زیارت آل یٰس (مفاتیح الجنان مع اردو ترجمہ)
*بسْمِ ﷲِ الرَّحْمَنِ اارَّحِيم*🌹
السَـلاَمُ عَلَيكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُۃ 🌹
اللهم صل على محمد وآل محمد 🌹
🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🌹
السَّلام ُ عَلیکَ یَا صَاحِبَ الْعَصْرِ وَالزَّمَانِ🚩
یا علی علیہ السلام مدد🙏🏻🙏🏻🙏🏻
زیارت آل یٰس
اس ضمن میں آپ ﴿عج﴾ نے یہ بھی فرمایا کہ جب تم لوگ ہمیں وسیلہ بنا کر خدا کی طرف یا ہماری طرف متوجہ ہونا چاہو تو اس طرح کہو جیسا کہ خدائے تعالیٰ نے فرمایا ہے۔
سَلَامٌ عَلٰی اٰلِ یٰسٓ1
سلام ہو اولاد پیغمبرؐ پر
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا دَاعِیَ ﷲِ وَرَبَّانِیَّ اٰیَاتِہٖ2
آپ پر سلام ہو اے خدا کے داعی اور اس کے کلام کے نگہبان
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا بَابَ ﷲِ وَدَیَّانَ دِیْنِہٖ3
سلام ہو آپ پر اے خدا کے باب اور اس کے دین کی حفاظت کرنے والے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا خَلِیْفَۃَ ﷲِ وَنَاصِرَ حَقِّہٖ4
آپ پر سلام ہو اے خدا کے نائب اور حق کے مددگار
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حُجَّۃَ ﷲِ وَدَلِیْلَ اِرَادَتِہٖ5
آپ پر سلام ہو اے خدا کی حجت اور اس کے ارادے کے مظہر
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا تَالِیَ كِتَابِ ﷲِ وَتَرْجُمَانِہٖ6
سلام ہو آپ پراے قرآن کے قاری اور اس کی تشریح کرنے والے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ فِیْ اٰنَاءِ لَیْلِكَ وَٲَطْرَافِ نَہَارِكَ7
آپ پر سلام ہو رات کے اوقات میں اور دن کی ہر گھڑی میں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا بَقِیَّۃَ ﷲِ فِیْ ٲَرْضِہٖ8
آپ پر سلام ہو اے خدا کی زمین میں اس کے نمائندہ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مِیْثَاقَ ﷲِ الَّذِیْ ٲَخَذَھٗ وَوَكَّدَھٗ9
آپ پر سلام ہو اے خدا کے وہ عہد جو اس نے باندھا اور پکّا کیا
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَعْدَ ﷲِ الَّذِیْ ضَمِنَہٗ10
آپ پر سلام ہو اے خدا کے وعدہ جس کا وہ ضامن ہے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الْعَلَمُ الْمَنْصُوْبُ11
آپ پر سلام ہو کہ آپ ہیں گاڑا ہوا علم،
وَالْعِلْمُ الْمَصْبُوْبُ، وَالْغَوْثُ12
[آپ] ہیں سپرد شدہ دانش، دادرس،
وَالرَّحْمَۃُ الْوَاسِعَۃُ، وَعْدًا غَیْرَ مَكْذُوْبٍ13
کشادہ تر رحمت اور وہ وعدہ ہیں جو جھوٹا نہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیكَ حِیْنَ تَقُوْمُ14
آپ پر سلام ہوجب آپ قیام کریں گے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ حِیْنَ تَقْعُدُ15
آپ پر سلام ہو جب منتظر بیٹھے ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ حِیْنَ تَقْرَٲُ وَتُبَیِّنُ16
آپ پر سلام ہو جب آپ قرآن پڑھیں اور تفسیر کریں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ حِیْنَ تُصَلِّیْ وَتَقْنُتُ17
آپ پر سلام ہو جب آپ نماز گزاریں اور قنوت پڑھیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ حِیْنَ تَرْكَعُ وَتَسْجُدُ18
آپ پر سلام ہو جب آپ رکوع اور سجدہ کرتے ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ حِیْنَ تُھَلِّلُ وَتُكَبِّرُ19
آپ پر سلام ہو جب آپ ذکر الہیٰ کریں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ حِیْنَ تَحْمَدُ وَتَسْتَغْفِرُ20
آپ پر سلام ہوجب حمد و استغفار کریں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ حِیْنَ تُصْبِحُ وَتُمْسِیْ21
آپ پر سلام ہوجب آپ صبح اور شام کریں اور تسبیح بجا لائیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ فِی اللَّیْلِ اِذَا یَغْشٰی22
آپ پر سلام ہو رات میں جب وہ چھا جائے
وَالنَّہَارِ اِذَا تَجَلّٰی23
اور دن میں جب روشن ہو جائے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الْاِمَامُ الْمَٲْمُوْنُ24
آپ پر سلام ہو اے محفوظ امام
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الْمُقَدَّمُ الْمَٲْمُوْلُ25
آپ پر سلام ہو جس کے آنے کی آرزو ہے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ بِجَوَامِعِ السَّلَامِ26
آپ پر سلام ہو ہر طبقے کی طرف سے سلام
ٲُشْھِدُكَ یَا مَوْلَایَ27
میں آپ کو گواہ قرار دیتا ہوں اے میرے آقا
ٲَنِّیْ ٲَشْھَدُ ٲَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ28
اور گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
وَحْدَھٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ29
وہ یگانہ ہے اس کا کوئی شریک نہیں
وَٲَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُھٗ وَرَسُوْلُہٗ30
اور یہ کہ حضرت محمدؐ اس کے بندے اور رسول ہیں
لَا حَبِیْبَ اِلَّا ھُوَ وَٲَھْلُہٗ31
سوائے ان کے کوئی حبیب نہیں اور ان کے اہلبیتؑ کے
وَٲُشْھِدُكَ یَا مَوْلَایَ ٲَنَّ عَلِیًّا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ حُجَّتُہٗ32
آپ کو گواہ بناتا ہوں اے میرے آقا اس پر کہ علیؑ امیر المؤمنین اور اس کی حجت ہیں
وَالْحَسَنَ حُجَّتُہٗ وَالْحُسَیْنَ حُجَّتُہٗ33
حسنؑ اس کی حجت ہیں، حسینؑ اس کی حجت ہیں
وَعَلِیَّ بْنَ الْحُسَیْنِ حُجَّتُہٗ34
اور علیؑ ابن الحسینؑ اس کی حجت
وَمُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ حُجَّتُہٗ35
اور محمدؑ ابن علیؑ اس کی حجت
وَجَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ حُجَّتُہٗ36
اور جعفرؑ ابن محمدؑ اس کی حجت ہیں
وَمُوْسَی بْنَ جَعْفَرٍ حُجَّتُہٗ37
موسیٰؑ بن جعفرؑ اس کی حجت ہیں
وَعَلِیَّ بْنَ مُوْسٰی حُجَّتُہٗ38
علیؑ بن موسیٰؑ اس کی حجت ہیں
وَمُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ حُجَّتُہٗ39
محمدؑ بن علیؑ اس کی حجت ہیں
وَعَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ حُجَّتُہٗ40
علیؑ بن محمدؑ اس کی حجت ہیں
وَالْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ حُجَّتُہٗ41
حسنؑ بن علیؑ اس کی حجت ہیں
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ حُجَّۃُ ﷲِ42
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپؑ خدا کی حجت ہیں
ٲَنْتُمُ الْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ43
آپؑ ہی ہیں اول و آخر
وَٲَنَّ رَجْعَتَكُمْ حَقٌّ لَا رَیْبَ فِیْہَا44
اور آپؑ کی رجعت حق ہے اس میں کوئی شک نہیں
یَوْمَ لَا یَنْفَعُ نَفْسًا اِیْمَانُہَا45
اس دن ایمان لانا کچھ نفع نہ دے گا
لَمْ تَكُنْ اٰمَنَتْ مِنْ قَبْلُ ٲَوْ كَسَبَتْ فِیْ اِیْمَانِہَا خَیْرًا46
جو اس سے پہلے ایمان نہ لایا ہو گا یا ایمان کے تحت نیکی کے کام نہ کیے ہوں
وَٲَنَّ الْمَوْتَ حَقٌّ47
اور یقیناً موت حق ہے
وَٲَنَّ نَاكِرًا وَنَكِیْرًا حَقٌّ48
منکر و نکیر حق ہیں
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ النَّشْرَ حَقٌّ49
میں گواہی دیتا ہوں کہ قبر سے باہر آنا حق
وَالْبَعْثَ حَقٌّ، وَٲَنَّ الصِّرَاطَ حَقٌّ50
اور مردوں کا اٹھنا حق ہے، بے شک صراط سے گزرنا حق
وَالْمِرْصَادَ حَقٌّ، وَالْمِیْزَانَ حَقٌّ51
نگرانی ہونا حق اور اعمال کا تولا جانا حق ہے
وَالْحَشْرَ حَقٌّ، وَالْحِسَابَ حَقٌّ52
حشر حق ہے، حساب کتاب حق ہے
وَالْجَنَّۃَ وَالنَّارَ حَقٌّ53
جنت و جہنم حق ہے
وَالْوَعْدَ وَالْوَعِیْدَ بِھِمَا حَقٌّ۔54
ان کے بارے میں وعدہ اور وعید حق ہے
یَا مَوْلَایَ شَقِیَ مَنْ خَالَفَكُمْ55
اے میرے سردار آپؑ کا مخالف بد بخت ہے
وَسَعِدَ مَنْ ٲَطَاعَكُمْ56
اور آپؑ کا پیروکار نیک بخت ہے
فَاشْھَدْ عَلٰی مَا ٲَشْھَدْتُكَ عَلَیْہِ57
پس میں گواہی دیتا ہوں اس کی جس کی آپ نے گواہی دی
وَٲَنَا وَلِیٌّ لَكَ، بَرِیْءٌ مِنْ عَدُوِّكَ58
میں آپؑ کا حبدار اور آپؑ کے دشمن سے بیزار ہوں
فَالْحَقُّ مَا رَضِیْتُمُوْھُ59
پس حق وہ ہے جسے آپؑ پسند کریں
وَالْبَاطِلُ مَا ٲَسْخَطْتُمُوْھُ60
او رباطل وہ ہے جس سے آپؑ ناخوش ہوں
وَالْمَعْرُوْفُ مَا ٲَمَرْتُمْ بِہٖ61
نیکی وہ ہے جس کا آپؑ حکم دیں
وَالْمُنْكَرُ مَا نَھَیْتُمْ عَنْہُ62
اور برائی وہ ہے جس سے آپؑ منع کریں
فَنَفْسِیْ مُؤْمِنَۃٌ بِاللّٰهِ وَحْدَھٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ63
پس میرا دل ایمان رکھتا ہے خدا پر جو یگانہ ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے
وَبِرَسُوْلِہٖ وَبِٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ64
اور اس کے رسولؐ پر اور امیر المؤمنینؑ پر
وَبِكُمْ یَامَوْلَایَ ٲَوَّلِكُمْ وَاٰخِرِكُمْ65
اور آپؑ پر اے میرے آقا ایمان رکھتا ہوں اسی طرح آپؑ کے پہلے اور آخری پر
وَنُصْرَتِیْ مُعَدَّۃٌ لَكُمْ66
اور میری نصرت آپؑ کے لیے حاضر ہے
وَمَوَدَّتِیْ خَالِصَۃٌ لَكُمْ اٰمِیْنَ اٰمِیْنَ67
میری دوستی آپؑ کے لیے خالص ہے۔ قبول فرما، قبول فرما۔
دعا بعدِ زیارت
اس زیارت کے بعد یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ68
اے معبود یقیناً میں سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ اپنے نبی محمدؐپر رحمت فرما
نَبِیِّ رَحْمَتِكَ وَكَلِمَۃِ نُوْرِكَ69
جو رحمت و برکت والے اور تیرا نورانی کلمہ ہیں
وَٲَنْ تَمْلَأَ قَلْبِیْ نُوْرَ الْیَقِیْنِ70
اور یہ کہ میرے دل کو نور یقین سے بھر دے
وَصَدْرِیْ نُوْرَ الْاِیْمَانِ71
اور سینے کو نور ایمان سے بھردے
وَفِكْرِیْ نُوْرَ النِّیَّاتِ72
اور میرے ذہن کو روشن نیتوں سے،
وَعَزْمِیْ نُوْرَ الْعِلْمِ73
میرے ارادے کو نور علم سے،
وَقُوَّتِیْ نُوْرَ الْعَمَلِ74
میری قوت کو نور عمل سے،
وَلِسَانِیْ نُوْرَ الصِّدْقِ75
میری زبان کو نور صداقت سے
وَدِیْنِیْ نُوْرَ الْبَصَائِرِ مِنْ عِنْدِكَ76
اور میرے دین کو اپنی طرف سے بصیرتوں کے نور سے پُر کر دے
وَبَصَرِیْ نُوْرَ الضِّیَاءِ77
میری آنکھ کو نور ضیاء سے،
وَسَمْعِیْ نُوْرَ الْحِكْمَۃِ78
میرے کان کو نور دانش
وَمَوَدَّتِیْ نُوْرَ الْمُوَالَاۃِ لِمُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ عَلَیْھِمُ اَلسَّلَامُ79
اور میری دوستی کو محمد و آل محمد کی محبت کے نور سے بھر دے
حَتّٰی ٲَلْقَاكَ، وَقَدْ وَفَیْتُ بِعَھْدِكَ وَمِیْثَاقِكَ80
حتی کہ تجھ سے ملاقات کروں جبکہ تیرے عہد و پیماں کو پورا کیا ہو
فَتُغَشِّیْنِیْ رَحْمَتَكَ یَا وَلِیُّ یَا حَمِیْدُ۔81
پس تیری رحمت مجھے گھیر لے اے ولی اے تعریف والے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ حُجَّتِكَ فِیْ ٲَرْضِكَ82
اے معبود محمد مہدیؑ پر درود و رحمت فرما جو تیری زمین میں تیری حجت،
وَخَلِیْفَتِكَ فِیْ بِلَادِكَ83
تیرے شہروں میں تیرے خلیفہ،
وَالدَّاعِیْ اِلٰی سَبِیْلِكَ84
تیرے راستے کی طرف بلانے والے،
وَالْقَائِمِ بِقِسْطِكَ، وَالثَّائِرِ بِٲَمْرِكَ85
تیری عدالت پر قائم رہنے والے، تیرے حکم سے بدلہ لینے والے،
وَلِیِّ الْمُؤْمِنِیْنَ، وَبَوَارِ الْكَافِرِیْنَ86
مومنوں کے ولی، کافروں کے لیے پیام موت،
وَمُجَلِّی الظُّلْمَۃِ، وَمُنِیْرِ الْحَقِّ87
تاریکی میں روشنی کرنے والے، حق کو عیاں کرنے والے
وَالنَّاطِقِ بِالْحِكْمَۃِ وَالصِّدْقِ88
حکمت و سچائی سے کلام کرنے والے
وَكَلِمَتِكَ التَّآمَّۃِ فِیْ ٲَرْضِكَ89
جو تیری زمین میں تیرا کلمۂ کامل
الْمُرْتَقِبِ الْخَائِفِ، وَالْوَلِیِّ النَّاصِحِ90
وہ تیرے فرامین کے نگہبان اور تیرے جبروت سے خوف زدہ ہیں، خیر خواہ ولی،
سَفِیْنَۃِ النَّجَاۃِ، وَعَلَمِ الْھُدٰی91
نجات دلانے والی کشتی، ہدایت کے پرچم
وَنُوْرِ ٲَبْصَارِ الْوَرٰی92
اور لوگوں کی آنکھوں کا نور ہیں
وَخَیْرِ مَنْ تَقَمَّصَ وَارْتَدٰی، وَمُجَلِّی الْعَمٰی93
قمیص اور چادر پہننے والوں میں بہترین اور اندھوں کو آنکھیں دینے والے ہیں
الَّذِیْ یَمْلَاُ الْاَرْضَ عَدْلًا وَقِسْطًا94
جو زمین کو عدل و انصاف سے پُر کریں گے
كَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وَجَوْرًا95
جیسے وہ ظلم و جور سے بھری ہوئی ہو گی
اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔96
بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی وَلِیِّكَ وَابْنِ ٲَوْلِیَائِكَ97
اے معبود اپنے ولی اور اپنے اولیاء کے ﴿نسل در نسل﴾ فرزند پر رحمت نازل فرما
الَّذِیْنَ فَرَضْتَ طَاعَتَھُمْ وَٲَوْجَبْتَ حَقَّھُمْ98
جن کی اطاعت تو نے لازم فرمائی ان کا حق واجب کیا
وَٲَذْھَبْتَ عَنْھُمُ الرِّجْسَ وَطَہَّرْتَھُمْ تَطْھِیْرًا۔99
اور ان سے پلیدی کو دور کیا انہیں پاک رکھا اور خوب پاک۔
اَللّٰھُمَّ انْصُرْھُ وَانْتَصِرْ بِہٖ لِدِیْنِكَ100
اے معبود امام زمانؑ کی مدد کر ان کے ذریعے اپنے دین کو غلبہ دے
وَانْصُرْ بِہٖ ٲَوْلِیَائَكَ وَٲَوْلِیَائَہٗ101
اور ان کے ذریعے قوت دے اپنے دوستوں، ان کے دوستوں،
وَشِیْعَتَہٗ وَٲَنْصَارَھٗ، وَاجْعَلْنَا مِنْھُمْ۔102
شیعوں اور مددگاروں کو، اور ہمیں ان میں سے قرار دے
اَللّٰھُمَّ ٲَعِذْھُ مِنْ شَرِّ كُلِّ بَاغٍ وَطَاغٍ103
اے معبود بچائے رکھ ان کو ہر باغی اور سرکش کے شر سے
وَمِنْ شَرِّ جَمِیْعِ خَلْقِكَ104
اور اپنی مخلوقات کے شر سے ان کو محفوظ رکھ
وَاحْفَظْہُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ105
ان کی نگہبانی کر ان کے آگے سے،
وَمِنْ خَلْفِہٖ وَعَنْ یَمِیْنِہٖ وَعَنْ شِمَالِہٖ106
ان کے پیچھے سے ان کے دائیں سے اور ان کے بائیں سے
وَاحْرُسْہُ وَامْنَعْہُ مِنْ ٲَنْ یُوْصَلَ اِلَیْہِ بِسُوْءٍ107
ان کو بچائے رکھ اس سے کہ انہیں کوئی اذیت پہنچے
وَاحْفَظْ فِیْہِ رَسُوْلَكَ وَاٰلَ رَسُوْلِكَ108
ان کی حفاظت کر کے اپنے رسولؐ اور ان کی آلؑ کی حفاطت کر
وَٲَظْھِرْ بِہِ الْعَدْلَ109
ان امام آخرؑ کے ذریعے عدل کو ظاہر کر
وَٲَیِّدْھُ بِالنَّصْرِ110
اور نصرت دے کر ان کو قوی بنا
وَانْصُرْ نَاصِرِیْہِ111
ان کے ناصروں کی مدد فرما
وَاخْذُلْ خَاذِلِیْہِ112
ان کو چھوڑ دے جو ان کو چھوڑ گئے
وَاقْصِمْ قَاصِمِیْہِ113
ان کو کمزور کرنے والوں کی کمر توڑ دے
وَاقْصِمْ بِہٖ جَبَابِرَۃَ الْكُفْرِ114
ان کے ہاتھوں کفر کے سرداروں کو زیر کر
وَاقْتُلْ بِہِ الْكُفَّارَ وَالْمُنَافِقِیْنَ وَجَمِیْعَ الْمُلْحِدِیْنَ115
ان کی تلوار سے کافروں، منافقوں اور سارے بے دینوں کو قتل کرا دے
حَیْثُ كَانُوْا مِنْ مَشَارِقِ الْاَرْضِ وَمَغَارِبِہَا116
وہ جہاں جہاں ہیں زمین کے مشرقوں اور اس کے مغربوں میں
بَرِّہَا وَبَحْرِہَا117
میدانوں اور سمندروں میں
وَامْلَأْ بِہِ الْاَرْضَ عَدْلًا118
ان کے ذریعے زمین کو عدل سے بھر دے
وَٲَظْھِرْ بِہٖ دِیْنَ نَبِیِّكَ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ119
اور اپنے نبی کے دین کو غالب کر دے
وَاجْعَلْنِیْ اَللّٰھُمَّ مِنْ ٲَنْصَارِھٖ وَٲَعْوَانِہٖ120
اور اے معبود مجھے امام مہدیؑ کے مددگاروں، ان کے ساتھیوں،
وَٲَتْبَاعِہٖ وَشِیْعَتِہٖ121
ان کے پیروکاروں اور ان کے شیعوں میں سے قرار دے
وَٲَرِنِیْ فِیْ اٰلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْھِمُ اَلسَّلَامُ مَا یَٲْمُلُوْنَ122
اور میرے لیے آشکار فرما آلؑ محمدؐ کے بارے میں جس کی وہ تمنا رکھتے ہیں
وَفِیْ عَدُوِّھِمْ مَا یَحْذَرُوْنَ123
اور ان کے دشمنوں میں جس سے وہ دور رہتے ہیں
اِلٰہَ الْحَقِّ اٰمِیْنَ124
اے سچے معبود ایسا ہی ہوا
یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔125
اے صاحب جلال و بزرگی اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
🚩 والسلام علیکم ورحمۃ اللہ.
التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
🚩زیر سرپرستی امام زمانہ عج 🙏🏻🏕️
شہر بانو ✍
*اللهم عجل لوليك الفرج*🤲
*آمين یارب العالمین بحق محمد وآل محمد عليهم السلام*🌹
شہر بانو✍️
Comments
Post a Comment