👈 29 شوال ولادت باسعادت حضرت ابو طالب السلام

*اسلام علیکم یا ابو طالب علیہ السلام ابن ابو المطلب علیہ السلام 🙏

*❤️🌷❤️*29  شوال 🌃🌹*

* ولادت باسعادت حضرت ابو طالب السلام کے پر مسرت موقع پر تمام مئومنین و مئومنات، علماء و زعماء، مراجع عظام، ولی فقیہ آیت اللہ خامنہ ای، اور بالخصوص حجت پروردگار امید مظلومین جہاں یوسف زہرا حضرت امام حجت ابن الحسن العسکری علیہم السلام کی خدمت میں تبریک و تہنیت عرض کرتی ہوں ⚘⚘*🎂🌹 ❤️🌷❤️*



۲۹ شوال ولادت جنابِ ابو طالب (ع)۔آپ تمام مومنین و مومنات کو بلخصوص وقت امام زمانہ عج کو بھت مبارک ہو 🌺❤️🌹🌸


 *🌹 حیاتنامہ حضرت ابوطالبؑ 🌹* 


🔷 ولادت

حضرت ابوطالبؑ رسول خدا (ص) کی ولادت سے 35 سال قبل پیدا ہوئے۔ ان کا سال پیدا‌‏ئش سنہ 535 عیسوی ہے اور یوں وہ 75 سال قبل از بعثت پیدا ہوئے ہیں۔


🔷 زوجہ اور اولاد

حضرت ابوطالبؑ کی زوجہ جناب فاطمہ بنت اسد بن ہاشم بن عبدمناف تھیں اور پہلی ہاشمی خاتون تھیں جو ایک ہاشمی مرد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور صاحب اولاد ہوئیں۔

چنانچہ حضرت علی علیہ السلام پہلے ہاشمی ہیں جن کے والدین دونوں ہاشمی ہیں۔

 ابن سعد لکھتے ہیں: ابوطالبؑ کے چار بیٹے اور تین بیٹیاں تھیں۔ جن کے نام عمر کی ترتیب کے لحاظ سے یہ ہیں:

بیٹے۔۔۔

1۔ طالب،

2۔ عقیل،

3۔ جعفر،

4۔ علی علیہ السلام۔


بیٹیاں۔۔۔

1۔ ام ہانی بنت ابیطالبؑ

2۔ جمّانہ بنت ابیطالبؑ

3۔ ربطہ بنت ابیطالبؑ۔


ابوطالبؑ کے تمام بیٹوں اور بیٹیوں کی والدہ فاطمہ بنت اسد علیہا السلام ہیں۔


🔷 رسول اکرمؐ کی کفالت و سرپرستی

ابوطالبؑ نے اپنے والد کی ہدایت پر اپنے آٹھ سالہ بھتیجے حضرت محمدؐ کی سرپرستی کا بیڑا اٹھایا۔


ابن شہرآشوب کہتے ہیں: جناب عبدالمطلب نے وقت وصال ابوطالبؑ کو بلوایا اور کہا:

"بیٹا! تم رسولخداؐ اور کی نسبت میری محبت کی شدت سے آگاہ ہو، اب دیکھو کہ ان کے حق میں میری وصیت پر کس طرح عمل کرتے ہو"۔

ابوطالبؑ نے جواب کہا:

"ابا جان! مجھے رسولخداؐ کی سفارش کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ وہ میرا بیٹا اور میرا بھتیجا ہے۔


ابن شہر آشوب مزید کہتے ہیں: عبدالمطلبؑ کا انتقال ہوا تو ابوطالبؑ نے رسولخداؐ کو کھانے پینے اور لباس و پوشاک میں اپنے اہلخانہ پر مقدم رکھا۔


 ابن ہشام لکھتے ہیں: "ابوطالبؑ رسولخداؐ کو خاص توجہ دیتے تھے۔ اور آپؐ پر اپنے بیٹوں سے زیادہ احسان کرتے تھے، بہترین غذا آپؐ کے لئے فراہم کرتے تھے اور آپؐ کا بستر اپنے بستر کے ساتھ بچھا دیتے تھے اور ان کو ہمیشہ ساتھ رکھنے کی کوشش کرتے تھے۔"


ابوطالبؑ جب بھی اپنے بیٹوں بیٹیوں کو کھانا کھلانے کے لئے دسترخوان بچھا کر کہا کرتے تھے کہ "رک جاؤ کہ میرا بیٹا (رسولخداؐ) آجائے۔


🔷 وفات اور عام الحزن

حضرت ابوطالبؑ کی تاریخ وفات کے بارے میں بھی مختلف اقوال پائے جاتے ہیں۔ لیکن بعض شیعہ منابع میں ان کی تاریخ وفات 26 رجب ہے جب کہ اس سے صرف تین روز قبل حضرت خدیجہؑ وفات پا چکی تھیں۔

حضرت ابوطالبؑ 85 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ بعض منابع میں مروی ہے کہ ابوطالبؑ پندرہ شوال (اہلسنت علماء کے نزدیک) یا یکم ذوالقعدہ یا 26 ربیع الاول (بعض شیعہ علماء کے نزدیک) کو دنیا سے رخصت ہوئے ہیں۔ اور رسولخداؐ نے حضرت خدیجہؑ اور حضرت ابوطالبؑ کے سال وفات کو عام الحزن (دکھوں کا سال) قرار دیا۔


🌹 پیامبر اسلامؐ نے ارشاد فرمایا۔۔

جب تک ابو طالبؑ زندہ رہے قریش مجھ سے دور رہتے تھے۔ (تاریخ دمشق، ج66، ص339)


🌹 امام صادقؑ فرماتے ہیں۔

*اگر ایمانِ ابو طالبؑ کو ترازو کے ایک پلڑے میں اور باقی سب لوگوں کے ایمان کو دوسرے پلڑے میں رکھا جائے تو ایمانِ ابو طالبؑ کا پلڑا سنگین(بھاری) تر ہوگا۔ (بحارالأنوار، ج36، ص112)


اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا سَيِّدَ الْبَطْحَاءِ وَابْنَ رَئِيْسِهَا

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَالِدَ الْأئِمَّةِ الْهُدٰى۔



ꙮ⚘ꙮ⚘ꙮ⚘ꙮ⚘ꙮ⚘ꙮ⚘

*الَلَِہـِْ‌ ـــِْمِـ صِــึ๘ึ้ـلََّ عـَِْ‌ ـِْلَــى مِـحـึ๘ึ้ـمِـَّدُ وُآلَِ مِـُحـึ๘ึ้ـمِـَّدُ وَُعََجـึ๘ึ้ـَِّلَ فـึ๘ึ้ـُرجَِہمِ✾*

  ‏       ‏‏ꙮ⚘ꙮ⚘ꙮ⚘ꙮ⚘ꙮ⚘ꙮ⚘

Comments

Popular posts from this blog

 👈 دعائے کمیل (مفاتیح الجنان مع اردو ترجمہ)

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ

ماہِ صفر میں پیش آنے والے اہم واقعات اور مناسبتیں: