👈 ماہ رمضان المبارک کے دنوں کی دعائیں  

 


ماہ رمضان کے پہلے دن کی دعا:


بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ●

اَللّـهُمَّ اجْعَلْ صِيامي فيهِ صِيامَ الصّائِمينَ، وَقِيامي فيهِ قيامَ الْقائِمينَ، وَنَبِّهْني فيهِ عَنْ نَوْمَةِ الْغافِلينَ، وَهَبْ لى جُرْمي فيهِ يا اِلـهَ الْعالَمينَ، وَاعْفُ عَنّي يا عافِياً عَنْ الْمجْرِمينَ


ترجمہ:-
خدایا میرا روزہ اس دن میں روزہ داروں کے روزہ کی طرح قرار دے اور میری نماز ،نماز گزاروں کی نماز کی طرح قرار دے اور مجھ کو ہوشیار کر دے غافلوں کی نیند سے اور میرے گناہ کو بخش دے اے عالمین کے معبود اور مجھ کو معاف کر دے اے گنہگاروں کے معاف کرنے والے ۔

شہر بانو :✍️



*دوسرے دن کی دعا* 

اَللّٰھُمَّ قَرِّبْنِی فِیہِ إلی مَرْضاتِكَ وَجَنِّبْنِی فِیہِ مِنْ سَخَطِكَ وَنَقِماتِكَ وَوَفِّقْنِی فِیہِ لِقِرائَۃِ آیاتِكَ، بِرَحْمَتِكَ يَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ 

 *ترجمہ*  
اے معبود !
آج کے دن مجھے اپنی رضاؤں کے قریب کر دے آج کے دن مجھے اپنی ناراضی اور اپنی سزاؤں سے بچائے رکھ اور آج کے دن مجھے اپنی آیات پڑھنے کی توفیق دے اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
شہر بانو :✍️





*تیسرے دن کی دعا*  

 *اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِیْ فِیْہِ الذِّھْنَ وَالتَّنْبِیْہَ وَبَاعِدْنِیْ فِیْہِ مِنَ السَّفَاھَۃِ وَالتَّمْوِیْہِ وَاجْعَلْ لِیْ نَصِیْبًا مِنْ كُلِّ خَیْرٍ تُنْزِلُ فِیْہِ بِجُوْدِكَ یَا ٲَجْوَدَ الْاَجْوَدِیْن*

 *ترجمہ*  
اے معبود! 
آج کے دن مجھے ہوش اور آگاہی عطا فرما، مجھے ہر طرح کی نا سمجھی اور بے راہ روی سے بچا کے رکھ اور مجھ کو ہر اس بھلائی میں سے حصہ دے جو آج تیری عطاؤں سے نازل ہو اے سب سے زیادہ عطا کرنے والے۔

شہر بانو :✍️

رمضان المبارک کے چوتھے دن کی دعا


«اللهُمَ قَوِّنی فیهِ عَلی اقامَةِ امْرِکَ، وَاذِقْنی فیهِ حَلاوَةَ ذِکْرِکَ، وَاوْزِعْنی فیهِ لِأَدآءِ شُکْرِکَ بِکَرَمِکَ، وَاحْفَظْنی فیهِ بِحِفْظِکَ وَسَتْرِکَ، یا ابْصَرَ النَّاظِرینَ»



رمضان المبارک کے چوتھے دن کی دعا کا ترجمہ 


 "اے خدا، مجھے اس مہینے میں اپنے حکم کی تعمیل کی توفیق دے اور مجھے اپنے ذکر کی حلاوت سے آشنا کر اور مجھے  تیرا شکر ادا کرنے کی توفیق عطا کر اور اپنے فضل سے میری حفاظت اور پردہ پوشی فرما، اے سب سے زیادہ دیکھنے والے۔

*التماس دعا 🤲*

شہر بانو :✍️






*🤲دعای روز 05 رمضان🤲*

بسم الله الرحمن الرحیم 
*🤲 اَللّهُمَّ اجعَلني فيہ مِنَ المُستَغْفِرينَ*
  *🤲 وَاجعَلني فيہ مِن عِبادِكَ الصّالحينَ القانِتينَ*
    *🤲 وَاجعَلني فيہ مِن اَوْليائِكَ المُقَرَّبينَ*
      *🤲 بِرَأفَتِكَ يا اَرحَمَ الرّاحمينَ*

👈 اے معبود! 
مجھے اس مہینے میں مغفرت طلب کرنے والوں اور اپنے نیک اور فرمانبردار بندوں میں قرار دے اور مجھے اپنے مقرب اولیاء کے زمرے میں قرار دے، تیری رأفت کے واسطے۔ اے مہربانوں میں سب سے زیادہ مہربان۔

*التماس دعا 🤲*
شہر بانو :✍️

*🔷 چھٹے روزے کی دعا*

🔸اَللّٰھُمَّ لَا تَخْذُلْنِی فِیہِ لِتَعَرُّضِ مَعْصِیَتِکَ وَلَا تَضْرِبْنِی بِسِیاطِ نَقِمَتِکَ وَزَحْزِحْنِی فِیہِ مِنْ مُوجِباتِ سَخَطِکَ بِمَنِّکَ وَأَیادِیکَ یَا مُنْتَہی رَغْبَةِ الرَّاغِبِینَ
🔸اے معبود! آج کے دن مجھے چھوڑ نہ دے کہ تیری نا فرمانی میں لگ جاؤں،اور نہ مجھے اپنے غضب کا تازیانہ مار،آج کے دن مجھے اپنے احسان و نعمت سے مجھے اپنی ناراضی کے کاموں سے بچائے رکھ اے رغبت کرنے والوں کی آخری امید گاہ۔


شہر بانو :✍️

*7 ساتویں روزے کی دعا🤲*

*اللهُمَّ أَعِنِّی فِیهِ عَلَى صِیَامِهِ وَ قِیَامِهِ وَ جَنِّبْنِی فِیهِ مِنْ هَفَوَاتِهِ وَ آثَامِهِ وَ ارْزُقْنِی فِیهِ ذِکْرَکَ بِدَوَامِهِ بِتَوْفِیقِکَ یَا هَادِیَ الْمُضِلِّینَ*

*اے معبود! آج کے دن مجھے روزہ رکھنے اور عبادت کرنے میں مدد دے اور اس میں مجھے بے کار باتوں اور گناہوں سے  بچائے رکھ اور اس میں مجھے یہ توفیق دے کہ ہمیشہ تیرے ذکر و فکر میں رہوں اے گمراہوں کو ہدایت دینے والے۔🤲🤲*
*التماس دعا🙏*

شہر بانو :✍️

ماہ رمضان المبارک کے آٹھویں دن کی دعا

أَللّـهُمَّ ارْزُقْنى فيهِ رَحْمَةَ الاَيْتامِ وَ اِطْـعـامَ أَلطَّـعـام ِوَ اِفْشـآءَ السَّــلامِ وَ صُـحْبَـةَ الْكِـرامِ بِطَوْلِكَ يا مَلْجَأَ الاْمِلينَ


ماہ رمضان المبارک کے آٹھویں دن کی دعا کا ترجمہ : 

ے معبود! مجھے اس مہینے میں توفیق عطا کر کہ یتیموں پر مہربان رہوں، اور لوگوں کو کھانا کھلاتا رہوں، اور با آواز بلند سلام کروں اور شرفاء کی مصاحبت کی توفیق عطا کر، اے آرزومندوں کی پناہ گاہ۔

شہر بانو :✍️


ماہ رمضان المبارک کے نویں دن کی دعا


أَللّهُمَّ اجْعَلْ لى فيهِ نَصيباً مِنْ رَحْمَتِكَ الْواسِعَةِ وَ اهْـدِنى فـيهِ لِبَراهيـنِكَ السّـاطِـعَةِ وَ خُذْ بِناصِيَتى اِلى مَرْضاتِكَ الْجامِعَةِ بِمَحَبَّـتِكَ يا أَمَـلَ الْمُشْـتاقينَ۔



ماہ رمضان المبارک کے نویں دن کی دعا کا ترجمہ 


ترجمہ: اے معبود! آج کے دن میرے لئے اپنی وسیع رحمت میں سے، ایک حصہ قرار دے، اور اپنے تابندہ برہانوں سے میری راہنمائی فرما، اور جہاں کہیں بھی تیری رضااور خوشنودی ہو،میرا رُخ اسی جانب موڑ دے، تجھے تیری محبت کا واسطہ، اے مشتاقوں کی آرزو۔

شہر بانو :✍️

*`دسویں دن کی دعا`* 

 *`اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ فِیْہِ مِنَ الْمُتَوَكِّلِیْنَ عَلَیْكَ`* 
 *`اے معبود! آج کے دن مجھے ان لوگوں میں رکھ جو تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں`* 
 *`وَاجْعَلْنِیْ فِیْہِ مِنَ الْفَائِزِیْنَ لَدَیْكَ`* 
 *`اس میں مجھے ان میں قرار دے جو تیرے حضور کامیاب ہیں`* 
 *`وَاجْعَلْنِیْ فِیْہِ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ اِلَیْكَ`* 
 *`اور اس میں مجھے اپنے نزدیکی لوگوں میں قرار دے`* 
 *`بِاِحْسَانِكَ یَا غَایَۃَ الطَّالِبِیْنَ`* 
 *`اپنے احسان و کرم سے، اے طلبگاروں کے مقصود ۔`*


التماس دعا ظہور و فلسطین 💔😭🚩🤲🏻🙏🏻

شہر بانو ✍🏻


ماہ رمضان المبارک کے گیارھویں دن کی دعا

أَللّـهُمَّ حَبِّبْ اِلَىَّ فـيهِ الاِحْسـانَ وَ كَرِّهْ اِلَىَّ فيهِ الْفُسُوقَ وَ الْعِصْيانَ وَ حَرِّمْ عَلَىَّ فيهِ السَّخَطَ وَ النّيرانَ بِعَـوْنِكَ يا غِـياثَ الْمُسْتَغيـثينَ۔



ماہ رمضان المبارک کے گیارھویں دن کی دعا کا ترجمہ:


 خدایا ایسا کر دے کہ میں اچھائیوں کو پسند کروں اور برائیوں سے نفرت ، خدایا ایسا کر میں برائیوں اور نافرمانیوں سے بیزار ہوجاؤ ں اور گناہ برے لگنے لگیں، خدایا اپنی ناراضگی اور بھڑکتی آگ کو مجھ پر حرام کردے، اپنی حمایت کے ساتھ ، اے فریادیوں کے فریاد رس ۔

التماس دعا ظہور و فلسطین 💔😭🚩🤲🏻🙏🏻

شہر بانو ✍🏻

ماہ رمضان المبارک کے بارھویں دن کی دعا

أَللّـهُمَّ زَيِّـنّى فـيهِ بِالسِّـتْرِ وَ الْعَـفـافِ وَ اسْتُرْنى فيهِ بِلِباسِ الْقُنُوعِ وَ الْكَفافِ وَ احْمِلْنى فيهِ عَلَى الْعَدْلِ وَ الاِنْصافِ وَ آمِنّـى فيـهِ مِنْ كُلِّ ما أَخـافُ بِعِصْمَتِكَ يا عِصْمَةَ الْخآئِفينَ۔

ماہ رمضان المبارک کے بارھویں دن کی دعا کاترجمہ:

 اے معبود! مجھے اس مہینے میں پردے اور پاکدامنی سے مزیّن فرما، اور مجھے کفایت شعاری اور اکتفا کا جامہ پہنا دے، اور مجھے اس مہینے میں عدل و انصاف پر آمادہ کردے، اور اس مہینے کے دوران مجھے ہر اس شئی سے امان دے جس سے میں خوفزدہ ہوتا ہوں، اے خوفزدہ بندوں کی امان۔

التماس دعا ظہور و فلسطین 💔😭🚩🤲🏻🙏🏻

شہر بانو ✍🏻 


ماہ رمضان المبارک کے تیرھویں دن کی دعا

أَللّـهُمَّ طَهِّرْنى فيهِ مِنَ الدَّنَسِ وَ الاَقْذارِ وَ صَبـِّرْنى فيهِ عَلى كآئِناتِ الاَقْـدارِ وَ وَفِّقْنى فيهِ لِلتُّقى وَ صُحْبَةِ الاَبْرارِ بِعَـوْنِكَ يا قُرَّةَ عَيْنِ الْمَساكينَ۔

ماہ رمضان المبارک کے تیرھویں دن کی دعا کا ترجمہ:

اے معبود آج ( اس ماہ) مجھے آلودگیوں اور ناپاکیوں، میل کچیل سے پاک کر دے اور مجھے صبر دے ان چیزوں پر جو میرے لئے مقدر ہوئی ہیں، اور مجھے پرہیزگاری اور نیک لوگوں کی ہم نشینی کی توفیق عطا فرما ، تیری مدد کے واسطے اے مسکین و بےچاروں کی آنکھوں کی ٹھنڈک


التماس دعا ظہور و فلسطین 💔😭🚩🤲🏻🙏🏻

شہر بانو ✍🏻


ماہ رمضان المبارک کے چودھویں دن کی دعا

أَللّـهُمَّ لا تُؤاخِـذْنى فيهِ بِالْعَـثَراتِ وَ أَقِـلْنى فيهِ مِنَ الْخَطـايا وَ الْهَـفَواتِ وَ لا تَجْعَلْنى فيهِ غَرَضاً لِلْبَلايا وَ الاْفاتِ بِعِـزَّتِـكَ يـا عِـزَّ الْمُسْلِـمينَ۔

ماہ رمضان المبارک کے چودھویں دن کی دعا کا ترجمہ:

 اے معبود! آج کے دن ( اور ماہ ) میں میری لغزشوں پر میرا مؤاخدہ نہ فرما، اور خطاؤں اور گناہوں سے دوچار ہونے سے دور رکھ، مجھے آزمائشوں اور آفات کا نشانہ قرار نہ دے، تیری عزت کے واسطے، اے مسلمانوں کی عزت و عظمت
التماس دعا ظہور و فلسطین 💔😭🚩🤲🏻🙏🏻
شہر بانو ✍🏻



ماہ رمضان المبارک کے پندرھویں دن کی دعا

أَللّـهُمَّ ارْزُقْنى فيهِ طاعَةَ الْخاشِعـينَ وَ اشْرَحْ فيهِ صَدْرى بِاِنابَةِ الْمُخْبِتينَ بِأَمانِكَ يا أَمـانَ الْخـآئِفـينَ ۔

ماہ رمضان المبارک کے پندرھویں دن کی دعا کا ترجمہ 

اے معبود! اس مہینے میں عجز و انکسار والوں کی سی طاعت عطا فرما، اور خاکسار اطاعت شعاروں کی سی توبہ کرنے کے لئے میرا سینہ کشادہ فرما، تیری امان کے واسطے، اے خوفزدہ ہونے والوں کی امان۔
التماس دعا ظہور و فلسطین 💔😭🚩🤲🏻🙏🏻

شہر بانو ✍🏻


ماہ رمضان المبارک کے سولھویں دن کی دعا

أَللّـهُمَّ وَفِّقْنى فيهِ لِمُوافَقَةِ الاَبْرارِ وَ جَنِّـبْنى فيـهِ مُـرافَـقَـةَ الاَشْـرارِ وَآوِنى فيهِ بِرَحْمَتِكَ اِلى دارِالْقَرارِ بِاِلهِيَّتِكَ يـا اِلـهَ الْعالَـمينَ۔

........................................................................


ماہ رمضان المبارک کے سولھویں دن کی دعا کا ترجمہ:


اے معبود! آج مجھے( اس مہینے میں) نیک انسانوں کا ساتھ دینے اور ہمراہ ہونے کی توفیق عطا فرما اور بروں کا ساتھ دینے سے دور کردے، اور اپنی رحمت سے مجھے سکون کے گھر میں پناہ دے، تیری معبودیت کے واسطے اے تمام جہانوں کے معبود۔

........................................................................
التماس دعا ظہور و فلسطین 💔😭🚩🤲🏻🙏🏻
شہر بانو ✍🏻


..

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
*ماہ رمضان المبارک کے سترھویں دن کی  دعا 
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

.
أَللّـهُمَّ اهْدِنى فيهِ لِصالِحِ الاَعْـمالِ وَ اقْـضِ لى فيهِ الْحَـوآئِجَ وَ الآمـالَ يا مَنْ لايَحْتاجُ اِلَى التَّفْسيرِ وَ السُّؤالِ يا عالِماً بِما فى صُـدُورِ الْعالَـمينَ صَلِّ عَلى مُحَـمَّدٍ وَ آلِهِ الطّاهِـرينَ



🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
ماہ رمضان المبارک کے سترھویں دن کی دعا کا ترجمہ:
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹


اے معبود!آج( اس مہینے میں) مجھے نیک کاموں کی طرف ہدایت دے، اور میری حاجتوں اور خواہشوں کو برآوردہ فرما، اے وہ ذات جو کسی سے پوچھنے اور وضاحت و تشریح کی احتیاج نہیں رکھتی، اے جہانوں کے سینوں میں چھپے ہوئے اسرار کے عالم، درود بھیج محمد(ص) اور آپ(ص) کے پاکیزہ خاندان پر۔  

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم 
شہر بانو ✍
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹


ماہ رمضان المبارک کے سترھویں دن کی دعا 

أَللّـهُمَّ اهْدِنى فيهِ لِصالِحِ الاَعْـمالِ وَ اقْـضِ لى فيهِ الْحَـوآئِجَ وَ الآمـالَ يا مَنْ لايَحْتاجُ اِلَى التَّفْسيرِ وَ السُّؤالِ يا عالِماً بِما فى صُـدُورِ الْعالَـمينَ صَلِّ عَلى مُحَـمَّدٍ وَ آلِهِ الطّاهِـرينَ


🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
ماہ رمضان المبارک کے سترھویں دن کی دعا کا ترجمہ
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

اے معبود!آج( اس مہینے میں) مجھے نیک کاموں کی طرف ہدایت دے، اور میری حاجتوں اور خواہشوں کو برآوردہ فرما، اے وہ ذات جو کسی سے پوچھنے اور وضاحت و تشریح کی احتیاج نہیں رکھتی، اے جہانوں کے سینوں میں چھپے ہوئے اسرار کے عالم، درود بھیج محمد(ص) اور آپ(ص) کے پاکیزہ خاندان پر۔

.
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم 
شہر بانو ✍


🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
.
*ماہ رمضان المبارک کے اٹھارھویں دن کی دعا
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
........................................................................


أَللّـهُمَّ نَبِّهْنى فيهِ لِبَرَكاتِ أَسْحارِهِ وَ نَـوِّرْ فـيهِ قَـلْبى بِضيـآءِ أَنْـوارِهِ وَ خُذْ بِكُلِّ أَعْضآئى اِلَى اتِّباعِ آثارِهِ بِنُورِكَ يا مُنَـوِّرَ قُـلُوبِ الْعارِفينَ 
........................................................................
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
.........................................۔۔..............................
ماہ رمضان المبارک کے اٹھارھویں دن کی دعا کا ترجمہ:
........................................................................
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
........................................................................

خدايا آج كے دن مجھے سحر كي بركتوں كے لئے بيدار ركھنا اور ميرے دل كو اس كے انوار سے منور كردينا اور ميرے تمام اعضاء كو اس كے آثار كے اتباع پر آمادہ كردينا اپنے نور كے ذريعہ اے عارفوں كے دلوں كو منور كرنے والے۔
........................................................................
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
........................................................................


التماس دعا ظہور و فلسطین 💔😭🚩🤲🏻🙏🏻
شہر بانو ✍🏻


ماہ رمضان المبارک کے انیسویں دن کی دعا

أَللّـهُمَّ وَفِّرْ فيهِ حَظّى مِنْ بَرَكاتِهِ وَ سَهِّـلْ سَبـيلى اِلـى خَـيْراتِهِ وَ لا تَحْرِمْنى قَبُولَ حَسَنـاتِهِ يا هادِياً اِلَى الْحَقِّ الْمُبينِ۔


ماہ رمضان المبارک کے انیسویں دن کی دعا کا ترجمہ:

 اے معبود! آج کے دن اس ماہ کی برکتوں میں میرا حصہ بڑھا دے اور اس کی نیکیوں اور بھلائیوں کی طرف میرا راستہ ہموار اور آسان فرما اور میری نیکیوں کی قبولیت سے مجھے محروم نہ کر اے روشن اور آشکار حق وحقیقت کی طرف ہدایت کرنے والے۔

التماس دعا ظہور و فلسطین 💔😭🚩🤲🏻🙏🏻
شہر بانو ✍🏻



ماہ رمضان المبارک کے بیسویں دن کی دعا

أَللّـهُمَّ افْتَحْ لى فيهِ أَبْوابَ الْجِنانِ وَ أَغْلِقْ عَنّى فيهِ أَبْـوابَ النّـيرانِ وَ وَفِّـقْـنى فـيهِ لِتِـلاوَةِ الـْقُـرْانِ يا مُنْزِلَ السَّكينَةِ فى قُلُوبِ الْمُؤْمِنينَ۔


ماہ رمضان المبارک کے بیسویں دن کی دعا کا ترجمہ:

اے معبود! آج میرے لئے جنت کے دروازے کھول دے اور آج مجھ پر جہنم کے دروازے بند فرما دے اور آج مجھے ،قرآن پڑھنے کی توفیق دے اے ایمان داروں کے دلوں کو تسلی بخشنے والے۔

التماس دعا ظہور و فلسطین 💔😭🚩🤲🏻🙏🏻
شہر بانو ✍🏻


ماہ رمضان المبارک کے اکیسویں دن کی دعا

أَللّـهُمَّ اجْعَلْ لى فيهِ اِلى مَرْضاتِكَ دَليلاً وَ لا تَجْعَلْ لِلشَّيْطانِ فيهِ عَلَىَّ سَبيلاً وَ اجْعَلِ الْجَنَّةَ لى مَنْزِلاً وَ مَقيلاً يا قاضِىَ حَوآئِجِ الطّالِبينَ۔



ماہ رمضان المبارک کے اکیسویں دن کی دعا کا ترجمہ 

اے معبود! اس مہینے میں میرے لئے تیری خوشنودی کی جانب راہنما نشان قرار دے، اور شیطان کے لئے مجھ پر دسترس پانے کا راستہ قرار نہ دے، اور جنت کو میری منزل اور جائے آرام قرار دے، اے طلبگاروں کی حاجات بر لانے والے۔

التماس دعا ظہور و فلسطین 💔😭🚩🤲🏻🙏🏻

شہر بانو ✍🏻


ماہ رمضان المبارک کے بائیسویں دن کی دعا

أَللّـهُمَّ افْتَحْ لى فيهِ أَبْوابَ فَضْلِكَ وَ أَنْـزِلْ عَـلَىَّ فـيـهِ بَـرَكاتِـكَ وَ وَفِّقْنى فيهِ لِمُوجِباتِ مَرْضاتِكَ وَ أَسْكِنّى فيهِ بُحْبُوحاتِ جَنّاتِكَ يا مُجيبَ دَعْـوَةِ الْمُضْـطَرّينَ۔


ماہ رمضان المبارک کے بائیسویں دن کی دعا کا ترجمہ:

اے معبود! آج کے دن میرے لئے اپنے فضل و کرم کے دروازے کھول دے، اور اس میں اپنی برکتیں مجھ پر نازل فرما، اور اس میں مجھے اپنی خوشنودی کے اسباب فراہم کرنے کی توفیق عطا کر، اور اس کے دوران مجھے اپنے بہشتوں کے درمیان بسا دے، اے بےبسوں کی دعا قبول کرنے والے۔

التماس دعا ظہور و فلسطین 💔😭🚩🤲🏻🙏🏻

شہر بانو ✍🏻 



ماہ رمضان المبارک کے تئیسویں دن کی دعا

أَللّـهُمَّ اغْسِلْنى فيهِ مِنَ الذُّنُوبِ وَ طَهِّـرْنى فيـهِ مِـنَ الْعُـيُوبِ وَ امْتَحِنْ قَلْبى فيهِ بِتَقْوَى الْقُلُوبِ يـا مُقيـلَ عَثَـراتِ الْمُذْنِبـينَ۔

ماہ رمضان المبارک کے تئیسویں دن کی دعا کا ترجمہ:

اے میرے معبود! اس دن میرے وجود کو گناہوں کی آلودگی سے صاف کردے،اور مجھے عیوب و نقائص کی گندگی سے پاک کردے،اور آج دلوں کی پرہیزگاری کے درمیان میرے قلب کو سرخرو کردے،اے عاصیوں کے گناہوں سے درگذر کرنے والے۔

التماس دعا ظہور و فلسطین 💔😭🚩🤲🏻🙏🏻
شہر بانو ✍🏻




ماہ رمضان المبارک کے چوبیسویں دن کی دعا

أَللّـهُمَّ اِنّى أَسْئَلُكَ فيهِ ما يُرْضيكَ وَ أَعُـوذُ بِـكَ مِمّـا يُـؤْذيـكَ وَ أَسْئَلُكَ التَّوْفيقَ فيهِ لِاَنْ اُطيعَكَ وَ لاأَعْصيَكَ يـا جَـوادَ السّـآئِلينَ۔

ماہ رمضان المبارک کے چوبیسویں دن کی دعا کا ترجمہ 

ہ:بار الٰہ! میں اس دن (اور) مہینہ) میں تجھ سے ان چیزوں کی درخواست کرتا ہوں جو تجھے راضی کردیں،اورخدایا!تیری باگاہ ِبیکس پناہ کو جو چیزیں ناپسند ہیں ان سے مجھے بچالے،ترے حضور توفیق کا خواہاں ہوں تاکہ تیری اطاعت میں سرگرم اور تیری نافرمانی سے دور رہ سکوں،اے سائلوں کو حد سے سِوا دینے والے۔

التماس دعا ظہور و فلسطین 💔😭🚩🤲🏻🙏🏻
شہر بانو ✍🏻



ماہ رمضان المبارک کے پچیسویں دن کی دعا


أَللّـهُمَّ اجْعَلْنى فيهِ مُحِبّاً لِاَوْلِيآئِكَ وَ مُـعـادِيـاً لاَعْـدآئِـكَ مُسْتَنّاً بِسُنَّةِ خاتَمِ أَنْبِيآئِكَ يـا عـاصِـمَ قُـلُوبِ النَّبِيّـينَ۔


ماہ رمضان المبارک کے پچیسویں دن کی دعا کا ترجمہ:

اے معبود! مجھے اس دن (مہینے میں) اپنے اولیاء اور دوستوں کا دوست اور اپنے دشمنوں کا دشمن قرار دے، مجھے اپنے پیغمبروں کے آخری پیغمبر کی راہ و روش پر گامزن رہنے کی صفت سے آراستہ کردے، اے انبیاء کے دلوں کی حفاظت کرنے والے۔
التماس دعا ظہور و فلسطین 💔😭🚩🤲🏻🙏🏻
شہر بانو ✍🏻



ماہ رمضان المبارک کے چھبیسویں دن کی دعا

أَللّـهُمَّ اجْعَلْ سَعْيى فيهِ مَشْكُورا وَ ذَنْـبى فيـهِ مَغْـفُـوراً وَ عَمَـلى فيـهِ مَقْـبُـولاً وَ عَيْـبى فيـهِ مَسْتُـوراً يا أَسْـمَعَ السّـامِعـينَ۔


ماہ رمضان المبارک کے چھبیسویں دن کی دعا کا ترجمہ:

اے میرے معبود! آج کے دن تیری راہ میں کی گئی میری کوششوں کو کامیابی عطا کر،اور میرے گناہوں پر خط عفو کھینچ دے میرے اعمال کو شرف قبولیت بخش دے اور میرے عیوب کو اپنے دامن کرم میں چھپالے، اے ہر ایک پکار پر گوش برآواز رہنے والے۔

التماس دعا ظہور و فلسطین 💔😭🚩🤲🏻🙏🏻
شہر بانو ✍🏻


ماہ رمضان المبارک کے ستائیسویں دن کی دعا


أَللّـهُمَّ ارْزُقْنى فيهِ فَضْلَ لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَ صَيِّرْ اُمُورى فيهِ مِنَ الْعُسْرِ اِلَى الْيُسْرِ وَ اقْبَلْ مَعاذيرى وَ حُطَّ عَنّىِ الذَّنْبَ وَ الْوِزْرَ يـا رَؤُفـاً بِعِـبادِهِ الصّـالِحـينَ۔


تماہ رمضان المبارک کے ستائیسویں دن کی دعا کا ترجمہ:


اے معبود اس مہینے میں مجھے شب قدر کی فضیلت نصیب فرما، اور اس میں میرے امور و معاملات کو سختی سے آسانی کی طرف پلٹا دے، میری معذرتوں کو قبول فرما اور گناہوں کا بھاری بوجھ میری پشت سے اتار دے، اے نیک بندوں پر مہربانی کرنے والے۔



التماس دعا ظہور و فلسطین 💔😭🚩🤲🏻🙏🏻

شہر بانو ✍🏻 




ماہ رمضان المبارک کے اٹھائیسویں دن کی دعا

أَللّـهُمَّ وَفِّرْ حَظّى فيهِ مِنَ النَّوافِلِ وَ أَكْرِمْـنى فيـهِ بِاِحْـضـارِ الْمَسـائِلِ وَ قَرِّبْ فيهِ وَسيلَتى اِلَيْكَ مِنْ بَيْنِ الْوَسائِلِ يـا مَنْ لا يَشْـغَلُهُ اِلْحـاحُ الْمُـلِحّـينَ۔

تماہ رمضان المبارک کے اٹھائیسویں دن کی دعا کا ترجمہ:

اے معبود! اس مہینے کے نوافل اور مستحبات سے میرا حصہ بڑھا دے، اور اس میں میری التجاؤں کی قبولیت سے مجھے عزت دے، راستوں کے درمیان میرا راستہ اپنے حضور قریب فرما، اے وہ جس کو اصرار کرنے والوں کا اصرار [دوسروں سے] غافل نہیں کرتا۔
التماس دعا ظہور و فلسطین 💔😭🚩🤲🏻🙏🏻
شہر بانو ✍🏻



ماہ رمضان المبارک کے انتیسویں دن کی دعا
أَللّـهُمَّ غَشِّنى فـيهِ بِالرَّحْـمَةِ وَ ارْزُقْنى فيهِ التَّوْفيقَ وَ الْعِصْمَةَ وَ طَهِّرْ قَلْبى مِنْ غَياهِبِ التُّهَمَةِ يـا رَحيماً بِعِبـادِهِ الْمُؤْمِنـينَ۔
ماہ رمضان المبارک کے انتیسویں دن کی دعا کا ترجمہ 
اے  معبود! اس مہینے میں مجھے اپنی چادر رحمت میں ڈھانپ دے، مجھے اس میں توفیق اور تحفظ دے، اور میرے قلب کو تہمت کی تیرگیوں سے پاک کردے، اے اپنےبا ایمان بندوں پر بہت مہربان۔

التماس دعا ظہور و فلسطین 💔😭🚩🤲🏻🙏🏻
شہر بانو ✍🏻


ماہ رمضان المبارک کے تیسویں دن کی دعا
أَللّـهُمَّ اجْعَلْ صِيامى فيهِ بِالشُّكْرِ وَ الْقَبُولِ عَلى ما تَرْضـاهُ وَ يَرْضـاهُ الرَّسُـولُ مُحْـكَـمَةً فُـرُوعُـهُ بِـالاُصُـولِ بِحَقِّ سَيِّدِنا مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ الطّاهِرينَ وَ الْحَمْـدُ للّه ِ رَبِّ الْعـالَـمينَ۔
ماہ رمضان المبارک کے تیسویں دن کی دعا:
اے معبود! میرے اس ماہ کے روزوں کو اس طرح پسندیدہ اور مقبول فرما جس طرح تو اور تیرا رسول چاہتے ہیں، کہ اس کے فروع اس کے اصول سے پختہ تعلق رکھتے ہوں،ہمارے سردار حضرت محمد (ص) اور ان کی پاکیزہ آل (ع) کے واسطے سے ،اور تمام حمد ہے اس خدا کیلئے جو کائنات کارب ہے۔

التماس دعا ظہور و فلسطین 💔😭🚩🤲🏻🙏🏻
شہر بانو ✍🏻




Comments

Popular posts from this blog

 👈 دعائے کمیل (مفاتیح الجنان مع اردو ترجمہ)

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ

ماہِ صفر میں پیش آنے والے اہم واقعات اور مناسبتیں: