✍️ منتظرین کی توبہ کے لیے قیمتی فرصت "ماہ رمضان"
✍️ منتظرین کی توبہ کے لیے قیمتی فرصت "ماہ رمضان"
پہلا درس
# امام سجاد ع کے خطبہ شام سے درس
مولا ع فرماتے ہیں :
فتدبروا فیما مضی من عمر کم و ما بقی وافعلوا فیہ ما سوف
یلقیکم۔۔۔
# امام سجاد ع فرماتے ہیں اپنے گزشتہ کردار کو یاد رکھنا چاہیے اور اگر وہ نا درست ہے تو اس پر پشیمانی کا اظہار ہونا چاہیے
اور یہ بھی توجہ رکھیں کہ دوبارہ ایسا کام نہ ہونے پائے نیز یہ کہ گزشتہ برے کاموں کا جبران کرنا چاہیے یہی توبہ ہے یعنی اگر کوئی خدا کا حق رہ گیا ہے تو اسے ادا کریں اور کسی بندے کا حق ضائع کیا ہوا ہے تو اسے ادا کریں کریں
# مرحوم آیت اللہ شبر فرماتے ہیں کہ توبہ حقیقت میں تین چیزوں پر مشتمل ہے
علم
حالت
فعل
علم حالت کا موجب ہے اور حالت فعل کی ۔
علم سے مراد یہ ہے کہ اپنے گناہوں کے بارے میں جاننا اور سوچنا ، گناہ وہ زہر ہے کہ جو انسان کے دین کو تباہ کرتا ہے اور اس کی اخروی حیات کو بھی تباہ کرتا ہے تو اس علم سے ایک خاص حالت پیدا ہوتی ہے کہ انسان کا دل افسردہ اور غمگین ہوتا ہے کیونکہ اسے احساس ہوجاتا ہے کہ وہ سعادت ابدی سے محروم ہو چکا ہے تو یہ غم اور تکلیف دہ احساس باعث بنے گا کہ وہ کچھ افعال انجام دے
اللہ کی بارگاہ میں ندامت و پشیمانی کا اظہار کرے اور سعادت ابدی کو حاصلِ کرنے کے لیے گناھوں کے ضرر کا نیک اعمال سے جبران کرے
نیک اعمال دوائی کی مانند ہیں
لیکن دوائی کے اثر کے لیے شرط ہے کہ ایسی چیز سے مکمل پرہیز کرے جو دوبارہ بیمار کرے یعنی پھر گناہ نہیں کرنا مکمل پختہ ارادہ کرے۔
جیسے بیمار آدمی بدن سے بیماریوں کا زھر نکالنے کے لیے مکمل پرہیز اور دوائی کا استعمال کرتا ہے
👈 جاری ہے
# مولا عج پاک منتظرین کے منتظر ہیں 💓
# استاد مہدویت آغا علی اصغر سیفی 🌹
# عالمی مرکز مہدویت قم🌐
التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
شہر بانو ✍
✍️ منتظرین کی توبہ کے لیے قیمتی فرصت "ماہ رمضان"
دوسرا درس
# قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے؛ان اللہ یحب التوابین و یحب المتطھرین (بقرہ آیت 223)
بے شک اللہ تعالی توبہ کرنے والوں سے محبت کرتا ہے اور پاکیزگی اختیار کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔
# توبہ فوری واجب ہے ۔کیونکہ جب ہمیں معلوم ہوچکا ہے گناہ زھر کی مانند ہے اب اگر کسی شخص کو پتہ چلے کہ اس میں زھر سرایت کرگیا ہے تو فورا علاج کرتا ہے کیونکہ اگر تاخیر کرے گا تو زھر سارے بدن میں سرایت کرے گا اور اس وقت پھر علاج مشکل ہو جائیگا اور اگر خدانخواستہ یہ زھر دل تک پہنچ گیا تو قطعا ھلاک ہو جائیگا۔
# گناہ بھی ایسے ہے اگر فورا توبہ کے ذریعے اسکا علاج نہ ہوا تو ساری روح کو آلودہ کر دیتا ہے اور ایسا وقت بھی آجاتا ہے کہ اب نہ اللہ کی بات اثر کرتی نہ اللہ کے بندوں کی اور انجام دنیا کی ذلت اور آخرت کا عذاب۔۔۔
# توبہ کا اثر ہے کہ اللہ گناہوں کو معاف کر دیتا ہے ان کا اثر زائل ہو جاتا ہے جیسے سورہ تحریم میں ہے توبو آلی اللہ توبۃ ۔۔۔ان یکفر عنکم سیئاتکم۔۔
# دوسرا اثر پاکیزگی پیدا ہوتی ہے جیسے پہلی آیت میں اللہ نے توبہ اور توبہ کے نتیجے میں پاک ہونے والوں سے محبت کا اظہار کیا۔
# تیسرا اثر بھی واضح ہوا کہ اللہ کی محبت شامل حال ہوئی
# چوتھا اثر یہ ہے کہ خود توبہ کرنا عبادت بھی ہے اور ثواب عبادت بھی حاصل ہوگا جیسے ہم دیکھتے ہیں آئمہ معصومین علیہم السلام شب و روز استغفار کرتے تھے حالانکہ وہ نہ گناہ کرتے ہیں اور نہ اسکا ارادہ کرتے ہیں تو استغفار بذات خود ایک عمل عبادت ہے خواہ گناہ نہ بھی ہو، ایسا کرنا عبادت الہی شمار ہوتا ہے۔
# اس لیے اللہ نے سب کو بشمول معصومین کو حکم توبہ دیا سورہ نور میں دیکھیں: توبوا الی اللہ جمیعا ایھا المؤمنون لعلکم تفلحون ۔۔
#توبہ کا نتیجہ اور پانچواں اثر سعادت مند ہونا (تفلحون) ہے
👈 جاری ہے
# مولا عج پاک منتظرین کے منتظر ہیں 💓
# استاد مہدویت آغا علی اصغر سیفی 🌹
# عالمی مرکز مہدویت قم🌐
التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
شہر بانو ✍
✍️ منتظرین کی توبہ کے لیے قیمتی فرصت " ماہ رمضان"
تیسرا درس
# روایت میں ہے کہ : التائب من الذنب کمن لا ذنب لہ۔(کافی،ج2,ص435)
جو گناہ سے توبہ کرے اس شخص کی مانند ہے کہ جس نے گناہ ہی نہ کیا ہو۔
# کچھ لوگوں کی عادت ہے کہ اکثر و بیشتر ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہیں اور اپنا مکمل چیک اپ کرواتے ہیں بلڈ پریشر تو نہیں ہورہا ، شوگر کی کیا کیفیت ہے، خون گاڑھا تو نہیں ہورہا ، بدن میں نامناسب چربی تو نہیں بڑھ رہی ، کہیں کوئی زھر تو نہیں بن رہا، دل کی کیا کیفیت۔۔۔
اگر کہیں کوئی بیماری کا آغاز ہوتے دیکھیں تو فورا اسے روکیں جلد علاج و پرہیز شروع ہوجاتا ہے۔
# روحانی اور معنوی اعتبار سے بھی اپنے آپ کو چیک کرتے رہیں۔
جس طرح جسم کی سلامتی کا اندیشہ ہے اسی طرح روح اور فکر کی سلامتی بھی بہت اہم ہے کسی عالم ، استاد اخلاق کے پاس رجوع رکھنا چاہئیے اور اپنے افکار اور روحی حالات و امراض کا چیک اپ بھی کرواتے رہیں اگر کسی روحی بیماری میں مبتلا ہونے کا آغاز ہے تو فوری عالم و استاد اخلاق کے تحت علاج شروع کروایا جائے اس سے پہلے کہ یہ بیماری بڑھ کر لاعلاج ہوجائے فوری اس انحراف یا برائی کا علاج ہو ۔
# جس طرح جسمانی بیماریوں کا علاج نہ کریں تو صحت برباد اور موت کا باعث ہیں اسی طرح روح کی بیماریاں انسان کی معنویت و روحانیت کی تباہی اور آخروی ھلاکت کا باعث ہیں۔
# جس طرح جسم کی بیماریاں ختم کرنے کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی تلاش میں رہتے ہیں اسی طرح فکر و روح کی بیماریاں ختم کرنے کے لیے بھی ایسے مربی عالم کو ڈھونڈا جائے کہ جو خود حامل تربیت اور تقوی و معنویت کے مقام پر فائز ہو
# ہر چیز میں اسکے اھل کو ڈھونڈیں اور اس سے کسب فیض کریں
# روایات میں آیا ہے شاہ عبدالعظیم حسنی اپنے افکار و روحانیت کی اصلاح کے لیے امام نقی کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں۔
پس کوئی انسان کسی منزل و مقام پر ہو اسے مربی و استاد کی ضرورت ہے جس طرح دنیا کے ہر طاقتور شخص کو ڈاکٹر کی ضرورت ہے
جاری ہے
# مولا عج پاک منتظرین کے منتظر ہیں💓
# استاد مہدویت آغا علی اصغر سیفی 🌹
# عالمی مرکز مہدویت قم 🌐
التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
شہر بانو ✍
✍️ منتظرین کی توبہ کے لیے قیمتی فرصت " ماہ رمضان"
چوتھا درس
# امام سجاد ع فرماتے ہیں: وافعلوا فیہ ما سوف یلقیکم بالاعمال الصالحۃ قبل انقضاء الاجل۔۔۔۔(خطبہ شام)
اس سے پہلے کہ دنیا کی فرصت ختم ہو جائے اپنے گزشتہ(سیاہ ماضی) کو نیک اعمال سے جبران کرو۔۔۔
# کسی کو معلوم نہیں کب تک زندہ ہے جلد ہی موت ہر ایک پر آنے والی ہے اور اس نے اپنے گھر سے قبرستان منتقل ہونا ہے یہ ناقابل انکار حقیقت ہے۔
# جس طرح بدن کی بیماریوں کو دوائی اور پرہیزی خوراک اور ضروری ویٹامن دیتے ہوئے ختم کیا جاتا ہے اسی طرح روحی بیماریوں اور گناہوں کے پلید اثرات کو اعمال صالحہ کے انجام دینے سے ختم کیا جاتا ہے۔
# قرآن اور عترت کے فرامین و نصیحتیں نیز بتائے گئے اعمال صالحہ ہماری روح کی کمزوریوں کا علاج ہیں اچھے اعمال جب برے اعمال کی جگہ لیتے ہیں تو برے اثرات زائل ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور قلب پاکیزہ و معطر ہوجاتا ہے۔
# معصوم فرماتے ہیں: آلا حاسبوا انفسکم قبل ان تحاسبوا۔۔
اس سے پہلے کہ مرنے کے بعد ہمارا حساب شروع ہو ہم اپنا محاسبہ خود کریں۔
# دوست و دشمن کا فرق سمجھیں جو نیک راستے کی طرف ھدایت کرتا ہے وہ دوست ہے اور جو بری خصلتیں پیدا کررہا ہے وہ اصلی دشمن ہے
# جنکا کوئی دوست نہ ہو اسکا دوست وقت کا امام ہے سب سے بہترین دوست سب سے بڑا ھادی اور سب سے زیادہ رازدار اور امین ۔۔۔امام سے ہر روز توسل کریں گناہوں کے مدمقابل ان سے مدد مانگیں اور قوت قلب لیں۔
# امام زمان عج کا فرمان ہے:
واتقوا اللہ و سلموا لنا و ردوا الامور الینا۔۔۔۔
تقوی(خوف خدا) اختیار کرو ،ہمارے سامنے تسلیم ہو جاؤ (کامل ہماری اقتداء کرو) اور اپنے امور (مسائل) ہمارے سپرد کرو ہم تمھیں بے نیاز کریں گے۔۔
# جسکا کوئی طبیب نہیں آسکا طبیب یوسف زھراء ہے
🌹مسیحا نفس تو کب سے ہمارا منتظر ہے ہم کہاں سرگرداں ہیں!
جاری ہے
# مولا عج پاک منتظرین کے منتظر ہیں💓
# استاد مہدویت آغا علی اصغر سیفی 🌹
# عالمی مرکز مہدویت قم 🌐
التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
شہر بانو ✍
✍️ منتظرین کی توبہ کے لیے قیمتی فرصت " ماہ رمضان"
5️⃣ پانچواں درس
# ہر حال میں ذکر خدا اور امیرالمومنین ع کی تسبیح
💖
# امام سجاد ع قید و بند میں جکڑے ،دربارشام کا منظر اور یزید کے مقابل اس سے گفتگو کررہے ہیں اور ساتھ ہاتھ میں تسبیح لیے اسکے دانے بھی پھیر رہے ہیں۔
یزید ناراضگی سے بولا : میں آپ سے بات کررہا ہوں اور آپ تسبیح پھیر رہے ہیں؟!
حضرت ع فرماتے ہیں:
میرے بابا نے امیرالمومنین ع سے نقل کیا ہے کہ جب آپ صبح کی نماز ادا کرتے تھے تو کسی سے بات کرنے سے پہلے تسبیح سامنے رکھتے اور اللہ کی بارگاہ میں عرض کرتے تھے :
أَللهُم إِنی أَصْبَحْتُ وَ أَمْسَیتُ أُسَبّحُک وَ أُمَجّدُک و اُحَمِّدُکَ وَ اُهَلِّلُکَ وَ اُکَبِّرُکَ بِعَدَدِ ما أُدِیرُ بِهِ سُبْحَتِی
پروردگارا میں نے صبح کی، اس حال میں تیری تسبیح کر رہا ہوں ہو تیری تمجید کر رہا ہوں ہو تیرا شکر گزار ہوں ہو اور لا الہ الا اللہ کی تہلیل و کبریائی بیان کررہا ہوں اپنی تسبیح کے دانوں کی تعداد میں کہ انہیں پھیر رہا ہوں
پھر امیرالمومنین ع تسبیح لیتے تھے اور بغیر ذکر کیے اسے پھیرتے تھے اور فرماتے تھے یہ انسان کو خطرات سے محفوظ رکھنے والا حرز ہے۔
یہ انسان کو بچاتا ہے یہاں تک کہ وہ رات کو بستر پر لیٹ جائے پھر رات کو بھی امیرالمومنین ع ان کلمات کا تکرار کرتے اور تسبیح کو سرھانے کے نیچے رکھتے اور فرماتے کہ اس کام کو انجام دیں اس طرح خالی تسبیح پھیرنا بھی ذکر کا ثواب رکھتی ہے۔
اے یزید میں یہ کام اپنے داد کی اقتداء میں کرتا ہوں
یزید بولا: کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آپ لوگوں میں سے کوئی بولے اور میں قانع کنندہ جواب نہ سنوں۔
# ایسے سخت عالم میں ، یزید پلید کا دربار کہ جو مولاع کی شہادت کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے لیکن امام سجاد ع اس مصائب کے سخت ترین لحظات میں اپنے رب کے ذکر میں مسلسل مشغول ہیں۔
# اپنی روحانی پاکیزگی و رب سے باطنی رابطہ کو کبھی بھی فراموش نہیں کرنا چاہئیے
# مولا عج پاک منتظرین کے منتظر ہیں💓
# استاد مہدویت آغا علی اصغر سیفی 🌹
# عالمی مرکز مہدویت قم 🌐
التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
شہر بانو ✍
Comments
Post a Comment