ہزار مرتبہ سورہ توحید پڑھنے کی بڑی فضیلت ہے جیساکہ روایت میں ہے کہ خدا تعالیٰ ایسے شخص پر نظر رحمت فر ماتا ہے سید نے آج کے دن ایک دعاء پڑھنے کی تا کید کی ہے جو عثرات کی مثل ہے بلکہ بعض روایات کے مطابق وہ دعاء عثرات ہی ہے۔ شیخ نے عبداللہ بن سنان سے انہوں نے امام جعفر صادق سے روایت کی ہے کہ یوم عاشور کو چاشت کے وقت چار رکعت نماز اور دعاء پڑھنا چاہیے کہ جسے ہم نے اختصارکے پیش نظرترک کردیاہے پس جو شخص اسے پڑھنا چاہتا ہو وہ زاد المعادمیں ملاحظہ کرے یہ بھی ضروری اور مناسب ہے کہ شیعہ مسلمان آج کے دن امساک کریں یعنی کچھ کھائیں پیئں نہیں مگر روزے کا قصد بھی نہ کریں اور عصر کے بعد ایسی چیز سے افطار کریں جو مصیبت زدہ لوگ کھاتے ہیں۔مثلا دودھ یا دہی وغیرہ نیزآج کے دن قمیضوں کے گر یبان کھلے رکھیں اور آستینیں چڑھا کر ان لو گوں کی طرح رہیں جو مصیبت میں مبتلا ہوتے ہیں یعنی مصیبت زدہ لوگوں جیسی شکل بنائے رہیں ۔
علامہ مجلسی نے زادالمعاد میں فرمایا ہے کہ بہتر یہی ہے کہ نویں اوردسویں محرم کاروزہ نہ رکھے کہ بنی امیہ اوران کے پیرو کا ر ان دو دنوں کو بڑے بابرکت تصور کرتے ہیں ۔شہادت حسین پر طعن کر تے اور ان دنو ں میں روزہ رکھتے تھے ۔انہوں نے بہت سی وضعی حدیثیں حضرت رسو ل لله کی طرف منسو ب کرکے یہ ظاہر کیا کہ ان دودنوں کاروزہ رکھنے میں بڑا ثو اب ہے ۔حالانکہ اہل بیت سے مروی کثیرحدیثیوں میں ان دودنوں اورخاص کریوم عاشور کا روزہ رکھنے کی مذمت آئی ہے بنی امیہ اور ان کی پیر وی کر نے والے لوگ بر کت کے خیا ل سے عاشورہ کے دن سال بھر کا خرچہ جمع کرکے رکھ لیتے تھے اسی بنا ء پر امام علی رضا سے منقول ہے کہ جوشخص یوم عاشور اپنا دنیاوی کارو با رچھو ڑے رہے تو حق تعا لی اسکے دنیا و آخرت سب کا مو ں کو انجام تک پہنچادے گا جو شخص یو م عاشور کو گر یہ و زاری اور رنج میں گزارے تو خدا تعالی قیامت کے دن کو اس کے لیے خوشی و مسرت کادن قرار دے گا اور اس شخص کی آنکھیں جنت میں ہم اہل بیت کے دیدا ر سے روشن ہوں گی ۔مگر جو لوگ یوم عاشور کو بر کت والا دن تصور کر یں اور اس دن اپنے گھر میں سال بھر کاخرچ لاکر رکھیں تو خق تعالی ان کی فراہم کی ہو ئی اس جنس ومال کو ان کے لیے با بر کت نہ کرے گا اورایسے لو گ قیامت کے دن یزید بن معاویہ عبید اللہ بن زیاد اور عمروبن سعد ایسے ملعون عذا بیوں کے سا تھ محشو ر ہو گا اس لیے یو م عا شو ر میں کسی انسان کو دنیا کے دھندے میں نہ پڑنا چاہیے اور اس کی بجائے گر یہ وزاری نو حہ وما تم اوررنج وغم میں مشغو ل رہنا چاہیے ۔ نیز اپنے اہل وعیا ل کوبھی آمادہ کر ے کہ وہ سینہ زنی وما تم میں اس طرح مشغو ل ہوں جیسے اپنے کسی رشتہ دار کی موت پرہواکرتے ہیں۔
مولف کہتے ہیں :اس حدیث سے ظاہرہوتا ہے کہ یوم عا شورہ کا روزہ رکھنے کے بارے میں جو حدیثیں آئیں وہ سب جعلی اور بناوٹی ہیں اور ان کو جھوٹوں جھو ٹ حضرت رسول کی طرف منسوب کیا گیا ہے :
اللھم ان ھذایوم تبرکت بہ بنو امیہ
اے اللہ!یہ وہ دن ہے جسکو بنو امیہ نے با برکت قراردیا
صاحبان شفا ء الصدور نے زیارت کے مندرجہ بالا جملے کے ذیل میں ایک طویل حدیث سے اسکی تشریح فرمائی ہے جس کا خلا صہ یہ ہے کہ بنو امیہ آج کے منحوس دن کو چند وجوہات کی بنا پر با برکت تصور کرتے تھے :
۱۔ بنو امیہ نے آج کے دن آئندہ سال کے لیے غلہ وجنس جمع کر رکھنے کومستحب جانا اوراس کو وسعت رزق اور خوش حآلی کا سبب قرار دیا چنانچہ اہل بیت کی طرف سے ان کے اس زعم باطل کی بار بار تردید اور مذمت کی گئی ہے ۔
۲۔ بنو امیہ نے آج کے دن کو روز عید قرار دیا اور اس میں عید کے رسوم جاری کیے جیسے اہل وعیال کے لیے عمدہ لباس اور خورا ک فر اہم کرناایک دوسرے سے ملن ااور حجا مت بنو انا وغیر ہ لہذا یہ امور ان کے پیر وکا روں میں عام طور پر رائج ہو گئے۔
۳۔ انہو ں نے آج دن کا روزہ رکھنے کی فضیلت میں بہت سی حدیثیں وضع کیں اور اس دن روزہ رکھنے پر عمل پیر ا ہوئے۔
۴۔ انہوں نے عاشو رہ کے دن دعاء کرنے اور اپنی حاجا ت طلب کرنے کو مستحب ٹھرا یا اس لیے اس سے متعلق بہت سے فضائل اور منا قب گھڑ لیے ۔ نیز آج کے دن پڑھنے کے لیے بہت سی دعا ئیں بنا ئیں اور انہیں عام کیا تا کہ لو گو ں کو حقیقت واقعہ کی سمجھ نہ آئے ۔ چنانچہ وہ آج کے دن اپنے شہر وں میں منبر وں پر جو خطبے دیتے ۔ان میں یہ بیان ہو ا کر تا تھا کہ آج کے دن ہر نبی کے لئے شرف اور وسیلے میں اضا فہ ہو ا ہے مثلا نمر ود کی آگ بجھ گئی حصرت نو ح کی کشتی کنا رے لگی فرعون کا لشکر غرق ہوا اور حضرت عیسی ٰکو یہو دیو ں کے چنگل سے نجا ت حا صل ہوئی ۔یعنی یہ سب امور آج کے دن وقوع میں آئے ۔تاہم ان کا یہ کہنا سفید جھو ٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔
اس بارے میں شیخ صدوق جبلہ مکیہ سے نقل کیا ہے کہ میں نے میثم تمارسے سناہے کہ وہ کہتے تھے خداکی قسم !یہ امت اپنے نبی کے فر زند کو دسو یں محرم کے دن شہید کرے گی اورخد ا کے دشمن اس دن کوبابرکت دن تصور کریں گے ، یہ سب کا م ہو کر ہی رہے گااوریہ با تیں اللہ کے علم میں آچکی ہیں ۔یہ با ت تجھے اس عہدے کے زریعے سے معلوم ہے جو مجھ کو امیر المو منین کی طرف سے ملا ہے جبلہ کہتے ہیں کہ میں نے میثم تما ر سے عر ض کی کہ وہ لوگ امام حسین کے رو زشہادتکو کس طرح ب ابر کت قر ار دیں گے ؟تب میثم تمار رو پڑے اور کہاکہ لو گ ایک ایسی حدیث وضع کریں گے جس میں یہ کہیں گے کہ آج کادن ہی وہ دن ہے کہ جب حق تعالی ٰ نے حضرت آدم کی تو بہ قبول فر مائی ۔ حالانکہ خدائے تعالی ٰ نے ان کی توبہ ذ ی ا حجہ میں قبو ل فر ما ئی وہ کہیں گے آج کے دن ہی خدا وند کر یم نے حضرت یونس کومچھلی کے پیٹ سے با ہر نکالا -حالانکہ اللہ تعالی ٰ نے ان کو ذی القعدہ میں شکم ما ہی سے نکا لاتھاوہ تصو ر کر یں گے کہ آج کے دن حضرت نو ح کی کشتی جو دی پر رکی جبکہ کشتی ۱۸ذی الحجہ کو رکی تھی وہ کہیں گے کہ آج کے دن ہی حق تعالے ٰنے حضرت مو سی ٰ کے لیے دریا کوچیر احالانکہ یہ واقعہ ربیع الاول میں ہو اتھا۔
خلاصہ یہ کہ میثم تمار کی اس رو ایت میں مذکو ر یہ تصر یحا ت جو کہ اصل میں نبوت ومامت کی علامات ہیں اورشیعہ مسلمانوں کے بر سر حق ہونے کی روشن دلیل ہیں ۔ کیونکہ اس میں ان باتوں کا ذکر ہے ۔ جو ہو چکی ہیں اور ہورہی ہیں ۔پس یہ تعجب کی بات ہے کہ اس واضح خبر کے باوجود ان لو گوں نے اپنے وہم و گمان کی بناء پر قرار دی ہو ئی چھو ٹی با توں کے مطا بق دعا ئیں بنا لی ہیں جو بعض بے خبر اشخا ص کی کتابو ں میں درج ہے کہ جن کو ان کی اصلیت کا کچھ بھی علم نہ تھا ان کتابوں کے زریعے سے دعائیں عوام کے ہا تھو ں میں پہنچ گئی ہیں لیکن ان دعاؤ ں کا پڑھنا بدعت ہو نے کے علا وہ حرام بھی ہے ان بدعت وحرام ہے
⛳ روز عاشورا ⛳
روز عاشورا محمدؐوآَلِؑ محمدؐ پر مصیبت کا دن ہے. عاشور کے دن امامؑ حسینؑ نے اسلام کی بقا کی خاطر اپنا بھرا گھر اور اپنے انصار کو خدا کی راہ میں قربان کر دیا، ہمارے آئمہؑ معصومینؑ نے اس دن کو گریہ و زاری سے مخصوص کر دیا ہے. لہٰذا عاشور کے دن گریہ و زاری، مجلس و ماتم اور عزا کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے.
*👑حضرت امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں*:
اگر کوئی آج کے دن زیارت امامؑ حسینؑ بجا لائے، آپ کی مصیبت پر خوب روئے اور اپنے گھر والوں اور اعزہ واقارب کو بھی رونے کا حکم دے، اپنے گھر میں عزا برپا کرے اور آپس میں ایک دوسرے سے رو کر ملے، ایک دوسرے کو ان الفاظ میں تعزیت و تسلیت پیش کرے:
"عَظَّمَ اللّٰہُ اُجُورَنٰا بِمُصٰابِنٰا بِالحُسَینِ عَلَیہِ السَّلَام وَ جَعَلَنَا وَاِیَّاکُم مِنَ الطَّالِبِینَ بِشَارِہِ مَعَ وَلِیِّہِ الاِمَامِ المَھدِی مِن آلِ مُحَمَّدٍ عَلَیہِمُ السَّلَام."
خدا وند عالم اس کو بہت زیادہ اجر عطا فرمائے گا.
حضرت امام جعفَرِ صادقؑ سے منقول ہے کہ اگر کوئی عاشور کے دن ہزار مرتبہ "سورہ قل اللہ احد" پڑھے تو خدا وند عالم اس کی طرف رحمت کی نظر فرمائے گا.
روز عاشور امامؑ حسینؑ کے قاتلوں پر ہزار مرتبہ اس طرح لعنت بھیجنے کا بہت زیادہ ثواب ہے:
"اَللّٰھُمَّ العَن قَتَلَۃَ الحُسَینِ وَ اَصحٰابِہِ."
🔷 اعمال روز عاشورا 🔷
صبح کے وقت جب کچھ دن چڑھ جائے تو صحرا یا کوٹھے پر جاکر اعمال عاشورا بجا لانے کی تاکید ہے.
1: سب سے پہلے امامؑ حسینؑ کی مختصر زیارت پڑھے:
👈🏻"اَلسَّلاَم ُعَلَیکَ یٰا اَبٰا عَبدِ اللّٰہِ. اَلسَّلاَمُ عَلَیکَ یَابنَ رَسُولِ اللّٰہِ. اَلسَّلاَمُ عَلَیکُم وَ رَحمَۃُ اللّٰہ وَ بَرَکٰاتُہ."
2: اس کے بعد دو رکعت نماز زیارت عاشورا مثل نماز صبح بجا لائے.
3:
پھر دورکعت نماز بالکل نماز فجر کی طرح پڑھے اور نیت اس طرح کرے کہ دو رکعت نماز زیارت امام حسین علیہ السلام پڑھتا ہوں/ پڑھتی ہوں قربۃ الی اللہ،
۱۰ محرم کے دن فجر کی نماز کے بعد سے لیکر ظہر کی اذان سے پہلے پہلے کسی بھی وقت کھلے آسمان کے نیچے/ گھر کی چھت پر جا کر نیچے بیان کردہ اعمال کرے
سب سے پہلے امام حسین علیہ السلام کی مختصر زیارت پڑھے:
"اَلسَّلاَم ُعَلَیکَ یٰا اَبٰا عَبدِ اللّٰہِ. اَلسَّلاَمُ عَلَیکَ یَابنَ رَسُولِ اللّٰہِ. اَلسَّلاَمُ عَلَیکُم وَ رَحمَۃُ اللّٰہ وَ بَرَکٰاتُہ."
4: نماز تمام کرنے کے بعد 🕌 زیارت عاشورہ پڑھے.
5: 👑 *امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں*:
اس دعا کو سات مرتبہ اس طرح پڑھے کہ گریہ و زاری کی حالت میں یہ دعا پڑھتا ہوا سات مرتبہ آگے بڑھے اور اسی طرح سات مرتبہ پیچھے ہٹے, یہ عمل اس واقعہ کی یاد میں ہے کہ جب امام حسین بن مولا علی علیہ السلام کے ہاتھوں میں شہزادہ علی اصغر علیہ السلام کا لاشہ تھا اور امام علیہ السلام خیام کی طرف جانے کے لئے 7 مرتبہ آگے بڑھے اور سات مرتبہ پیچھے ہٹے۔
وہ دعا یہ ہے
👈🏻 "اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّااِلَیہِ رَاجِعُونَ رِضاً بِقَضَائِہِ وَ تَسلِیماً لِاَمرِہ."
اس کے بعد جب آخر میں پیچھے ہٹ چکے تو یہ دعا پڑھے:
اَللّٰهُمَّ عَذِّبِ الْـفَجَرَةَ الَّذِيْنَ شَاقُّوْا رَسُوْلَـكَ وَ حَارَبُوْا اَوْلِيَآئَكَ وَ عَبَدُوْا غَيْرَكَ وَ اسْتَحَلُّوْا مَـحَارَمَكَ وَ الْعَنِ الْقَادَةَ وَ الْاَتْبَاعَ وَ مَنْ كَانَ مِنْهُمْ فَخَبَّ وَ اَوْضَعَ مَعَهُمْ اَوْرَضِىَ بِفِعْلِهِمْ لَعْنًا كَثِيْرًا اَللّٰهُمَّ وَ عَجِّلْ فَرَجَ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَاجْعَلْ صَلَوَاتِكَ عَلَيْهِ وَ عَلَيْهِمْ وَاسْتَـنْقِذْهُمْ مِنْ اَيْدِى الْـمُنَافِقِيْنَ الْـمُضِلِّيْنَ وَ الْكَفَرَةِ الْـجَاحِدِيْنَ وَافْتَحْ لَـهُمْ فَتْحًا يَّسِيْرًا وَ اَتِحْ لَـهُمْ رَوْحًا وَ فَرَجًا قَرِيْبًا وَاجْعَلْ لَهُمْ مِنْ لَّدُنْكَ عَلٰى عَدُوِّكَ وَ عَدُوِّهِمْ سُلْطٰنًا نَّصِيْرًا
6: 👑 *امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں*:
جو شخص عاشور کے دن دس مرتبہ اس دعا کو پڑھے تو خدا وند عالم تمام آفات وبلائے ناگہانی سے ایک سال تک محفوظ رکھتا ہے.
👈🏻 "اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ بِحَقِّ الحُسَینِ وَ اَخِیہِ وَ اُمِّہِ وَ اَبِیہِ وَ جَدِّہِ وَ بَنِیہِ وَ فَرِّج عَنِّی مِمَّا اَنٰا فِیہِ بِرَحمَتِکَ یٰا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ."
7: شیخ مفید نے روایت کی ہے کہ جب بھی عاشور کے دن امام حسینؑ کی زیارت کرنا چاہیں تو آنحضرت کی قبر مطہر کے قریب کھڑ ے ہوں اور یہ زیارت پڑھیں:
(زیارت ناحیہ مقدسہ)
8: دعائے علقمہ. (عاشور کے آخروقت کی زیارت)
9: روز عاشورگریہ وزاری کرنا،
10: اور مصیبت زدوں کی طرح صورت بنانا،
11: ننگے سر و ننگے پیر رہنا،
12: آستینوں کو اوپر چڑھانا،
13: گریبان کو چاک کرنا،
14؛ سارے دن فاقہ سے رہنا،
(فاقہ عصر کے بعد کھو لیں 4 بجے پانی یا خاک شفا سے)
15؛ عصر کے وقت فاقہ شکنی کرنا،
نوٹ:۔ عاشور کو آخری وقت پانی سے فاقہ شکنی کرے اور ایسی غذا کھائے جو مصیبت زدوں کی غذا ہو. لذیذ کھانے سے پرہیز کریں،
16: آحضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ اگر کوئی عاشور کے دن ہزار مرتبہ "سورہ قل اللہ احد" پڑھے تو خداوند عالم اس کی طرف رحمت کی نظر فرمائے گا۔
"اَللّٰھُمَّ الْعَنْ قَتَلَۃَ الْحُسَیْنِ وَ اَصْحٰابِہِ." بھیجنا،
روز عاشور امام حسین علیہ السلام کے قاتلوں پر ہزار مرتبہ اس طرح لعنت بھیجنے کا بہت زیادہ ثواب ہے:
"اَللّٰھُمَّ الْعَنْ قَتَلَۃَ الْحُسَیْنِ وَ اَصْحٰابِہِ." بھیجنا،
17: آج کے دن 1000 مرتبہ سورۃ توحید پڑھنے کی
بڑی فضیلت ھے
18: حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
اگر کوئی 10 محرم کے دن زیارت امام حسین علیہ السلام بجا لائے، آپ کی مصیبت پر خوب روئے اور اپنے گھر والوں اور اعزہ واقارب کو بھی رونے کا حکم دے، اپنے گھر میں عزا برپا کرے اور آپس میں ایک دوسرے سے رو کر ملے، ایک دوسرے کو ان الفاظ میں تعزیت و تسلیت پیش کرے:
*أَعْظَمَ ﷲ أُجُورَنا بِمُصأبِنا بِالْحُسَین وَجَعَلَنا وَ إیَّاکُمْ مِنَ الطَّالِبِینَ بِثارِهِ مَعَ وَلِیِّهِ الْاِمامِ الْمَهْدِیِّ مِنْ آلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْهِمُ اَلسَّلَامُ*
🤲🏻اے اللہ زیادہ کر ہمارے اجر و ثواب کو اس پر جو کچھ ہم امام حسین علیہ السلام
کی سوگوار ی میں کرتے ھیں اور ہمیں تمہیں امام حسین علیہ السلام کے خون کا بدلہ لینے والوں میں قرار دے 🙏🏻
اپنے ولی امام مھدی علیہ السلام کے ہمرکاب ہو کر کہ جو آل محمد علیہم السلام میں سے ھیں 😭🙏🏻
خدا وند عالم اس کو بہت زیادہ اجر عطا فرمائے گا ۔
19: کثرت سے درود پاک پڑھے
20: کثرت سے یہ دعا پڑھے
فَيَالَيْتَنِي كُنْتُ مَعَكُمْ فَأَفُوزَ مَعَكُمْ فَوْزاً عَظِيْمَا
21: 4 رکعت نماز 2.....2 کر کے اس طرح سے پڑھے جس کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ کافرون اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص (قل ھو اللہ) پڑھے،
تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ احزاب پڑھے اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ منافقون پڑھے
نوٹ: اگر مذکورہ سورتیں نہ آتی ہوں جو بھی سورہ یاد ہو وہ پڑھے
📚 مفاتیح الجنان
شیخ عباس قمی
سلام یا حسین ع 😭
لبیک یا حسین ع 😭
اللھم العنھم جمیعا
اللھم العنھم جمیعا
اللھم العنھم جمیعا
💔😭💔
الہی بحق فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیھا
عجل لولیک الفرج 🤲🏻
🏴زیر سرپرستی امام زمانہ عج 🙏🏻🏕️
😭😭😭😭😭😭💔💔💔💔💔💔🖤🖤🖤🖤🖤🖤😭😭😭😭😭😭
*•°•°┈┈•⊰✿🪔✿⊱•┈┈•°•
*•°•°┈┈•⊰✿🏵️✿⊱•┈┈•°•
🏴🕌😭 السلام علیک یا بقیتہ اللہ فی ارضہ 🖤
السلام علیک یا آبا عبداللہ الحسین علیہ السلام
السلام علیک یا قتیل العبرات 💔
◼️روز عاشورہ کے آخری وقت کے اعمال😭💔😭
👈🏻 یوم عاشور کے آخر وقت کھڑا ہو جائے اور رسول اللہ ، امیرالمؤمنین، جناب فاطمہ، امام حسن اور باقی ائمہ جو اولادامام حسین- میں سے ہیں ،ان سب پر سلام بھیجے اور گریہ کی حالت میں ان کو پرحئ6فسہ دے اور یہ زیارت پڑھے :😭🖤
👈🏻السَّلامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ آدَمَ صَفْوَةِ اللهِ السَّلامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ نُوحٍ نَبِیِّ اللهِ السَّلامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ إِبْرَاهِیمَ خَلِیلِ اللهِ السَّلامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ مُوسَى کَلِیمِ اللهِ السَّلامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ عِیسَى رُوحِ اللهِ السَّلامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ مُحَمَّدٍ حَبِیبِ اللهِ السَّلامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ عَلِیٍّ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ وَلِیِّ اللهِ السَّلامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ الْحَسَنِ الشَّهِیدِ سِبْطِ رَسُولِ اللهِ السَّلامُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ رَسُولِ اللهِ السَّلامُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ الْبَشِیرِ النَّذِیرِ وَ ابْنَ سَیِّدِ الْوَصِیِّینَ السَّلامُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ فَاطِمَةَ سَیِّدَةِ نِسَاءِ الْعَالَمِینَ السَّلامُ عَلَیْکَ یَا أَبَا عَبْدِ اللهِ السَّلامُ عَلَیْکَ یَا خِیَرَةَ اللهِ وَ ابْنَ خِیَرَتِهِ السَّلامُ عَلَیْکَ یَا ثَارَ اللهِ وَ ابْنَ ثَارِهِ السَّلامُ عَلَیْکَ أَیُّهَا الْوِتْرُ الْمَوْتُورُ السَّلامُ عَلَیْکَ أَیُّهَا الْإِمَامُ الْهَادِی الزَّکِیُّ
👈🏻 آپ پر سلام ہو اے آدم(ع) کے وارث جو برگزیدئہ خدا ہیں آپ پر سلام ہو اے نوح (ع)کے وارث جو اللہ کے نبی ہیں آپ پر سلام ہو اے ابراہیم (ع)کے وارث جو اللہ کے دوست ہیں آپ پر سلام ہو اے موسیٰ (ع)کے وارث جو خدا کے کلیم (ع)ہیں آپ پر سلام ہویی گرچہ اے عیسٰی (ع)کے وارث جو خدا کی روح ہیں آپ پر سلام ہو اے محمد(ص) کے وارث جو خدا کے حبیب ہیں آپ پر سلام ہو اے علی(ع) کے وارث جو مؤمنوں کے امیر اور ولی خدا ہیں آپ پر سلام ہو اے حسن(ع) کے وارث جو شہید ہیں اللہ کے رسول(ص) کے نواسے ہیں آپ پر سلام ہو اے خدا کے رسول (ص)کے فرزند آپ پر سلام ہو اے بشیر و نذیر اور وصیوں کے سردار کے فرزند آپ پر سلام ہو اے فرزند فاطمہ(ع) جو جہانوں کی عورتوں کی سردار ہیں آپ پر سلام ہو اے ابو عبدا(ع)للہ آپ پر سلام ہو اے خدا کے پسند کیے ہوئے اور پسندیدہ کے فرزند آپ پر سلام ہو اے شہید راہ خدا اور شہید کے فرزند آپ پر سلام ہو اے وہ مقتول جس کے قاتل ہلاک ہوگئے آپ پر سلام ہو اے ہدایت و پاکیزگی والے🖤
👈🏻 اماموَ عَلَى أَرْوَاحٍ حَلَّتْ بِفِنَائِکَ وَ أَقَامَتْ فِی جِوَارِکَ وَ وَفَدَتْ مَعَ زُوَّارِکَ السَّلامُ عَلَیْکَ مِنِّی مَا بَقِیتُ وَ بَقِیَ اللَّیْلُ وَ النَّهَارُ فَلَقَدْ عَظُمَتْ بِکَ الرَّزِیَّةُ وَ جَلَّ الْمُصَابُ فِی الْمُؤْمِنِینَ وَ الْمُسْلِمِینَ وَ فِی أَهْلِ السَّمَاوَاتِ أَجْمَعِینَ وَ فِی سُکَّانِ الْأَرَضِینَ فَإِنَّا للهِ وَ إِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ وَ صَلَوَاتُ اللهِ وَ بَرَکَاتُهُ وَ تَحِیَّاتُهُ عَلَیْکَ وَ عَلَى آبَائِکَ الطَّاهِرِینَ الطَّیِّبِینَ الْمُنْتَجَبِینَ وَ عَلَى ذَرَارِیِّهِمُ الْهُدَاةِ الْمَهْدِیِّینَ السَّلامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ وَ عَلَیْهِمْ وَ عَلَى رُوحِکَ وَ عَلَى أَرْوَاحِهِمْ وَ عَلَى تُرْبَتِکَ وَ عَلَى تُرْبَتِهِمْ اللهُمَّ لَقِّهِمْ رَحْمَةً وَ رِضْوَانا وَ رَوْحا وَ رَیْحَانا السَّلامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَبَا عَبْدِ اللهِ یَا ابْنَ خَاتَمِ النَّبِیِّینَ،😭
👈🏻اور سلام ان روحوں پر جوآپ کے آستاں پر سوگئیں اور آپ کی قربت میں رہ رہی ہیں اور سلام ہو ان پر جو آپکے زائروں کیساتھ آئیں میرا آپ پر سلام ہو جب تک میں زندہ ہوں اور جب تک رات دن کا سلسلہ قائم ہے یقینا آپ پر بہت بڑی مصیبت گزری ہے اور اس سے بہت زیادہ سوگواری ہے مومنوں اور مسلمانوں میں آسمانوں میں رہنے والی ساری مخلوق میں اور زمین میں رہنے والی خلقت میں پس اللہ ہم ہی کیلئے ہیں اور ہم اس کی طرف لوٹ کر جائیں گے خدا کی رحمتیں ہوں اس کی برکتیں آپ پر سلام ہو اور آپ کے آبائ واجداد پر جو پاک نہاد نیک سیرت اور برگزیدہ ہیں اور ان کی اولاد پر کہ جو ہدایت یافتہ پیشوا ہیں آپ پر سلام ہو اے میرے آقا اور ان سب پرسلام ہو آپ کی روح پر اور ان کی روحوں پر اور سلام ہو آپکے مزار پر اور ان کے مزاروں پر اے اللہ !ان سے مہربانی خوشنودی مسرت اور خوش روئی کے ساتھ پیش آئے آپ پر سلام ہو🤲🏻 اے میرے سردار اے ابوعبد(ع)اللہ اے نبیوں کے خاتم کے فرزند😭
👈🏻 وَ یَا ابْنَ سَیِّدِ الْوَصِیِّینَ وَ یَا ابْنَ سَیِّدَةِ نِسَاءِ الْعَالَمِینَ السَّلامُ عَلَیْکَ یَا شَهِیدُ یَا ابْنَ الشَّهِیدِ یَا أَخَ الشَّهِیدِ یَا أَبَا الشُّهَدَاءِ اللهُمَّ بَلِّغْهُ عَنِّی فِی هَذِهِ السَّاعَةِ وَ فِی هَذَا الْیَوْمِ وَ فِی هَذَا الْوَقْتِ وَ فِی کُلِّ وَقْتٍ تَحِیَّةً کَثِیرَةً وَ سَلاما سَلامُ اللهِ عَلَیْکَ وَ رَحْمَةُ اللهِ وَ بَرَکَاتُهُ یَا ابْنَ سَیِّدِ الْعَالَمِینَ وَ عَلَى الْمُسْتَشْهَدِینَ مَعَکَ سَلاما مُتَّصِلا مَا اتَّصَلَ اللَّیْلُ وَ النَّهَارُ السَّلامُ عَلَى الْحُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ الشَّهِیدِ السَّلامُ عَلَى عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ الشَّهِیدِ السَّلامُ عَلَى الْعَبَّاسِ بْنِ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ الشَّهِیدِ السَّلامُ عَلَى الشُّهَدَاءِ مِنْ وُلْدِ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ السَّلامُ عَلَى الشُّهَدَاءِ مِنْ وُلْدِ الْحَسَنِ السَّلامُ عَلَى الشُّهَدَاءِ مِنْ وُلْدِ الْحُسَیْنِ السَّلامُ عَلَى الشُّهَدَاءِ مِنْ وُلْدِ جَعْفَرٍ وَ عَقِیلٍ السَّلامُ عَلَى کُلِّ مُسْتَشْهَدٍ مَعَهُمْ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ.🖤
👈🏻اے اوصیائ کے سردار کے فرزند اے جہانوں کی عورتوں کی سردار کے فرزند آپ پر سلام ہو اے شہید اے فرزند شہید اے برادر شہید اے پدر شہیداں اے اللہ! پہنچا ان کو میری طرف سے اس گھڑی میں آج کے دن میں اور موجودہ وقت میں اور ہرہر وقت میں بہت بہت درود اور سلام، آپ پر اللہ کا سلام ہواللہ کی رحمت اور اس کی برکات ہوں اے جہانوں کے سردار کے فرزند اور ان پرجو آپ کے ساتھ شہید ہوئے سلام ہو لگاتار سلام جب تک رات دن باہم ملتے ہیں حسین(ع) ابن علی(ع) شہید پر سلام ہو علی(ع) ابن حسین(ع) شہید پر سلام ہو عباس(ع) ابن امیر المؤمنین(ع) شہید پر سلام ہوان شہیدوں پر سلام ہو جو امیرالمؤمنین(ع) کی اولاد میں سے ہیں ان شہیدوں پر سلام ہو جواولاد حسن(ع) سے ہیں ان شہیدوں پر سلام ہو جو اولاد حسین(ع) سے ہیں ان شہیدوں پر سلام ہو جو جعفر (ع)اور عقیل (ع)کی اولاد سے ہیں مومنوں میں سے ان سب شہیدوں پر سلام ہو جو ان کے ساتھ شہید ہوئے😭
👈🏻 اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ بَلِّغْهُمْ عَنِّی تَحِیَّةً کَثِیرَةً وَ سَلاما السَّلامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللهِ أَحْسَنَ اللهُ لَکَ الْعَزَاءَ فِی وَلَدِکَ الْحُسَیْنِ السَّلامُ عَلَیْکِ یَا فَاطِمَةُ أَحْسَنَ اللهُ لَکِ الْعَزَاءَ فِی وَلَدِکِ الْحُسَیْنِ السَّلامُ عَلَیْکَ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ أَحْسَنَ اللهُ لَکَ الْعَزَاءَ فِی وَلَدِکَ الْحُسَیْنِ السَّلامُ عَلَیْکَ یَا أَبَا مُحَمَّدٍ الْحَسَنَ أَحْسَنَ اللهُ لَکَ الْعَزَاءَ فِی أَخِیکَ الْحُسَیْنِ یَا مَوْلایَ یَا أَبَا عَبْدِ اللهِ أَنَا ضَیْفُ اللهِ وَ ضَیْفُکَ وَ جَارُ اللهِ وَ جَارُکَ وَ لِکُلِّ ضَیْفٍ وَ جَارٍ قِرًى وَ قِرَایَ فِی هَذَا الْوَقْتِ أَنْ تَسْأَلَ اللهَ سُبْحَانَهُ وَ تَعَالَى أَنْ یَرْزُقَنِی فَکَاکَ رَقَبَتِی مِنَ النَّارِ إِنَّهُ سَمِیعُ الدُّعَاءِ قَرِیبٌ مُجِیبٌ.🖤
👈🏻اے اللہ! محمد(ص) و آل(ع) محمد(ص) پر رحمت نازل کر اور پہنچا ان کو میری طرف سے بہت بہت درود اور سلام آپ پر سلام ہو اے خدا کے رسول(ص) خدائے تعالیٰ آپ کے فرزند حسین (ع) کے بارے میں آپ کے ساتھ بہترین تعزیت کرے آپ پر سلام ہو اے فاطمہ (ع) خدائے تعالیٰ آپ کے فرزند حسین (ع) کے بارے میں آپ کے ساتھ بہترین تعزیت کرے آپ پر سلام ہو اے امیرالمؤمنین (ع) خدائے تعالیٰ آپ کے فرزند حسین (ع)کے بارے میں آپ کے ساتھ بہترین تعزیت کرے آپ پر سلام ہو اے ابومحمد(ع) حسن(ع) خدائے تعالیٰ آپکے بھائی حسین (ع)کے بارے میں آپکے ساتھ بہترین تعزیت کرے اے میرے سردار اے ابوعبد(ع)اللہ میں اللہ کا مہمان اور آپ کا مہمان ہوں اور خدا کی پناہ اور آپکی پناہ میں ہوں یہاں ہر مہمان اور پناہ گیر کی پذیرائی ہوتی ہے اور اس وقت میری پذیرائی یہی ہے کہ آپ سوال کریں اللہ سے جو پاک تر اور عالی قدر ہے یہ کہ میری گردن کو عذاب جہنم سے آزاد کردے
بے شک وہ دعا کا سننے والا ہے نزدیک تر قبول کرنے والا ۔😭
👈🏻پچیسویں محرم کا دن
بہت سے علما کے نزدیک 25 محرم 94ھ کے دن امام زین العابدین(ع) کی شہادت واقع ہوئی تھی، بعض علماء نے آپکی شہادت کا دن 12 محرم 95ھ بیان کیا ہے، کہ جس سال کو سنۃالفقہاء کا نام دیا گیا ہے ۔😭🖤😭 التماس دعا شھادت 🙏🏻 اللھم العنھم جمیعا
اللهُمَّ العنھم جمیعا
اللهُمَّ العنھم جمیعا
😭🖤💔🖤😭
محتاج دعا شہر بانو 🙏🏻🙏🏻🙏🏻
التماس دعا ظہور و شہادت 😭🤲🏻
اللھم عجل لولیک الفرج والعا فیتہ والنصر 🤲🏻
اللهُمَّ صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم 🏴😭⛺
🚩 زیر سرپرستی امام زمانہ عج 🏕️🙏🏻
سوموار عاشورا محرم الحرام 1446 ()
Comments
Post a Comment