👈تئیسویں رمضان کی رات کے اعمال: (2)

 *💫آج ماہ رمضان کی تئیسویں شب / شبِ قدر کے اعمال💫️*


*✳️1 :  شب قدر میں غسل انجام دیں*

*✳️2:  نماز پڑھے جو 2 رکعت ہے*

*🧎🏻‍♂️نماز پڑھنے کا طریقہ*
 جس کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سات مرتبہ سورہ توحید (قل ھو اللہ) پڑھے

*نیت ایسے کریں*
2 رکعت نماز شب قدر پڑھتا ہوں قُربَۃََ اِلَی ﷲ

 اور نماز کے بعد 70 مرتبہ *اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ وَاَتُوبُ اِلَیْه* پڑھی جائے۔

*❇️3:  شب بیداری اور عبادات کی حالت میں رات گزارنا*
*❇️4: سورہ رُوم، سورہ عنکبوت اور سورہ دخان کی ایک ایک بار تلاوت کرے*

❇️ *5: ایک ہزار مرتبہ سورہ قدر (انا انزلنا) کی تلاوت کرے*

❇️ *6: دعا سلامتی امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ( الھم کُن لِوَلیک) پڑھے*


*🤲🏻♻️7:  دعائے جوشن کبیر پڑھن

*✳️8 :زیارت امام حسین(ع) پڑھنا*

*❇️9:  عملِ قرآن کریں*

*قرآن  کو کھول کر اپنے سامنے رکھے اور کہے:📖*

*🌷اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَ لُکَ بِکِتابِکَ الْمُنْزَلِ وَمَا فِیہِ وَفِیہِ اسْمُکَ الْاَکْبَرُ وَأَسْماؤُکَ الْحُسْنیٰ وَمَا یُخافُ وَیُرْجیٰ أَنْ تَجْعَلَنِی مِنْ عُتَقائِکَ مِنَ النّارِ*

*🤲🏻اس کے بعد جو حاجت چاہے طلب کرے*

*📔پھر قرآن پاک کو اپنے سر پر رکھے اور کہے:*  

*🌼اَللّٰھُمَّ بِحَقِّ ہَذَا الْقُرْآنِ وَبِحَقِّ مَنْ أَرْسَلْتَہُ بِہِ وَبِحَقِّ کُلِّ مُؤْمِنٍ مَدَحْتَہُ فِیہِ وَبِحَقِّکَ عَلَیْھِمْ فَلاَ أَحَدَ أَعْرَفُ بِحَقِّکَ مِنْکَ*


*🔷 پھر قرآن سر پر رکھ کر دس دس مرتبہ یہ جملے کہیں*🔷

*😭 بِکَ یَا اللهُ:*
ا ے الله تیرا واسطہ
*😭 بِمُحَمَّدِِ:*
محمد کا واسطہ
*😭 بِعَلِیٍّ*
علی (ع) کا واسطہ
*😭 بِفاطِمَةَ*
 :فاطمہ (ع) کا واسطہ
*😭بِالْحَسَنِ*
حسن(ع) کاواسطہ
*😭بِالْحُسَیْنِ*
 حسین(ع) کا واسطہ 
*😭بِعَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ*
 : علی بن الحسین(ع) کا واسطہ
*😭بِمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ*
:محمد بن علی(ع) کا واسطہ
*😭بِجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ*
:جعفر(ع)بن محمد(ع) کا واسطہ
*😭بِمُوسَی بْنِ جَعْفَر*
 :ٍموسی (ع)بن جعفر (ع)کا واسطہ
*😭بِعَلِیِّ بْنِ مُوسَی*
 علی(ع)بن موسی(ع)کاواسطہ
*😭بِمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ*
محمد بن علی (ع) کاواسطہ
*😭بِعَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ*
علی(ع) بن محمد (ع)کاواسطہ
*😭بِالْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ*
حسن بن علی(ع) کا واسطہ
*😭 بِالْحُجَّةِ اْلقَائم*
حجت القائم (ع)کا واسطہ

*🤲🏻پھر اپنی حاجات طلب کرو*

*(بالخصوص مولا صاحب الزمان (عج) کے ظہور کے لیے دعا کریں)*

*✳️10:  ہو سکے تو 100 رکعت نماز بجا لائے*

 *جسکی بہت فضیلت ہے اسکی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورۃ توحید کا پڑھنا افضل ہے۔*

(اگر کسی کی قضاء نمازیں ہیں تو وہ  اس 100 رکعت کی بجائے اپنی 7 دن کی قضا نمازوں کو پڑھے)

*🔷🤲🏻شب قدر کی راتوں میں یہ دعا پڑھے :🔷*

*اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَمْسَیْتُ لَکَ عَبْداً داخِراً لاَ أَمْلِکُ لِنَفْسِی نَفْعاً وَلا ضَرّاً وَلا أَصْرِفُ عَنْہا سُوءً أَشْھَدُ بِذلِکَ عَلَی نَفْسِی وَأَعْتَرِفُ لَکَ بِضَعْفِ قُوَّتِی وَقِلَّةِ حِیلَتِی فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَ نْجِزْ لِی مَا وَعَدْتَنِی وَجَمِیعَ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ مِنَ الْمَغْفِرَةِ فِی ہذِہِ اللَّیْلَةِ وَأَتْمِمْ عَلَیَّ مَا آتَیْتَنِی فَإِنِّی عَبْدُکَ الْمِسکِینُ الْمُسْتَکِینُ الضَّعِیفُ الْفَقِیرُ الْمَھِینُ  اَللّٰھُمَّ لاَ تَجْعَلْنِی ناسِیاً لِذِکْرِکَ فِیما أَوْلَیْتَنِی وَلا غافِلاً لاِِِحْسانِکَ فِیما أَعْطَیْتَنِی وَلاَ آیِساً مِنْ إِجابَتِکَ وَإِنْ أَبْطَأَتْ عَنِّی فِی سَرَّاءَ أَوْ ضَرَّاءَ أَوْ شِدَّةٍ أَوْ رَخاءٍ أَوْ عافِیَةٍ أَوْ بَلاءٍ أَوْ بُؤْسٍ أَوْ نَعْماءَ إِنَّکَ سَمِیعُ الدُّعاءِ*

❇️ *11: یہ دعا بھی پڑھے*

*اَللّٰھُمَّ امْدُدْ لِی فِی عُمْرِی وَٲَوْسِعْ لِی فِی رِزْقِی وَٲَصِحَّ لِی جِسْمِ*
اے ﷲ! میری عمر دراز فرما، میرے رزق میں وسعت دے، میرے بدن کو تندرست رکھ اور میری
*وَبَلِّغْنِی ٲَمَلِی وَ إنْ کُنْتُ مِنَ الاََشْقِیائِ فَامْحُنِی مِنَ الاََشْقِیائِ وَاکْتُبْنِی مِنَ السُّعَدائِ فَ إنَّکَ*
آرزو پوری فرما اور اگر میں بدبختوں میں سے ہوں تو میرا نام بدبختوں سے کاٹ دے اور میرا نام خوش بختوں میں لکھ دے کیونکہ تو
*قُلْتَ فِی کِتابِکَ الْمُنْزَلِ عَلَی نَبِیِّکَ الْمُرْسَلِ صَلَواتُکَ عَلَیْہِ وَآلِہِ یَمْحُواْ اﷲُ مَایَشائُ*
نے اپنی اس کتاب میں فرمایا ہے جو تونے اپنے نبی مرسل(ص) پر نازل کی کہ تیری رحمت ہو ان پر اور انکی آل (ع)پر یعنی خدا جو چاہے مٹا دیتا
*وَیُثْبِتُ وَعِنْدَھُ ٲُمُّ الْکِتابِ*
ہے اور جو چاہے لکھ دیتا ہے اور اسی کے پاس ام الکتاب ہے ۔

❇️ *12: یہ دعائیں بھی پڑھے*
*اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیما تَقْضِی وَفِیما تُقَدِّرُ مِنَ الاََمْرِ الْمَحْتُومِ وَفِیما*
اے معبود! جن امور کا تو لیلۃ القدر میں فیصلہ کرتا ہے حتمی فیصلوںمیں سے اور ان کو
*تَفْرُقُ مِنَ الاََمْرِ الْحَکِیمِ فِی لَیْلَۃِ الْقَدْرِ مِنَ الْقَضائِ الَّذِی لاَ یُرَدُّ وَلاَ یُبَدَّلُ ٲَنْ*
مقرر فرماتا ہے اور جن پر حکمت امور میں امتیازات دیتا ہے اور ایسی قضائ وقدر معین کرتا ہے جسکو رد یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا اس میں
*تَکْتُبَنِی مِنْ حُجَّاجِ بَیْتِکَ الْحَرامِ فِی عامِی ہذا الْمَبْرُورِ حَجُّھُمُ الْمَشْکُورِ سَعْیُھُمُ*
تو مجھے اس سال کے حجاج میں قرار دے کہ جن کا حج مقبول، جن کی سعی پسندیدہ،
*الْمَغْفُورِ ذُنُوبُھُمُ، الْمُکَفَّرِ عَنْھُمْ سَیِّئاتُھُمْ، وَاجْعَلْ فِیما تِقْضِی وَتُقَدِّرُ ٲَنْ تُطِیلَ*
جن کے گناہ معاف، جن کی برائیاں مٹا دی گئی ہیں اور جن کا تو نے فیصلہ کیا اس میں
*عُمْرِی، وَتُوَسِّعَ لِی فِی رِزْقِی*
میری عمر کو دراز اور میرے رزق کو وسیع قرار دے ۔

*یہ دعا پڑھے جو کتاب اقبال میں ہے*

*یَا باطِناً فِی ظُھُورِہِ ویَا ظاھِراً فِی بُطُونِہِ وَیَا باطِناً*
اے وہ جو اپنے ظہور میں بھی باطن ہے اور اے وہ جو وہ باطن رہ کر بھی ظاہر ہے اے وہ باطن کہ جو
*لَیْسَ یَخْفَیٰ، وَیَا ظاھِراً لَیْسَ یُریٰ، یَا مَوْصُوفاً لاَ یَبْلُغُ بِکَیْنُونَتِہِ مَوْصُوفٌ وَلاَ*
پوشیدہ نہیں ہے اور وہ ظاہر جو نظر نہیں آتا اے وہ موصوف کہ توصیف جس کی حقیقت تک نہیں پہنچتی اور نہ اس کی حد
*حَدٌّ مَحْدُودٌ، وَیَا غائِباً غَیْرَ مَفْقُودٍ، وَیَا شاھِداً غَیْرَ مَشْھُودٍ، یُطْلَبُ فَیُصابُ، وَلَمْ*
مقرر کر سکتی ہے اے وہ غائب جو گم نہیں ہے اور وہ حاضر جو دکھائی نہیں دیتا جسے ڈھونڈنے والا پالیتا ہے اور
*یَخْلُ مِنْہُ السَّماواتُ وَالْاَرْضُ وَمَا بَیْنَھُما طَرْفَۃَ عَیْنٍ ، لاَ یُدْرَکُ بِکَیْفٍ، وَلاَ یُؤَیَّنُ*
اس کے وجود سے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے پل بھر کیلئے اس سے خالی نہیں ہے اسکی کیفیت نہ کوئی جگہ ہے جہاں
*بِٲَیْنٍ وَلاَ بِحَیْثٍ، ٲَنْتَ نُورُ النُّورِ وَرَبُّ الاََرْبابِ، ٲَحَطْتَ بِجَمِیعِ الاَُمورِ، سُبحانَ*
وہ ساکن ہو نہ کوئی سمت کہ جدھر وہ ہو تو نور کوروشن کرنے والا پالنے والوں کا پالنے والا اور تمام امور پر حاوی ہے پاک ہے
*مَنْ لَیْسَ کَمِثِلہِ شَیْئٌ وَھُوَ السَّمیعُ البَصیرُ سبحانَ مَنْ ھُوَ ہکَذَا وَلاَ ھَکَذا غَیْرُہ*
وہ جس کی مانند کوئی چیز نہیں اور وہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے پاک ہے وہ جو ایسا ہے اور اس کے سوا کوئی ایسا نہیں ہے۔

❇️ *13 دعا مکارم الاخلاق اور دعا توبہ پڑھیں*

❇️ *14: صحیفہ سجادیہ میں سے دعا عافیت پڑھیں*

*🔶 علامہ مجلسی (علیہ الرحمہ) فرماتے ہیں کہ ان راتوں کا بہترین عمل یہ ہے کہ اپنی بخشش کی دعا کرے ، اپنے والدین، اقرباء اور زندہ ومردہ مومنین کی دنیا وآخرت کے لیے دعا مانگے ۔*

*🔷اور جس قدر ممکن ہومحمدوآل محمد(ع)پر صلوات بھیجے*

 *ایک روایت میں آیاہے کہ کسی نے رسول الله ص سے سوال کیا کہ اگر مجھے شب قدر کا موقع ملے تو میں خدا سے کیا مانگوں؟ آپ نے فرمایا: کہ خدا سے صحت وعافیت مانگو*
 
دعائم الاسلام میں روایت نقل ہوئی ہے کہ رسول ﷲ ص رمضان مبارک کے آخری عشرے میں اپنا بستر لپیٹ دیتے اور عبادت الہی میں مصروف ہو جاتے تئیسویں کی رات آپ اپنے اہل و عیال کو بیدار کرتے اور پھر جس پر نیند کا غلبہ ہوتا اس کے منہ پر پانی کے چھینٹے دیتے۔ حضرت فاطمہ ع بھی اس رات اپنے گھر کے کسی فرد کو سونے نہ دیتیں ، نیند کا علاج یوں کرتیں کہ دن کو کھانا کم دیتیں اور فرماتیں کہ دن کو سو جائو تاکہ رات کو بیدار رہ سکو، آپ فرماتی ہیں کہ بدقسمت ہے وہ شخص جو آج کی رات خیرونیکی سے محروم رہ جائے۔ 
ایک روایت میں آیا ہے کہ امام جعفر صادق ع سخت علیل تھے کہ تئیسویں رمضان کی رات آگئی آپ نے اپنے کنبے والوں اور غلاموں کو حکم دیا کہ مجھ کو مسجد لے چلو اور پھر آپ نے مسجد میں شب بیداری فرمائی علامہ مجلسی (رح) کا ارشاد ہے کہ جہاں تک ممکن ہو اس رات تلاوت قرآن کرے  نیز یہ کہ شب ہائے قدر کے دنوں کی عظمت و حرمت کا بھی خیال رکھے اور ان میں عبادت الہی اور تلاوت قرآن کرتا رہے، معتبر احادیث میں ہے کہ شب قدر کا دن بھی رات کی طرح عظمت اور فضیلت کا حامل ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

 👈 دعائے کمیل (مفاتیح الجنان مع اردو ترجمہ)

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ

ماہِ صفر میں پیش آنے والے اہم واقعات اور مناسبتیں: