دعائے عرفہ امام حسینؑ

 


دعائے عرفہ امام حسینؑ


دعائے عرفہ امام حسینؑ


بشر وبشیر پسران غالب اسدی سے روایت ہے کہ روز عرفہ بوقت عصر میدان عرفات میں ہم حضرتؑ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ تب آپ اپنے فرزندوں اور شیعوں کے ساتھ نہایت عاجزانہ طور پر اپنے خیمے سے باہر آئے اور پہاڑ کی بائیں طرف کھڑے ہو کر کعبے کی طرف رخ کر لیا، اپنے دونوں ہاتھ چہرے کے سامنے لا کر پھیلا دیئے۔ خدا کے حضور عاجزی اور انکساری کی حالت میں یہ کلمات کہے:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَیْسَ لِقَضَائِہٖ دَافِعٌ1
حمد ہے خدا کے لیے جس کے فیصلے کو کوئی بدلنے والا نہیں
وَلَا لِعَطَائِہٖ مَانِعٌ2
کوئی اس کی عطا روکنے والا نہیں
وَلَا كَصُنْعِہٖ صُنْعُ صَانِعٍ3
اور کوئی اس جیسی صنعت والا نہیں
وَھُوَ الْجَوَادُ الْوَاسِعُ4
اور وہ کشادگی کے ساتھ دینے والا ہے
فَطَرَ ٲَجْنَاسَ الْبَدَائِعِ5
اس نے قسم قسم کی مخلوق بنائی
وَٲَتْقَنَ بِحِكْمَتِہِ الصَّنَائِعَ6
اور بنائی ہوئی چیزوں کو اپنی حکمت سے محکم کیا
لَا تَخْفٰی عَلَیْہِ الطَّلَائِعُ7
دنیا میں آنے والی کوئی چیز اس سے پوشیدہ نہیں
وَلَا تَضِیْعُ عِنْدَہُ الْوَدَائِعُ8
اس کے ہاں کوئی امانت ضائع نہیں ہوتی
جَازِیْ كُلِّ صَانِعٍ9
وہ ہر کام پر جزا دینے والا ہے
وَرَائِشُ كُلِّ قَانِعٍ، وَرَاحِمُ كُلِّ ضَارِعٍ10
وہ ہر قانع کو زیادہ دینے والا اور ہر نالاں پر رحم کرنے والا ہے
وَمُنْزِلُ الْمَنَافِعِ وَالْكِتَابِ الْجَامِعِ بِالنُّوْرِ السَّاطِعِ11
وہ بھلائیاں نازل کرنے والا اور چمکتے نور کے ساتھ مکمل و کامل کتاب اتارنے والا ہے
وَھُوَ لِلدَّعَوَاتِ سَامِعٌ، وَلِلْكُرُبَاتِ دَافِعٌ12
وہ لوگوں کی دعاؤں کا سننے والا، لوگوں کے دکھ دور کرنے والا
وَلِلدَّرَجَاتِ رَافِعٌ، وَلِلْجَبَابِرَۃِ قَامِعٌ13
درجے بلند کرنے والا اور سرکشوں کی جڑ کاٹنے والا ہے
فَلَا اِلٰہَ غَیْرُہٗ وَلَا شَیْءَ یَعْدِلُہٗ14
پس اس کے سوا کوئی معبود نہیں، کوئی چیز اس کے برابر نہیں
وَلَیْسَ كَمِثْلِہٖ شَیْءٌ15
کوئی چیز اس کے مانند نہیں
وَھُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ16
اور وہ سننے والا، دیکھنے والا ہے، باریک بین، خبر رکھنے والا ہے
وَھُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔17
اور وہی ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَرْغَبُ اِلَیْكَ، وَٲَشْھَدُ بِالرُّبُوْبِیَّۃِ لَكَ18
اے اللہ! بے شک میں تیری طرف متوجہ ہوا ہوں تیرے پروردگار ہونے کی گواہی دیتا ہوں
مُقِرًّا بِٲَنَّكَ رَبِّیْ، وَٲَنَّ اِلَیْكَ مَرَدِّیْ19
اور مانتا ہوں کہ تو میرا پالنے والا ہے اور میں تیری طرف لوٹا ہوں
ابْتَدَٲْتَنِیْ بِنِعْمَتِكَ قَبْلَ ٲَنْ ٲَكُوْنَ شَیْئًا مَذْكُوْرًا20
کہ تو نے مجھ سے اپنی نعمت کا آغاز کیا اس سے پہلے کہ میں وجود میں آتا
وَخَلَقْتَنِیْ مِنَ التُّرَابِ، ثُمَّ ٲَسْكَنْتَنِی الْاَصْلَابَ21
اور تو نے مجھ کو مٹی سے پیدا کیا، پھر بڑوں کی پشتوں میں جگہ دی
اٰمِنًا لِرَیْبِ الْمَنُوْنِ وَاخْتِلَافِ الدُّھُوْرِ وَالسِّنِیْنَ22
مجھے موت سے اور ماہ وسال میں آنے والی آفات سے امن دیا
فَلَمْ ٲَزَلْ ظَاعِنًا مِنْ صُلْبٍ اِلٰی رَحِمٍ23
پس میں پے در پے ایک پشت سے ایک رحم میں آیا
فِیْ تَقَادُمٍ مِنَ الْاَیَّامِ الْمَاضِیَۃِ وَالْقُرُوْنِ الْخَالِیَۃِ24
ان دنوں میں جو گزرے ہیں اور ان صدیوں میں جو بیت چکی ہیں
لَمْ تُخْرِجْنِیْ لِرَٲْفَتِكَ بِیْ وَلُطْفِكَ لِیْ25
تو نے بوجہ اپنی محبت و مہربانی کے مجھے پیدا نہیں کیا
وَاِحْسَانِكَ اِلَیَّ فِیْ دَوْلَۃِ ٲَئِمَّۃِ الْكُفْرِ26
کافر بادشاہوں کے دور میں، یہ تیرا مجھ پر احسان تھا
الَّذِیْنَ نَقَضُوْا عَھْدَكَ وَكَذَّبُوْا رُسُلَكَ27
کہ جن (بادشاہوں) نے تیرے فرمان کو توڑا اور تیرے رسولوں کو جھٹلایا
لٰكِنَّكَ ٲَخْرَجْتَنِیْ لِلَّذِیْ سَبَقَ لِیْ مِنَ الْھُدٰی28
لیکن تو نے مجھ کو اس زمانے میں پیدا کیا جس میں مجھے ہدایت میسر آگئی
الَّذِیْ لَہٗ یَسَّرْتَنِیْ وَفِیْہِ ٲَنْشَٲْتَنِیْ29
تھوڑے ہی عرصے میں، کہ اس میں تو نے مجھے پالا
وَمِنْ قَبْلِ ذٰلِكَ رَؤُفْتَ بِیْ30
اور اس سے پہلے تو نے میرے لیے محبت ظاہر فرمائی
بِجَمِیْلِ صُنْعِكَ وَسَوَابِغِ نِعَمِكَ31
اور اچھے عنوان سے بہترین نعمتیں عطا کیں
فَابْتَدَعْتَ خَلْقِیْ مِنْ مَنِیٍّ یُمْنٰی32
پھر میرے پیدا کرنے کا آغاز ٹپکنے والے آب حیات سے کیا
وَٲَسْكَنْتَنِیْ فِیْ ظُلُمَاتٍ ثَلَاثٍ بَیْنَ لَحْمٍ وَدَمٍ وَجِلْدٍ33
اور مجھ کو تین تاریکیوں میں ٹھہرا دیا یعنی گوشت، خون اور جلد کے نیچے
لَمْ تُشْھِدْنِیْ خَلْقِیْ34
جہاں میں نے بھی اپنی خلقت کو نہ دیکھا
وَلَمْ تَجْعَلْ اِلَیَّ شَیْئًا مِنْ ٲَمْرِیْ35
اور تو نے میرے اس معاملے میں سے کچھ بھی مجھ پر نہ ڈالا
ثُمَّ ٲَخْرَجْتَنِیْ لِلَّذِیْ سَبَقَ لِیْ مِنَ الْھُدٰی36
پھر تو نے مجھے رحم مادر سے نکالا کہ مجھے ہدایت دے کر
اِلَی الدُّنْیَا تَامًّا سَوِیًّا37
دنیا میں درست و سالم جسم کے ساتھ بھیجا
وَحَفِظْتَنِیْ فِی الْمَھْدِ طِفْلًا صَبِیًّا38
اور گہوارے میں میری نگہبانی کی جب میں چھوٹا بچہ تھا
وَرَزَقْتَنِیْ مِنَ الْغِذَاءِ لَبَنًا مَرِیًّا39
تو نے میرے لیے تازہ دودھ کی غذا بہم پہنچائی
وَعَطَفْتَ عَلَیَّ قُلُوْبَ الْحَوَاضِنِ40
اور دودھ پلانے والیوں کے دل میرے لیے نرم کر دیے
وَكَفَّلْتَنِی الْاُمَّہَاتِ الرَّوَاحِمَ41
تو نے مہربان ماؤں کو میری پرورش کا ذمہ دار بنایا
وَكَلَأْتَنِیْ مِنْ طَوَارِقِ الْجَانِّ42
جن و پری کے آسیب سے میری حفاظت فرمائی
وَسَلَّمْتَنِیْ مِنَ الزِّیَادَۃِ وَالنُّقْصَانِ43
اور مجھے ہر قسم کی کمی بیشی سے بچائے رکھا
فَتَعَالَیْتَ یَا رَحِیْمُ یَا رَحْمٰنُ44
پس تو برتر ہے اے مہربان، اے عطاؤں والے
حَتّٰی اِذَا اسْتَھْلَلْتُ نَاطِقًا بِالْكَلَامِ45
یہاں تک کہ میں باتیں کرنے لگا
ٲَتْمَمْتَ عَلَیَّ سَوَابِغَ الْاِنْعَامِ46
اور یوں تو نے مجھے اپنی بہترین نعمتیں پوری کر دیں
وَرَبَّیتَنِیْ زَائِدًا فِیْ كُلِّ عَامٍ47
اور ہر سال میرے جسم کو بڑھایا
حَتّٰی اِذَا اكْتَمَلَتْ فِطْرَتِیْ وَاعْتَدَلَتْ مِرَّتِیْ48
حتیٰ کہ میری جسمانی ترقی اپنے کمال تک پہنچ گئی اور میری شخصیت میں توازن پیدا ہو گیا
ٲَوْجَبْتَ عَلَیَّ حُجَّتَكَ بِٲَنْ ٲَلْھَمْتَنِیْ مَعْرِفَتَكَ49
تو مجھ پر تیری حجت قائم ہو گئی اس لیے کہ تو نے مجھے اپنی معرفت کرائی
وَرَوَّعْتَنِیْ بِعَجَائِبِ حِكْمَتِكَ50
اور اپنی عجیب عجیب حکمتوں کے ذریعے مجھے خائف کر دیا
وَٲَیْقَظْتَنِیْ لِمَا ذَرَٲْتَ فِیْ سَمَائِكَ وَٲَرْضِكَ مِنْ بَدَائِعِ خَلْقِكَ51
اور مجھے بیدار کیا ان چیزوں کے ذریعے جو تو نے آسمان و زمین میں عجیب طرح سے خلق کیں
وَنَبَّھْتَنِیْ لِشُكْرِكَ وَذِكْرِكَ52
اس طرح مجھے اپنے شکر اور ذکر سے آگاہ کیا
وَٲَوْجَبْتَ عَلَیَّ طَاعَتَكَ وَعِبَادَتَكَ53
اور مجھ پر اپنی فرمانبرداری اور عبادت لازم فرمائی
وَفَھَّمْتَنِیْ مَا جَاءَتْ بِہٖ رُسُلُكَ54
تو نے مجھے وہ چیز سمجھائی جو تیرے رسول لائے
وَیَسَّرْتَ لِیْ تَقَبُّلَ مَرْضَاتِكَ55
اور میرے لیے اپنی رضاؤں کی قبولیت آسان کی
وَمَنَنْتَ عَلَیَّ فِیْ جَمِیْعِ ذٰلِكَ بِعَوْنِكَ وَلُطْفِكَ56
تو ان سب باتوں میں مجھ پر تیرا احسان ہے، اس کے ساتھ تیری مدد اور مہربانی ہے
ثُمَّ اِذْ خَلَقْتَنِیْ مِنْ خَیْرِ الثَّرٰی57
پھر جب تو نے مجھے پیدا کیا بہترین خاک سے
لَمْ تَرْضَ لِیْ یَا اِلٰھِیْ نِعْمَۃً دُوْنَ ٲُخْرٰی58
تو میرے لیے اے اللہ! تو نے ایک آدھ نعمت پر ہی بس نہیں کی
وَرَزَقْتَنِیْ مِنْ ٲَنْوَاعِ الْمَعَاشِ وَصُنُوْفِ الرِّیَاشِ59
بلکہ مجھے معاش کے کئی طریقے اور فائدے کے کئی راستے عطا کیے
بِمَنِّكَ الْعَظِیْمِ الْاَعْظَمِ عَلَیَّ60
مجھ پر اپنے بڑے بہت بڑے احسان و کرم سے
وَاِحْسَانِكَ الْقَدِیْمِ اِلَیَّ61
اور مجھ پر اپنی سابقہ مہربانیوں سے
حَتّٰی اِذَا ٲَتْمَمْتَ عَلَیَّ جَمِیْعَ النِّعَمِ62
یہاں تک کہ جب مجھے تو نے یہ تمام نعمتیں دے دیں
وَصَرَفْتَ عَنِّیْ كُلَّ النِّقَمِ63
اور تکلیفیں مجھ سے دور کر دیں
لَمْ یَمْنَعْكَ جَھْلِیْ وَجُرْٲَتِیْ عَلَیْكَ64
تیرے آگے میری جرأت اور میری نادانی اس میں رکاوٹ نہیں بنی
ٲَنْ دَلَلْتَنِیْ اِلٰی مَا یُقَرِّبُنِیْ اِلَیْكَ65
کہ تو نے مجھے وہ راستے بتائے جو مجھ کو تیرے قریب کرتے
وَوَفَّقْتَنِیْ لِمَا یُزْلِفُنِیْ لَدَیْكَ66
اور تو نے مجھے توفیق دی کہ تیرا پسندیدہ بنوں
فَاِنْ دَعَوْتُكَ ٲَجَبْتَنِیْ67
پس میں نے جو دعا مانگی تو نے قبول کی
وَاِنْ سَٲَلْتُكَ ٲَعْطَیْتَنِیْ68
اور جو سوال کیا وہ تو نے پورا فرمایا
وَاِنْ ٲَطَعْتُكَ شَكَرْتَنِیْ69
اگر میں نے تیری اطاعت کی تو نے قدر فرمائی
وَاِنْ شَكَرْتُكَ زِدْتَنِیْ70
اور میں نے شکر کیا تو نے زیادہ دیا
كُلُّ ذٰلِكَ اِكْمَالًا لِاَنْعُمِكَ عَلَیَّ وَاِحْسَانِكَ اِلَیَّ71
یہ سب مجھ پر تیری نعمتوں کی کثرت اور مجھ پر تیرا احسان و کرم ہے
فَسُبْحَانَكَ سُبْحَانَكَ مِنْ مُبْدِیَٔ مُعِیْدٍ، حَمِیْدٍ مَجِیْدٍ72
پس تو پاک ہے تو پاک ہے کہ تو آغاز کرنے والا، لوٹانے والا، تعریف والا، بزرگی والا ہے
وَتَقَدَّسَتْ ٲَسْمَاؤُكَ، وَعَظُمَتْ اٰلَاؤُكَ73
اور پاک ہیں تیرے نام اور بہت بڑی ہیں تیری نعمتیں
فَٲَیُّ نِعَمِكَ یَا اِلٰھِیْ ٲُحْصِیْ عَدَدًا وَذِكْرًا74
تو اے میرے خدا! تیری کس نعمت کی گنتی کروں اور اسے یاد کروں
ٲَمْ ٲَیُّ عَطَایَاكَ ٲَقُوْمُ بِھَا شُكْرًا75
یا تیری کون کون سی عطاؤں کا شکر بجا لاؤں
وَھِیَ یَا رَبِّ ٲَكْثَرُ مِنْ ٲَنْ یُحْصِیْھَا الْعَادُّوْنَ76
اور اے میرے پروردگار یہ تو اتنی زیادہ ہیں کہ شمار کرنے والے انہیں شمار نہیں کر سکتے
ٲَوْ یَبْلُغَ عِلْمًا بِھَا الْحَافِظُوْنَ77
یا یاد کرنے والے ان کو یاد نہیں رکھ سکتے
ثُمَّ مَا صَرَفْتَ وَدَرَٲْتَ عَنِّیْ اَللّٰھُمَّ مِنَ الضُّرِّ وَالضَّرَّاءِ78
پھر اے اللہ! جو تکلیفیں اور سختیاں تو نے مجھ سے دور کیں اور ہٹائی ہیں
ٲَكْثَرُ مِمَّا ظَھَرَ لِیْ مِنَ الْعَافِیَۃِ وَالسَّرَّاءِ79
ان میں اکثر ایسی ہیں جن سے میرے لیے آرام اور خوشی ظاہر ہوئی ہے
وَٲَنَا ٲَشْھَدُ یَا اِلٰھِیْ بِحَقِیْقَۃِ اِیْمَانِیْ80
اور میں گواہی دیتا ہوں اے اللہ! اپنے ایمان کی حقیقت کے ساتھ،
وَعَقْدِ عَزَمَاتِ یَقِیْنِیْ81
اپنے اٹل ارادوں کی مضبوطی،
وَخَالِصِ صَرِیْحِ تَوْحِیْدِیْ82
اپنی واضح و آشکار توحید،
وَبَاطِنِ مَكْنُوْنِ ضَمِیْرِیْ83
اپنے باطن میں پوشیدہ ضمیر،
وَعَلَائِقِ مَجَارِیْ نُوْرِ بَصَرِیْ84
اپنی آنکھوں کے نور سے پیوستہ راستوں،
وَٲَسَارِیْرِ صَفْحَۃِ جَبِیْنِیْ85
اپنی پیشانی کے نقوش کے رازوں،
وَخُرْقِ مَسَارِبِ نَفْسِیْ86
اپنے سانس کی رگوں کے سوراخوں،
وَخَذَارِیْفِ مَارِنِ عِرْنِیْنِیْ87
اپنی ناک کے نرم و ملائم پردوں،
وَمَسَارِبِ صِمَاخِ سَمْعِیْ88
اپنے کانوں کی سننے والی جھلیوں،
وَمَا ضُمَّتْ وَٲَطْبَقَتْ عَلَیْہِ شَفَتَایَ89
اور اپنے چپکنے اور ٹھیک بند ہونے والے ہونٹوں،
وَحَرَكَاتِ لَفْظِ لِسَانِیْ90
اپنی زبان کی حرکات سے نکلنے والے لفظوں،
وَمَغْرَزِ حَنَكِ فَمِیْ وَفَكِّیْ91
اپنے منہ کے اوپر نیچے کے حصوں کے ہلنے،
وَمَنَابِتِ ٲَضْرَاسِیْ92
اپنے دانتوں کے اگنے کی جگہوں،
وَمَسَاغِ مَطْعَمِیْ وَمَشْرَبِیْ93
اپنے کھانے پینے کے ذائقہ دار ہونے،
وَحِمَالَۃِ ٲُمِّ رَٲْسِیْ94
اپنے سر میں دماغ کی قرارگاہ،
وَبُلُوْعِ فَارِغِ حَبَائِلِ عُنُقِیْ95
اپنی گردن میں غذا کی نالیوں،
وَمَا اشْتَمَلَ عَلَیْہِ تَامُوْرُ صَدْرِیْ96
اور ان ہڈیوں جن سے سینہ کا گھیرا بنا ہے،
وَحَمَائِلِ حَبْلِ وَتِیْنِیْ97
اپنے گلے کے اندر لٹکی ہوئی شہ رگ،
وَنِیَاطِ حِجَابِ قَلْبِیْ98
اپنے دل میں آویزاں پردے،
وَٲَفْلَاذِ حَوَاشِیْ كَبِدِ99
اپنے جگر کے بڑھے ہوئے کناروں،
وَمَا حَوَتْہُ شَرَاسِیْفُ ٲَضْلَاعِیْ100
اپنی ایک دوسری سے ملی اور جھکی ہوئی پسلیوں،
وَحِقَاقُ مَفَاصِلِیْ، وَقَبْضُ عَوَامِلِیْ101
اپنے جوڑوں کے حلقوں، اپنے اعضاء کے بندھنوں،
وَٲَطْرَافُ ٲَنَامِلِیْ، وَلَحْمِیْ وَدَمِیْ102
اپنی انگلیوں کے پوروں اور اپنے گوشت، خون،
وَشَعْرِیْ وَبَشَرِیْ وَعَصَبِیْ وَقَصَبِیْ103
اپنے بالوں، اپنی جلد، اپنے پٹھوں اور نلیوں،
وَعِظَامِیْ وَمُخِّیْ وَعُرُوْقِیْ وَجَمِیْعُ جَوَارِحِیْ104
اپنی ہڈیوں، اپنے مغز، اپنی رگوں اور اپنے ہاتھ پاؤں،
وَمَا انْتَسَجَ عَلٰی ذٰلِكَ ٲَیَّامَ رِضَاعِیْ105
اور بدن کی جو میری شیرخوارگی میں پیدا ہوئیں،
وَمَا ٲَقَلَّتِ الْاَرْضُ مِنِّیْ106
اور زمین پر پڑنے والے اپنے بوجھ،
وَنَوْمِیْ وَیَقْظَتِیْ وَسُكُوْنِیْ107
اپنی نیند، اپنی بیداری، اپنے سکون،
وَحَرَكَاتِ رُكُوْعِیْ وَسُجُوْدِیْ108
اور اپنے رکوع و سجدے کی حرکات،
ٲَنْ لَوْ حَاوَلْتُ وَاجْتَھَدْتُ مَدَی الْاَعْصَارِ وَالْاَحْقَابِ109
ان سب چیزوں پر اگر تیرا شکر ادا کرنا چاہوں اور تمام زمانوں اور صدیوں میں کوشاں رہوں
لَوْ عُمِّرْتُھَا ٲَنْ ٲُؤَدِّیَ شُكْرَ وَاحِدَۃٍ مِنْ ٲَنْعُمِكَ110
اور عمر وفا کرے، تو تیری ان نعمتوں میں [سے صرف ایک نعمت کا شکر ادا کرنے کی کوشش کروں]
مَا اسْتَطَعْتُ ذٰلِكَ اِلَّا بِمَنِّكَ111
تو اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا مگر تیرے احسان کے ذریعے
الْمُوْجَبِ عَلَیَّ بِہٖ شُكْرُكَ ٲَبَدًا جَدِیْدًا112
جس سے مجھ پر تیرا ایک اور شکر واجب ہو جاتا ہے
وَثَنَاءً طَارِفًا عَتِیْدًا ٲَجَلْ113
اور تیری لگاتار ثنا واجب ہو جاتی ہے
وَلَوْ حَرَصْتُ ٲَنَا وَالْعَادُّوْنَ مِنْ ٲَنَامِكَ114
اور اگر میں ایسا کرنا چاہوں اور تیری مخلوق میں سے شمار کرنے والے بھی شمار کرنا چاہیں
ٲَنْ نُحْصِیَ مَدٰی اِنْعَامِكَ سَالِفِہٖ وَاٰنِفِہٖ115
کہ ہم تیری گزشتہ و آئندہ نعمتیں شمار کریں
مَا حَصَرْنَاہُ عَدَدًا وَلَا ٲَحْصَیْنَاہُ ٲَمَدًا116
تو ہم نہ ان کی تعداد کا اور نہ ان کی مدت کا حساب کر سکیں گے
ھَیْھَاتَ ٲَنّٰی ذٰلِكَ وَٲَنْتَ الْمُخْبِرُ117
یہ ممکن ہی نہیں ہے کیونکہ تو نے بتایا ہے
فِیْ كِتَابِكَ النَّاطِقِ وَالنَّبَأَ الصَّادِقِ118
اپنی خبر دینے والی گویا کتاب میں سچی خبر دے کر
وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَۃَ ﷲِ لَا تُحْصُوْھَا119
کہ اور اگر تم خدا کی نعمتوں کو گنو تو ان کا حساب نہ لگا سکو گے
صَدَقَ كِتَابُكَ اَللّٰھُمَّ وَاِنْبَاؤُكَ120
تیری کتاب سچی ہے اے اللہ! اور تیری خبریں بھی سچی ہیں
وَبَلَّغَتْ ٲَنْبِیَاؤُكَ وَرُسُلُكَ121
جو تیرے نبیوں اور رسولوں نے تبلیغ کی وہ سچ ہے
مَا ٲَنْزَلْتَ عَلَیْھِمْ مِنْ وَحْیِكَ122
جو تو نے ان پر وحی نازل کی وہ سچ ہے
وَشَرَعْتَ لَھُمْ وَبِھِمْ مِنْ دِیْنِكَ123
اور جو ان کیلئے اور ان کے ذریعے اپنے دین کو جاری کیا وہ سچ ہے
غَیْرَ ٲَنِّیْ یَا اِلٰھِیْ ٲَشْھَدُ بِجُھْدِیْ وَجِدِّیْ124
دیگر یہ کہ اے میرے اللہ! گواہی دیتا ہوں میں اپنی محنت و کوشش کے ساتھ
وَمَبْلَغِ طَاقَتِیْ وَوُسْعِیْ125
اور اپنی فرمانبرداری و ہمت کے ساتھ
وَٲَقُوْلُ مُؤْمِنًا مُوْقِنًا126
اور میں ایمان و یقین سے کہتا ہوں
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا فَیَكُوْنَ مَوْرُوْثًا127
کہ حمد خدا کے لیے ہے جس نے اپنا کوئی بیٹا نہیں بنایا جو اس کا وارث ہو
وَلَمْ یَكُنْ لَہٗ شَرِیْكٌ فِیْ مُلْكِہٖ فَیُضَادَّہٗ فِیَمَا ابْتَدَعَ128
اور نہ ملک و حکومت میں کوئی اس کا شریک ہے جو پیدا کرنے میں اس کا ہمکار ہو
وَلَا وَلِیٌّ مِنَ الذُّلِّ فَیُرْفِدَہٗ فِیْمَا صَنَعَ129
اور نہ وہ کمزور ہے کہ اشیاء کے بنانے میں کوئی اس کی مدد کرے
فَسُبْحَانَہٗ سُبْحَانَہٗ130
پس وہ پاک ہے، پاک ہے
لَوْ كَانَ فِیْھِمَا اٰلِہَۃٌ اِلَّا ﷲُ لَفَسَدَتَا وَتَفَطَّرَتَا131
اگر زمین و آسمان میں خدا کے سوا کوئی معبود ہوتا تو یہ ٹوٹ پھوٹ کر گر پڑتے
سُبْحَانَ ﷲِ الْوَاحِدِ الْاَحَدِ الصَّمَدِ132
پاک ہے خدا یگانہ، یکتا، بے نیاز
الَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ133
جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا
وَلَمْ یَكُنْ لَہٗ كُفُوًا ٲَحَدٌ134
اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے
الْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْدًا یُعَادِلُ حَمْدَ135
حمد ہے خدا کے لیے برابر اس حمد کے
مَلَائِكَتِہِ الْمُقَرَّبِیْنَ وَٲَنْبِیَائِہِ الْمُرْسَلِیْنَ136
جو اس کے مقرب فرشتوں اور اس کے بھیجے ہوئے نبیوں نے کی ہے
وَصَلَّی ﷲُ عَلٰی خِیَرَتِہٖ مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ137
اور اس کے پسند کیے ہوئے محمدؐ نبیوں کے خاتم پر خدا کی رحمت ہو
وَاٰلِہِ الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ الْمُخْلَصِیْنَ وَسَلَّمَ ۔138
اور ان کی آل پر جو نیک پاک خالص ہیں اور ان پر سلام ہو ۔
پھر آپ نے خدائے تعالیٰ سے حاجات طلب کرنا شروع کیں۔ جب کہ آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے، اسی حالت میں آپ بارگاہ الٰہی میں یوں عرض گزار ہوئے:

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ ٲَخْشَاكَ كَٲَنِّیْ ٲَرَاكَ139
اے اللہ! مجھے ایسا ڈرنے والا بنا دے گویا تجھے دیکھ رہا ہوں
وَٲَسْعِدْنِیْ بِتَقْوَاكَ، وَلَا تُشْقِنِیْ بِمَعْصِیَتِكَ140
مجھے پرہیزگاری کی سعادت عطا کر اور نافرمانی کے ساتھ بدبخت نہ بنا
وَخِرْ لِیْ فِیْ قَضَائِكَ، وَبَارِكْ لِیْ فِیْ قَدَرِكَ141
اپنی قضا میں مجھے نیک بنا دے اور اپنی تقدیر میں مجھے برکت عطا فرما
حَتّٰی لَا ٲُحِبَّ تَعْجِیْلَ مَا ٲَخَّرْتَ142
یہاں تک کہ جس امر میں تو تاخیر کرے اس میں جلدی نہ چاہوں
وَلَا تَٲْخِیْرَ مَا عَجَّلْتَ ۔143
اور جس میں تو جلدی چاہے اس میں تاخیر نہ چاہوں
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ غِنَایَ فِیْ نَفْسِیْ144
اے اللہ! پیدا کر دے میرے نفس میں بے نیازی
وَالْیَقِیْنَ فِیْ قَلْبِیْ، وَالْاِخْلَاصَ فِیْ عَمَلِیْ145
میرے دل میں یقین، میرے عمل میں خلوص
وَالنُّوْرَ فِیْ بَصَرِیْ، وَالْبَصِیْرَۃَ فِیْ دِیْنِیْ146
میری نگاہ میں نور، میرے دین میں سمجھ
وَمَتِّعْنِیْ بِجَوَارِحِیْ147
اور میرے اعضا میں فائدہ پیدا کر دے
وَاجْعَلْ سَمْعِیْ وَبَصَرِی الْوَارِثَیْنِ مِنِّیْ148
اور میرے کانوں و آنکھوں کو میرا مطیع بنا دے
وَانْصُرْنِیْ عَلٰی مَنْ ظَلَمَنِیْ149
اور جس نے مجھ پر ظلم کیا اس کے مقابل میری مدد کر
وَٲَرِنِیْ فِیْہِ ثَارِیْ وَمَاٰرِبِیْ150
مجھے اس سے بدلہ لینے والا بنا، یہ آرزو پوری کر
وَٲَقِرَّ بِذٰلِكَ عَیْنِیْ۔151
اور اس سے میری آنکھیں ٹھنڈی فرما
اَللّٰھُمَّ اكْشِفْ كُرْبَتِیْ، وَاسْتُرْ عَوْرَتِیْ152
اے اللہ! میری سختی دور کر دے۔ میری پردہ پوشی فرما
وَاغْفِرْ لِیْ خَطِیْئَتِیْ153
میری خطائیں معاف کر دے
وَاخْسَٲْ شَیْطَانِیْ، وَفُكَّ رِھَانِیْ154
میرے شیطان کو ذلیل کر اور میری ذمہ داری پوری کرا دے
وَاجْعَلْ لِیْ یَا اِلٰھِیْ الدَّرَجَۃَ الْعُلْیَا فِی الْاٰخِرَۃِ وَالْاُوْلٰی155
میرے لیے اے میرے خدا دنیا اور آخرت میں بلند سے بلند تر مرتبے قرار دے
اَللّٰھُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كَمَا خَلَقْتَنِیْ156
اے اللہ! حمد تیرے ہی لیے ہے کہ تو نے مجھے پیدا کیا
فَجَعَلْتَنِیْ سَمِیْعًا بَصِیْرًا157
تو نے مجھ کو سننے والا، دیکھنے والا بنایا
وَلَكَ الْحَمْدُ كَمَا خَلَقْتَنِیْ158
حمد تیرے ہی لیے ہے کہ تو نے مجھے پیدا کیا
فَجَعَلْتَنِیْ خَلْقًا سَوِیًّا رَحْمَۃً بِیْ159
تو اپنی رحمت سے بہترین تربیت عطا کی
وَقَدْ كُنْتَ عَنْ خَلْقِیْ غَنِیًّا160
حالانکہ تو مجھے خلق کرنے سے بے نیاز تھا
رَبِّ بِمَا بَرَٲْتَنِیْ فَعَدَّلْتَ فِطْرَتِیْ161
میرے پروردگار تو نے مجھے پیدا کیا ہے تو متوازن بنایا ہے
رَبِّ بِمَا ٲَنْشَٲْتَنِیْ فَٲَحْسَنْتَ صُوْرَتِیْ162
اے میرے پروردگار تو نے مجھے [خلق کیا تو بہترین صورت بھی عطا کی]
رَبِّ بِمَا ٲَحْسَنْتَ اِلَیَّ وَفِیْ نَفْسِیْ عَافَیْتَنِیْ163
اے پروردگار تو نے مجھ پر احسان کیا اور مجھے صحت وعافیت دی
رَبِّ بِمَا كَلَأْتَنِیْ وَوَفَّقْتَنِیْ164
اے پروردگار تو نے میری حفاظت کی اور توفیق دی
رَبِّ بِمَا ٲَنْعَمْتَ عَلَیَّ فَھَدَیْتَنِیْ165
اے پروردگار تو نے مجھے نعمت دی تو ہدایت بھی عطا کی ہے
رَبِّ بِمَا ٲَوْلَیْتَنِیْ وَمِنْ كُلِّ خَیْرٍ ٲَعْطَیْتَنِیْ166
اے پروردگار تو نے مجھے اپنی پناہ میں لیا اور ہر بھلائی مجھے عطا فرمائی
رَبِّ بِمَا ٲَطْعَمْتَنِیْ وَسَقَیْتَنِیْ167
اے پروردگار تو نے مجھے کھانا اور پانی دیا
رَبِّ بِمَا ٲَغْنَیْتَنِیْ وَٲَقْنَیْتَنِیْ168
اے پروردگار تو نے مجھے مال دیا، میری نگہبانی کی
رَبِّ بِمَا ٲَعَنْتَنِیْ وَٲَعْزَزْتَنِیْ169
اے پروردگار تو نے میری مدد کی اور عزت بخشی
رَبِّ بِمَا ٲَلْبَسْتَنِیْ مِنْ سِتْرِكَ الصَّافِیْ170
اے پروردگار تو نے اپنی عنایت سے مجھے لباس عطا کیا
وَیَسَّرْتَ لِیْ مِنْ صُنْعِكَ الْكَافِیْ171
اور اپنی چیزیں میری دسترس میں دی ہیں
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ172
محمدؐ وآلؑ محمدؐ پر رحمت فرما
وَٲَعِنِّیْ عَلٰی بَوَائِقِ الدُّھُوْرِ173
اور میری مدد فرما زمانے کی سختیوں میں
وَصُرُوْفِ اللَّیَالِیْ وَالْاَیَّامِ174
اور شب و روز کی گردش کے مقابلے میں
وَنَجِّنِیْ مِنْ ٲَھْوَالِ الدُّنْیَا وَكُرُبَاتِ الْاٰخِرَۃِ175
دنیا کے خوفوں اور آخرت کی سختیوں سے مجھے نجات دے
وَاكْفِنِیْ شَرَّ مَا یَعْمَلُ الظَّالِمُوْنَ فِی الْاَرْضِ۔176
اور اس زمین پر ظالموں کے پھیلائے ہوئے فساد سے محفوظ رکھ
اَللّٰھُمَّ مَا ٲَخَافُ فَاكْفِنِیْ، وَمَا ٲَحْذَرُ فَقِنِیْ177
اے اللہ! حالت خوف میں میری مدد فرما اور ہر اُس سے بچائے رکھ جس سے میں ڈرتا ہوں
وَفِیْ نَفْسِیْ وَدِیْنِیْ فَاحْرُسْنِیْ178
میری جان اور میرے ایمان کی نگہداری فرما
وَفِیْ سَفَرِیْ فَاحْفَظْنِیْ179
دوران سفر میری حفاظت کر
وَفِیْ ٲَھْلِیْ وَمَالِیْ فَاخْلُفْنِیْ180
اور میری عدم موجودگی میں میرے مال و اولاد کو نظر میں رکھ
وَفِیْمَا رَزَقْتَنِیْ فَبَارِكْ لِیْ181
جو رزق تو نے مجھے دیا اس میں برکت دے
وَفِیْ نَفْسِیْ فَذَلِّلْنِیْ182
میرے نفس کو میرا مطیع بنا دے
وَفِیْ ٲَعْیُنِ النَّاسِ فَعَظِّمْنِیْ183
اور لوگوں کی نگاہوں میں مجھے عزت دے
وَمِنْ شَرِّ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ فَسَلِّمْنِیْ184
مجھ کو جنّوں اور اور انسانوں کی بدی سے محفوظ فرما
وَبِذُنُوْبِیْ فَلَا تَفْضَحْنِیْ185
میرے گناہوں پر مجھے بے پردہ نہ کر
وَبِسَرِیْرَتِیْ فَلَا تُخْزِنِیْ186
میرے باطن سے مجھے رسوا نہ کر
وَبِعَمَلِیْ فَلَا تَبْتَلِنِیْ187
میرے عمل پر میری گرفت نہ کر
وَنِعَمَكَ فَلَا تَسْلُبْنِیْ188
اپنی نعمتیں مجھ سے نہ چھین
وَاِلٰی غَیْرِكَ فَلَا تَكِلْنِیْ۔189
مجھے اپنے غیر کے حوالے نہ کر
اِلٰھِیْ اِلٰی مَنْ تَكِلُنِیْ اِلٰی قَرِیْبٍ فَیَقْطَعُنِیْ190
میرے خدا تو مجھے جس کے بھی حوالے کرے گا وہ جلد ہی نظریں پھیرے گا
ٲَمْ اِلٰی بَعِیْدٍ فَیَتَجَھَّمُنِیْ191
یا تھوڑے عرصے کے بعد مجھ سے نفرت کرے گا
ٲَمْ اِلَی الْمُسْتَضْعِفِیْنَ لِیْ192
یا ان کے حوالے کرے گا جو مجھے پست سمجھیں؟
وَٲَنْتَ رَبِّیْ وَمَلِیْكُ ٲَمْرِیْ193
جبکہ تو میرا پروردگار اور میرا مالک ہے
ٲَشْكُوْ اِلَیْكَ غُرْبَتِیْ وَبُعْدَ دَارِیْ194
میں تجھی سے کی شکایت کرتا ہوں اپنی اس بے کسی، اپنے گھر سے دوری کی
وَھَوَانِیْ عَلٰی مَنْ مَلَّكْتَہٗ ٲَمْرِیْ195
اور جسے تو نے مجھ پر اختیار دیا ہے اس کی۔
اِلٰھِیْ فَلَا تُحْلِلْ عَلَیَّ غَضَبَكَ196
میرے اللہ! مجھ پر اپنا غضب نازل نہ فرما
فَاِنْ لَمْ تَكُنْ غَضِبْتَ عَلَیَّ فَلَا ٲُبَالِیْ سِوَاكَ197
پس اگر تو ناراض نہ ہو تو پھر مجھے تیرے سوا کسی کی پروا نہیں
سُبْحَانَكَ غَیْرَ ٲَنَّ عَافِیَتَكَ ٲَوْسَعُ لِیْ198
تیری ذات پاک ہے، تیری مہربانی مجھ پر بہت زیادہ ہے
فَٲَسْٲَلُكَ یَا رَبِّ بِنُوْرِ وَجْھِكَ199
پس مزید سوال کرتا ہوں بواسطہ تیرے نور کے
الَّذِیْ ٲَشْرَقَتْ لَہُ الْاَرْضُ وَالسَّمَاوَاتُ200
جس سے زمین اور سارے آسمانوں روشن ہوئے
وَكُشِفَتْ بِہِ الظُّلُمَاتُ201
تاریکیاں اس کے ذریعے سے چھٹ گئیں
وَصَلُحَ بِہٖ ٲَمْرُ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ202
اور اس سے اگلے پچھلے لوگوں کے کام سدھر گئے
ٲَنْ لَا تُمِیْتَنِیْ عَلٰی غَضَبِكَ203
یہ کہ مجھے موت نہ دے جب تو مجھ سے ناراض ہو
وَلَا تُنْزِلْ بِیْ سَخَطَكَ، لَكَ الْعُتْبٰی204
اور مجھ پر سختی نہ ڈال، تجھ سے معافی کا طالب ہوں
لَكَ الْعُتْبٰی حَتّٰی تَرْضٰی قَبْلَ ذٰلِكَ205
معافی کا طالب ہوں، حتیٰ کہ تو میری موت سے پہلے مجھ سے راضی ہو جائے
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ رَبَّ الْبَلَدِ الْحَرَامِ وَالْمَشْعَرِ الْحَرَامِ206
تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے کہ تو حرمت والے شہر، حرمت والے مشعر کا رب ہے
وَالْبَیْتِ الْعَتِیْقِ الَّذِیْ ٲَحْلَلْتَہُ الْبَرَكَۃَ207
اور پاکیزہ گھر کعبہ کا رب ہے جس میں تو نے برکت نازل کی
وَجَعَلْتَہٗ لِلنَّاسِ ٲَمْنًا208
اور اسے لوگوں کیلئے جائے امن قرار دیا
یَا مَنْ عَفَا عَنْ عَظِیْمِ الذُّنُوْبِ بِحِلْمِہٖ209
اے وہ جو اپنی نرمی سے بڑے بڑے گناہ معاف کرتا ہے
یَا مَنْ ٲَسْبَغَ النَّعْمَاءَ بِفَضْلِہٖ210
اے وہ جو اپنے فضل سے نعمتیں کامل کرتا ہے
یَا مَنْ ٲَعْطَی الْجَزِیْلَ بِكَرَمِہٖ211
اے وہ جو اپنے کرم سے بہت عطا کرتا ہے
یَا عُدَّتِیْ فِیْ شِدَّتِیْ، یَا صَاحِبِیْ فِیْ وَحْدَتِیْ212
اے سختی کے وقت میری مدد پر آمادہ، اے تنہائی کے ہنگام میرے ساتھی
یَا غِیَاثِیْ فِیْ كُرْبَتِیْ، یَا وَلِیِّیْ فِیْ نِعْمَتِیْ213
اے مشکل میں میرے فریاد رس، اے مجھے نعمت دینے والے مالک
یَا اِلٰھِیْ وَاِلٰہَ اٰبَائِیْ اِبْرَاھِیْمَ وَاِسْمَاعِیْلَ وَاِسْحَاقَ وَیَعْقُوْبَ214
اے میرے معبود اور میرے آبا و اجداد ابراہیمؑ، اسمٰعیلؑ، اسحاقؑ اور یعقوبؑ کے معبود
وَرَبَّ جَبْرَائِیْلَ وَمِیْكَائِیْلَ وَاِسْرَافِیْلَ215
اور مقرب فرشتوں جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کے رب
وَرَبَّ مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ وَاٰلِہِ الْمُنْتَجَبِیْنَ216
اور اے نبیوں کے خاتم حضرت محمدؐ اور ان کے گرامی قدر آلؑ کے رب
وَمُنْزِلَ التَّوْرَاۃِ وَالْاِنْجِیْلِ وَالزَّبُوْرِ وَالْفُرْقَانِ217
اے تورات، انجیل، زبور اور قرآن کریم کے نازل کرنے والے
وَمُنَزِّلَ كٓہٰیٰعٓصٓ وَطٰہٰ وَیٰسٓ وَالْقُرْاٰنِ الْحَكِیْمِ218
اے کھٰیٰعص، طٰہٰ، یٰس اور قرآن کریم کے نازل کرنے والے
ٲَنْتَ كَھْفِیْ حِیْنَ تُعْیِیْنِی الْمَذَاھِبُ فِیْ سَعَتِھَا219
تو ہی میری جائے پناہ ہے جب زندگی کے وسیع راستے مجھ پر تنگ ہو جائیں
وَتَضِیْقُ بِیَ الْاَرْضُ بِرُحْبِھَا220
اور زمین کشادگی کے باوجود میرے لیے تنگ ہو جائے
وَلَوْ لَا رَحْمَتُكَ لَكُنْتُ مِنَ الْھَالِكِیْنَ221
اور اگر تیری رحمت شامل حال نہ ہوتی تو میں تباہ ہو جاتا
وَٲَنْتَ مُقِیْلُ عَثْرَتِیْ222
تو ہی میرے گناہ معاف کرنے والا ہے
وَلَوْ لَا سَتْرُكَ اِیَّایَ لَكُنْتُ مِنَ الْمَفْضُوْحِیْنَ223
اور اگر تو میری پردہ پوشی نہ کرتا تو میں رسوا ہو کر رہ جاتا
وَٲَنْتَ مُؤَیِّدِیْ بِالنَّصْرِ عَلٰی ٲَعْدَائِیْ224
اور تو اپنی مدد کے ساتھ دشمنوں کے مقابل میں مجھے قوت دینے والا ہے
وَلَوْ لَا نَصْرُكَ اِیَّایَ لَكُنْتُ مِنَ الْمَغْلُوْبِیْنَ225
اور اگر تیری مدد حاصل نہ ہوتی تو میں زیر ہو جانے والوں میں سے ہو جاتا
یَا مَنْ خَصَّ نَفْسَہٗ بِالسُّمُوِّ وَالرِّفْعَۃِ226
اے وہ جس نے اپنی ذات کو بلندی اور برتری کے لیے خاص کیا
فَٲَوْلِیَاؤُہٗ بِعِزِّہٖ یَعْتَزُّوْنَ227
اور جس کے دوست اس کی عزت سے عزت پاتے ہیں
یَا مَنْ جَعَلَتْ لَہُ الْمُلُوْكُ نِیْرَ الْمَذَلَّۃِ عَلٰی ٲَعْنَاقِھِمْ228
اے وہ جس کے دربار میں بادشاہوں نے اپنی گردنوں میں عاجزی کا طوق پہنا
فَھُمْ مِنْ سَطَوَاتِہٖ خَائِفُوْنَ229
پس وہ اس کے دبدبے سے ڈرتے ہیں
یَعْلَمُ خَائِنَۃَ الْاَعْیُنِ وَمَا تُخْفِی الصُّدُوْرُ230
وہ آنکھوں کے اشاروں کو اور جو سینوں میں چھپا ہے اسے جانتا ہے
وَغَیْبَ مَا تَٲْتِیْ بِہِ الْاَزْمِنَۃُ وَالدُّھُوْرُ231
اور ان غیب کی باتوں کو جانتا ہے جو آئندہ زمانوں میں ظاہر ہوں گی
یَا مَنْ لَا یَعْلَمُ كَیْفَ ھُوَ اِلَّا ھُوَ232
اے وہ جس کی [کیفیت] کوئی نہیں جانتا مگر وہ خود
یَا مَنْ لَا یَعْلَمُ مَا ھُوَ اِلَّا ھُوَ233
اے وہ جس کی حقیقیت کوئی نہیں جانتا مگر وہ خود
یَا مَنْ لَا یَعْلَمُ مَا یَعْلَمُہٗ اِلَّا ھُوَ234
اے وہ کوئی جس کا علم نہیں رکھتا مگر وہ خود
یَا مَنْ كَبَسَ الْاَرْضَ عَلَی الْمَاءِ وَسَدَّ الْھَوَاءَ بِالسَّمَاءِ235
اے وہ جس نے زمین کو پانی کی سطح پر رکھا ہوا اور ہوا کو فضائے آسمان میں باندھا
یَا مَنْ لَہٗ ٲَكْرَمُ الْاَسْمَاءِ236
اے وہ جس کیلئے سب سے بہترین نام ہے
یَا ذَا الْمَعْرُوْفِ الَّذِیْ لَا یَنْقَطِعُ ٲَبَدًا237
اے احسان کے مالک جو کسی وقت میں منقطع نہ ہوتا
یَا مُقَیِّضَ الرَّكْبِ لِیُوْسُفَ فِی الْبَلَدِ الْقَفْرِ238
اے یوسفؑ کے لیے بے آب بیابان میں کاروان کو روکنے والے
وَمُخْرِجَہٗ مِنَ الْجُبِّ وَجَاعِلَہٗ بَعْدَ الْعُبُوْدِیَّۃِ مَلِكًا239
اور انہیں کنوئیں میں سے نکالنے والے اور غلامی کے بعد ان کو بادشاہ بنانے والے
یَا رَادَّہٗ عَلٰی یَعْقُوْبَ240
اے یوسفؑ کو یعقوبؑ سے ملانے والے
بَعْدَ ٲَنِ ابْیَضَّتْ عَیْنَاہُ مِنَ الْحُزْنِ فَھُوَ كَظِیْمٌ241
جبکہ ان کی آنکھیں روتے روتے سفید ہوچکی تھیں اور وہ سخت غم زدہ رہتے تھے
یَا كَاشِفَ الضُّرِّ وَالْبَلْوٰی عَنْ ٲَیُّوْبَ242
اے ایوبؑ کو نقصان اور مصیبت سے نجات دینے والے
وَمُمْسِكَ یَدَیْ اِبْرَاھِیْمَ عَنْ ذَبْحِ ابْنِہٖ243
اے اپنے بیٹے کو ذبح کرنے میں ابراہیمؑ کے ہاتھوں کو روکنے والے
بَعْدَ كِبَرِ سِنِّہٖ وَفَنَاءِ عُمُرِہٖ244
جب وہ بہت بوڑھے اور زندگی کی آخری منزل میں تھے
یَا مَنِ اسْتَجَابَ لِزَكَرِیَّا فَوَھَبَ لَہٗ یَحْیٰی245
اے وہ جس نے زکریاؑ کی دعا قبول کی پس انہیں یحیٰیؑ عطا کیا
وَلَمْ یَدَعْہُ فَرْدًا وَحِیْدًا246
اور انہیں یکہ و تنہا نہ چھوڑا تھا
یَا مَنْ ٲَخْرَجَ یُوْنُسَ مِنْ بَطْنِ الْحُوْتِ247
اے وہ جس نے یونسؑ کو مچھلی کے پیٹ سے باہر نکالا
یَا مَنْ فَلَقَ الْبَحْرَ لِبَنِیْ اِسْرَائِیْلَ فَٲَنْجَاھُمْ248
اے وہ جس نے بنی اسرائیل کے لیے دریا میں راستے بنائے پس انہیں نجات دی
وَجَعَلَ فِرْعَوْنَ وَجُنُوْدَہٗ مِنَ الْمُغْرَقِیْنَ249
اور فرعون اور اس کے لشکروں کو غرق کر دیا
یَا مَنْ ٲَرْسَلَ الرِّیَاحَ مُبَشِّرَاتٍ بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِہٖ250
اے وہ جو باران رحمت سے پہلے خوشخبری دینے والی ہواؤں کو بھیجتا ہے
یَا مَنْ لَمْ یَعْجَلْ عَلٰی مَنْ عَصَاہُ مِنْ خَلْقِہٖ251
اے وہ جو اپنی مخلوق میں نافرمانی کرنے والے کی گرفت میں جلدی نہیں کرتا
یَا مَنِ اسْتَنْقَذَ السَّحَرَۃَ مِنْ بَعْدِ طُوْلِ الْجُحُوْدِ252
اے وہ جس نے جادوگروں کو مدتوں کے کفر سے نجات عطا فرمائی
وَقَدْ غَدَوْا فِیْ نِعْمَتِہٖ253
جبکہ وہ اس کی نعمتوں سے فائدہ اٹھاتے،
یَٲْكُلُوْنَ رِزْقَہٗ وَیَعْبُدُوْنَ غَیْرَہٗ254
اس کی دی ہوئی روزی کھاتے اور عبادت اس کے غیر کی کرتے تھے
وَقَدْ حَادُّوْہُ، وَنَادُّوْہُ، وَكَذَّبُوْا رُسُلَہٗ255
وہ خدا سے دشمنی کرتے، شرک کی راہ پر چلتے اور اس کے رسولوں کو جھٹلاتے تھے
یَا ﷲُ یَا ﷲُ یَا بَدِیْٓءُ256
اے اللہ، اے اللہ! اے آغاز کرنے والے
یَا بَدِیْعًا لَا نِدَّ لَكَ، یَا دَائِمًا لَا نَفَادَ لَكَ257
اے پیدا کرنے والے، تیرا کوئی ثانی نہیں، اے ہمیشگی والے، تجھے فنا نہیں
یَا حَیًّا حِیْنَ لَا حَیَّ، یَا مُحْیِیَ الْمَوْتٰی258
اے زندہ جب کوئی زندہ نہ تھا، اے مردوں کو زندہ کرنے والے
یَا مَنْ ھُوَ قَائِمٌ عَلٰی كُلِّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ259
اے ہر نفس کے اعمال پر نگہبان جو اس نے انجام دیے
یَا مَنْ قَلَّ لَہٗ شُكْرِیْ فَلَمْ یَحْرِمْنِیْ260
اے وہ میں نے جس کا شکر کم کیا تب بھی اس نے مجھے محروم نہ کیا
وَعَظُمَتْ خَطِیْئَتِیْ فَلَمْ یَفْضَحْنِیْ261
میں نے بڑی بڑی خطائیں کیں تب بھی اس نے مجھے رسوا نہ کیا
وَرَاٰنِیْ عَلَی الْمَعَاصِیْ فَلَمْ یَشْھَرْنِیْ262
اس نے مجھے نافرمان دیکھا تو پردہ فاش نہ کیا
یَا مَنْ حَفِظَنِیْ فِیْ صِغَرِیْ263
اے وہ جس نے میرے بچپنے میں میری حفاظت کی
یَا مَنْ رَزَقَنِیْ فِیْ كِبَرِیْ264
اے وہ جس نے میرے بڑھاپے میں روزی دی
یَا مَنْ ٲَیَادِیْہِ عِنْدِیْ لَا تُحْصٰی وَنِعَمُہٗ لَا تُجَازٰی265
اے وہ جس کی نعمتوں کا کوئی شمار ہی نہیں اور جس کی نعمتوں کا کوئی بدلہ نہیں
یَا مَنْ عَارَضَنِیْ بِالْخَیْرِ وَالْاِحْسَانِ266
اے وہ جس نے مجھ سے بھلائی اور احسان کیا
وَعَارَضْتُہٗ بِالْاِسَائَۃِ وَالْعِصْیَانِ267
اور میں نے برائی اور نافرمانی پیش کی
یَا مَنْ ھَدَانِیْ لِلْاِیْمَانِ مِنْ قَبْلِ ٲَنْ ٲَعْرِفَ شُكْرَ الْاِمْتِنَانِ268
اے وہ جس نے مجھے ایمان کی راہ بتائی اس سے پہلے کہ اس پر میری طرف سے شکر ادا ہوتا
یَا مَنْ دَعَوْتُہٗ مَرِیْضًا فَشَفَانِیْ269
اے وہ جسے میں نے بیماری میں پکارا تو مجھے شفا دی
وَعُرْیَانًا فَكَسَانِیْ، وَجَائِعًا فَٲَشْبَعَنِیْ270
عریانی میں پکارا تو لباس دیا، بھوک میں پکارا تو مجھے سیر کیا
وَعَطْشَانًا فَٲَرْوَانِیْ، وَذَلِیْلًا فَٲَعَزَّنِیْ271
پیاس میں پکارا تو سیراب کیا، پستی میں عزت دی
وَجَاھِلًا فَعَرَّفَنِیْ، وَوَحِیْدًا فَكَثَّرَنِیْ272
نادانی میں معرفت بخشی، تنہائی میں کثرت دی
وَغَائِبًا فَرَدَّنِیْ، وَمُقِلًّا فَٲَغْنَانِیْ273
سفر سے وطن پہنچایا، تنگدستی میں مجھے مال دیا
وَمُنْتَصِرًا فَنَصَرَنِیْ، وَغَنِیًّا فَلَمْ یَسْلُبْنِیْ274
مدد مانگی تو میری مدد فرمائی، تونگر تھا تو میرا مال نہیں چھینا
وَٲَمْسَكْتُ عَنْ جَمِیْعِ ذٰلِكَ فَابْتَدَٲَنِیْ275
اور میں نے ان چیزوں کا شکر نہ کیا تو اس نے دینے میں پہل کی
فَلَكَ الْحَمْدُ وَالشُّكْرُ یَا مَنْ ٲَقَالَ عَثْرَتِیْ276
پس ساری تعریف اور شکر تیرے ہی لیے ہے اے وہ جس نے میری لغزش معاف کی،
وَنَفَّسَ كُرْبَتِیْ، وَٲَجَابَ دَعْوَتِیْ277
میری تکلیف دور کی، میری دعا قبول فرمائی
وَسَتَرَ عَوْرَتِیْ، وَغَفَرَ ذُنُوْبِیْ278
میرے عیبوں کو چھپایا، میرے گناہ بخش دیے
وَبَلَّغَنِیْ طَلِبَتِیْ، وَنَصَرَنِیْ عَلٰی عَدُوِّیْ279
میری حاجت پوری کی اور دشمن کے خلاف میری مدد کی
وَاِنْ ٲَعُدَّ نِعَمَكَ وَمِنَنَكَ وَكَرَائِمَ مِنَحِكَ لَا ٲُحْصِیْھَا280
اور اگر میں تیری نعمتوں تیرے احسانوں اور عطاؤں کو شمار کروں تو شمار نہیں کر سکتا
یَا مَوْلَایَ ٲَنْتَ الَّذِیْ مَنَنْتَ281
اے میرے مالک تو وہ ہے جس نے احسان کیا
ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَنْعَمْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَحْسَنْتَ282
تو وہ ہے جس نے نعمت دی، تو وہ ہے جس نے بہتری کی
ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَجْمَلْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَفْضَلْتَ283
تو وہ ہے جس نے جمال دیا، تو وہ ہے جس نے بڑائی دی
ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَكْمَلْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ رَزَقْتَ284
تو وہ ہے جس نے کمال عطا کیا، تو وہ ہے جس نے روزی دی
ٲَنْتَ الَّذِیْ وَفَّقْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَعْطَیْتَ285
تو وہ ہے جس نے توفیق دی، تو وہ ہے جس نے عطا کیا
ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَغْنَیْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَقْنَیْتَ286
تو وہ ہے جس نے مال دیا، تو وہ ہے جس نے نگہداری کی
ٲَنْتَ الَّذِیْ اٰوَیْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ كَفَیْتَ287
تو وہ ہے جس نے پناہ دی، تو وہ ہے جس نے کام بنایا
ٲَنْتَ الَّذِیْ ھَدَیْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ عَصَمْتَ288
تو وہ ہے جس نے ہدایت کی، تو وہ ہے جس نے گناہ سے بچایا
ٲَنْتَ الَّذِیْ سَتَرْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ غَفَرْتَ289
تو وہ ہے جس نے پرورش کی، تو وہ ہے جس نے معاف کیا
ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَقَلْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ مَكَّنْتَ290
تو وہ ہے جس نے بخش دیا، تو وہ ہے جس نے قدرت دی
ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَعْزَزْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَعَنْتَ291
تو وہ ہے جس نے عزت بخشی، تو وہ ہے جس نے آرام دیا
ٲَنْتَ الَّذِیْ عَضَدْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَیَّدْتَ292
تو وہ ہے جس نے سہارا دیا، تو وہ ہے جس نے حمایت کی
ٲَنْتَ الَّذِیْ نَصَرْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ شَفَیْتَ293
تو وہ ہے جس نے مدد کی، تو وہ ہے جس نے شفا دی
ٲَنْتَ الَّذِیْ عَافَیْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَكْرَمْتَ294
تو وہ ہے جس نے آرام دیا، تو وہ ہے جس نے بزرگی دی
تَبَارَكْتَ وَتَعَالَیْتَ، فَلَكَ الْحَمْدُ دَائِمًا295
تو بڑا برکت والا اور برتر ہے، پس ہمیشہ حمد ہی تیرے لیے ہے
وَلَكَ الشُّكْرُ وَاصِبًا ٲَبَدًا296
اور شکر لگاتار ہمیشہ ہمیشہ تیرے ہی لیے ہے
ثُمَّ ٲَنَا یَا اِلٰھِیَ الْمُعْتَرِفُ بِذُنُوْبِیْ فَاغْفِرْھَا لِیْ297
پھر میں ہوں اے میرے معبود، اپنے گناہوں کا اعتراف کرنے والا، پس مجھے ان سے معافی دے
ٲَنَا الَّذِیْ ٲَسَٲْتُ، ٲَنَا الَّذِیْ ٲَخْطَٲْتُ298
میں وہ ہوں جس نے برائی کی میں، میں وہ ہوں جس نے خطا کی
ٲَنَا الَّذِیْ ھَمَمْتُ، ٲَنَا الَّذِیْ جَھِلْتُ299
میں وہ ہوں جس نے برا ارادہ کیا، میں وہ ہوں جس نے نادانی کی
ٲَنَا الَّذِیْ غَفَلْتُ، ٲَنَا الَّذِیْ سَھَوْتُ300
میں وہ ہوں جس سے بھول ہوئی، میں وہ ہوں جو چوک گیا
ٲَنَا الَّذِی اعْتَمَدْتُ، ٲَنَا الَّذِیْ تَعَمَّدْتُ301
میں نے خود پر اعتماد کیا، میں نے دانستہ گناہ کیا
ٲَنَا الَّذِیْ وَعَدْتُ وَٲَنَا الَّذِیْ ٲَخْلَفْتُ302
میں وہ ہوں جس نے وعدہ کیا، میں وہ ہوں جس نے وعدہ خلافی کی
ٲَنَا الَّذِیْ نَكَثْتُ، ٲَنَا الَّذِیْ ٲَقْرَرْتُ303
میں وہ ہوں جس نے عہد توڑا، میں وہ ہوں جو اقرار کرتا
ٲَنَا الَّذِی اعْتَرَفْتُ بِنِعْمَتِكَ عَلَیَّ وَعِنْدِیْ304
اور میں وہ ہوں جو تیری نعمتوں کا اعتراف کرتا ہوں جو مجھے ملی ہیں اور میرے پاس ہیں
وَٲَبُوْءُ بِذُنُوْبِیْ فَاغْفِرْھَا لِیْ305
مجھ پر گناہوں کا بڑا بوجھ ہے، پس مجھے معاف کر دے
یَا مَنْ لَا تَضُرُّہٗ ذُنُوْبُ عِبَادِہٖ306
اے وہ جسے اس کے بندوں کے گناہ نقصان نہیں پہنچاتے
وَھُوَ الْغَنِیُّ عَنْ طَاعَتِھِمْ307
اور وہ ان کی بندگی سے بے نیاز ہے
وَالْمُوَفِّقُ مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْھُمْ بِمَعُوْنَتِہٖ وَرَحْمَتِہٖ308
اور توفیق دیتا ہے اسے اپنی مہربانی اور مدد سے جو ان میں سے نیک عمل کرے
فَلَكَ الْحَمْدُ اِلٰھِیْ وَسَیِّدِیْ309
پس حمد تیرے ہی لیے ہے اے میرے معبود و سردار
اِلٰھِیْ ٲَمَرْتَنِیْ فَعَصَیْتُكَ310
اے میرے معبود تو نے حکم دیا تو میں نے نافرمانی کی
وَنَھَیْتَنِیْ فَارْتَكَبْتُ نَھْیَكَ311
جس سے تو نے مجھے روکا میں وہ کام کر گزرا
فَٲَصْبَحْتُ لَا ذَا بَرَائَۃٍ لِیْ فَٲَعْتَذِرُ312
پس حال یہ ہے کہ نہ گناہ سے بری ہوں کہ عذر کروں
وَلَا ذَا قُوَّۃٍ فَٲَنْتَصِرُ313
نہ یہ طاقت ہے کہ کامیاب ہو جاؤں
فَبِٲَیِّ شَیْءٍ ٲَسْتَقْبِلُكَ یَا مَوْلَایَ314
پس کیا چیز لے کر تیرے سامنے آؤں اے میرے مالک
ٲَبِسَمْعِیْ ٲَمْ بِبَصَرِیْ ٲَمْ بِلِسَانِیْ ٲَمْ بِیَدِیْ ٲَمْ بِرِجْلِیْ315
آیا اپنے کان، یا اپنی آنکھ، یا اپنی زبان، یا اپنے ہاتھ، یا اپنے پاؤں کے ساتھ
ٲَلَیْسَ كُلُّھَا نِعَمَكَ عِنْدِیْ وَبِكُلِّھَا عَصَیْتُكَ316
کیا یہ سب میرے پاس تیری نعمتیں نہیں ہیں؟ اور ان سب کے ساتھ میں نے تیری نافرمانی کی
یَا مَوْلَایَ فَلَكَ الْحُجَّۃُ وَالسَّبِیْلُ عَلَیَّ317
اے میرے مولا، پس تیرے پاس میرے خلاف حجت اور دلیل ہے
یَا مَنْ سَتَرَنِیْ مِنَ الْاٰبَاءِ وَالْاُمَّھَاتِ ٲَنْ یَزْجُرُوْنِیْ318
اے وہ جس نے ماں باپ سے میری پردہ پوشی کی کہ وہ مجھے دھتکار دیں گے
وَمِنَ الْعَشَائِرِ وَالْاِخْوَانِ ٲَنْ یُعَیِّرُوْنِیْ319
اہل قبیلہ اور بھائی بندوں سے میرا پردہ رکھا کہ مجھے ڈانٹ ڈپٹ کریں گے
وَمِنَ السَّلَاطِیْنِ ٲَنْ یُعَاقِبُوْنِیْ320
اور حاکموں سے میرا پردہ رکھا کہ وہ مجھے سزا دیں گے
وَلَوِ اطَّلَعُوْا یَا مَوْلَایَ عَلٰی مَا اطَّلَعْتَ عَلَیْہِ مِنِّیْ321
اے میرے مولا، اگر وہ میرے بارے میں وہ جان لیتے جو کچھ تو جانتا ہے
اِذًا مَا ٲَنْظَرُوْنِیْ، وَلَرَفَضُوْنِیْ، وَقَطَعُوْنِیْ322
تو وہ مجھے کبھی مہلت نہ دیتے، مجھے چھوڑ جاتے اور قطع تعلق کر جاتے
فَھَا ٲَنَا ذَا یَا اِلٰھِیْ، بَیْنَ یَدَیْكَ یَا سَیِّدِیْ323
پس اے میرے معبود، میں تیرے سامنے حاضر ہوں اے میرے سردار
خَاضِعٌ ذَلِیْلٌ حَصِیْرٌ حَقِیْرٌ324
میں پست، عاجز، قیدی، بے مایہ ہوں
لَا ذُوْ بَرَائَۃٍ فَٲَعْتَذِرُ، وَلَا ذُوْ قُوَّۃٍ فَٲَنْتَصِرُ325
نہ گناہ سے بری ہوں کہ عذر کروں اور نہ طاقت ہے کہ کامیاب ہو جاؤں
وَلَا حُجَّۃٍ فَٲَحْتَجُّ بِھَا326
نہ کوئی دلیل ہے کہ وہ پیش کروں
وَلَا قَائِلٌ لَمْ ٲَجْتَرِحْ وَلَمْ ٲَعْمَلْ سُوْءًا327
نہ یہ کہہ سکتا ہوں کہ گناہ نہیں کیا اور نہ یہ کہ برائی نہیں کی
وَمَا عَسَی الْجُحُوْدُ328
اس سے انکار کا کوئی راستہ نہیں
وَلَوْ جَحَدْتُ یَا مَوْلَایَ یَنْفَعُنِیْ329
اور اگر انکار کروں تو اے میرے مولا اس کا کچھ فائدہ نہیں
كَیْفَ وَٲَنّٰی ذٰلِكَ330
اور ایسا کیونکر ہو سکتا ہے
وَجَوَارِحِیْ كُلُّھَا شَاھِدَۃٌ عَلَیَّ بِمَا قَدْ عَمِلْتُ331
جب میرے اعضاء مجھ پر گواہ ہیں کہ جو کچھ میں نے عمل کیا ہے
وَعَلِمْتُ یَقِیْنًا غَیْرَ ذِیْ شَكٍّ332
اور میں جانتا ہوں یقین کے ساتھ جس میں شک نہیں
ٲَنَّكَ سَائِلِیْ مِنْ عَظَائِمِ الْاُمُوْرِ333
ضرور تو بڑے معاملوں میں میری باز پرس کرے گا
وَٲَنَّكَ الْحَكَمُ الْعَدْلُ الَّذِیْ لَا تَجُوْرُ334
بلا شبہ تو انصاف کا فیصلہ دینے والا ہے کہ جو زیادتی نہیں کرتا
وَعَدْلُكَ مُھْلِكِیْ وَمِنْ كُلِّ عَدْلِكَ مَھْرَبِیْ335
تیرا انصاف مجھے نابود کر دے گا اور میں تیرے ہر عدل سے ڈرتا بھاگتا ہوں
فَاِنْ تُعَذِّبْنِیْ یَا اِلٰھِیْ فَبِذُنُوْبِیْ بَعْدَ حُجَّتِكَ عَلَیَّ336
پس اگر تو مجھے عذاب دے اے میرے اللہ تو وہ میرے گناہوں کی وجہ سے مجھ پر تیری حجت ہے
وَاِنْ تَعْفُ عَنِّیْ فَبِحِلْمِكَ وَجُوْدِكَ وَكَرَمِكَ337
اور اگر تو مجھے معاف فرما دے تو یہ تیری طرف مہربانی، تیری بخشش اور تیرے کرم کا نتیجہ ہے
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ338
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں ستم کاروں میں سے ہوں
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الْمُسْتَغْفِرِیْنَ339
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں معافی مانگنے والوں میں سے ہوں
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الْمُوَحِّدِیْنَ340
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں توحید پرستوں میں سے ہوں
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الْخَائِفِیْنَ341
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں تجھ سے ڈرنے والوں میں سے ہوں
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الْوَجِلِیْنَ342
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں خوف رکھنے والوں میں سے ہوں
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الرَّاجِیْنَ343
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں امیدواروں میں سے ہوں
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الرَّاغِبِیْنَ344
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں توجہ کرنے والوں میں سے ہوں
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الْمُھَلِّلِیْنَ345
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں نام لیواؤں میں ہوں
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ السَّائِلِیْنَ346
نہیں کوئی معبود سوائے تیرے، تو پاک تر ہے، بے شک میں سوال کرنے والوں میں ہوں
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَ347
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں تسبیح کرنے والوں میں ہوں
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الْمُكَبِّرِیْنَ348
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں تکبیر کہنے والوں میں ہوں
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ رَبِّیْ وَرَبُّ اٰبَائِیَ الْاَوَّلِیْنَ ۔349
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، کہ میرا رب اور میرے پہلے بزرگوں کا رب ہے
اَللّٰھُمَّ ھٰذَا ثَنَائِیْ عَلَیْكَ مُمَجِّدًا350
اے معبود میری طرف سے یہ تیری ثناء ہے تیری شان بیان کرتے ہوئے
وَاِخْلَاصِیْ لِذِكْرِكَ مُوَحِّدًا351
یہ تیرے ذکر کے بارے میں میرا خلوص ہے، توحید کو مانتے ہوئے
وَاِقْرَارِیْ بِاٰلَائِكَ مُعَدِّدًا352
اور میری طرف سے یہ تیری مہربانیوں کا اقرار ہے ان کو شمار کرتے ہوئے
وَاِنْ كُنْتُ مُقِرًّا ٲَنِّیْ لَمْ ٲُحْصِھَا لِكَثْرَتِھَا353
اگرچہ یہ مانتا ہوں کہ میں ان کا شمار نہیں کر سکتا کیونکہ وہ زیادہ ہیں
وَسُبُوْغِھَا وَتَظَاھُرِھَا وَتَقَادُمِھَا اِلٰی حَادِثٍ354
اور بہت سی ہیں، وہ عیاں ہیں اور پہلے سے اب تک مل رہی ہیں
مَا لَمْ تَزَلْ تَتَعَھَّدُنِیْ بِہٖ مَعَھَا مُنْذُ خَلَقْتَنِیْ355
تو نے مجھ کو یہ نعمات دینے میں ہمیشہ یاد رکھا ہے جب سے تو نے مجھے پیدا کیا
وَبَرَٲْتَنِیْ مِنْ ٲَوَّلِ الْعُمْرِ مِنَ الْاِغْنَاءِ مِنَ الْفَقْرِ356
اور اول عمر میں مجھے بے مائیگی میں تونگری کا حصہ عنایت فرمایا
وَكَشْفِ الضُّرِّ، وَتَسْبِیْبِ الْیُسْرِ357
تنگدستی سے بچایا، آسائش کے اسباب فراہم کیے
وَدَفْعِ الْعُسْرِ، وَتَفْرِیْجِ الْكَرْبِ358
اور سختی دور فرمائی، مصیبت سے چھٹکارا دلایا
وَالْعَافِیَۃِ فِی الْبَدَنِ، وَالسَّلَامَۃِ فِی الدِّیْنِ359
جسمانی صحت نصیب کی اور دین و ایمان پر پوری طرح قائم رکھا
وَلَوْ رَفَدَنِیْ عَلٰی قَدْرِ ذِكْرِ نِعْمَتِكَ360
اور اگر تیری نعمتوں کا اندازہ کرنے کیلئے میرا ساتھ دیں
جَمِیْعُ الْعَالَمِیْنَ مِنَ الْأَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ361
دنیا جہان کے لوگ اولین اور آخرین میں سے
مَا قَدَرْتُ وَلَا ھُمْ عَلٰی ذٰلِكَ362
تو بھی میں اندازہ نہ کر سکوں گا اور نہ ہی وہ اندازہ کر سکیں گے
تَقَدَّسْتَ وَتَعَالَیْتَ مِنْ رَبٍّ كَرِیْمٍ عَظِیْمٍ رَحِیْمٍ363
تو پاکیزہ ہے اور بلند تر ہے اے پروردگار، شان والا، بڑائی والا، رحم والا
لَا تُحْصٰی اٰلَاؤُكَ، وَلَا یُبْلَغُ ثَنَاؤُكَ364
تیری مہربانیوں کا شمار نہیں، تیری تعریف کا حق ادا نہیں ہو پاتا
وَلَا تُكَافٰی نَعْمَاؤُكَ365
اور تیری نعمتوں کا بدلہ نہیں دیا جا سکتا
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ366
محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَٲَتْمِمْ عَلَیْنَا نِعَمَكَ، وَٲَسْعِدْنَا بِطَاعَتِكَ367
اور ہم پر اپنی نعمتیں پوری فرما، اپنی بندگی کے ساتھ خوش بخت بنا دے
سُبْحَانَكَ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ ۔368
پاک تر ہے تو، تیرے سوا کوئی معبود نہیں
اَللّٰھُمَّ اِنَّكَ تُجِیْبُ الْمُضْطَرَّ، وَتَكْشِفُ السُّوْءَ369
اے اللہ تو بے شک لاچار کی دعا قبول کرتا ہے، برائی دور کرتا ہے
وَتُغِیْثُ الْمَكْرُوْبَ، وَتَشْفِی السَّقِیْمَ370
مصیبت زدہ کی فریاد کو پہنچتا ہے، بیمار کو صحت دیتا ہے
وَتُغْنِی الْفَقِیْرَ، وَتَجْبُرُ الْكَسِیْرَ371
مفلس کو مال دیتا ہے، ٹوٹے ہوئے کو جوڑتا ہے
وَتَرْحَمُ الصَّغِیْرَ، وَتُعِیْنُ الْكَبِیْرَ372
چھوٹے پر رحم کرتا ہے، بڑے کی مدد کرتا ہے
وَلَیْسَ دُوْنَكَ ظَھِیْرٌ373
اور تیرے سوا کوئی سہارا دینے والا نہیں ہے
وَلَا فَوْقَكَ قَدِیْرٌ ، وَٲَنْتَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ374
اور تجھ پر کوئی بالادست نہیں ہے، تو برتر بزرگی والا ہے
یَا مُطْلِقَ الْمُكَبَّلِ الْاَسِیْرِ375
اے قیدی کو پھندے سے چھڑانے والے
یَا رَازِقَ الطِّفْلِ الصَّغِیْرِ376
اے ننھے بچے کو روزی دینے والے
یَا عِصْمَۃَ الْخَائِفِ الْمُسْتَجِیْرِ377
اے ڈرے ہوئے پناہ کے طالب کو بچانے والے
یَا مَنْ لَا شَرِیْكَ لَہٗ وَلَا وَزِیْرَ378
اے وہ ذات جس کا کوئی ثانی نہیں نہ کوئی وزیر
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ379
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَٲَعْطِنِیْ فِیْ ھٰذِہِ الْعَشِیَّۃِ ٲَفْضَلَ مَا ٲَعْطَیْتَ380
اور آج کی شب مجھے اس سے بہتر دے جو تو نے کسی کو دیا ہے
وَٲَنَلْتَ ٲَحَدًا مِنْ عِبَادِكَ مِنْ نِعْمَۃٍ تُوْلِیْھَا381
اور اپنے بندوں میں سے کسی کو کوئی نعمت عطا فرمائی
وَاٰلَاءٍ تُجَدِّدُھَا، وَبَلِیَّۃٍ تَصْرِفُھَا382
اور جو مہربانیاں کسی پر کی ہیں اور جو سختی دور کی ہے
وَكُرْبَۃٍ تَكْشِفُھَا، وَدَعْوَۃٍ تَسْمَعُھَا383
جو مصیبت ہٹائی ہے، جو دعا تو نے سنی ہے
وَحَسَنَۃٍ تَتَقَبَّلُھَا، وَسَیِّئَۃٍ تَتَغَمَّدُھَا384
جو نیکی قبول کی ہے اور جو برائی معاف کی ہے
اِنَّكَ لَطِیْفٌ بِمَا تَشَاءُ خَبِیْرٌ385
بے شک جس پر چاہے تو لطف کرتا ہے اور خبر رکھتا ہے
وَعَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ۔386
اور ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
اَللّٰھُمَّ اِنَّكَ ٲَقْرَبُ مَنْ دُعِیَ387
اے اللہ بے شک تو قریب تر ہے جسے پکارا جاتا ہے
وَٲَسْرَعُ مَنْ ٲَجَابَ، وَٲَكْرَمُ مَنْ عَفَا388
تو تیز تر ہے جو قبول کرتا ہے، معاف کرنے والوں میں بہترین
وَٲَوْسَعُ مَنْ ٲَعْطٰی، وَٲَسْمَعُ مَنْ سُئِلَ389
عطا کرنے والوں میں زیادہ عطا والا، اور سوالی کی بہت سننے والا
یَا رَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَرَحِیْمَھُمَا390
اے دنیا و آخرت میں رحم کرنے والے اور دونوں جگہ پر مہربان
لَیْسَ كَمِثْلِكَ مَسْؤُوْلٌ391
کوئی تیرے جیسا نہیں جس سے سوال کیا جائے
وَلَا سِوَاكَ مَٲْمُوْلٌ392
اور سوائے تیرے کوئی نہیں جس پر امید رکھی جائے
دَعَوْتُكَ فَٲَجَبْتَنِیْ، وَسَٲَلْتُكَ فَٲَعْطَیْتَنِیْ393
میں نے دعا کی تو نے قبول کی، میں نے مانگا پس تو نے عطا کیا
وَرَغِبْتُ اِلَیْكَ فَرَحِمْتَنِیْ394
میں نے تیری طرف توجہ کی پس تو نے رحمت فرمائی
وَوَثِقْتُ بِكَ فَنَجَّیْتَنِیْ395
تیرا سہارا لیا پس تو نے نجات دی
وَفَزِعْتُ اِلَیْكَ فَكَفَیْتَنِیْ۔396
میں تجھ سے ڈرا تو نے میری مدد فرمائی
اَللّٰھُمَّ فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُوْلِكَ وَنَبِیِّكَ397
اے اللہ حضرت محمدؐ پر رحمت فرما جو تیرے بندے تیرے رسولؐ اور تیرے نبیؐ ہیں
وَعَلٰی اٰلِہِ الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ ٲَجْمَعِیْنَ398
اور ان کی آل پر جو سب کے سب بے عیب اور پاک تر ہیں
وَتَمِّمْ لَنَا نَعْمَائَكَ، وَھَنِّئْنَا عَطَائَكَ399
اور ہم پر اپنی نعمتیں پوری کر، اور ہم پر خوشگوار عطائیں فرما
وَاكْتُبْنَا لَكَ شَاكِرِیْنَ، وَلِاٰلَائِكَ ذَاكِرِیْنَ400
ہمیں اپنے شکر گزاروں میں رکھ دے، اور اپنے احسانوں کا ذکر کرنے والوں میں رکھ
اٰمِیْنَ اٰمِیْنَ رَبَّ الْعَالَمِیْنَ401
ایسا ہی ہو ایسا ہی ہو اے جہانوں کے پروردگار
اَللّٰھُمَّ یَا مَنْ مَلَكَ فَقَدَرَ، وَقَدَرَ فَقَھَرَ402
اے اللہ، اے وہ مالک جو باقدرت ہے، اے با قدرت جو غالب ہے
وَعُصِیَ فَسَتَرَ، وَاسْتُغْفِرَ فَغَفَرَ403
اے وہ جو نافرمانی کو ڈھانپتا ہے اور بخشش چاہنے پر بخشتا ہے
یَا غَایَۃَ الطَّالِبِیْنَ الرَّاغِبِیْنَ404
اے طلبگاروں توجہ کرنے والوں کی امید گاہ
وَمُنْتَھٰی ٲَمَلِ الرَّاجِیْنَ405
اور آرزومندوں کے مقام آرزو
یَا مَنْ ٲَحَاطَ بِكُلِّ شَیْءٍ عِلْمًا406
اے وہ کہ جس کا علم ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے
وَوَسِعَ الْمُسْتَقِیْلِیْنَ رَٲْفَۃً وَرَحْمَۃً وَحِلْمًا۔407
اور توبہ کرنے والوں کے لئے محبت و مہربانی اور ملائمت سے جس کا دامن وسیع ہے
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَتَوَجَّہُ اِلَیْكَ408
اے اللہ ہم نے توجہ کی ہے تیری طرف
فِیْ ھٰذِہِ الْعَشِیَّۃِ الَّتِیْ شَرَّفْتَھَا وَعَظَّمْتَھَا409
آج کی رات میں جسے تو نے بزرگی اور بڑائی دی
بِمُحَمَّدٍ نَبِیِّكَ وَرَسُوْلِكَ، وَخِیَرَتِكَ مِنْ خَلْقِكَ410
حضرت محمدؐ کے ذریعے جو تیرے نبیؐ، تیرے رسولؐ اور مخلوقات میں سے تیرے چنے ہوئے ہیں
وَٲَمِیْنِكَ عَلٰی وَحْیِكَ، الْبَشِیْرِ النَّذِیْرِ السِّرَاجِ الْمُنِیْرِ411
تیری وحی کے امانتدار، بشارت دینے والے، ڈرانے والے، روشن چراغ ہیں
الَّذِیْ ٲَنْعَمْتَ بِہٖ عَلَی الْمُسْلِمِیْنَ412
جن کے وجود کو تو نے مسلمانوں کیلئے نعمت بنایا
وَجَعَلْتَہٗ رَحْمَۃً لِلْعَالَمِیْنَ ۔413
اور ان کو سارے جہانوں کے لئے رحمت قرار دیا
اَللّٰھُمَّ فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ414
اے اللہ محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور ان کی آل پر
كَمَا مُحَمَّدٌ ٲَھْلٌ لِذٰلِكَ مِنْكَ، یَا عَظِیْمُ415
جیسا کہ حضرت محمدؐ تیری طرف سے اس کے لائق ہیں، اے بزرگ تر
فَصَلِّ عَلَیْہِ وَعَلٰی اٰلِہِ الْمُنْتَجَبِیْنَ416
ان پر اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل کر
الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ ٲَجْمَعِیْنَ417
جو سب کے سب بلند تر، نیک نہاد اور پاک ہیں
وَتَغَمَّدْنَا بِعَفْوِكَ عَنَّا418
اور ہمیں معافی دے کر ہماری پردہ پوشی کر
فَاِلَیْكَ عَجَّتِ الْاَصْوَاتُ بِصُنُوْفِ اللُّغَاتِ419
کیونکہ تیرے حضور فریادیں ہو رہی ہیں ہر ہر دیس کی زبان میں
فَاجْعَلْ لَنَا اَللّٰھُمَّ فِیْ ھٰذِہِ الْعَشِیَّۃِ420
پس اے اللہ آج کی رات میں ہمارے لئے قرار دے
نَصِیْبًا مِنْ كُلِّ خَیْرٍ تَقْسِمُہٗ بَیْنَ عِبَادِكَ421
ہر نیکی میں سے حصہ جو تو نے اپنے بندوں کے درمیان تقسیم کی
وَنُوْرٍ تَھْدِیْ بِہٖ، وَرَحْمَۃٍ تَنْشُرُھَا422
نور میں جس سے ہدایت فرمائی، رحمت میں جو عام کی
وَبَرَكَۃٍ تُنْزِلُھَا، وَعَافِیَۃٍ تُجَلِّلُھَا423
برکت میں جو تو نے نازل کی، عافیت کے لباس میں جو تو نے پہنایا
وَرِزْقٍ تَبْسُطُہٗ، یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔424
رزق میں جو وسیع کیا، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
اَللّٰھُمَّ ٲَقْلِبْنَا فِیْ ھٰذَا الْوَقْتِ مُنْجِحِیْنَ425
اے اللہ اس وقت ہمیں بدل کر بنا دے کامیاب ہونے والے،
مُفْلِحِیْنَ، مَبْرُوْرِیْنَ، غَانِمِیْنَ426
فلاح پانے والے، پسندیدہ عمل والے اور نفع اٹھانے والے
وَلَا تَجْعَلْنَا مِنَ الْقَانِطِیْنَ427
اور ہمیں مایوس ہونے والوں میں قرار نہ دے
وَلَا تُخْلِنَا مِنْ رَحْمَتِكَ428
ہمیں اپنی رحمت سے دور نہ کر
وَلَا تَحْرِمْنَا مَا نُؤَمِّلُہٗ مِنْ فَضْلِكَ429
ہمیں اس چیز میں سے محروم نہ فرما جس کی تیرے فضل میں سے امید کریں
وَلَا تَجْعَلْنَا مِنْ رَحْمَتِكَ مَحْرُوْمِیْنَ430
اور ہم کو اپنی رحمت سے محروم و خالی قرار نہ دے
وَلَا لِفَضْلِ مَا نُؤَمِّلُہٗ مِنْ عَطَائِكَ قَانِطِیْنَ431
تیری عطا میں سے جس عنایت کی امید کریں اس سے مایوس نہ فرما
وَلَا تَرُدَّنَا خَائِبِیْنَ، وَلَا مِنْ بَابِكَ مَطْرُوْدِیْنَ432
ہمیں ناکام کر کے نہ پلٹا اور اپنی بارگاہ سے دھتکارے ہوئے قرار نہ دے
یَا ٲَجْوَدَ الْاَجْوَدِیْنَ، وَٲَكْرَمَ الْاَكْرَمِیْنَ433
اے بہت عطا والوں میں بڑی عطا والے اور عزت داروں میں بڑی عزت والے
اِلَیْكَ ٲَقْبَلْنَا مُوْقِنِیْنَ434
ہم تیری درگاہ میں لوٹ کے آئے ہیں معتقد بن
وَلِبَیْتِكَ الْحَرَامِ اٰمِّیْنَ قَاصِدِیْنَ435
کر ہم تیرے محترم گھر کعبہ میں پکار کرتے ہوئے آئے ہیں پ
فَٲَعِنَّا عَلٰی مَنَاسِكِنَا، وَٲَكْمِلْ لَنَا حَجَّنَا436
س اعمال حج میں ہماری مدد فرما اور ہمارا حج مکمل کرا دے
وَاعْفُ عَنَّا وَعَافِنَا، فَقَدْ مَدَدْنَا اِلَیْكَ ٲَیْدِیَنَا437
ہمیں معاف فرما، پناہ دے کہ ہم نے اپنے ہاتھ تیرے آگے پھیلائے ہیں
فَھِیَ بِذِلَّۃِ الْاِعْتِرَافِ مَوْسُوْمَۃٌ ۔438
کہ جن پر گناہوں کے اقرارو اعتراف کے نشان ہیں
اَللّٰھُمَّ فَٲَعْطِنَا فِیْ ھٰذِہِ الْعَشِیَّۃِ مَا سَٲَلْنَاكَ439
اے اللہ، پس ہمیں آج کی رات میں جو ہم نے تجھ سے مانگا عطا فرما
وَاكْفِنَا مَا اسْتَكْفَیْنَاكَ440
تمام کاموں میں ہماری مدد کر
فَلَا كَافِیَ لَنَا سِوَاكَ وَلَا رَبَّ لَنَا غَیْرُكَ441
کہ تیرے سوا کوئی ہماری کفایت کرنے والا نہیں اور سوائے تیرے کوئی ہمارا رب نہیں
نَافِذٌ فِیْنَا حُكْمُكَ، مُحِیْطٌ بِنَا عِلْمُكَ442
کہ تیرا حکم ہی ہم پر جاری ہے ، تیرا علم ہمیں گھیرے ہوئے ہے
عَدْلٌ فِیْنَا قَضَاؤُكَ، اقْضِ لَنَا الْخَیْرَ443
ہمارے لئے تیرا فیصلہ درست ہے، ہمارے لئے اچھا فیصلہ کر
وَاجْعَلْنَا مِنْ ٲَھْلِ الْخَیْرِ۔444
اور ہمیں نیکوکارں میں سے قرار دے
اَللّٰھُمَّ ٲَوْجِبْ لَنَا بِجُوْدِكَ عَظِیْمَ الْاَجْرِ445
اے اللہ، ہمارے لئے اپنی عطا سے واجب کر دے بہت بڑا اجر،
وَكَرِیْمَ الذُّخْرِ، وَدَوَامَ الْیُسْرِ446
بہترین ذخیرہ اور ہمیشہ کی آسائش۔
وَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا ٲَجْمَعِیْنَ447
ہمارے سارے کے سارے گناہ بخش دے
وَلَا تُھْلِكْنَا مَعَ الْھَالِكِیْنَ448
اور ہمیں تباہ ہونے والوں کے ساتھ تباہ نہ کر
وَلَا تَصْرِفْ عَنَّا رَٲْفَتَكَ وَرَحْمَتَكَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔449
اور اپنی مہربانی اور رحمت ہم سے دور نہ فرما، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنَا فِیْ ھٰذَا الْوَقْتِ مِمَّنْ سَئَلَكَ فَٲَعْطَیْتَہٗ450
اے اللہ اس وقت ہمیں ان لوگوں میں قرار دے جنہوں نے تجھ سے مانگا تو نے عطا کیا
وَشَكَرَكَ فَزِدْتَہٗ، وَثَابَ اِلَیْكَ فَقَبِلْتَہٗ451
جنہوں نے شکر کیا تو نے زیادہ دیا، تیری طرف پلٹے تو نے انہیں قبول کیا
وَتَنَصَّلَ اِلَیْكَ مِنْ ذُنُوْبِہٖ كُلِّھَا فَغَفَرْتَھَا لَہٗ452
اپنے گناہوں کے ساتھ تیری طرف آئے تو ان کے سبھی گناہ معاف کر دیئے
یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ ۔453
اے جلالت و عزت کے مالک
اَللّٰھُمَّ وَنَقِّنَا، وَسَدِّدْنَا، وَاقْبَلْ تَضَرُّعَنَا454
اے اللہ، ہمیں پاک کر، ہماری رہنمائی فرما اور ہماری زاری قبول کر
یَا خَیْرَ مَنْ سُئِلَ، وَیَا ٲَرْحَمَ مَنِ اسْتُرْحِمَ455
اے بہترین سوال شدہ اور طلب رحمت پر زیادہ رحمت کرنے والے
یَا مَنْ لَا یَخْفٰی عَلَیْہِ اِغْمَاضُ الْجُفُوْنِ456
اے وہ جس پر پوشیدہ نہیں ہے پلک کا جھپکنا
وَلَا لَحْظُ الْعُیُوْنِ، وَلَا مَا اسْتَقَرَّ فِی الْمَكْنُوْنِ457
نہ آنکھوں کا اشارہ، نہ وہ چیز جو پردے کے نیچے ہو
وَلَا مَا انْطَوَتْ عَلَیْہِ مُضْمَرَاتُ الْقُلُوْبِ458
اور نہ وہ بات جو دلوں کے پردوں میں لپٹی ہوئی ہو
ٲَلَا كُلُّ ذٰلِكَ قَدْ ٲَحْصَاہُ عِلْمُكَ، وَوَسِعَہٗ حِلْمُكَ459
ہاں ان سب کو تیرے علم نے شمار کر رکھا ہے اور تیری نرمی ان پر چھائی ہوئی ہے
سُبْحَانَكَ وَتَعَالَیْتَ عَمَّا یَقُوْلُ الظَّالِمُوْنَ عُلُوًّا كَبِیْرًا460
تو پاک تر اور بلند تر ہے اس سے جو ناحق کہنے والے کہتے ہیں، تو بلند تر بزرگ تر ہے
تُسَبِّحُ لَكَ السَّمَاوَاتُ السَّبْعُ وَالْاَرَضُوْنَ وَمَنْ فِیْھِنَّ461
تیری پاکیزگی بیان کرتے ہیں ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں اور جو کچھ ان میں ہے
وَاِنْ مِنْ شَیْءٍ اِلَّا یُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ462
نہیں کوئی چیز موجود ہے مگر وہ تیری حمد کر رہی ہے
فَلَكَ الْحَمْدُ وَالْمَجْدُ وَعُلُوُّ الْجَدِّ یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ463
پس حمد تیرے لئے ہے اے بزرگی، بلند شان، اے جلالت و عزت کے مالک
وَالْفَضْلِ وَالْاِنْعَامِ، وَالْاَیَادِی الْجِسَامِ464
فضل کرنے والے، نعمت دینے والے، بڑی بڑی عطائیں کرنے والے
وَٲَنْتَ الْجَوَادُ الْكَرِیْمُ، الرَّؤُوْفُ الرَّحِیْمُ ۔465
اور تو بخشش کرنے والا، کرم کرنے والا، نرمی کرنے والا، مہربان ہے
اَللّٰھُمَّ ٲَوْسِعْ عَلَیَّ مِنْ رِزْقِكَ الْحَلَالِ466
اے اللہ میرے لئے اپنا رزق حلال وسیع فرما
وَعَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ وَدِیْنِیْ467
میرے بدن اور میرے دین کی حفاظت فرما
وَاٰمِنْ خَوْفِیْ، وَٲَعْتِقْ رَقَبَتِیْ مِنَ النَّارِ ۔468
مجھے خوف سے بچا اور میری گردن کو جہنم کی آگ سے آزاد کر دے
اَللّٰھُمَّ لَا تَمْكُرْ بِیْ، وَلَا تَسْتَدْرِجْنِیْ، وَلَا تَخْدَعْنِیْ469
اے اللہ مجھے غلط فہمی میں نہ ڈال، دھوکے میں نہ رکھ، مجھے فریب نہ کھانے دے
وَادْرَٲْ عَنِّیْ شَرَّ فَسَقَۃِ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ ۔470
اور نابکار جنّوں اور انسانوں کو مجھ سے دور کر دے ۔
پھر آپ نے اپنے سر اور انکھوں کو آسمان کی طرف بلند کیا جبکہ آپ کی انکھوں سے آنسو رواں تھے اور آپ با آواز بلند عرض کر رہے تھے:

یَا ٲَسْمَعَ السَّامِعِیْنَ یَا ٲَبْصَرَ النَّاظِرِیْنَ471
اے سب سے زیادہ سننے والے ،اے سب سے زیادہ دیکھنے والے
وَیَا ٲَسْرَعَ الْحَاسِبِیْنَ وَیَا ٲَرحَمَ الرَّاحِمِیْنَ472
اے سب سے تیز ترحساب کرنے والے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ السَّادَۃِ الْمَیَامِیْنِ473
محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر رحمت نازل فرما جو برکت والے سردار ہیں
وَٲَسْٲَلُكَ اَللّٰھُمَّ حَاجَتِیَ474
اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اے اللہ اپنی اس حاجت کا
الَّتِیْ اِنْ ٲَعْطَیْتَنِیْھَا لَمْ یَضُرَّنِیْ مَا مَنَعْتَنِیْ475
کہ اگر تو وہ عطا کر دے تو جو کچھ تو نے نہیں دیا اس سے مجھے نقصان نہیں
وَاِنْ مَنَعْتَنِیْھَا لَمْ یَنْفَعْنِیْ مَا ٲَعْطَیْتَنِیْ476
اور اگر تو وہ عطا نہ کرے تو جو تو نے دیا اس سے مجھے کوئی نفع نہیں
ٲَسْٲَلُكَ فَكَاكَ رَقَبَتِیْ مِنَ النَّارِ477
سوال کرتا ہوں کہ میری گردن جہنم سے آزاد کر دے
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ478
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو یکتا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں
لَكَ الْمُلْكُ وَلَكَ الْحَمْدُ479
تیرے لئے حکومت، تیرے لئے حمد ہے
وَٲَنْتَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ، یَا رَبِّ یَا رَبِّ ....480
اور تو ہر ایک چیز پر قدرت رکھتا ہے، اے میرے رب، اے میرے رب .....
حضرت امام حسینؑ بار بار یَا ربّ یَا ربّ کہتے رہے جب کہ آپ کے ارد گرد کھڑے لوگ آپ کی دعا سنتے ہوئے آمین کہتے رہے یہاں تک کہ آپ کے ساتھ ساتھ ان سب کی رونے کی آوازیں بلند ہونے لگیں۔ غروب آفتاب تک یہی حالت رہی پھر سب لوگ مشعر الحرام روانہ ہو گئے۔

مؤلف کہتے ہیں کہ بلدالامین میں کفعمی نے امام حسینؑ کی دعائے عرفہ اسی قدر نقل کی ہے جو اوپر ذکر ہوئی ہے اور زاد المعاد میں علامہ مجلسی نے بھی کفعمی کی روایت کے مطابق یہ دعا یہیں تک ذکر کی ہے۔ لیکن ابن طاؤس نے یَا ربّ یَا ربّ کے بعد یہ اضافی کلمات بھی تحریر فرمائے ہیں۔

اِلٰھِیْ ٲَنَا الْفَقِیْرُ فِیْ غِنَایَ481
میرے اللہ میں اپنی تونگری میں بھی محتاج ہوں
فَكَیْفَ لَا ٲَكُوْنُ فَقِیْرًا فِیْ فَقْرِیْ482
تو اپنے فقر کی حالت میں کیوں نہ محتاج ہوں گا
اِلٰھِیْ ٲَنَا الْجَاھِلُ فِیْ عِلْمِیْ483
میرے اللہ میں علم رکھتے ہوئے بھی جاہل ہوں
فَكَیْفَ لَا ٲَكُوْنُ جَھُوْلًا فِیْ جَھْلِیْ484
تو اپنی جہالت میں کیوں نہ جاہل ہوں گا
اِلٰھِیْ اِنَّ اخْتِلَافَ تَدْبِیْرِكَ وَسُرْعَۃَ طَوَاءِ مَقَادِیْرِكَ485
اے اللہ بے شک تیری تدبیر کے تغیر و تبدل اور تیری جلد وارد ہونے والی تقدیر نے
مَنَعَا عِبَادَكَ الْعَارِفِیْنَ بِكَ486
روکا ہوا ہے تیری معرفت رکھنے والے بندوں کو
عَنِ السُّكُوْنِ اِلٰی عَطَاءٍ وَالْیَٲْسِ مِنْكَ فِیْ بَلَاءٍ487
تیری عطا کی امید نہ رکھنے اور مشکل کے وقت تجھ سے مایوس ہو جانے سے
اِلٰھِیْ مِنِّیْ مَا یَلِیْقُ بِلُؤْمِیْ488
میرے اللہ، میں نے وہ کیا جو میری پستی کا تقاضا ہے
وَمِنْكَ مَا یَلِیْقُ بِكَرَمِكَ ۔489
اور تو وہ کرے گا جو تیری بڑائی کے لائق ہے
اِلٰھِیْ وَصَفْتَ نَفْسَكَ بِاللُّطْفِ وَالرَّٲْفَۃِ لِیْ قَبْلَ وُجُوْدِ ضَعْفِیْ490
میرے اللہ، میری کمزوری سے پہلے ہی تیری ذات لطف و کرم کے اوصاف رکھتی ہے
ٲَفَتَمْنَعُنِیْ مِنْھُمَا بَعْدَ وُجُوْدِ ضَعْفِیْ491
تو کیا میری کمزوری کے بعد مجھ سے تو یہ مہربانیاں روک دے گا
اِلٰھِیْ اِنْ ظَھَرَتِ الْمَحَاسِنُ مِنِّیْ فَبِفَضْلِكَ492
میرے اللہ اگر مجھ سے نیکیاں ظاہر ہوئیں تو یہ تیرا فضل ہے
وَلَكَ الْمِنَّۃُ عَلَیَّ493
اور مجھ پر یہ تیرا احسان ہے
وَاِنْ ظَھَرَتِ الْمَسَاوِیُٔ مِنِّیْ494
اور اگر مجھ سے برائیوں کا ظہور ہوا ہے
فَبِعَدْلِكَ وَلَكَ الْحُجَّۃُ عَلَیَّ۔495
تو یہ تیرا عدل ہے اور مجھ پر تیری حجت قائم ہو گئی ہے
اِلٰھِیْ كَیْفَ تَكِلُنِیْ وَقَدْ تَكَفَّلْتَ لِیْ496
میرے اللہ کیسے تو مجھ کو چھوڑ دے گا جب کہ تو میرا کفیل ہے
وَكَیْفَ ٲُضَامُ وَٲَنْتَ النَّاصِرُ لِیْ497
کیونکر میں روند دیا جاؤں جب کہ تو میرا مددگار ہے
ٲَمْ كَیْفَ ٲَخِیْبُ وَٲَنْتَ الْحَفِیُّ بِیْ498
یا کیسے بے آس ہو جاؤں جب کہ تو مجھ پر مہربان ہے
ھَا ٲَنَا ٲَتَوَسَّلُ اِلَیْكَ بِفَقْرِیْ اِلَیْكَ499
اب میں تیری درگاہ میں اپنے فقر کے ساتھ آیا ہوں
وَكَیْفَ ٲَتَوَسَّلُ اِلَیْكَ بِمَا ھُوَ مَحَالٌ ٲَنْ یَصِلَ اِلَیْكَ500
اور کس طرح تجھے اپنا وسیلہ بناؤں جب کہ یہ ناممکن ہے کہ کوئی تجھ تک پہنچ پائے
ٲَمْ كَیْفَ ٲَشْكُوْ اِلَیْكَ حَالِیْ وَھُوَ لَا یَخْفٰی عَلَیْكَ501
یا کیونکر تجھ سے اپنے حالات کی شکایت کروں جب کہ وہ تجھ سے پوشیدہ نہیں ہیں
ٲَمْ كَیْفَ ٲُتَرْجِمُ بِمَقَالِیْ وَھُوَ مِنْكَ بَرَزٌ اِلَیْكَ502
یا کس طرح اپنی زبان سے ان کی تشریح کروں جب کہ وہ تیری طرف سے اور تجھ پر عیاں ہیں
ٲَمْ كَیْفَ تُخَیِّبُ اٰمَالِیْ وَھِیَ قَدْ وَفَدَتْ اِلَیْكَ503
یا کیونکر میری آرزوئیں ناکام رہیں گی جب کہ یہ تیرے جناب میں پیش کی جا چکی ہیں
ٲَمْ كَیْفَ لَا تُحْسِنُ ٲَحْوَالِیْ وَبِكَ قَامَتْ504
یا کیونکر میرے حالات بہتر نہ ہوں گے جب کہ میں تیری وجہ سے قائم ہوں
اِلٰھِیْ مَا ٲَلْطَفَكَ بِیْ مَعَ عَظِیْمِ جَھْلِیْ505
میرے اللہ، تیرا کتنا لطف ہے مجھ پر جبکہ میں بڑا ہی نادان ہوں
وَمَا ٲَرْحَمَكَ بِیْ مَعَ قَبِیْحِ فِعْلِیْ506
اور تو کس قدر مہربان ہے مجھ پر جبکہ میں خطاکار ہوں
اِلٰھِیْ مَا ٲَقْرَبَكَ مِنِّیْ وَٲَبْعَدَنِیْ عَنْكَ507
میرے اللہ، تو کتنا نزدیک ہے مجھ سے جبکہ میں تجھ سے بہت دور ہوں
وَمَا ٲَرْٲَفَكَ بِیْ فَمَا الَّذِیْ یَحْجُبُنِیْ عَنْكَ508
اور کتنا مہربان ہے تو مجھ پر پھر کس نے مجھے تجھ سے ہٹا دیا ہے
اِلٰھِیْ عَلِمْتُ بِاِخْتِلَافِ الْاٰثَارِ وَتَنَقُّلَاتِ الْاَطْوَارِ509
میرے اللہ، دنیا کے حالات کی تبدیلیوں اور طریقوں کے تغیرات کے ذریعے میں جان گیا
ٲَنَّ مُرَادَكَ مِنِّیْ ٲَنْ تَتَعَرَّفَ اِلَیَّ فِیْ كُلِّ شَیْءٍ510
کہ تیری مراد یہ ہے کہ تو ہر چیز سے مجھے اپنی شناسائی کرائے
حَتّٰی لَا ٲَجْھَلَكَ فِیْ شَیْءٍ۔511
تاکہ میں کسی چیز کے ضمن میں تیری قدرت سے ناواقف نہ رہوں
اِلٰھِیْ كُلَّمَا ٲَخْرَسَنِیْ لُؤْمِیْ ٲَنْطَقَنِیْ كَرَمُكَ512
میرے اللہ، جب میری پستی مجھے گنگ کر دیتی ہے تو تیرا کرم مجھے گویا کر دیتا ہے
وَكُلَّمَا اٰیَسَتْنِیْ ٲَوْصَافِیْ ٲَطْمَعَتْنِیْ مِنَنُكَ ۔513
جب بھی میرے برے اوصاف مجھے مایوس کرتے ہیں تیرے احسان مجھے حوصلہ دیتے ہیں
اِلٰھِیْ مَنْ كَانَتْ مَحَاسِنُہٗ مَسَاوِیَٔ514
میرے اللہ، جس شخص کی خوبیاں بھی برائیاں ہوں
فَكَیْفَ لَا تَكُوْنُ مَسَاوِئُہٗ مَسَاوِیَٔ515
تو اس کی برائیاں کیوں نہ برائیاں شمار کی جائیں گی
وَمَنْ كَانَتْ حَقَائِقُہٗ دَعَاوِیَ516
اور جس شخص کی حقیقت ہی محض کھوکھلی باتیں ہوں
فَكَیْفَ لَا تَكُوْنُ دَعَاوَاہُ دَعَاوِیَ517
تو اس کی خالی خولی باتیں کیوں نہ محض باتیں تصور کی جائیں گی
اِلٰھِیْ حُكْمُكَ النَّافِذُ وَمَشِیَّتُكَ الْقَاھِرَۃُ518
میرے اللہ، تیرا حکم جاری ہے اور تیری مرضی قاہر و غالب ہے
لَمْ یَتْرُكًا لِذِیْ مَقَالٍ مَقَالًا519
کہ ان کے مقابل بولنے والا بول نہیں سکتا
وَلَا لِذِیْ حَالٍ حَالًا ۔520
اور نہ کوئی صاحب حال کچھ کر سکتا ہے
اِلٰھِیْ كَمْ مِنْ طَاعَۃٍ بَنَیْتُھَا وَحَالَۃٍ شَیَّدْتُھَا521
میرے اللہ کتنی ہی بار میں نے اطاعت کرتے ہوئے عبادت کی شکل بنائی ہے
ھَدَمَ اعْتِمَادِیْ عَلَیْھَا عَدْلُكَ522
مگر تیرے عدل کے خوف سے اس پر میرا بھروسہ نہ رہا
بَلْ ٲَقَالَنِیْ مِنْھَا فَضْلُكَ۔523
بلکہ وہ تیرے فضل سے میری بخشش کا ذریعہ بنی
اِلٰھِیْ اِنَّكَ تَعْلَمُ ٲَنِّیْ524
میرے اللہ، بے شک تو جانتا ہے
وَاِنْ لَمْ تَدُمِ الطَّاعَۃُ مِنِّیْ فِعْلًا جَزْمًا525
اگرچہ میں عبادت میں مستقلاً مشغول نہیں ہوں
فَقَدْ دَامَتْ مَحَبَّۃً وَعَزْمًا ۔526
تو بھی تجھ سے میری محبت ہمیشہ راسخ ہے
اِلٰھِیْ كَیْفَ ٲَعْزِمُ وَٲَنْتَ الْقَاھِرُ527
میرے اللہ کس قدر بندگی کا ارادہ کروں جب کہ تو غالب ہے
وَكَیْفَ لَا ٲَعْزِمُ وَٲَنْتَ الْاٰمِرُ528
اور کیونکر ارادہ نہ کروں جب کہ تو حکم دیتا ہے
اِلٰھِیْ تَرَدُّدِیْ فِی الْاٰثَارِ یُوْجِبُ بُعْدَ الْمَزَارِ529
میرے اللہ، تیری قدرت کے آثار میں غور کرنا تیرے دیدار سے دوری کا سبب ہے
فَاجْمَعْنِیْ عَلَیْكَ بِخِدْمَۃٍ تُوْصِلُنِیْ اِلَیْكَ530
پس مجھے اپنے حضور حاضر رکھ کہ تیری سرکار میں پہنچ پاؤں
كَیْفَ یُسْتَدَلُّ عَلَیْكَ بِمَا ھُوَ فِیْ وُجُوْدِہٖ مُفْتَقِرٌ اِلَیْكَ531
کیونکر وہ چیز تیری طرف رہنمائی کر سکتی ہے جو اپنے وجود ہی میں تیری محتاج ہے
ٲَیَكُوْنُ لِغَیْرِكَ مِنَ الظُّھُوْرِ مَا لَیْسَ لَكَ532
آیا تیرے غیر کیلئے ایسا ظہور ہے جو تیرے لئے نہیں ہے
حَتّٰی یَكُوْنَ ھُوَ الْمُظْھِرَ لَكَ533
یہاں تک کہ وہ تجھے ظاہر کرنے والا بن جائے
مَتٰی غِبْتَ حَتّٰی تَحْتَاجَ اِلٰی دَلِیْلٍ یَدُلُّ عَلَیْكَ534
تو کب غائب تھا کہ کسی ایسے نشان کی حاجت ہو جو تیری دلیل ٹھہرے
وَمَتٰی بَعُدْتَ حَتّٰی تَكُوْنَ الْاٰثَارُ ھِیَ الَّتِیْ تُوْصِلُ اِلَیْكَ535
اور تو کب دور تھا کہ آثار اور نشان تجھ تک پہنچانے کا ذریعہ و وسیلہ بنیں
عَمِیَتْ عَیْنٌ لَا تَرَاكَ عَلَیْہَا رَقِیْبًا536
اندھی ہے وہ آنکھ جو تجھ کو اپنا نگہبان نہیں پاتی
وَخَسِرَتْ صَفْقَۃُ عَبْدٍ لَمْ تَجْعَلْ لَہٗ مِنْ حُبِّكَ نَصِیْبًا ۔537
اس بندے کا سودا خسارے والا ہے جس کو تو نے اپنی محبت کا حصہ نہیں دیا
اِلٰھِیْ ٲَمَرْتَ بِالرُّجُوْعِ اِلَی الْاٰثَارِ538
میرے اللہ تو نے اپنی قدرت کے آثار پر توجہ کا حکم کیا
فَٲَرْجِعْنِیْ اِلَیْكَ بِكِسْوَۃِ الْاَنْوَارِ وَھِدَایَۃِ الْاِسْتِبْصَارِ539
پس مجھ کو اپنے نور کے پردوں اور بصیرت کے راستوں کی طرف لے چل
حَتّٰی ٲَرْجِعَ اِلَیْكَ مِنْھَا كَمَا دَخَلْتُ اِلَیْكَ مِنْھَا540
تاکہ اس کے ذریعے تیری درگاہ میں آؤں، جس طرح انہی کے ذریعے تیری طرف راہ پائی
مَصُوْنَ السِّرِّ عَنِ النَّظَرِ اِلَیْھَا541
انہیں دیکھ کر راز حقیقت کی خبر پاؤں
وَمَرْفُوْعَ الْھِمَّۃِ عَنِ الْاِعْتِمَادِ عَلَیْھَا542
اور ان کے سہارے اپنی ہمت کو بلند کروں
اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ۔543
بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
اِلٰھِیْ ھٰذَا ذُلِّیْ ظَاھِرٌ بَیْنَ یَدَیْكَ544
میرے اللہ، یہ ہے میری پستی جو تیرے آگے عیاں ہے
وَھٰذَا حَالِیْ لَا یَخْفٰی عَلَیْكَ545
اور یہ ہے میری بری حالت جو تجھ سے پوشیدہ نہیں
مِنْكَ ٲَطْلُبُ الْوُصُوْلَ اِلَیْكَ546
میں تیری بارگاہ میں پہنچنا چاہتا ہوں
وَبِكَ ٲَسْتَدِلُّ عَلَیْكَ547
اور تجھ پر تجھی کو دلیل ٹھہراتا ہوں
فَاھْدِنِیْ بِنُوْرِكَ اِلَیْكَ548
پس اپنے نور سے میری اپنی طرف سے رہنمائی کر
وَٲَقِمْنِیْ بِصِدْقِ الْعُبُوْدِیَّۃِ بَیْنَ یَدَیْكَ549
اور اپنے حضور مجھے سچی بندگی پر قائم رکھ
اِلٰھِیْ عَلِّمْنِیْ مِنْ عِلْمِكَ الْمَخْزُوْنِ550
میرے اللہ، مجھے اپنے پوشیدہ علوم میں سے تعلیم دے
وَصُنِّیْ بِسِتْرِكَ الْمَصُوْنِ ۔551
اور اپنے محکم پردے کے ساتھ میری حفاظت کر
اِلٰھِیْ حَقِّقْنِیْ بِحَقَائِقِ ٲَھْلِ الْقُرْبِ552
میرے اللہ، مجھے اپنے اہل قرب کے حقائق سے بہرہ ور فرما
وَاسْلُكْ بِیْ مَسْلَكَ ٲَھْلِ الْجَذْبِ ۔553
اور ان کی راہ پر ڈال جو تیری طرف کھنچتے چلے جاتے ہیں
اِلٰھِیْ ٲَغْنِنِیْ بِتَدْبِیْرِكَ لِیْ عَنْ تَدْبِیْرِیْ554
میرے اللہ، اپنے تدبر ذریعے مجھے میرے تدبر سے بے نیاز کر دے
وَبِاخْتِیَارِكَ عَن اِخْتِیَارِیْ555
اور اپنی پسند کے ذریعے مجھے میری پسند سے بے نیاز کر دے
وَٲَوْقِفْنِیْ عَلٰی مَرَاكِزِ اضْطِرَارِیْ۔556
اور پریشانی کے عالم میں مجھے ثابت قدم رکھ
اِلٰھِیْ ٲَخْرِجْنِیْ مِنْ ذُلِّ نَفْسِیْ557
میرے معبود مجھے میرے نفس کی پستی سے نکال ل
وَطَہِّرْنِیْ مِنْ شَكِّیْ وَشِرْكِیْ قَبْلَ حُلُوْلِ رَمْسِیْ558
ے مجھے شک اور شرک سے پاک کر دے قبل اس کے کہ میں قبر میں جاؤں
بِكَ ٲَنْتَصِرُ فَانْصُرْنِیْ559
تجھ سے مدد چاہتا ہوں میری مدد فرما
وَعَلَیْكَ ٲَتَوَكَّلُ فَلَا تَكِلْنِیْ560
تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں پس مجھے چھوڑ نہ دے
وَاِیَّاكَ ٲَسْئَلُ فَلَا تُخَیِّبْنِیْ561
تجھ سے مانگتا ہوں پس ناامید نہ کر
وَفِیْ فَضْلِكَ ٲَرْغَبُ فَلَا تَحْرِمْنِیْ562
تیرے فضل کی آس لگائی ہے پس مجھے محروم نہ کر
وَبِجَنَابِكَ ٲَنْتَسِبُ فَلَا تُبْعِدْنِیْ563
تیری بارگاہ سے تعلق جوڑا ہے پس مجھے دور نہ فرما
وَبِبَابِكَ ٲَقِفُ فَلَا تَطْرُدْنِیْ۔564
تیرا دروازہ کھٹکھٹاتا ہوں پس مجھے بھگا نہ دے
اِلٰھِیْ تَقَدَّسَ رِضَاكَ ٲَنْ یَكُوْنَ لَہٗ عِلَّۃٌ مِنْكَ565
میرے اللہ، تیری رضا پاک ہے، ممکن نہیں اس میں تیری طرف سے نقص آئے
فَكَیْفَ یَكُوْنُ لَہٗ عِلَّۃٌ مِنِّیْ566
پھر کیسے ممکن ہے کہ میں اسے نقص دار کہوں
اِلٰھِیْ ٲَنْتَ الْغَنِیُّ بِذَاتِكَ ٲَنْ یَصِلَ اِلَیْكَ النَّفْعُ مِنْكَ567
میرے اللہ، تو اپنی ذات میں بے نیاز ہے اس سے کہ تجھے اپنی ذات سے نفع پہنچے
فَكَیْفَ لَا تَكُوْنُ غَنِیًّا عَنِّیْ568
کیوں کر تو مجھ سے بے نیاز نہ ہو گا
اِلٰھِیْ اِنَّ الْقَضَاءَ وَالْقَدَرَ یُمَنِّیْنِیْ569
میرے اللہ، قضا و قدر مجھ کو آرزومند بناتی ہے
وَاِنَّ الْھَوٰی بِوَثَائِقِ الشَّھْوَۃِ ٲَسَرَنِیْ570
اور خواہش نفس مجھے آرزوؤں کا قیدی بنا لیتی ہے
فَكُنْ ٲَنْتَ النَّصِیْرَ لِیْ حَتّٰی تَنْصُرَنِیْ وَتُبَصِّرَنِیْ571
پس تو میرا مددگار بن جا تاکہ کامیاب ہو جاؤں، بینا ہو جاؤں
وَٲَغْنِنِیْ بِفَضْلِكَ حَتّٰی ٲَسْتَغْنِیَ بِكَ عَنْ طَلَبِیْ572
اور اپنے فضل سے مجھ کو بے نیاز کر دے تاکہ تیرے ذریعے حاجت سے بے نیاز ہو جاؤں
ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَشْرَقْتَ الْاَ نْوَارَ فِیْ قُلُوْبِ ٲَوْلِیَائِكَ573
تو وہ ہے جس نے اپنے دوستوں کے دلوں کو نور کی شعاؤں سے روشن کر دیا
حَتّٰی عَرَفُوْكَ وَوَحَّدُوْكَ574
تو انہوں نے تجھے پہچانا اور تجھے ایک مانا
وَٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَزَلْتَ الْاَغْیَارَ عَنْ قُلُوْبِ ٲَحِبَّائِكَ575
اور تو وہ ہے جس نے اپنے دوستوں کے دلوں سے غیروں کو دور کر دیا
حَتّٰی لَمْ یُحِبُّوْا سِوَاكَ، وَلَمْ یَلْجَٲُوْا اِلٰی غَیْرِكَ576
تو وہ سوائے تیرے کسی سے محبت نہیں رکھتے اور تیرے غیر کی پناہ نہیں لیتے
ٲَنْتَ الْمُؤْنِسُ لَھُمْ حَیْثُ ٲَوْحَشَتْھُمُ الْعَوَالِمُ577
جب زمانہ ان کو ہراساں کرے اس وقت تو ہی ان کا ہمدم ہے
وَٲَنْتَ الَّذِیْ ھَدَیْتَھُمْ حَیْثُ اسْتَبَانَتْ لَھُمُ الْمَعَالِمُ578
اور تو وہ ہے جس نے ان کی رہنمائی کی جب وہ تیرے نشان و برھان سے دور ہوئے
مَا ذَا وَجَدَ مَنْ فَقَدَكَ579
اس نے کیا پایا جس نے تجھے کھویا
وَمَا الَّذِیْ فَقَدَ مَنْ وَجَدَكَ580
اور اس نے کچھ نہ کھویا جس نے تجھ کو پایا
لَقَدْ خَابَ مَنْ رَضِیَ دُوْنَكَ بَدَلًا581
اور یقیناً ناکام ہوا جو تیری بجائے کسی اور کو پسند کرنے لگا
وَلَقَدْ خَسِرَ مَنْ بَغٰی عَنْكَ مُتَحَوِّلًا582
اور وہ گھاٹے میں پڑا جو سرکشی کے ساتھ تجھ سے پھر گیا
كَیْفَ یُرْجٰی سِوَاكَ وَٲَنْتَ مَا قَطَعْتَ الْاِحْسَانَ583
کس طرح تیرے غیر سے امید رکھی جا سکتی ہے جبکہ تیرا احسان و کرم رکتا ہی نہیں
وَكَیْفَ یُطْلَبُ مِنْ غَیْرِكَ584
اور کیونکر تیرے غیر سے سوال کیا جا سکتا ہے
وَٲَنْتَ مَا بَدَّلْتَ عَادَۃَ الْاِمْتِنَانِ585
جبکہ تیرے فضل و احسان کرنے کی عادت میں تبدیلی نہیں آتی
یَا مَنْ ٲَذَاقَ ٲَحِبَّائَہٗ حَلَاوَۃَ الْمُؤَانَسَۃٖ586
اے وہ جو اپنے دوستوں کو الفت کی مٹھاس چکھاتا ہے
فَقَامُوْا بَیْنَ یَدَیْہِ مُتَمَلِّقِیْنَ587
پس وہ اس کے حضور تعریفیں کرتے کھڑے ہو جاتے ہیں
وَیَا مَنْ ٲَلْبَسَ ٲَوْلِیَائَہٗ مَلَابِسَ ھَیْبَتِہٖ588
اے وہ جو اپنے دوستوں کو اپنی ہیبت کا لباس پہناتا ہے
فَقَامُوْا بَیْنَ یَدَیْہِ مُسْتَغْفِرِیْنَ589
تو وہ اس کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں بخشش مانگتے ہوئے
ٲَنْتَ الذَّاكِرُ قَبْلَ الذَّاكِرِیْنَ590
تُو یاد کرنے والوں سے پہلے ان کو یاد رکھنے والا ہے
وَٲَنْتَ الْبَادِیُٔ بِالْاِحْسَانِ قَبْلَ تَوَجُّہِ الْعَابِدِیْنَ591
تُو احسان میں ابتدا کرنے والا ہے عبادت گزاروں کے توجہ کرنے سے پہلے
وَٲَنْتَ الْجَوَادُ بِالْعَطَاءِ قَبْلَ طَلَبِ الطَّالِبِیْنَ592
تو عطا میں اضافہ کرنے والا ہے مانگنے والوں کے مانگنے سے پہلے
وَٲَنْتَ الْوَھَّابُ ثُمَّ لِمَا وَھَبْتَ لَنَا مِنَ الْمُسْتَقْرِضِیْنَ ۔593
تو بہت دینے والا ہے پھر اس میں سے بطور قرض مانگتا ہے جو کچھ تو نے ہمیں دیا ہے
اِلٰھِیْ اطْلُبْنِیْ بِرَحْمَتِكَ حَتّٰی ٲَصِلَ اِلَیْكَ594
میرے اللہ، اپنی رحمت سے مجھ کو بلا لے تاکہ میں تیرے حضور پہنچ سکوں
وَاجْذِبْنِیْ بِمَنِّكَ حَتّٰی ٲُقْبِلَ عَلَیْكَ ۔595
مجھے اپنی طرف کھینچ لے تاکہ تیری بارگاہ میں آ سکوں
اِلٰھِیْ اِنَّ رَجَائِیْ لَا یَنْقَطِعُ عَنْكَ وَاِنْ عَصَیْتُكَ596
میرے اللہ، بے شک میری آس تجھ سے نہیں ٹوٹے گی اگرچہ میں تیری نافرمانی کروں
كَمَا ٲَنَّ خَوْفِیْ لَا یُزَایِلُنِیْ وَاِنْ ٲَطَعْتُكَ597
جیسا کہ میرا خوف دور نہ ہو گا اگرچہ میں تیری اطاعت بھی کروں
فَقَدْ دَفَعَتْنِی الْعَوَالِمُ اِلَیْكَ598
پس زمانے کی سختیوں نے مجھ کو تیری طرف دھکیل دیا
وَقَدْ ٲَوْقَعَنِیْ عِلْمِیْ بِكَرَمِكَ عَلَیْكَ ۔599
اور تیری نوازش کے علم نے تیری بارگاہ میں پہنچا دیا
اِلٰھِیْ كَیْفَ ٲَخِیْبُ وَٲَنْتَ ٲَمَلِیْ600
میرے اللہ، کیونکر ناامید ہو جاؤں جب کہ تو میری آرزو ہے
ٲَمْ كَیْفَ ٲُھَانُ وَعَلَیْكَ مُتَّكَلِیْ601
یا کیسے پست ہوں گا جب کہ میرا بھروسہ تجھ پر ہے
اِلٰھِیْ كَیْفَ ٲَسْتَعِزُّ وَفِی الذِّلَّۃِ ٲَرْكَزْتَنِیْ602
میرے اللہ، کیسے عزت کا دعویٰ کروں جب کہ اس خواری میں تو نے مجھے یاد کیا
ٲَمْ كَیْفَ لَا ٲَسْتَعِزُّ وَاِلَیْكَ نَسَبْتَنِیْ603
یا کیسے عزت کا دعویٰ نہ کروں میری نسبت تیری طرف ہے
اِلٰھِیْ كَیْفَ لَا ٲَفْتَقِرُ604
میرے اللہ کیونکر فقیر نہ بنوں
وَٲَنْتَ الَّذِیْ فِی الْفُقَرَاءِ ٲَقَمْتَنِیْ605
جب کہ تو نے مجھے فقیروں کی صف میں رکھا ہے
ٲَمْ كَیْفَ ٲَفْتَقِرُ606
یا کسیے میں فقیر بنوں
وَٲَنْتَ الَّذِیْ بِجُوْدِكَ ٲَغْنَیْتَنِیْ607
جب کہ تو نے مجھ کو اپنی عطا سے غنی کیا ہوا ہے
وَٲَنْتَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ غَیْرُكَ608
اور تو وہ ہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں
تَعَرَّفْتَ لِكُلِّ شَیْءٍ فَمَا جَھِلَكَ شَیْءٌ609
تو نے ہر چیز کو اپنی پہچان کرائی، پس کوئی چیز نہیں جو تجھے پہچانتی نہ ہو
وَٲَنْتَ الَّذِیْ تَعَرَّفْتَ اِلَیَّ فِیْ كُلِّ شَیْءٍ610
اور تو وہ ہے جس نے ہر چیز کے ذریعے مجھے اپنی معرفت کرائی
فَرَٲَیْتُكَ ظَاھِرًا فِیْ كُلِّ شَیْءٍ611
پس میں نے تجھے ہر چیز میں عیاں و نمایاں دیکھا
وَٲَنْتَ الظَّاھِرُ لِكُلِّ شَیْءٍ612
اور تو ہر چیز پر ظاہر و آشکار ہے
یَا مَنِ اسْتَوٰی بِرَحْمَانِیَّتِہٖ613
اے وہ جو اپنی رحمت عامہ کے ساتھ قائم ہے
فَصَارَ الْعَرْشُ غَیْبًا فِیْ ذَاتِہٖ614
کہ عرش اس کی ذات میں نہاں ہو گیا ہے
مَحَقْتَ الْاٰثَارَ بِالْاٰثَارِ615
تو نے اپنی نشانیوں سے دیگر نشانیوں کو مٹا دیا
وَمَحَوْتَ الْأَغْیَارَ بِمُحِیْطَاتِ ٲَفْلَاكِ الْاَنْوَارِ616
تو نے اپنے غیروں کو نورانی آسمانوں کے حلقوں میں نابود کر دیا
یَا مَنِ احْتَجَبَ فِیْ سُرَادِقَاتِ عَرْشِہٖ617
اے وہ جو اپنے عرش کی چلمنوں میں پنہاں ہو گیا
عَنْ ٲَنْ تُدْرِكَہُ الْاَبْصَارُ618
کہ دیکھتی آنکھیں اسے دیکھ نہیں پاتیں
یَا مَنْ تَجَلّٰی بِكَمَالِ بَھَائِہٖ619
اے وہ جس نے اپنے نور کامل کا جلوہ دکھایا
فَتَحَقَّقَتْ عَظَمَتُہٗ مِنَ الْاِسْتِوَاءَ620
تو اس کی عظمت قائم و برقرار ہو گئی
كَیْفَ تَخْفٰی وَٲَنْتَ الظَّاھِرُ621
کیونکر پوشیدہ ہے تو جب کہ آشکار ہے
ٲَمْ كَیْفَ تَغِیْبُ وَٲَنْتَ الرَّقِیْبُ الْحَاضِرُ622
یا کیسے تو پنہاں ہے جبکہ تو نگہبان اور حاضر ہے
اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَحْدَہٗ ۔623
بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے، اور اللہ کیلئے حمد ہے جو یکتا ہے ۔
مفاتیح الجنان مع اردو ترجمہ

 

Comments

Popular posts from this blog

 👈 دعائے کمیل (مفاتیح الجنان مع اردو ترجمہ)

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ

ماہِ صفر میں پیش آنے والے اہم واقعات اور مناسبتیں: