👈 رمضان المبارک کے مشترکہ اعمال (چاند رات سے اعمال)
1: چاند رات کو غسل کرنا
🚩🕋🌺بسم رب مھدی عج ۔سلام و صبح بخیر🌺
اسلام علیک یا بقیة اللہ فی ارضه🌺
(ماہ رمضان کے اعمال)
♦️چاند رات کو غسل کرے.
کیونکہ جو شخص اس رات کو غسل کرے تو آئندہ رمضان تک خارش وغیرہ سے محفوظ رھے گا.
♦️رمضان کی شب اول دعاۓ جوشن کبیر، صحیفہ کاملہ کی دعا نمبر چالیس پڑھے۔
♦️پہلے روزے کو غسل کرنا سال بھر تک تمام دردوں اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کا موجب ھے"
(مفاتیح الجنان)
🌺پاک رزق کو راہ خدا میں خرچ کر نے کیلئے پانچ بار صلوات🌺
التماس دعاظہور۔🙏
اللھم الرزقنا توفیقات شھادت فی سبیلک😭
الہہ بحق الحسین علیہ السلام عجل لولیک الفرج🙏
التماس دعا شہادت🤲
اللھم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرجھم🌺🌺🌺🌺
2: ماہ رمضان کے چاند دیکھنے کی دعا
🚩🕋💐بسم رب مھدی عج.
سلام و صبح بخیر💐
اسلام عليك یا بقیة اللہ فی ارضه💐
*🌙"ماہ رمضان کے چاند دیکھنے کی دعا 🤲*
" بعض علماء نے تو ہلال کا دیکھنا واجب قرار دیا ھے۔میرا پر ور دگار ۔تیرا پر ور دگار اللہ ھے۔جو تمام جہانوں کا پروردگار ھے۔ اۓ معبو د اس چا ند کو ہمارے لئے امن وامان اورسلامتی و سلامت روی کےساتھ طلوع کر اور اپنی پسندیدہ چیزوں کی طرف جلدی کرنے کا زریعہ بنا۔ اۓ معبود اس مہینے میں ہم پر خیرو بر کت نازل فرما اور ہمیں خرو بھلا ئی سے ہمکنار کر دے ۔اس مہینے میں ہم سے نقصان تکلیف اور آزمائش کو دور رکھ۔(مفا تیح الجنان)
💐ایمان جان مال عزت وآبرو کی حفاظت کیلئے پانچ بار صلوات💐
التما س دعا ظہور 🙏
اللھم الرزقنا توفیقات شھادت فی سبیلک۔😭
الہی بحق الحسین علیہ السلام عجل لولیک الفرج 🙏
اللھم صل علی محمد وال محمد وعجل فرجھم۔💐💐💐💐
3: پہلی رات کی نماز
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
📓رمضان کے دنوں اور راتوں میں بہترین عمل تلاوت قرآن پاک ھے.
📿اس ماہ میں بکثرت دعا و صلوات پڑھے اور بہت زیادہ استغفار کرے.
📿لاالہ الا اللہ کا بہت ورد کرے.
🧎🏻♂️(پہلی رات کی نماز)
یہ چار رکعت نماز ھے ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔
(مفاتیح الجنان)
*🤲🏻یارب الحسین بحق الحسین اشفی صدرالحسین بظہور الحجة*
4: ماہ رمضان المبارک کے مشترکہ اعمال
🌻🕋🌻بسم رب مھدی عج ۔سلام و صبح بخیر🌻
اسلام علیک یا بقیة اللہ فی ارضه🌻
*(ماہ رمضان کے اعمال)*
"ہر رات دعاۓ افتتاح پڑھے۔
دعاۓ افتتاح
شُروع اَللہ کے پاک نام سے جو بڑا مہر بان نہايت رحم والا ہے
معبود تیری حمد سے تیری تعریف کا آغاز کرتا ہوں اور تو اپنے احسان سے راہ راست دکھانے والا ہے اور مجھے یقین ہے کہ تو معافی دینے مہربانی کرنےکے مقام پر سب سے بڑھ کر رحم و کرم کرنے والا ہےاور عذاب کے موقع پر سب سے سخت عذاب دینے والا ہے اور بڑائی اور بزرگی کے مقام پر تو تمام قاہروں اور جابروں سے بڑھا ہوا ہے اے اللہ تو نے مجھے اجازت دے رکھی ہے کہ تجھ سے دعا کروںپس اے سننے والے اپنی یہ تعریف سن اور اے مہربان میری دعا قبول فرما اے بخشنے والے میری خطا معاف کر پس اے میرے معبود کتنی ہی مصیبتوں کو تو نے دور کیااور کتنے ہی اندیشوں کو ہٹایا اور خطاؤں سے درگذر کی رحمت کو عام کیا اور بلاؤں کے گھیرے کو توڑا اور رہائی دی حمد اس اللہ کے لیے ہے جس نے نہ کسی کو اپنی زوجہ بنایا اور نہ کسی کو اپنا بیٹا بنایانہ ہی اس کا کوئی ساجھی ہے سلطنت میں اور نہ وہ عاجز ہے کہ کوئی اس کا سرپرست ہو اس کی بڑائی کرو بہت بڑائی حمد اللہ ہی کے لیے ہے اس کی تمام خوبیوں اور اس کی ساری نعمتوں کے ساتھ حمد اس اللہ کے لیے ہے جس کی حکومت میں نہ کوئی اس کا مخالف ہے نہ اسکے حکم میں رکاوٹ ڈالنے والا ہے حمد اس اللہ کے لیے ہےخلقت میں کوئی اسکا ساجھی نہیں اور اس کی بڑائی میں کوئی اس جیسا نہیں حمد اس اللہ کے لیے ہے جس کا حکم اور حمد اور خلق میں آشکار ہے اس کی شان اس کی بخشش کے ساتھ ظاہر ہے بن مانگے دینے میں اس کا ہاتھ کھلا ہے وہی ہے جس کے خزانے کم نہیں ہوتے اور کثرت کے ساتھ عطا کرنے سے اس کی بخشش و سخاوت میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ وہ زبردست عطا کرنے والا ہے اے معبود میں سوال کرتا ہوں تجھ سے بہت میں سے تھوڑے کا جبکہ مجھے اس کی بہت زیادہ حاجت ہے اور تو ہمیشہ اس سے بے نیاز ہے وہ نعمت میرے لیے بہت بڑی ہے اور تیرے لیے اس کا دینا آسان ہے اے معبود بے شک تیرا میرے گناہ کو معاف کرنا میری خطا سے تیری درگذر میرے ستم سے تیری چشم پوشی میرے برے عمل کی پردہ پوشی میرے بہت سے جرائم پر تیری بردباری جبکہ ان میں سے بعض بھول کراور بعض میں نے جان بوجھ کر کیے تو اس سے مجھے طمع ہوئی کہ میں تجھ سے مانگوں جس کا میں حقدار نہیں چنانچہ تو نے اپنی رحمت سے مجھے روزی دی اور اپنی قدرت کے کرشمے دکھائے قبولیت کی پہچان کرائی پس اب میں باامن ہو کر تجھے پکارتا ہوں اور سوال کرتا ہوں الفت سے نہ ڈرتے گھبراتے ہوئے اور مجھے ناز ہے کہ اس بارے میں تیری بارگاہ میں آیا ہوں پس اگر تو نے قبولیت میں دیر کی تو میں بوجہ نادانی تجھ سے شکوہ کروں گا۔
Ok
اگرچہ وہ تاخیر کاموں کے نتائج سے متعلق تیرے علم میں میرے لیے بہتری کی حامل ہو پس میں نے تیرے سوا کوئی مولا نہیں دیکھاجو میرے جیسے پست بندے پر مہربان و صابر ہو اے پروردگار تو مجھے پکارتا ہے تو میں تجھ سے منہ موڑتا ہوں تو مجھ سے محبت کرتا ہے میں تجھ سے خفگی کرتا ہوں تو میرے ساتھ الفت کرتا ہے میں بے رخی کرتا ہوں جیسا کہ میرا تجھ پر کوئی احسان رہا ہو تو بھی میرا عمل یہ طرز عمل تجھے مجھ پر رحمت فرمانے اور مجھ پر اپنی عطا و بخشش کے ساتھ فضل و احسان کرنے سے باز نہیں رکھتا پس اپنے اس نادان بندے پر رحم کر اور اس پر اپنے فضل و احسان سے سخاوت فرما بے شک تو بہت دینے والا سخی ہے حمد ہے اس اللہ کے لیے جو سلطنت کا مالک کشتی کو رواں کرنے والا ہواؤں کو قابو رکھنے والاصبح کو روشن کرنے والا اور قیامت میں جزا دینے والا جہانوں کا پروردگار ہے حمد ہے اللہ کی کہ جانتے ہوئے بھی بردباری سے کام لیتا ہے اور حمد ہے اللہ کی قوت کے باوجود معاف کرتا ہے اور حمد ہے اللہ کی حالت غضب میں بھی بڑا بردبار ہے اور وہ جو چاہے اسے کر گزرنے کی طاقت رکھتا ہے حمد ہے اللہ کی جو مخلوق کو پیدا کرنے والا روزی کشادہ کرنے والا صبح کو روشنی بخشنے والا صاحب جلالت و کرماور فضل و نعمت کا مالک ہے جو ایسا دور ہے کہ نظر نہیں آتا اور اتنا قریب ہے کہ راز کو بھی جانتا ہے وہ مبارک اور برتر ہے حمد ہے اس اللہ کی جس کا ہمسر نہیں جو اس سے جھگڑا کرےنہ کوئی اس جیسا ہے کہ اس کا ہمشکل ہو نہ کوئی اس کا مددگار و ہمکار ہے وہ اپنی عزت میں سب عزت والوں پر غالب ہے اور سبھی عظمت والے اس کی عظمت کے آگے جھکتے ہیں وہ جو چاہے اس پر قادر ہےحمد ہے اللہ کی جسے پکارتا ہوں تو وہ جواب دیتا ہے اور میری برائی کی پردہ پوشی کرتا ہے میں اس کی نافرمانی کرتا ہوں تو بھی مجھے بڑی بڑی نعمتیں دیتا ہے کہ جن کا بدلہ میں اسے نہیں دیتاپس اس نے مجھ پر کتنی ہی خوشگوار عنایتیں اور بخششیں کی ہیں کتنی ہی خطرناک آفتوں سے بچایا لیا ہے کئی حیرت انگیز خوشیاں مجھے دکھائی ہیں پس ان پر اس کی حمد و ثنا کرتا ہوں اور لگاتار اس کا نام لیتا ہوں حمد ہے اللہ کی جس کا پردہ ہٹایا نہیں جا سکتا اس کا دررحمت بند نہیں ہوتا اس کا سائل خالی نہیں جاتا اور اس کا امیدوار مایوس نہیں ہوتا
Ok
حمد ہے اللہ کی جو ڈرنے والوں کوپناہ دیتا ہے نیکو کاروں کو نجات دیتا ہےلوگوں کے دبائے ہوؤں کو ابھارتا ہے بڑا بننے والوں کو نیچا دکھاتا ہے بادشاہوں کو تباہ کرتا اور ان کی جگہ دوسروں کو لے آتا ہے حمد اس اللہ کی کہ وہ دھونسیوں کا زور توڑنے والا ظالموں کو برباد کرنے والافریادیوں کو پہنچنے والا اور بے انصافوں کو سزا دینے والا ہے وہ داد خواہوں کا داد رس حاجات طلب کرنے والوں کا ٹھکانہ اور مومنوں کی ٹیک ہے حمد ہے اللہ کی جس کے خوف سے آسمان اور آسمان والے لرزتے کانپتے ہیں زمین اور اس کے آباد کار دہل جاتے ہیں سمندر لرزتے ہیں اور وہ جو ان کے پانیوں میں تیرتے ہیں حمد ہے اللہ کی جس نے ہمیں یہ راہ ہدایت دکھائیاور ہم ہرگز ہدایت نہ پا سکتے اگر اللہ تعالٰی ہمیں ہدایت نہ فرماتا حمد ہے اللہ کی جو خلق کرتا ہے اور وہ مخلوق نہیں وہ رزق دیتا ہے اور وہ مرزوق نہیں وہ زندوں کو مارتااور مردوں کو زندہ کرتا ہے وہ ایسا زندہ ہے جسے موت بھلائی اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اے معبود اپنی رحمت نازل فرما حضرت محمد ۖ پر جو تیرے بندے تیرے رسول تیرے امانتدار تیرے برگزیدہ تیرے حبیب اور تیرے پسندیدہ ہیں تیری مخلوق میں سے پاسدار ہیں تیرے راز کے اور پہنچانے والے ہیں تیرے پیغاموں کے ان پر رحمت کر بہترین نیکو ترین زیبا ترین کامل ترین پاکیزہ ترین روئیدہ ترین پاک ترین شفاف تریں روشن ترین اور تو نے جو بہت زحمت کی برکت دی نوازش کی مہربانی کی اور درود بھیجا کسی ایک پر اپنے بندے میں اپنے نبیوں اپنے رسولوں اور اپنے برگزیدوں میں سے اور جو تیرے ہاں بزرگی والے ہیں۔
Ok
تیری مخلوق میں سے اے معبود رحمت فرما امیر المومنین علی ع پر جو وصی ہیں جہانوں کے پروردگار کے رسول کے تیرے بندے تیرے ولی تیرے رسول ۖ کے بھائی تیری مخلوق پر تیری حجت تیری بہت بڑی نشانی اور بہت بڑی خبر ہیں اور رحمت فرما صدیقہ طاہرہ فاطمہ پر جو تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار ہیں اور رحمت فرما نبی رحمت کے دو نواسوں اور ہدایت والے دو اماموں حسن ع و حسین ع پر جو جنت کے جوانوں کے سید و سردار ہیں اور رحمت فرما مسلمانوں کے اماموں پر کہ وہ علی زین العابدین ع محمد الباقر ع جعفر صادق ع موسٰی الکاظم ع علی الرضا ع محمد تقی الجواد ع علی نقی الہادی ع حسن العسکری ع اور خلف ہادی المہدی ع ہیں جو تیرے بندوں پر تیری حجتیں اور تیرے شہروں میں تیرے امن ہیں رحمت ہو ان پر بہت بہت ہمیشہ ہمیشہ اے معبود رحمت فرما اپنے ولی امر پر کہ جو قائم امید گاہ عادل اور منتظر ہے اس کے گرد اپنے مقرب فرشتوں کا گھیرا لگا دے اور روح القدس کے ذریعے اس کی تائید فرما اے جہانوں کے پروردگاراے معبود اسے اپنی کتاب کی طرف دعوت دینے والا اور اپنے دین کے لیے قائم قرار دے اسے زمین میں اپنا خلیفہ بنا جیسے ان کو خلیفہ بنایا جو اس سے پہلے ہو گزرے ہیں پائیدار بنا دےاپنے پسندیدہ دین کو اس کے لیے اس کے خوف کے بعد اسے امن دے کہ وہ تیرا عبادت گزار ہے کسی کو تیرا شریک نہیں بناتا اے معبود اسے معزز فرما اور اس کے ذریعے مجھے عزت دےمیں اس کی مدد کرو اور اس کے ذریعے میری مدد فرما اسے باعزت مدد دے اور اسے آسانی کے ساتھ فتح دے اور اسے اپنی طرف سے قوت والا مددگار عطا فرما اے معبود اس کے ذریعے اپنے دین اور اپنے نبی ۖ کی سنت کو ظاہر فرما یہاں تک کہ حق میں سے کوئی چیز مخلوق کے خوف سے مخفی و پوشیدہ نہ رہ جائے اے معبود ہم ایسی برکت والی حکومت کی خاطر تیری طرف رغبت رکھتے ہیں جس سے تو اسلام و اہل اسلام کو قوت دے اور نفاق و اہل نفاق کو ذلیل کرے اور اس حکومت میں ہمیں اپنی اطاعت کی طرف بلانے والے اور اپنے راستے کی طرف رہنمائی کرنے والے قرار دےاور اس کے ذریعے ہمیں دنیا و آخرت کی عزت دے۔
Ok
اے معبود جس حق کی تو نے ہمیں معرفت کرائی اس کے تحمل کی توفیق دے اور جس سے ہم قاصر رہے اس تک پہنچا دے اے معبود اس کے ذریعے ہم بکھروں کو جمع کر دے اس کے ذریعے ہمارے جھگڑے ختم کر اور ہماری پریشانی دور فرما اس کے ذریعے ہماری قلت کو کثرت اور ذلت کو عزت میں بدل دےاسکے ذریعے ہمیں نادار سے تونگر بنا اور ہمارے قرض ادا کردے اس کے ذریعے ہمارا فقر دور فرما دے ہماری حاجتیں پوری کر دے اور تنگی کو آسانی میں بدل دے اس کے ذریعے ہمارے چہرے روشن کراور ہمارے قیدیوں کو رہائی دے اس کے ذریعے ہماری حاجات بر لا اور ہمارے وعدے نبھا دے اس کے ذریعے ہماری دعائیں قبول فرما اورہمارے سوال پورے کر دے اس کے ذریعے پوری فرما دنیا و آخرت میں ہماری امیدیں اور ہمیں ہماری خواست سے زیادہ عطا کر اے سوال کیے جانے والوں میں بہترین اور اے سب سے زیادہ عطا والے اس کے ذریعے ہمارے سینوں کو شفا دے اور ہمارے دلوں سے بغض و کینہ کو ہٹا دے جس حق میں ہمارا اختلاف ہے اپنے حکم سے اس کے ذریعے ہمیں ہدایت عطا فرما بے شک تو جسے چاہے سیدھے راستے کی طرف لے جاتا ہےاس کے ذریعے اپنے اور ہمارے دشمن پر ہمیں غلبہ عطا فرما اے سچے خدا ایسا ہی ہو اے معبود ہم شکایت کرتے ہیں تجھ سے اپنے نبی کے اٹھ جانے کی کہ ان پر اور ان کی آل پر تیری رحمت ہواور اپنے ولی کی پوشیدگی کی اور شاکی ہیں دشمنوں کی کثرت اور اپنی قلت تعداد پر فتنوں کی سختی اور حوادث زمانہ کی یلغار کی شکایت کرتے ہیں پس رحمت فرما محمد ۖ اور ان کی آل پراور ہماری مدد فرما ان پر فتح کے ساتھ اور اس میں جلدی کر کہ تکلیف دور کر دے نصرت سے عزت عطا کر حق کے غلبے کا اظہار فرما ایسی رحمت فرما جو ہم پر سایہ کرے اور امن عطا کر جو ہمیں محفوظ بنا دےرحمت فرما اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
زیارت امین
زیارت امین اللہ روزانہ پڑھے۔پہلے روزے کو صحیفہ کاملہ کی دعا نمبر#44 پڑھے ۔پہلی رات دعاۓ جوشن کبیر پڑھے۔
(مفاتیح الجنان)
🌻 گناہوں کی بخشش کیلئے پانچ بار صلوات🌻
التماس دعا ظہور 🤲🏻
اللھم الرزقنا توفیقات شھادت فی سبیلک😭
الہی بحق الحسین علیہ السلام عجل لولیک الفرج🙏
اللھم صل علی محمد وال محمد و عجل فرجھم 🌻🌻🌻🌻
5: 🌹 سلام
*(پہلے دن کی دعا )*
🤲🏻اے معبود میرا آج کا روزہ حقیقی روزے داروں جیسا قرار دے میری عبادت کو پکے عبادت گزاروں جیسی قرار دے آ ج مجھے غافل لوگوں جیسی نیند سے بیدار کر دے
اور آج میرے گناہ بخش دے اے جہانوں کے پالنے والے اور درگزر کر
مجھ سے اے گناہ گاروں سے درگزر کرنے والے 😭🌹
6: شب اول ماہ رمضان کا خاص عمل
امام جعفر صادق علیہ السّلام فرماتے ہیں:
پہلی رمضان المبارک کے دن
ایک چلو عرق گلاب اپنے چہرے پر ڈالیں تاکہ ذلت و پریشانی سے نجات حاصل ہو اور تھوڑا سا عرق گلاب اپنے سر میں ڈالیں تاکہ سال بھر دماغی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔
(عطر زینت نماز و زندگی حجت الاسلام عباس عزیزی)
7 : *(دوسری رات کی نماز )*
4 رکعت نماز دو دو کر کے پڑھے سورہ الحمد کے بعد 20 مر تبہ
سورہ قد ر 🌹
📗 مفاتیح الجنان
اللھم عجل لولیک الفرج🤲🏻🌹
8 :🧎🏻♂️دوسری رات کی نماز:
یہ چار رکعت نماز ھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 20 مرتبہ سورہ توحید پرھے۔
(مفاتیح الجنان)
*🤲🏻یارب الحسین بحق الحسین اشفی صدرالحسین بظہور الحجة*
9:🚩🕋🍁اسلام عليك یا بقیة اللہ فی ارضه🍁
*(ماہ رمضان کے اعمال)*
👈🏻"نماز مغرب کے بعد روزہ کھولنا مستحب ھے۔حلال خرمہ سے روزہ افطار کرے ۔تاکہ اس کی نماز کا ثواب چار گناہ بڑھ جاۓ ۔روزہ کھجور ۔پانی ۔دودھ ۔نمک ۔گرم پانی سے افطار کرے۔افطار کے وقت سورہ قدر پڑ ھے ۔سحری کے وقت سورہ قدر پڑھے۔افطار کے وقت صدقہ دے ۔دیگر مومنین کا روزہ افطار کراۓ ۔چاہے کھجور پانی سے کیوں نہ ہو"
(مفاتیح الجنان)
🍁امام کی نصرت کی راہ میں شھادت نصیب ہو نے کی توفیق کیلئے پانچ بار صلوات 🍁
التماس دعا ظہور🙏
اللھم الرزقنا توفیقات شھادت فی سبیلک۔😭
الہی بحق الحسین علیہ السلام عجل لولیک الفرج🙏
اللھم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرجھم ۔🍁🍁🍁🍁
10: بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
🌹ماہ رمضان کے مہینے کی بھوک پیاس میں میں قیامت والی بھوک پیاس کا تصور کرو،اپنے فقیروں اور مسکینوں کو صدقہ دو،بوڑھوں کی تعظیم کرو چھوٹوں پر حم کرو اور رشتہ داروں کے ساتھ نرمی و مہربانی کرو ۔اپنی زبانوں کو ان باتوں سے بچاو کہ جو نہ کہنی چائیں ،جن چیزوں کا دیکھنا حلال نہیں ان سے پنی نگاہوں کو بچائے رکھو،جن چیزوں کا سننا تمھارے لیے روا نہیں ان سے اپنے کانوں کو بند رکھو ۔
🧎🏻♂️تیسری رمضان کی رات کی نماز۔
یہ دس رکعت ھے ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعدپچاس مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔
📚کتاب مفاتیح الجنان
🤲🏻*یارب الحسین بحق الحسین اشفی صدرالحسین بظہور الحجہ ۔
اللھم عجل لولیک الفرج 🤲🏻🌹
11: 🧎🏻♂️چوتھی رمضان کی رات کی نماز۔
یہ آٹھ رکعت نماز ھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 20 مرتبہ سورہ قدر پڑھے۔
📚کتاب مفاتیح الجنان
🤲🏻*یارب الحسین بحق الحسین اشفی صدرالحسین بظہور الحجہ ۔
اللھم عجل لولیک الفرج 🤲🏻🌹
12: 🌹ماہ رمضان کے اعمال
اے لوگو !اس میں شک نہیں کہ تمھاری جانیں گروی پڑی ہیں تم خدا سے مغفرت طلب کر کے ان کو چڑانےکی کوشش کرو،تمھاری کمریں گناہوں کے بوجھ سے دبی ہوئی ہیں تم زیادہ سجدے کر کے ان کا بوجھ ہلکا کر دوکیونکہ خدا نے اپنی عزت کی قسم کھارکھی ھےکہ اس مہینے میں نماز یں پڑھنے اور سجدے کرنے والوں کو عزاب نہ دےاور قیامت میں ان کو جہنم کی آگ کا خوف نہ دلائے ۔
13: 🚩🕋🌟 بسم رب مھدی عج. سلام و صبح بخیر🌟
اسلام عليك یا بقیة اللہ فی ارضه🌟
*(ماہ رمضان کے اعمال)*
" ہر رات ایک ہزار مرتبہ سورہ قدر پڑھے۔سحری کا کھانا ترک نہ کریں. سحری کے وقت بہترین خوراک ستو ھے ۔ہر شب میں دو رکعت نماز پڑھنا مستحب ھے۔ہر رکعت میں الحمد کے بعد تین
مر تبہ سورہ توحید کی تلاوت کرے ۔آخری راتوں میں ہر رات غسل کرنا مستحب ھے"
(مفاتیح الجنان)
🌟مولا حسین ع کے عزاداروں کی جان، مال، آبرو، صحت سلامتی کیلئے پانچ
بار صلوات🌟
التماس دعاظہور🤲🏻
اللھم الرزقنا توفیقات شھادت فی سبیلک😭
الہی بحق الحسین علیہ السلام عجل لولیک الفرج🙏
اللھم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرجھم ۔🌟🌟🌟🌟
14: *ماہ رمضان و برکت و رحمت بہت بہت مبارک ھو*
*ہر نماز کے بعد یہ دو دعائیں ضرور پڑھیں*
1 *یَا عَلِیُّ یَا عَظِیمُ یَا غَفُورُ یَا رَحِیمُ أَنْتَ الرَّبُّ الْعَظِیمُ الَّذِی لَیْسَ کَمِثْلِهِ شَیْءٌ وَ هُوَ السَّمِیعُ الْبَصِیرُ وَ هَذَا شَهْرٌ عَظَّمْتَهُ وَ کَرَّمْتَهُ وَ شَرَّفْتَهُ وَ فَضَّلْتَهُ عَلَى الشُّهُورِ وَ هُوَ الشَّهْرُ الَّذِی فَرَضْتَ صِیَامَهُ عَلَیَّ وَ هُوَ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِی أَنْزَلْتَ فِیهِ الْقُرْآنَ هُدًى لِلنَّاسِ وَ بَیِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَ الْفُرْقَانِ وَ جَعَلْتَ فِیهِ لَیْلَةَ الْقَدْرِ وَ جَعَلْتَهَا خَیْرا مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ فَیَا ذَا الْمَنِّ وَ لا یُمَنُّ عَلَیْکَ مُنَّ عَلَیَّ بِفَکَاکِ رَقَبَتِی مِنَ النَّارِ فِیمَنْ تَمُنُّ عَلَیْهِ وَ أَدْخِلْنِی الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ*
2 *اللهُمَّ أَدْخِلْ عَلَى أَهْلِ الْقُبُورِ السُّرُورَ اللهُمَّ أَغْنِ کُلَّ فَقِیرٍ اللهُمَّ أَشْبِعْ کُلَّ جَائِعٍ اللهُمَّ اکْسُ کُلَّ عُرْیَانٍ اللهُمَّ اقْضِ دَیْنَ کُلِّ مَدِینٍ اللهُمَّ فَرِّجْ عَنْ کُلِّ مَکْرُوبٍ اللَّهُمَّ رُدَّ کُلَّ غَرِیبٍ اللَّهُمَّ فُکَّ کُلَّ أَسِیرٍ اللَّهُمَّ أَصْلِحْ کُلَّ فَاسِدٍ مِنْ أُمُورِ الْمُسْلِمِینَ اللَّهُمَّ اشْفِ کُلَّ مَرِیضٍ اللَّهُمَّ سُدَّ فَقْرَنَا بِغِنَاکَ اللَّهُمَّ غَیِّرْ سُوءَ حَالِنَا بِحُسْنِ حَالِکَ اللَّهُمَّ اقْضِ عَنَّا الدَّیْنَ وَ أَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ إِنَّکَ عَلَى کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ*
📚مفاتیح الجنان
15: *(پانچویں رات کی نماز)*
2 رکعت نماز سورہ الحمد کے بعد 50 مر تبہ سورہ توحید🌺
📗 مفاتیح الجنان
اللھم عجل لولیک الفرج🤲🏻🌺
16: 🧎🏻♂️پانچوں رمضان کی رات کی نماز۔
یہ دو رکعت نماز ھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورہ توحید اور سلام کے بعد سو مرتبہ صلوات پڑھے
📚کتاب مفاتیح الجنان
🤲🏻*یارب الحسین بحق الحسین اشفی صدرالحسین بظہور الحجہ ۔
اللھم عجل لولیک الفرج 🤲🏻🌹
17: بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
🌹ماہ رمضان کے اعمال
اے لوگوں جو شخص اس ماہ میں کسی مومن کا روزہ افطار کرائے گا تو اسے گناہوں کی بخشش اور ایک غلام کو آزاد کرنے کا ثواب ملے گا آنحضرت کے اصحاب میں سے بعض نے عرض کی یا رسول اللہ !ہم سب تو اس عمل کی توفیق نہیں رکھتے تب آپ ص نے فرمایا کہ تم افطار میں آدھی کھجور یا ایک گھونٹ شربت دے کر بھی خود کو آتش جہنم سے بچاو کیونکہ حق تعالی اس کو بھی پورا اجر دے گا جو اس سے زیادہ دینے کی توفیق نہ رکھتا ھو۔
📚کتاب مفاتیح الجنان
18: 🧎🏻♂️چھٹی رمضان کی رات کی نماز۔
یہ چار رکعت نماز ھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ ملک پڑھے:
📚کتاب مفاتیح الجنان
🤲🏻*یارب الحسین بحق الحسین اشفی صدرالحسین بظہور الحجہ ۔
اللھم عجل لولیک الفرج 🤲🏻🌹
19: بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
🌹ماہ رمضان کے اعمال
اے لوگوں جو شخص اس مہینے میں اپنے اخلاق درست کرے تو حق تعالی قیامت میں اس کو پل صراط سے باآسانی گذار دے گا جب کے لوگوں کے پاوں پھسل رہے ہوں گے جو شخص اس مہینے میں اپنے غلام اور لونڈی سے تھوڑی خدمت لے تو قیامت میں خدا اس کا حساب سہولت کے ساتھ لے گا اور جو شخص اس مہینے میں کسی یتیم کو عزت اور مہربانی کی نظر دے دیکھے تو قیامت میں خدا اس کو حرمت کی نگاہ سے دیکھے گا۔
📚کتاب مفاتیح الجنان
20: بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
🌹ماہ رمضان کے اعمال
اے لوگوں جو شخص اس مہینے میں اپنے اخلاق درست کرے تو حق تعالی قیامت میں اس کو پل صراط سے باآسانی گذار دے گا جب کے لوگوں کے پاوں پھسل رہے ہوں گے جو شخص اس مہینے میں اپنے غلام اور لونڈی سے تھوڑی خدمت لے تو قیامت میں خدا اس کا حساب سہولت کے ساتھ لے گا اور جو شخص اس مہینے میں کسی یتیم کو عزت اور مہربانی کی نظر دے دیکھے تو قیامت میں خدا اس کو حرمت کی نگاہ سے دیکھے گا۔
🧎🏻♂️ساتویں رات کی نماز۔
یہ چار رکعت نماز ھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد تیرہ مرتبہ سورہ قدر پڑھے
📚کتاب مفاتیح الجنان
🤲🏻*یارب الحسین بحق الحسین اشفی صدرالحسین بظہور الحجہ ۔
اللھم عجل لولیک الفرج 🤲🏻🌹
21: بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
🌹ماہ رمضان کے اعمال
جو شخص اس مہینے میں اپنے رشتے داروں سے نیکی وقربت کا برتاو کرے تو حق تعالی قیامت میں اس کو اپنی رحمت کے ساتھ ملائے رکھے گااور جو کوئی اپنے قریبی عزیزوں سے بد سلوکی کرے تو خدا روز قیامت اسے اپنے سایہ رحمت سے کاٹے رکھے گا
🧎🏻♂️رمضان کی آٹھویں رات کی نماز۔
یہ چار رکعت نماز ھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد دس مرتبہ سورہ توحیدپرھے اور سلام کے بعد سو مرتبہ سبحان اللہ کہے
📚کتاب مفاتیح الجنان
🤲🏻*یارب الحسین بحق الحسین اشفی صدرالحسین بظہور الحجہ ۔
اللھم عجل لولیک الفرج 🤲🏻🌹
22: 🚩🕋🍀 بسم ر ب مھدی عج سلام و صبح بخیر☘️
اسلام علیک یا بقیة اللہ فی ارضه☘️
23: بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
🌹ماہ رمضان کے اعمال
اے لوگو!اس ماہ میں جنت کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ۔پس اللہ تعالی سے دعا کرو کہ وہ انہیں تم پر بند نہ کرے۔دوزخ کے دروازے اس مہینے میں بند ہیں پس خدائے تعالی سے سوال کرو کہ وہ انہیں تم پر نہ کھولے اور شیطان کو اس مہینے میں زنجیروں میں جکڑ دیا ھے ۔پس خدا سے سوال کرو کہ وہ انہیں تم پر مسلط نہ ہونے دے ۔
🧎🏻♂️رمضان کی نویں رات کی نماز۔
یہ مغرب اور عشا کے درمیان چھ رکعت نماز ھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سات مرتبہ آیتہ الکرسی اور سلام کے بعد پچاس مرتبہ صلوات پڑھے
📚کتاب مفاتیح الجنان
🤲🏻*یارب الحسین بحق الحسین اشفی صدرالحسین بظہور الحجہ ۔
اللھم عجل لولیک الفرج 🤲🏻🌹
24: (ماہ رمضان کے اعمال)
*قال رسول خدا صل اللہ علیہ والہ وسلم*
"اس مہینے میں خدا تعالیٰ نے تمہیں بزرگی والے لو گوں میں قرار دیا ھے ۔کہ اس میں سانس لینا تمہاری تسبیح اور تمہارا
سونا عبادت کا درجہ پاتا ھے ۔اس میں تمہارے اعمال قبول کیے جاتے اور دعائیں منظور کی جاتی ھیں ۔پس تم اچھی نیت اور بری باتوں سے پاک دلوں سے خدا تعالیٰ سے سوال کرو"
(مفاتیح الجنان)
دعاؤں کی قبولیت کیلئے پانچ بار صلوات ❤️
التماس دعا ظہور🙏
اللھم الرزقنا توفیقات شھادت فی سبیلک😭
اللھم عجل لولیک الفرج ۔🤲🏻 ۔اللھم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرجھم🍀🍀🍀🍀
25: 🚩🕋🌸 بسم رب مھدی عج سلام و صبح بخیر🌸
اسلام عليك یا بقیة اللہ فی ارضه🌸
(ماہ رمضان کے اعمال)
*قال رسول خدا صل اللہ علیہ والہ وسلم*
"روزہ صرف کھا نے پینے سے رکھنے تک ھی نہیں ۔بلکہ حالت روزہ میں زبا نوں کو جھوٹ سے اور آنکھوں کو حرام سے دور رکھو. لڑائی، جھگڑا، حسد، گلہ شکوہ، جھوٹی قسم، گالیاں،
ظلم سے بچو ۔خا موشی اختیار کرو ۔صبر سے کام لو ۔نماز سے غفلت نہ برتو ۔اپنے آپ کو آخرت کے قریب جانو ۔حضرت قائم آل محمد کے ظہور اور فرج کے انتظار میں رہو ۔آخرت کے ثواب کی أ مید رکھو،"
(مفا تیح الجنان)
بے اولاد مومنین کی اولاد کیلئے پانچ بار صلوات♥️
التماس دعا ظہور ۔🙏
اللھم الرزقنا توفیقات شھادت فی سبیلک😭
اللھم عجل لولیک الفرج ۔🤲🏻اللھم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرجھم ۔🌸🌸🌸🌸🌸
26: بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
🌹ماہ رمضان کے اعمال
🧎🏻♂️رمضان کی دسویں رات کی نماز۔
یہ بیس رکعت نماز ھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد تیس مرتبہ سورہ کوثر پڑھے۔
📚کتاب مفاتیح الجنان
🤲🏻*یارب الحسین بحق الحسین اشفی صدرالحسین بظہور الحجہ ۔
اللھم عجل لولیک الفرج 🤲🏻🌹
27: 🚩🕋💐بسم رب مھدی عج ۔اسلام و صبح بخیر💐
اسلام علیک یا بقیة اللہ فی ارضه💐
*قا ل رسو ل خدا صل اللہ علیہ والہ وسلم*
"ایک عورت بحالت روزہ اپنی کنیز کو گالیاں دے رہی ھے ۔تب حضرت نے کھا نا منگوایا اور اس عورت سے کہا کہ یہ کھانا کھا لو ۔اس نے عرض کی کہ میں روزے سے ہوں ۔آنحضرت نے فرمایا کہ یہ کس طرح کا روزہ ھے جب کہ تو اپنی کنیز کو گالیاں دی ھیں ۔جب تم روزہ رکھو تو تمہاری کانوں، آنکھوں، بدن کے رونگٹو ں اور جلد اور دوسرے سب اعضاء کو بھی روزہ دار ہونا چاہیۓ
(مفا تیح الجنان)
حاجی زوار پر ہیزگار متقی بننے کیلئے پانچ بار صلوات ❤️
التماس دعا ظہور🙏
اللھم الرزقنا توفیقات شھادت فی سبیلک ۔😭
اللھم عجل لولیک الفرج🤲🏻 اللھم صل علی محمد وآل محمد عجل فرجھم ۔💐💐💐💐💐
28: بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
🌹ماہ رمضان کے اعمال
پس اے عزیز دوستو !توجہ کرو کہ مبادا یہ مبارک مہینہ تمام ہو جائےاور تمہاری گردن پر گناہوں کا بوجھ باقی رہ جائے اور جب روزہ دار اپنے روزوں کا اجر پا رہے ہوں تو تم ان لوگوں میں گنے جاو۔تمہیں تلاوت قرآن کرکے افضل وقت میں نمازیں بجا لا کر دیگر عبادتوں میں سعی کرکے اور توبہ واستغفار کر کے خدا کا تقرب حاصل کرنا چاہئیے کیونکہ امام جعفر صادق ع سے روایت ھے کہ جو شخص اس بابرکت مہینے میں نہیں بخشا گیا تو وہ آیندہ رمضان تک نہیں بخشا جائے گا سوائے اس کے کہ وہ عرفہ میں حاضر ہو جائے۔
🧎🏻♂️رمضان کی گیارہویں رات کی نماز۔
یہ دورکعت نماز ھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد بیس مرتبہ سورہ کوثر پڑھے۔
📚کتاب مفاتیح الجنان
🤲🏻*یارب الحسین بحق الحسین اشفی صدرالحسین بظہور الحجہ ۔
اللھم عجل لولیک الفرج 🤲🏻🌹
29: 🚩🕋🍁بسم رب مھدی عج سلام و صبح بخیر🍁
اسلام عليك یا بقیة اللہ فی ارضه🍁
(ماہ رمضان کے مشترکہ اعمال) *قال رسول خدا صل اللہ علیہ والہ وسلم*
"جو شخص اس مہینے میں قرآن پاک کی ایک آیت پڑھے ۔تو خداوند کریم اس کیلئے کسی اور مہینے میں ختم قرآن کا ثواب لکھے گا ۔اۓ لوگو بے شک اس ماہ میں جنت کے دروازے کھلے ہو ۓ ھیں۔پس اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ انہیں تم پر بند نہ کرے"
(مفا تیح الجنان)
قرآن پاک پہ غور فکر کرنے کی توفیق کیلئے پانچ بار صلوات ❤️
اللھم صلی علی محمد و آل محمد وعجل فرجھم
التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻😭
اللھم الرزقنا توفیقات شھادت فی سبیلک😭
اللھم عجل لولیک الفرج🤲🏻 اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم ۔🍁🍁🍁🍁🍁
30: بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
🌹ماہ رمضان کے اعمال
پس تمھیں ان چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیئے جن کو خدائے تعالی نے حرام کیا ھے یعنی حرام چیزوں سے روزہ افطار نہیں کرنا چاہئیے ،اور تمہیں اس طرح رہنا چاہئیے ،جیسے امام جعفر صادق ع نے وصیت فرمائی ھے کہ جب تم روزہ رکھو تو تمھارے کانوں آنکھوں بدن کے رونگٹوں اور جلد اور دوسرے سب اعضاکو بھی روزہ دار ہونا چاہیئے یعنی ان کو حرام بلکہ مکروہ چیزوں اور کاموں سے بچائے رکھو۔
🧎🏻♂️رمضان کی بارہویں رات کی نماز۔
یہ آٹھ رکعت نماز ھے کہ ہر رکعت میں الحمد کے بعد تیس مرتبہ سورہ قدر پڑھے
📚کتاب مفاتیح الجنان
🤲🏻*یارب الحسین بحق الحسین اشفی صدرالحسین بظہور الحجہ ۔
اللھم عجل لولیک الفرج 🤲🏻🌹
31: بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
🌹ماہ رمضان کے اعمال
امام جعفر صادق ع فرماتے ہیں روزہ صرف کھانے پینے سے روکنے تک کا ہی نہیں۔بلکہ حالت روزہ میں اپنی زبان کو جھوٹ سے اور آنکھوں کو حرام سے دور رکھو ۔روزے کی حالت میں کسی سے لڑائی جھگڑا نہ کرو ،کسی سے حسد نہ رکھو،کسی کا گلہ شکوہ نہ کرو اور جھوٹی قسم نہ کھاو ۔بلکہ سچی قسم سے بھی پر ہیز کرو ،گالیاں نہ دو ،جہالت کا رویہ نہ اپناو بیزاری ظاہی نہ کرو اورخدا اور نماز سے غفلت نہ برتو ۔ہر وہ بات جو نہ کہنا چائیے اس سے خاموشی اختیار کرو ،صبر سے کام لو،سچی بات کہو بڑے آدمیوں سے الگ رہو بری باتوں چھوٹ بولنے بہتان لگانےلوگوں سے جھگڑنے ،گلہ کرنے اور چغلی کھانے جیسی سب چیزوں سے پر ہیز کرو۔
🧎🏻♂️رمضان کی تیرہویں رات کی نماز۔
یہ چار رکعت نماز ھے کہ ہر رکعت میں الحمد کے بعد پچیس مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔
📚کتاب مفاتیح الجنان
🤲🏻*یارب الحسین بحق الحسین اشفی صدرالحسین بظہور الحجہ ۔
اللھم عجل لولیک الفرج 🤲🏻🌹
التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
شہر بانو ✍
32: السلام علیک یا بقیتہ اللہ فی ارضہ!🌹
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
🍃ماہ رمضان کے اعمال
پس تمھیں ان چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیئے جن کو خدائے تعالی نے حرام کیا ھے یعنی حرام چیزوں سے روزہ افطار نہیں کرنا چاہئیے ،اور تمہیں اس طرح رہنا چاہئیے ،جیسے امام جعفر صادق ع نے وصیت فرمائی ھے کہ جب تم روزہ رکھو تو تمھارے کانوں آنکھوں بدن کے رونگٹوں اور جلد اور دوسرے سب اعضاکو بھی روزہ دار ہونا چاہیئے یعنی ان کو حرام بلکہ مکروہ چیزوں اور کاموں سے بچائے رکھو۔🍃
📚کتاب مفاتیح الجنان
التماس دعا ظہور و
فلسطین 🤲🏻😭🙏🏻
🤲🏻*یارب الحسین بحق الحسین اشفی صدرالحسین بظہور الحجہ ۔
اللھم عجل لولیک الفرج 🤲🏻🌹
التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
شہر بانو ✍
34: *(چودہویں رات کی نماز)*
4 رکعت نماز ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 💯 مرتبہ سورہ توحید پڑھے 🍁
📒 مفاتیح الجنان
اللھم عجل لولیک الفرج🤲🏻🌼
التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
شہر بانو ✍
34: بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
ا
🌹روایت میں ھے کی ماہ رمضان کی ہر رات میں ایک ہزار مرتبہ سورہ قدر پڑھے۔
🌹اگر ممکن ہو تو ہر رات میں سورہ حم دخان پڑھے۔
🌹سحری کے وقت سورہ قدر پڑھے جو شخص سحری اور افطاری اور ان وقتوں کے درمیان اس سورے کی تلاوت کرے تو اس کے لیے اس شخص جتنا ثواب ھے جو راہ خدا میں زخم کھائے اور جان قربان کر دے۔
🧎🏻♂️رمضان کی سولہویں رات کی نماز۔
یہ چار رکعت نماز ھےہر رکعت میں الحمد بعد بارہ مرتبہ سورہ تکاثر پڑھے۔
📚کتاب مفاتیح الجنان
🤲🏻*یارب الحسین بحق الحسین اشفی صدرالحسین بظہور الحجہ ۔
اللھم عجل لولیک الفرج 🤲🏻🌹
التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
شہر بانو ✍
Comments
Post a Comment