👈پندرھویں شعبان کی رات کے اعمال


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!!!🌸
﴿پندرھویں شعبان کی رات کے اعمال ﴾
🌸 حضرت امام مھدی علیہ السلام کی ولادت با سعادت ھے 🌸
تمام منتظرین امام زمانہ عج کو دل کی گہرائیوں سے مبارک 🌸
یہ بڑی با برکت رات ھے
﴿ اس رات کے اعمال ﴾
1: غسل ۔نمار ۔دعا ۔استغفار ۔شب بیداری کا مقصد ھے دل ❤️ اور روح کا بیدار ہونا 😭🙏🏻

زیارت امام حسین علیہ السلام ۔ زیارت امام العصر ع ۔ دعاۓ فرج

دعاۓ فرج
۞اَللّهُمَّ
۞کُنْ لِوَلِیِّکَ
۞الْحُجَّةِ بْنِ الْحَسَنِ
۞صَلَواتُکَ عَلَیْهِ وَعَلی آبائِهِ
۞فی هذِهِ السّاعَةِ وَفی کُلِّ ساعة
۞وَلِیّاً وَحافِظاً وَقائِداً وَناصِراً وَدَلیلاً
۞وَعَیْناً حَتّی تُسْکِنَهُ أَرْضَکَ
۞طَوْعاً وَتُمَتِّعَهُ فیها
۞طَویلا
🚩 *ألـلَّـھُــمَ عـجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩




*بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
زیارت امام حسن و امام حسین علیہ السلام
*بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
*السَّلامُ عَلَيْكَ ياابْنَ رَسُولِ رَبِّ العالَمِينَ، السَّلامُ عَلَيْكَ ياابْنَ أَمِيرِ المُؤْمِنِينَ، السَّلامُ عَليْكَ ياابْنَ فاطِمَةَ الزَّهْراءِ، السَّلامُ عَلَيْكَ ياحَبِيبَ اللهِ، السَّلامُ عَلَيْكَ ياصَفْوَةَ اللهِ، السَّلامُ عَلَيْكَ ياأَمِينَ اللهِ، السَّلامُ عَليْكَ ياحُجَّةَ اللهِ، السَّلامُ عَلَيْكَ يانُورَ اللهِ، السَّلامُ عَلَيْكَ ياصِراطَ اللهِ، السَّلامُ عَلَيْكَ يابَيانَ حُكْمِ اللهِ، السَّلامُ عَلَيْكَ ياناصِرَ دِينِ اللهِ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّها السَّيِّدُ الزَّكيُّ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّها البَرُّ الوَفيُّ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّها القائِمُ الاَمِينُ، السَّلامُ عَليْكَ أَيُّها العالِمُ بِالتَّأْوِيلِ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّها الهادِي المَهديُّ السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّها الطّاهِرُ الزَّكيُّ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّها التَّقيُّ النَّقيُّ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّها الحَقُّ الحَقِيقُ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّها الشَّهِيدُ الصِّدِّيقُ، السَّلامُ عَلَيْكَ ياأَبا مُحَمَّدٍ الحَسَنِ بْنَ عَلِيٍّ وَرَحْمَةُ الله وَبَرَكاتُهُ🌼*
📒 مفاتیح الجنان
محتاج دعا 🙏🏻
اللھم عجل لولیک الفرج والعا فیتہ والنصر 🤲🏻🌼

*🍃 ‏اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍﷺ وَّآلِ مُحَمَّدﷺٍ وَّعَجِّلْ فَرَجَهُمْ🍃*

🌹🕌🫡 زیارت
حضرت صاحب الزمان علیہ السلام 🌹
*بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*

*السَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَ الله فِي أَرْضِهِ، السَّلامُ عَلَيْكَ ياعَيْنَ الله فِي خَلْقِهِ، السَّلامُ عَلَيْكَ يانُورَ الله الَّذِي يَهْتَدِي بِهِ المُهتَدونَ ويُفَرَّجُ بِهِ عَنِ المُؤْمِنِينَ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّها المُهَذَّبُ الخائِفُ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّها الوَليُّ النّاصِحُ، السَّلامُ عَلَيْكَ ياسَفِينَةَ النَّجاةِ، السَّلامُ عَلَيْكَ ياعَيْنَ الحَياةِ، السَّلامُ عَلَيْكَ صَلّى الله عَلَيْكَ وَعَلى آلِ بَيْتِكَ الطَّيِّبِينَ الطَّاهِرِينَ، السَّلامُ عَلَيْكَ، عَجَّلَ الله لَكَ ما وَعَدَكَ مِنَ النَّصْرِ وَظُهُورِ الاَمْرِ ، السَّلامُ عَلَيْكَ يامَوْلايَ أَنا مَوْلاكَ عَارِفٌ بِاُولاكَ واُخْراكَ. أَتَقَرَّبُ إِلى الله تَعالى بِكَ وَبِآلِ بَيْتِكَ، وَأَنْتَظِرُ ظُهُورَكَ وَظُهُورَ الحَقِّ عَلى يَدَيْكَ، وَأَسْأَلُ الله أَنْ يُصَلِّيَ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَأَنْ يَجْعَلَنِي مِنَ المُنْتَظِرِينَ لَكَ وَالتَّابِعِينَ وَالنَّاصِرِينَ لَكَ عَلى أَعْدائِكَ، وَالمُسْتَشْهَدِينَ بَيْنَ يَدَيْكَ فِي جُمْلَةِ أَوْلِيائِكَ ، يامَوْلايَ ياصاحِبَ الزَّمانِ، صَلَواتُ الله عَلَيْكَ وَعَلى آلِ بَيْتِكَ، هذا يَوْمُ الجُمُعَةِ وَهُوَ يَوْمُكَ المُتَوَقَّعُ فِيهِ ظُهُورُكَ، وَالفَرَجُ فِيهِ لِلْمُؤْمِنِينَ عَلى يَدَيْكَ، وَقَتْلُ الكافِرِينَ بِسَيْفِكَ، وَأَنا يامَوْلايَ فِيهِ ضَيْفُكَ وَجارُكَ، وَأَنْتَ يامَولايَ كَرِيمٌ مِنْ أَوْلادِ الكِرامِ وَمَأْمُورٌ بِالضِّيافَةِ وَالاِجارَةِ فَأَضِفْنِي وَأَجِرْنِي صَلَواتُ الله عَلَيْكَ وعَلى أَهْلِ بَيْتِكَ الطَّاهِرِينَ*🌹

📗مفاتیح الجنان 
محتاج دعا 🙏🏻
اللھم عجل لولیک الفرج والعا فیتہ والنصر 🤲🏻🌹


⬅️ پس جو 100 مرتبہ کہے 

سبحان اللہ 

الحمد للہ

اللہ اکبر

لا الہ الا اللہ

تو خداوند اسکے  پچھلے تمام گناہ معاف کردے گا، 

اور اسکی دنیا اور آخرت کی حاجات کو قبول کرے گا.


*🍃 ‏اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍﷺ وَّآلِ مُحَمَّدﷺٍ وَّعَجِّلْ فَرَجَهُمْ🍃*


الہی عظم البلاء 
📝عریضہ لکھنا 
  دعاۓ کمیل 🤲🏻


🚩🕋🌟اسلام علیک یا بقیتہ اللہ فی ارضہ 🌟
💫دعا ۓ کمیل😭 💫
🤲🏻یہ دعاہر شب جمعہ پڑھی جاتی ھے جوشر دشمنان سے تحفظ وسعت و فروانی رزق اور گناہوں کی مغفرت کا مو جب ھے💫
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 
📝🤲🏻😭 اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری رحمت کے ذریعے جوہر شی پر محیط ہے تیری قوت کے ذریعے جس سے تو نے ہر شی کو زیر نگیں کیا اور اس کے سامنے ہر شی جھکی ہوئی اور ہر شی زیر ہے اور تیرے جبروت کے ذریعے جس سے توہر شی پر غالب ہے ‌تیری عزت کے ذریعے جسکےآگے کوئی چیز ٹھہرتی نہیں تیری عظمت کے ذریعے جس نے ہر چیز کو پر کر دیا تیری سلطنت کے ذریعے جو ہر چیز سے بلند ہے تیری ذات کے واسطے سےجوہر چیز کی فنا کے بعد باقی رہے گی اورسوال کرتا ہوں تیرے ناموں کے ذریعے جنہوں نے ہر چیز کے ‌اجزاء کو پر کر رکھا ہے تیرے علم کے ذریعے جس نےہر چیز کو گھیر رکھا ہے اور تیری ذات کے نور کے ذریعے جس سے ہر چیز روشن ہوئی ہے یانور یاقدوس ‌اے اولین میں سب سے اول اور اے آخرین میں سب سے آخر.اے معبود میرے ان گناہوں کو معاف کر دے جو پردہ فاش کرتے ہیں خدایا! میرے وہ گناہ معاف کر دے جن سے عذاب نازل ہوتا ہےخدایا میرے وہ گناہ بخش دے جن سے نعمتیں زائل ہوتی ہیں اے معبود! میرے وہ گناہ ‌معاف فرما جو دعا کو روک لیتے ہیں اے اللہ میرے وہ گناہ بخش دے جن سے بلائیں نازل ہوتی ہے اے خدا میرا ہر وہ گناہ معاف فرما جو میں نے کیا ہے ‌اور ہر لغزش سے درگزر کر جو مجھ سے ہو ئی ہےاے اللہ میں تیرے ذکر کے ذریعے تیرا تقرب چاہتا ہوں اور تیری ذات کو تیرے ‌حضور اپنا سفارشی بناتا ہوں تیرے جود کے واسطے سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے اپناقرب عطا فرما اور توفیق دے کہ تیرا شکر ادا کروں اور میری زبان پر اپنا ذکر جاری فرما اے اللہ میں سوال کرتا ہوں جھکے ہوئے گرے ہوئے ڈرے ہوئے کیطرح کہ مجھ سے چشم پوشی فرما مجھ پر رحمت کر اور مجھے اپنی تقدیر پر راضی و قانع اور ہر قسم کے حالات میں نرم خو رہنے والا بنا دے یااللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس شخص کیطرح جو سخت تنگی میں ہو سختیوں میں پڑا ہواپنی حاجت لے کر تیرے پاس آیاہوں اور جو کچھ تیرے پاس ہے اس میں زیادہ رغبت رکھتا ہوں اے اللہ تیری عظیم سلطلنت اور تیرا مقام بلند ہے تیری تدبیر پوشیدہ اور تیرا امر ظاہر ہے تیرا قہر غالب تیری قدرت کارگر ہے اور تیری حکومت سے فرار ممکن نہیں خداوندا میں تیرے سوا کسی کو نہیں پاتا جو میرے گناہ بخشنے والا میری برائیوں کو چھپانے والااور میرے برے عمل کو نیکی میں بدل دینے والا ہو تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے اور حمد تیرے ہی لیے ہے میں نے اپنے نفس پر ظلم کیااپنی جہالت کی وجہ سے جرأت کی اور میں نے تیری قدیم یاد آوری اور اپنے لیے تیری بخشش پر بھروسہ کیا ہے اے اللہ : میرے مولا کتنے ہی گناہوں کی تو نے پردہ پوشی کی اور کتنی سخت بلاؤں سے مجھے بچالیا کتنی لغزشیں معاف فرمائیں اور کتنی ہی برائیاں مجھ سے دور کیں تو نے میری کتنی ہی تعریفیں عام کیں جن کا میں ہر گز اہل نہ تھااے معبود! میری مصیبت عظیم ہے بدحالی کچھ زیادہ ہی بڑھ چکی ہے میرے اعمال ‌ بہت کم ہیں گناہوں کی زنجیر نے مجھے جکڑ لیا ہےلمبی آرزوؤں نے مجھے اپنا قیدی بنا رکھا ہے دنیا نے دھوکہ بازی سے اور نفس نے جرائم اور حیلہ سازی سے مجھ کو فریب دیا ہے اے میرے آقامیں تیری عزت کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں کہ ‌ میری بدعملی و بدکرداری میری دعا کو تجھ سے نہ روکے اور تو مجھے میرے پوشیدہ کاموں سے رسوا نہ کرے جن میں تو میرے راز کو جانتاہے اور مجھے اس پر سزا دینے میں جلدی نہ کر جو میں نے خلوت میں غلط کام کیا برائی کی ہمیشہ کوتاہی کی اس میں میری نادانی، خواہشوں کی کثرت ‌اور غفلت بھی ہے اور اے میرے اللہ تجھے اپنی عزت کا واسطہ میرے لیے ہر حال میں مہربان رہ اور تمام امور میں مجھ پر عنایت فرما میرے معبود میرے رب ‌تیرے سوا میرا کون ہے جس سے سوال کروں کہ میری تکلیف دور کر دے اور میرے معاملے پر نظر رکھ میرے معبود اور میرے مولا تو نے میرے لیے حکم صادر فرمایالیکن میں نے اس میں خواہش کا کہا مانا اور میں دشمن کی فریب کاری سے بچ نہ سکااس نے میری خواہشوں میں دھوکہ دیا ‌ اور وقت نے اسکا ساتھ دیا پس تو نے جو حکم صادر کیا میں نے اس میں تیری بعض حدود کو توڑا اور تیرے بعض احکام کی مخالفت کی پس اس معاملہ میں مجھ پر لازم ہے تیری حمد بجالانا اور میرے پاس کوئی حجت نہیں اس میں جو فیصلہ تو نے میرے لیے کیا ہےاور میرے لیے تیرا حکم اور تیری آزمائش لازم ہے اور اے اللہ میں تیرے حضور آیا ہوں جب کہ میں نے کو تاہی کی اور اپنے نفس پرزیادتی کی ہے میں عذر خواہ و پشیماں،ہارا ہوا، معافی کا طالب، بخشش کا سوالی ،تائب گناہوں کا اقراری، سرنگوں اور اقبال جرم کرتا ہوں جو کچھ مجھ سے ہوا نہ اس ‌سے فرار کی راہ ہے نہ کوئی جا ئے پناہ کہ اپنے معاملے میں اسکی طرف توجہ کروں سوائے اسکے کہ تو میرا عذر قبول کر اور مجھے اپنی وسیع تر رحمت میں داخل ‌ کرلے اے معبود! بس میرا عذر قبول فرمامیری سخت تکلیف پر رحم کر اور بھاری مشکل سے رہائی دے اے پروردگار میرے کمزور بدن، نازک جلد اور باریک ‌ ہڈیوں پر رحم فرما اے وہ ذات جس نے میری خلقت ذکر،پرورش، نیکی اور غذا کا آغاز کیا اپنے پہلے کرم اور گزشتہ نیکی کے تحت مجھے معاف فرما اے میرے معبودمیرے آقا اور میرے رب کیا میں یہ سمجھوں کہ تو مجھے اپنی آگ کا عذاب دے گا جبکہ تیری توحید کا معترف ہوں اسکے ‌ساتھ میرا دل تیری معرفت سے لبریز ہے اور میری زبان تیرے ذکر میں لگی ہوئی ہی میرا ضمیر تیری محبت سے جڑا ہوا ہے اور اپنے گناہوں کے سچے اعتراف ‌ اور تیری ربوبیت کے آگے میری عاجزانہ پکار کے بعد بھی تو مجھے عذاب دے گا۔ ہرگز نہیں! تو بلند ہے اس سے کہ جسے پالا ہو اسے ضائع کرے یا جسے قریب کیا ہو اسے دور کرے یا جسے پناہ دی ہو اسے چھوڑ دے یا جسکی سرپرستی کی ہو اور اس پر مہربانی کی ہو اسے مصیبت کے حوالے کر دے ‌ اے کاش میں جانتا اے میرے آقا میرے معبود!اور میرے مولاکہ کیا تو ان چہروں کو آگ میں ڈالے گا جو تیری عظمت کے سامنے سجدے میں پڑے ‌ہیں 😭😭😭 




 اور ان زبانوں کو جو تیری توحید کے بیان میں سچی ہیں اور شکر کے ساتھ تیری تعریف کرتی ہیں اور ان دلوں ‌کو جو تحقیق کیساتھ تجھے معبود مانتے ہیں اور ان ضمیروں کو جو تیری معرفت سے پر ہو کر تجھ سے خائف ہیں تو انہیں آ گ میں ڈالے گا؟ اور ان اعضاء کو جو فرمانبرداری سے تیری عبا دت گاہوں کی طرف دوڑتے ہیں اور یقین کے ساتھ تیری مغفرت کے طالب ہیں (تو انہیں آگ میں ڈالے) تیری ذات سے ایسا گمان نہیں، نہ یہ تیرے فضل کے مناسب ہے اے کریم اے پروردگار!دنیا کی مختصر تکلیفوں اور مصیبتوں کے مقابل تو میری ناتوانی کو جانتا ہے اور اہل دنیا پر جو تنگیاں آتی ہیں (میں انہیں برداشت نہیں کرسکتا)اگرچہ اس تنگی و سختی کا ٹھہراؤ اور بقاء کا وقت تھوڑا اور مدت کوتاہ ہے تو پھر ‌ کیونکر میں آخرت کی مشکلوں کو جھیل سکوں گا جو بڑی سخت ہیں اور وہ ایسی تکلیفیں ہیں جنکی مدت طولانی ،اقامت دائمی ہے اور ان میں سے کسی میں کمی نہیں ہو گی اس لیے کہ وہ تیرے غضب , انتقام اور تیری ناراضگی سے آتی ہیں اور یہ وہ سختیاں ہیں جنکے سامنے زمین وآسمان بھی کھڑے نہیں رہ سکتے تو اے آقا مجھ پر کیا گزرے گی جبکہ میں تیرا ‌ کمزور پست، بے حیثیت، بے مایہ اور بے بس بندہ ہوں اے میرے آقا اور میرے مولا! میں کن کن باتوں کی تجھ سے شکایت کروں اور کس کس کے لیے نالہ و شیون کروں؟ دردناک عذاب اور اس کی سختی کے لیےیا طولانی مصیبت اور اس کی مدت کی زیادتی کیلئے پس اگر تو نے مجھے عذاب و عقاب میں اپنے دشمنوں کے ساتھ رکھااور مجھے اوراپنے عذابیوں کو اکٹھا کر دیا اور میرے اور اپنے دوستوں اور ‌ محبوں میں دوری ڈال دی تو اے میرے معبود میرے آقا میرے مولا اور میرے رب تو ہی بتا کہ میں تیرے عذاب پر صبر کر ہی لوں تو تجھ سے دوری پر کیسے صبر کروں گا؟ اور مجھے بتاکہ میں نے تیری آگ کی تپش پر صبر کر ہی لیا تو تیرے کرم سے کسطرح چشم پوشی کرسکوں گا یا کیسے آگ میں پڑا رہوں گا جب کہ میں تیرے عفو کا امیدوار ہوں پس قسم ہے تیری عزت کی اے میرے آقا اور مولا سچی قسم کہ اگر تو نے میری ‌ گویائی باقی رہنے دی تو میں اہل نار کے درمیان تیرے حضور فریاد کروں گا آرزو مندوں کی طرح اور تیرے سامنے نالہ کروں گا جیسے مددگار کے متلاشی کرتے ہیں تیرے فراق میں یوں گریہ کروںگا جیسے ناامید ہونے والے گریہ کرتے ہیں اور تجھے پکاروں گا کہاں ہے تواے مومنوں کے مددگار اے عارفوں کی ‌امیدوں کے مرکز اے بیچاروں کی داد رسی کرنے والے اے سچے لوگوں کے دوست اور اے عالمین کے معبود کیا میں تجھے دیکھتا ہوں تو پاک ہے اس سے میرے اللہ اپنی حمد کے ساتھ کہ تو وہاں سے بندہ مسلم کی آواز سن رہا ہےجو بوجہ نافرمانی دوزخ میں ہے اپنی برائی کے باعث عذاب کا ذائقہ چکھ رہا ہے اور اپنے جرم گناہ پر جہنم کے طبقوں کے بیچوں بیچ بند ہے وہ تیرے سامنے گریہ کر رہا ہےتیری رحمت کے امیدوار کی طرح اور اہل توحید ‌ کی زبان میں تجھے پکار رہا ہے اور تیرے حضور تیری ربوبیت کو وسیلہ بنا رہا ہے اے میرے مولا! پس کس طرح وہ عذاب میں رہے گا جب کہ وہ ‌تیرے گزشتہ حلم کا امیدوار ہے یا پھر آگ کیونکر اسے تکلیف دے گی جبکہ وہ تیرے فضل اور رحمت کی امید رکھتا ہے یا آگ کے شعلے کیسے اس کو جلائیں گے جبکہ تو اسکی آواز سن رہا ہے اور اس کے مقام کو دیکھ رہا ہے یا کیسے آگ کے شرارے اسے ‌ گھیریں گے جبکہ تو اسکی ناتوانی کو جانتا یا کیسے وہ جہنم کے طبقوں میں پریشان رہے گا جبکہ تو اس کی سچائی سے واقف ہے یا کیسے جہنم کے فرشتے اسے جھڑکیں گے جبکہ وہ تجھے پکار رہا ہے اے میرے رب یا کیسے ممکن ہے کہ وہ خلاصی میں تیرے فضل کا امیدوار ہو اور تو اسے جہنم میں رہنے دے ہرگز نہیں! تیرے بارے میں یہ گمان نہیں ہو سکتا نہ تیرے فضل کا ایسا تعارف ہے نہ یہ توحید پرستوں پر تیرے احسان و کرم سے مشابہ ہے پس میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر تو نے اپنے دشمنوں کو آگ کا عذاب دینے کا حکم نہ دیا ہوتا اور اپنے مخالفوں کو ‌ ہمیشہ اس میں رکھنے کا فیصلہ نہ کیا ہوتا تو تو آگ کو ٹھنڈی اور آرام بخش بنا دیتااور کسی کو بھی آگ میں جگہ اور ٹھکانہ نہ دیا جاتا لیکن تو نے اپنے پاکیزہ ناموں کی قسم کھائی کہ جہنم کو تمام کافروں سے بھر دے گا جنّوں اور انسانوں میں سےاور یہ مخالفین ہمیشہ اس میں رہیں گے اور تو بڑی‌تعریف والا ہے تو نے فضل و کرم کرتے ہوئے بلا سابقہ یہ فرمایا کہ کیا وہ شخص جو مومن ہے وہ فاسق جیسا ہو سکتا ہے؟ ‌ یہ دونوں برابر نہیں میرے معبود میرے آقا! میں تیری قدرت جسے تو نے توانا کیا اور تیرا فرمان جسے یقینی و محکم بنایا اور تو غالب ہے ‌ اس پر جس پر اسے جاری کرےاسکے واسطے سے سوال کرتا ہوں بخش دے اس شب میں اور اس ساعت میں میرے تمام وہ جرم جو میں نے کیے تمام وہ گناہ جو مجھ سے سرزد ہوئےوہ سب برائیاں جو میں نے چھپائی ہیں جو نادانیاں میں نے جہل کی وجہ سے کیں ہیں علی الاعلان یا پوشیدہ، رکھی ‌ ہوں یا ظاہر کیں ہیں اور میری بدیاں جن کے لکھنے کا تو نے معزز کاتبینکو حکم دیا ہے جنہیں تو نے مقرر کیا ہے کہ جو کچھ میں کروں اسے محفوظ کریں اور ان کو ‌میرے اعضاء کے ساتھ مجھ پر گواہ بنایا اور انکے علاوہ خود تو بھی مجھ پر ناظر اور اس بات کا گواہ ہے جو ان سے پوشیدہ ہےحالانکہ تو نے اپنی رحمت سے اسے ‌ چھپایا اور اپنے فضل سے اس پر پردہ ڈالاوہ معاف فرما اور میرے لیے وافر حصہ قرار دے ہر اس خیر میں جسے تو نے نازل کیایا ہر اس احسان میں جو تو نے کیا یا ہر نیکی میں جسے تو نے پھیلایا رزق میں جسے تو نے وسیع کیا یا گناہ میں جسے تو معاف نے کیا یا غلطی میں جسے تو نے چھپایا یارب یا رب یا رب اے میرے معبود میرے آقا اورمیرے مولا اور میری جان کے مالک اے وہ جسکے ہاتھ میں میری لگام ہے اے میری تنگی و بے چارگی سے واقف اے میری ناداری و تنگدستی سے باخبر یارب یارب یارب میں تجھ سے تیرے حق ہونے، تیری پاکیزگی، تیری عظیم صفات اور اسماء کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں کہ میرے رات دن کے اوقات اپنے ذکر سے آباد کر اور مسلسل اپنی حضوری میں رکھ اور میرے اعمال کواپنی جناب میں قبولیت عطا فرما حتیکہ میرے تمام اعمال اور اذکار تیرے حضور ورد قرار پائیں اور میرا یہ حال تیری بارگاہ میں ہمیشہ قائم رہے😭😭😭




 اے میرے ‌ آقا اے وہ جس پر میرا تکیہ ہے اے جس سے میں اپنے حالات کی تنگی بیان کرتا ہوں یارب یارب یارب میرے ظاہری اعضاء کو اپنی حضوری میں قوی اور میرے باطنی ارادوں کو محکم و مضبوط بنا دےاور مجھے توفیق دے کہ تجھ سے ڈرنے کی کوشش کروں اور تیری حضوری میں ہمیشگی پیدا کروں تاکہ تیری بارگاہ میں سابقین کی راہوں پر چل پڑ و ں اور تیری طر ف جا نے والوں سے آگے نکل جا ؤں تیرے قرب کا شوق رکھنے والوں میں زیادہ شوق والا بن جاؤں تیرے خالص بندوں کی طرح تیرے قریب ہو جاؤں اہل یقین کی مانند تجھ سے ڈروں ‌اور تیرے آستانہ پر مومنوں کے ساتھ حاضر رہوں اے معبود جو میرے لئے برائی کا ارادہ کرے تو اسکے لئے ایسا ہی کرجو میرے ساتھ مکر کر ے تو اسکے ساتھ بھی ایسا ہی کر مجھے اپنے بند و ں میں قر ار دے جو نصیب میں بہتر ہیں جومنزلت میں تیرے قریب ہیں جو تیرے حضور تقرب میں مخصوص ہیں کیونکہ تیرے فضل کے بغیر یہ درجات نہیں مل سکتے بواسطہ اپنے کرم کے مجھ پر کرم کر بذریعہ اپنی بزرگی کے مجھ پر توجہ فرما بوجہ ‌اپنی رحمت کے میری حفاظت کر میری زبان کو اپنے ذکر میں گویا فرما اور میرے دل کو اپنا اسیر محبت بنا دی میری دعا بخوبی قبول فرما مجھ پر احسان فرما میرا گناہ ‌معاف کر دے اور میری خطا بخش دے کیونکہ تو نے بندوں پر عبادت فرض کی ہے اور انہیں دعا مانگنے کا حکم دیا اور قبولیت کی ضمانت دی پس اے پروردگار میں ‌اپنا رخ تیری طرف کر رہا ہوں اور تیرے آگے ہاتھ پھیلا رہا ہوں تو اپنی عزت کے طفیل میری د عا قبول فرما میری تمنائیں برلااور اپنے فضل سے لگی میری امید نہ توڑ میرے دشمن جو جنّوں اور انسانوں سے ہیں ان کے شر سے میری کفایت کر اے جلد ‌را ضی ہونے والے مجھے بخش دےجو دعا کے سوا کچھ نہیں ر کھتا بے شک تو جو چا ہے کرنے والا ہے اے وہ جس کا نام دوا جس ‌کا ذکر شفا اور اطاعت تونگری ہے رحم فرما اس پرجس کا سرمایہ محض امید ہےاور جس کا ہتھیار گریہ ہے اے نعمتیں پوری کرنے والے اے ‌سختیاں دور کرنے والے اے تاریکیوں میں ڈرنے والوں کیلئے نور اے وہ عالم جسے پڑھایا نہیں گیا محمد آل(ع) محمد پر رحمت فرما مجھ سے وہ سلوک کر جس کا ‌ تو اہل ہےخدا اپنے رسول پر اور بابرکت آئمہ پرسلام بھیجتا ہے بہت زیادہ سلام و جو انکی آل(ع) میں سے ہیں۔🌟
📓 مفاتیح الجنان شیخ عباس قمی 
محتاج دعا 🙏🏻
اللھم عجل لولیک الفرج والعا فیتہ والنصر 🤲🏻🌟
زیر سرپرستی امام زمانہ عج 🚩🏕️

 تسبیحات اربعہ 💯 مرتبہ پڑھے
صدقہ 💰
اعمال سے پہلے 2 رکعت نماز شکرانہ 
پہلی رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد سورۃ کافرون 
دوسری رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد سورۃ توحید 📿
صحیفہ سجادیہ کی دعا نمبر 9 
دعا نمبر 31 پڑھے🤲🏻


9۔﴿ طلب مغفرت کے سلسلے کی دعا ﴾
🌷15شعبان کی رات کو یہ دعا پڑھے 🌷
صحیفہ کاملہ کی دعا نمبر 9
👈🏻اے اللہ ! رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر اور ہماری توجہ اس کی توبہ کی طرف مبذول کر دے جو تجھے پسند ہے اورگناہ کے اصرار سے ہمیں دور رکھ جو تجھے ناپسند ہے بارالہا!جب ہمارا موقف کچھ ایسا ہو کہ (ہماری کسی کوتاہی کے باعث) دین کا زیاں ہوتا ہو یا دنیا کا تو نقصان (دنیا میں ) قرار دے کہ جو جلد فنا پذیر ہے اورعفو ودرگذر کو(دین کے معاملہ میں ) قرار دے جو باقی و برقرار رہنے والا ہے اورجب ہم ایسے دو کاموں کا ارادہ کریں کہ ان میں سے ایک تیری خوشنودی کا اور دوسرا تیری ناراضی کا باعث ہو تو ہمیں اس کام کی طرف مائل کرنا جو تجھے خوش کرنے والا ہو ۔

اور اس کام سے ہمیں بے دست وپا کر دینا جو تجھے ناراض کرنے والا ہو اور اس مرحلہ پر ہمیں اختیار دے کر آزاد نہ چھوڑ دے ، کیونکہ نفس تو باطل ہی کو اختیار کرنے والا ہے ۔ مگرجہاں تیری توفیق شامل حال ہو اوربرائی کا حکم دینے والا ہے مگر جہاں تیرا رحم کار فرما ہو ۔ بارالہا! تو نے ہمیں کمزور اور سست بنیاد پیدا کیا ہے اور پانی کے ایک حقیر قطرہ (نطفہ ) سے خلق فرمایا ہے اگر ہمیں کچھ قوت وتصرف حاصل ہے تو تیری قوت کی بدولت اوراختیار ہے تو تیری مدد کے سہارے سے۔

لہذا اپنی توفیق سے ہماری دستگیری فرما اوراپنی رہنمائی سے استحکام و قوت بخش اورہمارے دیدہ دل کو ان باتوں سے جو تیری محبت کے خلاف ہیں نابینا کردے اورہمارے اعضاء کے کسی حصہ میں معصیت کے سرایت کرنے کی گنجائش پیدا نہ کر ۔ بارالہا ! رحمت نازل فرما محمد اورانکی آل پر اورہمارے دل کے خیالوں ، اعضاء کی جنبشوں،آنکھ کے اشاروں اورزبان کے کلموں کو ان چیزوں میں صرف کرنے کی توفیق دے جو تیرے ثواب کا باعث ہوں یہاں تک کہ ہم سے کوئی ایسی نیکی چھوٹنے نہ پائے جس سے ہم تیرے اجر وثواب کے مستحق قرار پائیں۔ اورنہ ہم میں کوئی برائی رہ جائے جس سے تیرے عذاب کے سزاوار ٹھہریں ۔🌷
📗 صحیفہ سجادیہ
دعا نمبر 9
التماس دعا ظہور 🤲🏻
التماس دعا فلسطین 🤲🏻
اللھم عجل لولیک الفرج والعا فیتہ والنصر 🤲🏻🌷


🍃۔ دعاۓ توبہ🍃
15 شعبان کی رات کو یہ دعا پڑھے 
صحیفہ کاملہ کی دعا نمبر 31 🤲🏻
👈🏻اے معبود ! اے وہ جس کی توصیف سے وصف کرنے والوں کے توصیفی الفاظ قاصر ہیں ۔ اے وہ جو امیدواروں کی امیدوں کا مرکز ہے ۔ اے وہ جس کے ہاں نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں ہوتا ۔ اے وہ جو عبادت گزاروں کے خوف کی منزل منتہا ہے ۔ اے وہ جو پرہیزگاروں کے بیم و ہراس کی حدّ آخر ہے یہ اس شخص کا موقف ہے جو گناہوں کے ہاتھوں میں کھیلتا ہے اور خطا‎ؤں کی باگوں نے جسے کھینچ لیا ہے اور جس پر شیطان غالب آ گیا ہے ۔ اس لۓ تیرے حکم سے لاپرواہی کرتے ہوۓ اس نے ( اداۓ فرض ) میں کوتاہی کی اور فریب خوردگی کی وجہ سے تیرے منہیات کا مرتکب ہوتا ہے ۔گویا وہ اپنے کو تیرے قبضہ قدرت میں سمجھتا ہی نہیں ہے اور تیرے فضل و احسان کو جو تو نے اس پر کۓ ہیں مانتا ہی نہیں ہے ۔ مگر جب اس کی چشم بصیرت وا ہوئی اور اس کوری و بے بصری کے بادل اس کے سامنے سے چھٹے تو اس نے اپنے نفس پر کۓ ہوۓ ظلموں کا جائزہ لیا اور جن جن موارد پر اپنے پروردگار کی مخالفتیں کی تھیں ان پر نظر دوڑائی تو اپنے بڑے گناہوں کو ( واقعا ) بڑا اور اپنی عظیم مخالفتوں کو (حقیقتا ) عظیم پایا تو وہ اس حالت میں کہ تجھ سےامیدوار بھی ہے اور شرمسار بھی ، تیری جانب متوجہ ہوا اور تجھ پر اعتماد کرتے ہوۓ تیری طرف راغب ہوا اور یقین و اطمینان کے ساتھ اپنی خواہش و آرزو کو لے کر تیرا قصد کیا اور ( دل میں ) تیرا خوف لۓ ہوۓ خلوص کے ساتھ تیری بارگاہ کا ارادہ کیا اس حالت میں کہ تیرے علاوہ اسے کسی سے غرض نہ تھی اور تیرے سواء اسے کسی کا خوف نہ تھا ۔

چنانچہ وہ عاجزانہ صورت میں تیرے سامنے آ کھڑا ہوا اور فروتنی سے اپنی آنکھیں زمین میں گاڑ لیں اور تذلّل و انکسار سے تیری عظمت کے آگے سر جھکا لیا اور عجزونیاز مندی سے اپنے رازہاۓ درون پردہ جنہیں تو اس سے بہتر جانتا ہے تیرے آگے کھول دیۓ اور عاجزی سے اپنے وہ گناہ جن کا تو اس سے زیادہ حساب رکھتا ہے ایک ایک کرکے شمار کۓ اور ان بڑے گناہوں سے جو تیرے علم میں اس کے لۓ مہلک اور ان بد اعمالیوں سے جو تیرے فیصلہ کے مطابق اس کے لۓ رسوا کن ہیں ، دادو فریاد کرتا ہے ۔وہ گناہ کہ جن کی لذت جاتی رہی ہے اور ان کا وبال ہمیشہ کے لۓ باقی رہ گیا ہے ۔ اے میرے معبود ! اگر تو اس پرعذاب کرے تو وہ تیرے عدل کا منکر نہیں ہوگا ۔ اور اگر اس سے درگزر کرے اور ترس کھاۓ تو وہ تیرے عفو کو کوئي عیب اور بڑی بات نہیں سمجھے گا ۔اس لۓ کہ تو وہ پروردگار کریم ہے ۔ جس کے نزدیک بڑے سے بڑے گناہ کو بھی بخش دینا کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔ اچھا تو اے میرے معبود ! میں تیری بارگاہ میں حاضر ہوں ۔ تیرے حکم دعا کی اطاعت کرتے ہوۓ اور تیرے وعدہ کا ایفا چاہتے ہوۓ جو قبولیت دعا کے متعلق تو نے اپنے اس ارشاد میں کیا ہے ۔ '' مجھ سے دعا مانگو تو میں تمہاری دعا قبول کروں گا '' ۔🙏🏻
خداوندا ! محمد اور ان کی آل پر رحمت ن🍃
📕 صحیفہ کاملہ کی
دعا نمبر 31
التماس دعا ظہور 🤲🏻
التماس فلسطین 🤲🏻
اللھم عجل لولیک الفرج والعا فیتہ والنصر 🤲🏻🌹


کثرت سے درود پاک پڑھنے سے اپنی حاجت طلب کریں اگر حاجات بارش کے قطروں جتنی ہو ں تو بھی خداوند متعال اپنے وسیع فضل سے وہ تمام حاجات بر لاۓ گا 🤲🏻😭🙏🏻

6: رکعت نماز 🧎🏻‍♂️
ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد
سورۃ یاسیں سورہ ملک سورۃ توحید پڑھے 📿
100: رکعت نماز 🧎🏻‍♂️📿
اس رات 💯 رکعت نماز بجا لانے کی بڑی فضیلت ھے ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد 10 مرتبہ سورۃ توحید پڑھے 📿
4:  رکعت نماز 🧎🏻‍♂️📿
ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد 💯 مرتبہ سورۃ توحید پڑھے 📿
🧎🏻‍♂️📿 نماز حضرت جعفر طیار 
نماز شب  🌃 
📗 مفاتیح الجنان
شیخ عباس قمی 
التماس دعا ظہور 🤲🏻 
التماس دعا فلسطین 🤲🏻
🤲🏻 اے معبود ہمارے وارث امام زمانہ عج کا جلد ظہور فرما 🙏🏻😭🙏🏻
اللھم عجل لولیک الفرج والعا فیتہ والنصر 🤲🏻🌸


*پندرہ شعبان کی رات اعمال دعائیں*
ﺍﻣﺎﻡ ﺟﻌﻔﺮ ﺻﺎﺩﻕ علیہ السلام ﺳﮯ ﭘﻮچھا ﮐﮧ ﺍﺱ ﺭﺍﺕ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺩﻋﺎ ﮐﻮﻧﺴﯽ ﮨﮯ؟
ﺣﻀﺮﺕ علیہ السلام ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﺍﺱ ﺭﺍﺕ ﻧﻤﺎﺯِ ﻋﺸﺎ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ 2 ﺭﮐﻌﺖ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍھے ﺟﺲ ﮐﯽ ﭘﮩﻠﯽ ﺭﮐﻌﺖ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺭﮦ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﺍﻭﺭ ﺳﻮﺭﮦ ﮐﺎﻓﺮﻭﻥ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺭﮐﻌﺖ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺭﮦ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﺍﻭﺭ ﺳﻮﺭﮦ قل هو والله احد ﭘﮍھے:
ﻧﻤﺎﺯ کے ﺳﻼﻡ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ:
*33 / ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺍﻟﻠﮧ۔*
*33 / ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﻟﻠﮧ*
*ﺍﻭﺭ/ 34 ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﮐﺒﺮ ﮐﮩﮯ۔*

ﺭﺳﻮﻝ ﺧﺪﺍ ﻣﺤﻤﺪ ﻣﺼﻄﻔﯽ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ: کہ 15 شعبان کی رات کو مغرب اور عشاء کے درمیان 4 ﺭﮐﻌﺖ ﻧﻤﺎﺯ ، 2-2 رکعت کرکے ﭘﮍھے 
جس كى ہر ﺭﮐﻌﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ 11 مرتبہ قل ھو الله احد پڑھو ، نماز کے بعد یہ دعا پڑھو
*ﻳَﺎ ﺭَﺏِّ ﺍﻏْﻔِﺮْ ﻟَﻨَﺎ 10 مرتبہ*
*ﻳَﺎ ﺭَﺏِّ ﺍﺭْﺣَﻤْﻨَﺎ 10 مرتبہ*  
*ﻳَﺎ ﺭَﺏِّ ﺗُﺐْ ﻋَﻠَﻴْﻨَﺎ 10 مرتبہ*
*سوره ﻗُﻞْ ﻫُﻮَ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﺃَﺣَﺪٌ 21 مرتبہ*
 
پھر 10 مرتبہ یہ دعا پڑھو:
*ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟَّﺬِﻱ ﻳُﺤْﻴِﻲ ﺍﻟْﻤَﻮْﺗَﻰ ﻭَ ﻳُﻤِﻴﺖُ ﺍﻟْﺄَﺣْﻴَﺎﺀَ ﻭَ ﻫُﻮَ ﻋَﻠﻰ ﻛُﻞِّ ﺷَﻲْﺀٍ ﻗَﺪِﻳﺮٌ*
اللہ تعالی اس نماز کے پڑھنے والے کی دعا قبول ، دنیا و آخرت کی حاجات پوری ، نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں عطا اور اسکی حفاظت فرماۓ گا - *📖ﺇﻗﺒﺎﻝ ﺍﻷﻋﻤﺎﻝ*
*
پھر ﯾﮧ ﺩﻋﺎ ﭘﮍھے:
*ﻳَﺎ ﻣَﻦْ ﺇﻟَﻴْﻪِ ﻣَﻠْﺠَﺄُ ﺍﻟْﻌِﺒَﺎﺩِ ﻓِﻲ ﺍﻟْﻤُﻬِﻤَّﺎﺕِ، ﻭَﺇﻟَﻴْﻪِ ﻳَﻔْﺰَﻉُ ﺍﻟْﺨَﻠْﻖُ ﻓِﻲ ﺍﻟْﻤُﻠِﻤَّﺎﺕِ، ﻳَﺎ ﻋَﺎﻟِﻢَ ﺍﻟْﺠَﻬْﺮِ ﻭَﺍﻟْﺨَﻔِﻴَّﺎﺕِ، ﻳَﺎ ﻣَﻦْ ﻻ ﺗَﺨْﻔَﻰ ﻋَﻠَﻴْﻪِ ﺧَﻮَﺍﻃِﺮُ ﺍﻷَﻭْﻫَﺎﻡِ ﻭَﺗَﺼَﺮُّﻑُ ﺍﻟْﺨَﻄَﺮَﺍﺕِ، ﻳَﺎﺭَﺏَّ ﺍﻟْﺨَﻼﺋِﻖِ ﻭَﺍﻟْﺒَﺮِﻳَّﺎﺕِ، ﻳَﺎ ﻣَﻦْ ﺑِﻴَﺪِﻩِ ﻣَﻠَﻜُﻮﺕُ ﺍﻷَﺭَﺿِﻴﻦَ ﻭَﺍﻟﺴَّﻤَﺎﻭَﺍﺕِ، ﺃَﻧْﺖَ ﺍﻟﻠّﻪُ ﻻ ﺇﻟﻪَ ﺇﻻَّ ﺃَﻧْﺖَ، ﺃَﻣُﺖُّ ﺇﻟَﻴْﻚَ ﺑِﻼ ﺇﻟﻪَ ﺇﻻَّ ﺃَﻧْﺖَ، ﻓَﻴَﺎ ﻻ ﺇﻟﻪَ ﺇﻻَّ ﺃَﻧْﺖَ ﺍﺟْﻌَﻠْﻨِﻲ ﻓِﻲ ﻫﺬِﻩِ ﺍﻟﻠَّﻴْﻠَﺔِ ﻣِﻤَّﻦْ ﻧَﻈَﺮْﺕَ ﺇﻟَﻴْﻪِ ﻓَﺮَﺣِﻤْﺘَﻪُ، ﻭَﺳَﻤِﻌْﺖَ ﺩُﻋَﺎﺀَﻩُ ﻓَﺄَﺟَﺒْﺘَﻪُ، ﻭَﻋَﻠِﻤْﺖَ ﺍﺳْﺘِﻘَﺎﻟَﺘَﻪُ ﻓَﺄَﻗَﻠْﺘَﻪُ، ﻭَﺗَﺠَﺎﻭَﺯْﺕَ ﻋَﻦْ ﺳَﺎﻟِﻒِ ﺧَﻄِﻴﺌَﺘِﻪِ ﻭَﻋَﻈِﻴﻢِ ﺟَﺮِﻳﺮَﺗِﻪ ِ، ﻓَﻘَﺪِ ﺍﺳْﺘَﺠَﺮْﺕُ ﺑِﻚَ ﻣِﻦْ ﺫُﻧُﻮﺑِﻲ، ﻭَﻟَﺠَﺄْﺕُ ﺇﻟَﻴْﻚَ ﻓِﻲ ﺳَﺘْﺮِ ﻋُﻴُﻮﺑِﻲ .ﺍﻟﻠّﻬُﻢَّ ﻓَﺠُﺪْ ﻋَﻠَﻲَّ ﺑِﻜَﺮَﻣِﻚَ ﻭَﻓَﻀﻠِﻚَ، ﻭَﺍﺣْﻄُﻂْ ﺧَﻄَﺎﻳَﺎﻱَ ﺑِﺤِﻠْﻤِﻚَ ﻭَﻋَﻔْﻮِﻙَ، ﻭَﺗَﻐَﻤَّﺪْﻧِﻲ ﻓِﻲ ﻫﺬِﻩِ ﺍﻟﻠَّﻴْﻠَﺔِ ﺑِﺴَﺎﺑِﻎِ ﻛَﺮَﺍﻣَﺘِﻚَ، ﻭَﺍﺟْﻌَﻠْﻨِﻲ ﻓِﻴﻬَﺎ ﻣِﻦْ ﺃَﻭْﻟِﻴَﺎﺋِﻚَ ﺍﻟَّﺬِﻳﻦَ ﺍﺟْﺘَﺒَﻴْﺘَﻬُﻢْ ﻟِﻄَﺎﻋَﺘِﻚَ، ﻭَﺍﺧْﺘَﺮْﺗَﻬُﻢْ ﻟِﻌِﺒَﺎﺩَﺗِﻚَ، ﻭَﺟَﻌَﻠْﺘَﻬُﻢْ ﺧَﺎﻟِﺼَﺘَﻚَ ﻭَﺻِﻔْﻮَﺗَﻚَ . ﺍﻟﻠّﻬُﻢَّ ﺍﺟْﻌَﻠْﻨِﻲ ﻣِﻤَّﻦْ ﺳَﻌَﺪَ ﺟَﺪُّﻩُ، ﻭَﺗَﻮَﻓَّﺮَ ﻣِﻦَ ﺍﻟْﺨَﻴْﺮَﺍﺕِ ﺣَﻈُّﻪُ، ﻭَﺍﺟْﻌَﻠْﻨِﻲ ﻣِﻤَّﻦْ ﺳَﻠِﻢَ ﻓَﻨَﻌِﻢَ، ﻭَﻓَﺎﺯَ ﻓَﻐَﻨِﻢَ، ﻭَﺍﻛْﻔِﻨِﻲ ﺷَﺮَّ ﻣَﺎ ﺃَﺳْﻠَﻔْﺖُ، ﻭَﺍﻋْﺼِﻤْﻨِﻲ ﻣِﻦَ ﺍﻹﺯْﺩِﻳَﺎﺩِ ﻓِﻲ ﻣَﻌْﺼِﻴَﺘِﻚَ، ﻭَﺣَﺒِّﺐْ ﺇﻟَﻲَّ ﻃَﺎﻋَﺘَﻚَ ﻭَﻣَﺎ ﻳُﻘَﺮِّﺑُﻨِﻲ ﻣِﻨْﻚَ ﻭَﻳُﺰْﻟِﻔُﻨِﻲ ﻋِﻨْﺪَﻙَ . ﺳَﻴِّﺪِﻱ ﺇﻟَﻴْﻚَ ﻳَﻠْﺠَﺄُ ﺍﻟْﻬَﺎﺭِﺏُ، ﻭَﻣِﻨْﻚَ ﻳَﻠْﺘَﻤِﺲُ ﺍﻟﻄَّﺎﻟِﺐُ، ﻭَﻋَﻠَﻰ ﻛَﺮَﻣِﻚَ ﻳُﻌَﻮِّﻝُ ﺍﻟْﻤُﺴْﺘَﻘِﻴﻞُ ﺍﻟﺘَّﺎﺋِﺐُ، ﺃَﺩَّﺑْﺖَ ﻋِﺒَﺎﺩَﻙَ ﺑِﺎﻟﺘَّﻜَﺮُّﻡِ ﻭَﺃَﻧْﺖَ ﺃَﻛْﺮَﻡُ ﺍﻷَﻛْﺮَﻣِﻴﻦَ، ﻭَﺃَﻣَﺮْﺕَ ﺑِﺎﻟْﻌَﻔْﻮِ ﻋِﺒَﺎﺩَﻙَ ﻭَﺃَﻧْﺖَ ﺍﻟْﻐَﻔُﻮﺭُ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢُ . ﺍﻟﻠّﻬُﻢَّ ﻓَﻼ ﺗَﺤْﺮِﻣْﻨِﻲ ﻣَﺎ ﺭَﺟَﻮْﺕُ ﻣِﻦْ ﻛَﺮَﻣِﻚَ، ﻭَﻻ ﺗُﺆْﻳِﺴْﻨِﻲ ﻣِﻦْ ﺳَﺎﺑِﻎِ ﻧِﻌَﻤِﻚَ، ﻭَﻻ ﺗُﺨَﻴِّﺒْﻨِﻲ ﻣِﻦْ ﺟَﺰِﻳﻞِ ﻗِﺴَﻤِﻚَ ﻓِﻲ ﻫﺬِﻩِ ﺍﻟﻠَّﻴْﻠَﺔِ ﻷﻫْﻞِ ﻃَﺎﻋَﺘِﻚَ، ﻭَﺍﺟْﻌَﻠْﻨِﻲ ﻓِﻲ ﺟُﻨَّﺔٍ ﻣِﻦْ ﺷِﺮَﺍﺭِ ﺑَﺮِﻳَّﺘِﻚَ، ﺭَﺏِّ ﺇﻥْ ﻟَﻢْ ﺃَﻛُﻦْ ﻣِﻦْ ﺃَﻫْﻞِ ﺫﻟِﻚَ ﻓَﺄَﻧْﺖَ ﺃَﻫْﻞُ ﺍﻟْﻜَﺮَﻡِ ﻭَﺍﻟْﻌَﻔْﻮِ ﻭَﺍﻟْﻤَﻐْﻔِﺮَﺓِ، ﻭَﺟُﺪْ ﻋَﻠَﻲَّ ﺑِﻤَﺎ ﺃَﻧْﺖَ ﺃَﻫْﻠُﻪُ ﻻ ﺑِﻤَﺎ ﺃَﺳْﺘَﺤِﻘُّﻪُ، ﻓَﻘَﺪْ ﺣَﺴُﻦَ ﻇَﻨِّﻲ ﺑِﻚَ، ﻭَﺗَﺤَﻘَّﻖَ ﺭَﺟَﺎﺋِﻲ ﻟَﻚَ، ﻭَﻋَﻠِﻘَﺖْ ﻧَﻔْﺴِﻲ ﺑِﻜَﺮَﻣِﻚَ ﻓَﺄَﻧْﺖَ ﺃَﺭْﺣَﻢُ ﺍﻟﺮَّﺍﺣِﻤِﻴﻦَ، ﻭَﺃَﻛْﺮَﻡُ ﺍﻷَﻛْﺮَﻣِﻴﻦَ . ﺍﻟﻠّﻬُﻢَّ ﻭَﺍﺧْﺼُﺼْﻨِﻲ ﻣِﻦْ ﻛَﺮَﻣِﻚَ ﺑِﺠَﺰِﻳﻞِ ﻗِﺴَﻤِﻚَ، ﻭَﺃَﻋُﻮﺫُ ﺑِﻌَﻔْﻮِﻙَ ﻣِﻦْ ﻋُﻘُﻮﺑَﺘِﻚ َ، ﻭَﺍﻏْﻔِﺮْ ﻟِﻲَ ﺍﻟﺬَّﻧْﺐَ ﺍﻟَّﺬِﻱ ﻳَﺤْﺒِﺲُ ﻋَﻠَﻲَّ ﺍﻟْﺨُﻠُﻖَ، ﻭَﻳُﻀَﻴِّﻖُ ﻋَﻠَﻲَّ ﺍﻟﺮّﺯْﻕَ ﺣَﺘَّﻰ ﺃَﻗُﻮﻡَ ﺑِﺼَﺎﻟِﺢِ ﺭِﺿَﺎﻙَ، ﻭَﺃَﻧْﻌَﻢَ ﺑِﺠَﺰِﻳﻞِ ﻋَﻄَﺎﺋِﻚَ، ﻭَﺃَﺳْﻌَﺪَ ﺑِﺴَﺎﺑِﻎِ ﻧَﻌْﻤَﺎﺋِﻚَ، ﻓَﻘَﺪْ ﻟُﺬْﺕُ ﺑِﺤَﺮَﻣِﻚَ، ﻭَﺗَﻌَﺮَّﺿْﺖُ ﻟِﻜَﺮَﻣِﻚَ، ﻭَﺍﺳْﺘَﻌَﺬْﺕُ ﺑِﻌَﻔْﻮِﻙَ ﻣِﻦْ ﻋُﻘُﻮﺑَﺘِﻚَ، ﻭَﺑِﺤِﻠْﻤِﻚَ ﻣِﻦْ ﻏَﻀَﺒِﻚَ، ﻓَﺠُﺪْ ﺑِﻤَﺎ ﺳَﺄَﻟْﺘُﻚَ، ﻭَﺃَﻧِﻞْ ﻣَﺎ ﺍﻟْﺘَﻤَﺴْﺖُ ﻣِﻨْﻚَ، ﺃَﺳْﺄَﻟُﻚَ ﺑِﻚَ ﻻ ﺑِﺸَﻲْﺀٍ ﻫُﻮَ ﺃَﻋْﻈَﻢُ ﻣِﻨْﻚَ*

پھر ﺳﺠﺪﮮ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﮐﺮ 
20 ﻣﺮتبہ ﮐﮩﮯ : *ﯾَﺎ ﺭَﺏِّ* ، 
7 ﻣﺮﺗﺒﮧ : *ﯾَﺎ ﷲ* ،
7 ﻣﺮﺗﺒﮧ : *ﻟَﺎﺣَﻮْﻝَ ﻭَﻻَ ﻗُﻮَّۃَ ﺍِﻟَّﺎ ﺑِﺎﷲِ*  
10 ﻣﺮﺗﺒﮧ *ﻣَﺎﺷَﺎء ﺍﷲ*  
ﺍﻭﺭ 10 ﻣﺮﺗﺒﮧ: *ﻟَﺎﻗُﻮَّۃَ ﺍِﻟَّﺎ ﺑِﺎﷲِ* ﮐﮩﮯ

ﭘﮭﺮ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ﺍﻭﺭ آپ ص ﮐﯽ ﺁﻝ ع ﭘﺮ ﺩﺭﻭﺩ بھیجیے : *اللهم صل على محمد وآل محمد* 
ﺍﻭﺭ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺣﺎﺟﺎﺕ ﻃﻠﺐ ﮐﺮﮮ۔ 
ﻗﺴﻢ ﺑﺨﺪﺍ ﺍﮔﺮ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺣﺎﺟﺎﺕ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﮯ ﻗﻄﺮﻭﮞ ﺟﺘﻨﯽ ﮨﻮﮞ تو ﺑﮭﯽ ﺣﻖ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﺳﯿﻊ ﻓﻀﻞ ﻭ ﮐﺮﻡ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻋﻤﻞ ﮐﯽ ﺑﺮﮐﺖ ﺳﮯ ﻭﮦ ﺗﻤﺎﻡ ﺣﺎﺟﺎﺕ ﺑﺮﻻﺋﮯ ﮔﺎ۔
*
*15 شعبان کی ﺭﺍﺕ ﯾﮧ ﺩﻋﺎ ﭘﮍھیںﺟﻮ ﺍﻣﺎﻡ ﺯﻣﺎﻧﮧ عج ﮐﯽ ﺯﯾﺎﺭﺕ ﮐﮯ ﻣﺜﻞ ﮨﮯ*
*ﺍﻟﻠّﻬُﻢَّ ﺑِﺤَﻖِّ ﻟَﻴْﻠَﺘِﻨَﺎ ﻫﺬِﻩِ ﻭَﻣَﻮْﻟُﻮﺩِﻫَﺎ ﻭَﺣُﺠَّﺘِﻚَ ﻭَﻣَﻮْﻋُﻮﺩِﻫَﺎ، ﺍﻟَّﺘِﻲ ﻗَﺮَﻧْﺖَ ﺇﻟَﻰ ﻓَﻀْﻠِﻬَﺎ ﻓَﻀْﻼ ً،ﻓَﺘَﻤَّﺖْ ﻛَﻠِﻤَﺘُﻚَ ﺻِﺪْﻗﺎً ﻭَﻋَﺪْﻻً، ﻻ ﻣُﺒَﺪِّﻝَ ﻟِﻜَﻠِﻤَﺎﺗِﻚ َ، ﻭَﻻ ﻣُﻌَﻘِّﺐَ ﻵﻳَﺎﺗِﻚَ، ﻧُﻮﺭُﻙَ ﺍﻟْﻤُﺘَﺄَﻟِّﻖُ، ﻭَﺿِﻴَﺎﺅُﻙَ ﺍﻟْﻤُﺸْﺮِﻕُ، ﻭَﺍﻟْﻌَﻠَﻢُ ﺍﻟﻨُّﻮﺭُ ﻓِﻲ ﻃَﺨْﻴَﺎﺀِ ﺍﻟﺪَّﻳْﺠُﻮﺭِ،  ﺍﻟْﻐَﺎﺋِﺐُﺍﻟْﻤَﺴْﺘُﻮﺭُ ﺟَﻞَّ ﻣَﻮْﻟِﺪُﻩ ُ، ﻭَﻛَﺮُﻡَ ﻣَﺤْﺘِﺪُﻩُ، ﻭَﺍﻟْﻤَﻼﺋِﻜَﺔُ ﺷُﻬَّﺪُﻩُ، ﻭَﺍﻟﻠّﻪُ ﻧَﺎﺻِﺮُﻩُ ﻭَﻣُﺆَﻳِّﺪُﻩُ ، ﺇﺫَﺍ ﺁﻥَ ﻣِﻴﻌَﺎﺩُﻩُ ﻭَﺍﻟْﻤَﻼﺋِﻜَﺔ ُﺃَﻣْﺪَﺍﺩُﻩُ،ﺳَﻴْﻒُ ﺍﻟﻠّﻪِ ﺍﻟَّﺬِﻱ ﻻ ﻳَﻨْﺒُﻮ، ﻭَﻧُﻮﺭُﻩُ ﺍﻟَّﺬِﻱ ﻻ ﻳَﺨْﺒُﻮ ،ﻭَﺫُﻭ ﺍﻟْﺤِﻠْﻢِ ﺍﻟَّﺬِﻱ ﻻ ﻳَﺼْﺒُﻮ، ﻣَﺪَﺍﺭُ ﺍﻟﺪَّﻫْﺮِ، ﻭَﻧَﻮَﺍﻣِﻴﺲُ ﺍﻟْﻌَﺼْﺮِ، ﻭَ ﻭُﻻﺓُ ﺍﻷَﻣْﺮ ِ، ﻭَﺍﻟْﻤُﻨَﺰَّﻝُ ﻋَﻠَﻴْﻬِﻢْ ﻣَﺎ ﻳَﺘَﻨَﺰَّﻝُ ﻓِﻲ ﻟَﻴْﻠَﺔِ ﺍﻟْﻘَﺪْﺭِ، ﻭَﺃَﺻْﺤَﺎﺏُ ﺍﻟْﺤَﺸْﺮِ ﻭَﺍﻟﻨَّﺸْﺮ ِ،ﺗَﺮَﺍﺟِﻤَﺔُ ﻭَﺣْﻴِﻪِ، ﻭَﻭُﻻﺓُ ﺃَﻣْﺮِﻩِ ﻭَﻧَﻬْﻴِﻪِ.ﺍﻟﻠّﻬُﻢَّ ﻓَﺼَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﺧَﺎﺗِﻤِﻬِﻢْ ﻭ َﻗَﺎﺋِﻤِﻬِﻢُ ﺍﻟْﻤَﺴْﺘُﻮﺭِ ﻋَﻦْ ﻋَﻮَﺍﻟِﻤِﻬِﻢْ . ﺍﻟﻠّﻬُﻢَّ ﻭَﺃَﺩْﺭِﻙْ ﺑِﻨَﺎ ﺃَﻳَّﺎﻣَﻪُ ﻭَﻇُﻬُﻮﺭَﻩُ ﻭَﻗِﻴَﺎﻣَﻪُ، ﻭَﺍﺟْﻌَﻠْﻨَﺎ ﻣِﻦْ ﺃَﻧْﺼَﺎﺭِﻩ ِ،ﻭَﺍﻗْﺮِﻥْ ﺛﺄْﺭَﻧَﺎ ﺑِﺜَﺄْﺭِﻩِ، ﻭَﺍﻛْﺘُﺒْﻨَﺎ ﻓِﻲ ﺃَﻋْﻮَﺍﻧِﻪِ ﻭَﺧُﻠَﺼَﺎﺋِﻪ ِ، ﻭَﺃَﺣْﻴِﻨَﺎ ﻓِﻲ ﺩَﻭْﻟَﺘِﻪِ ﻧَﺎﻋِﻤِﻴﻦَ، ﻭَﺑِﺼُﺤْﺒَﺘِﻪِ ﻏَﺎﻧِﻤِﻴﻦَ،ﻭَﺑِﺤَﻘِّﻪِ ﻗَﺎﺋِﻤِﻴﻦ َ،ﻭَﻣِﻦَ ﺍﻟﺴُّﻮﺀِ ﺳَﺎﻟِﻤِﻴﻦَ، ﻳَﺎ ﺃَﺭْﺣَﻢَ ﺍﻟﺮَّﺍﺣِﻤِﻴﻦَ ، ﻭَﺍﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّﻪِ ﺭَﺏِّ ﺍﻟْﻌَﺎﻟَﻤِﻴﻦَ ، ﻭَﺻَﻠَﻮَﺍﺗُﻪُ ﻋَﻠَﻰ ﺳَﻴِّﺪِﻧَﺎ ﻣُﺤَﻤَّﺪ ٍﺧَﺎﺗَﻢِ ﺍﻟﻨَّﺒِﻴِّﻴﻦَ ﻭَﺍﻟْﻤُﺮْﺳَﻠِﻴﻦَ ﻭَﻋَﻠَﻰ ﺃَﻫْﻞِ ﺑَﻴْﺘِﻪ ِﺍﻟﺼَّﺎﺩِﻗِﻴﻦَ ﻭَﻋِﺘْﺮَﺗِﻪِ ﺍﻟﻨَّﺎﻃِﻘِﻴﻦ َ،ﻭَﺍﻟْﻌَﻦْ ﺟَﻤِﻴﻊَ ﺍﻟﻈَّﺎﻟِﻤِﻴﻦَ، ﻭَﺍﺣْﻜُﻢْ ﺑَﻴْﻨَﻨَﺎ ﻭَﺑَﻴْﻨَﻬُﻢْ ﻳَﺎ ﺃَﺣْﻜَﻢَ ﺍﻟْﺤَﺎﻛِﻤِﻴﻦَ*

*مولا ﺍﻣﺎﻡ ﺟﻌﻔﺮ ﺻﺎﺩﻕ علیہ السلام ﻧﮯ ﭘﻨﺪﺭﮦ ﺷﻌﺒﺎﻥ ﮐﯽ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﭘﮍھنے ﮐﯿﻠﺌﮯ مجھے ﯾﮧ ﺩﻋﺎ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﻓﺮﻣﺎﺋﯽ:*
*ﺍﻟﻠّﻬُﻢَّ ﺃَﻧْﺖَ ﺍﻟْﺤَﻲُّ ﺍﻟْﻘَﻴُّﻮﻡُ ﺍﻟْﻌَﻠِﻲُّ ﺍﻟْﻌَﻈِﻴﻢُ ﺍﻟْﺨَﺎﻟِﻖُﺍﻟﺮَّﺍﺯِﻕُ ﺍﻟْﻤُﺤْﻴِﻲ ﺍﻟْﻤُﻤِﻴﺖُ ﺍﻟْﺒَﺪِﻱﺀُ ﺍﻟْﺒَﺪِﻳﻊُ، ﻟَﻚَﺍﻟْﺠَﻼﻝُ، ﻭَﻟَﻚَ ﺍﻟْﻔَﻀْﻞُ، ﻭَﻟَﻚَ ﺍﻟْﺤَﻤْﺪُ، ﻭَﻟَﻚَ ﺍﻟْﻤَﻦُّ، ﻭَﻟَﻚَ ﺍﻟْﺠُﻮﺩُ،ﻭَﻟَﻚَ ﺍﻟْﻜَﺮَﻡُ، ﻭَﻟَﻚَ ﺍﻷَﻣْﺮُ، ﻭَﻟَﻚَﺍﻟْﻤَﺠْﺪُ، ﻭَﻟَﻚَ ﺍﻟﺸُّﻜْﺮُ، ﻭَﺣْﺪَﻙَ ﻻ ﺷَﺮِﻳﻚَ ﻟَﻚَ، ﻳَﺎ ﻭَﺍﺣِﺪُ ﻳَﺎ ﺃَﺣَﺪُ ﻳَﺎ ﺻَﻤَﺪ ُﻳَﺎ ﻣَﻦْ ﻟَﻢْ ﻳَﻠِﺪْ ﻭَﻟَﻢْ ﻳُﻮﻟَﺪْ ﻭَﻟَﻢْ ﻳَﻜُﻦْ ﻟَﻪُ ﻛُﻔُﻮﺍً ﺃَﺣَﺪٌ، ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَﺍﻏْﻔِﺮْ ﻟِﻲ ﻭَﺍﺭْﺣَﻤْﻨِﻲ ﻭَﺍﻛْﻔِﻨِﻲ ﻣَﺎ ﺃَﻫَﻤَّﻨِﻲ ﻭَﺍﻗْﺾِ ﺩَﻳْﻨِﻲ، ﻭَﻭَﺳِّﻊْ ﻋَﻠَﻲَّ ﻓِﻲ ﺭِﺯْﻗِﻲ، ﻓَﺈﻧَّﻚَ ﻓِﻲ ﻫﺬِﻩِ ﺍﻟﻠَّﻴْﻠَﺔِ ﻛُﻞَّ ﺃَﻣْﺮٍ ﺣَﻜِﻴﻢٍ ﺗَﻔْﺮُﻕُ، ﻭَﻣَﻦْ ﺗَﺸَﺎﺀُ ﻣِﻦْ ﺧَﻠْﻘِﻚَ ﺗَﺮْﺯُﻕُ، ﻓَﺎﺭْﺯُﻗْﻨِﻲ ﻭَﺃَﻧْﺖَ ﺧَﻴْﺮُ ﺍﻟﺮَّﺍﺯِﻗِﻴﻦَ، ﻓَﺈﻧَّﻚَ ﻗُﻠْﺖَ ﻭَﺃَﻧْﺖَ ﺧَﻴْﺮُ ﺍﻟْﻘَﺎﺋِﻠِﻴﻦَ ﺍﻟﻨَّﺎﻃِﻘِﻴﻦَ ﻓَﻤِﻦْ ﻓَﻀْﻠِﻚَ ﺃَﺳْﺄَﻝُ،ﻭَﺇﻳَّﺎﻙَ ﻗَﺼَﺪْﺕُ،ﻭَﺍﺑْﻦَ ﻧَﺒِﻴِّﻚ َﺍﻋْﺘَﻤَﺪْﺕُ، ﻭَﻟَﻚَ ﺭَﺟَﻮْﺕُ، ﻓَﺎﺭْﺣَﻤْﻨِﻲ ﻳَﺎ ﺃَﺭْﺣَﻢَ ﺍﻟﺮَّﺍﺣِﻤِﻴﻦَ*

*ﯾﮧ ﺩﻋﺎ ﭘﮍھے ﮐﮧ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﮐﺮﻡ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﺍﺱ ﺭﺍﺕ کو ﯾﮧ ﺩﻋﺎ ﭘﮍھتے تھے:*

*ﺍَﻟﻠّٰﮭُﻢَّ ﺍﻗْﺴِﻢْ ﻟَﻨﺎ ﻣِﻦْ ﺧَﺸْﯿَﺘِﮏَ ﻣَﺎ ﯾَﺤُﻮﻝُ ﺑَﯿْﻨَﻨﺎ ﻭَﺑَﯿْﻦَ ﻣَﻌْﺼِﯿَﺘِﮏَ، ﻭَﻣِﻦ ﻃَﺎﻋَﺘِﻚَ ﻣَﺎ ﺗُﺒَﻠِّﻐُﻨَﺎ ﺑِﻪِ ﺭِﺿْﻮَﺍﻧَﻚَ، ﻭَﻣِﻦَ ﺍﻟْﻴَﻘِﻴﻦِ ﻣَﺎ ﻳَﻬُﻮﻥُ ﻋَﻠَﻴْﻨَﺎ ﺑِﻪِ ﻣُﺼِﻴﺒَﺎﺕُ ﺍﻟﺪُّﻧْﻴَﺎ .ﺍﻟﻠّﻬُﻢَّ ﺃَﻣْﺘِﻌْﻨَﺎ ﺑِﺄَﺳْﻤَﺎﻋِﻨَﺎ ﻭَﺃَﺑْﺼَﺎﺭِﻧَﺎ ﻭَﻗُﻮَّﺗِﻨَﺎﻣَﺎ ﺃَﺣْﻴَﻴْﺘَﻨَﺎ ﻭَﺍﺟْﻌَﻠْﻪُ ﺍﻟْﻮَﺍﺭِﺙَ ﻣِﻨَّﺎ،ﻭَﺍﺟْﻌَﻞْ ﺛﺄْﺭَﻧَﺎ ﻋَﻠَﻰ ﻣَﻦْ ﻇَﻠَﻤَﻨَﺎ، ﻭَﺍﻧْﺼُﺮْﻧَﺎ ﻋَﻠَﻰ ﻣَﻦْ ﻋَﺎﺩَﺍﻧَﺎ،ﻭَﻻ ﺗَﺠْﻌَﻞْ ﻣُﺼِﻴﺒَﺘَﻨَﺎ ﻓِﻲ ﺩِﻳﻨِﻨَﺎ،ﻭَﻻ ﺗَﺠْﻌَﻞِ ﺍﻟﺪُّﻧْﻴَﺎ ﺃَﻛْﺒَﺮَ ﻫَﻤِّﻨَﺎ ﻭَﻻ ﻣَﺒْﻠَﻎَ ﻋِﻠْﻤِﻨَﺎ،ﻭَﻻ ﺗُﺴَﻠِّﻂْ ﻋَﻠَﻴْﻨَﺎ ﻣَﻦْ ﻻ ﻳَﺮْﺣَﻤُﻨَﺎ، ﺑِﺮَﺣْﻤَﺘِﻚَ ﻳَﺎ ﺃَﺭْﺣَﻢَ ﺍﻟﺮَّﺍﺣِﻤِﻴﻦَ*

*ﯾﮧ ﺗﺴﺒﯿﺤﺎﺕ 100 ﻣﺮﺗﺒﮧ ﭘﮍھے ﺗﺎﮐﮧ اللہ تعالی پچھلے ﮔﻨﺎہ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮﺩﮮ ﺍﻭﺭ ﺩﻧﯿﺎ ﻭﺁﺧﺮﺕ ﮐﯽ ﺣﺎﺟﺎﺕ ﭘﻮﺭﯼ ﻓﺮﻣﺎ ﺩﮮ:*
*ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﷲِ ﻭَﺍﻟْﺤَﻤْﺪُ لله ﻭَﷲ ﺍَﮐْﺒَﺮُ ﻭَ ﻟَﺎ ﺍِﻟَﮧَ ﺍِﻟَّﺎ ﺍﷲ۔*

*ﺍﺱ ﺭﺍﺕ ﯾﮧ ﺩﻋﺎ ﭘﮍھے:*

*ﺇﻟﻬِﻲ ﺗَﻌَﺮَّﺽَ ﻟَﻚَ ﻓِﻲ ﻫﺬَﺍ ﺍﻟﻠَّﻴْﻞِ ﺍﻟْﻤُﺘَﻌَﺮِّﺿُﻮﻥَ، ﻭَﻗَﺼَﺪَﻙَ ﺍﻟْﻘَﺎﺻِﺪُﻭﻥَ، ﻭَﺃَﻣَّﻞَ ﻓَﻀْﻠَﻚَ ﻭَﻣَﻌْﺮُﻭﻓَﻚَ ﺍﻟﻄَّﺎﻟِﺒُﻮﻥَ، ﻭَﻟَﻚَ ﻓِﻲ ﻫﺬَﺍ ﺍﻟﻠَّﻴْﻞِ ﻧَﻔَﺤَﺎﺕٌ ﻭَﺟَﻮَﺍﺋِﺰُ ﻭَﻋَﻄَﺎﻳَﺎ ﻭَﻣَﻮَﺍﻫِﺐُ ﺗَﻤُﻦُّ ﺑِﻬَﺎ ﻋَﻠَﻰ ﻣَﻦْ ﺗَﺸَﺎﺀُ ﻣِﻦْ ﻋِﺒَﺎﺩِﻙَ، ﻭَﺗَﻤْﻨَﻌُﻬَﺎ ﻣَﻦْ ﻟَﻢْ ﺗَﺴْﺒِﻖْ ﻟَﻪُ ﺍﻟْﻌِﻨَﺎﻳَﺔُ ﻣِﻨْﻚَ، ﻭَﻫَﺎ ﺃَﻧَﺎ ﺫَﺍ ﻋُﺒَﻴْﺪُﻙَ ﺍﻟْﻔَﻘِﻴﺮُ ﺇﻟَﻴْﻚَ ﺍﻟْﻤُﺆَﻣِّﻞُ ﻓَﻀْﻠَﻚَ ﻭَﻣَﻌْﺮُﻭﻓَﻚَ، ﻓَﺈﻥْ ﻛُﻨْﺖَ ﻳَﺎ ﻣَﻮْﻻﻱَ ﺗَﻔَﻀَّﻠْﺖَ ﻓِﻲ ﻫﺬِﻩِ ﺍﻟﻠَّﻴْﻠَﺔِ ﻋَﻠَﻰ ﺃَﺣَﺪٍ ﻣِﻦْ ﺧَﻠْﻘِﻚَ ﻭَﻋُﺪْﺕَ ﻋَﻠَﻴْﻪِ ﺑِﻌَﺎﺋِﺪَﺓٍ ﻣِﻦْ ﻋَﻄْﻔِﻚَ ﻓَﺼَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﺍﻟﻄَّﻴِّﺒِﻴﻦَ ﺍﻟﻄَّﺎﻫِﺮِﻳﻦَ ﺍﻟْﺨَﻴِّﺮِﻳﻦَ ﺍﻟْﻔَﺎﺿِﻠِﻴﻦَ، ﻭَﺟُﺪْ ﻋَﻠَﻲَّ ﺑِﻄَﻮْﻟِﻚَ ﻭَﻣَﻌْﺮُﻭﻓِﻚَ ﻳَﺎ ﺭَﺏَّ ﺍﻟْﻌَﺎﻟَﻤِﻴﻦَ، ﻭَﺻَﻠَّﻰ ﺍﻟﻠّﻪُ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﺧَﺎﺗَﻢِ ﺍﻟﻨَّﺒِﻴِّﻴﻦَ ﻭَﺁﻟِﻪِ ﺍﻟﻄَّﺎﻫِﺮِﻳﻦَ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ ﺗَﺴْﻠِﻴﻤﺎً ﺇﻥَّ ﺍﻟﻠّﻪَ ﺣَﻤِﻴﺪٌ ﻣَﺠِﻴﺪٌ . ﺍﻟﻠّﻬُﻢَّ ﺇﻧِّﻲ ﺃَﺩْﻋُﻮﻙَ ﻛَﻤَﺎ ﺃَﻣَﺮْﺕَ ﻓَﺎﺳْﺘَﺠِﺐْ ﻟِﻲ ﻛَﻤَﺎ ﻭَﻋَﺪْﺕَ ﺇﻧَّﻚَ ﻻ ﺗُﺨْﻠِﻒُ ﺍﻟْﻤِﻴﻌَاد۔



نماز برائے ہدیہ امام زمانہ عج  شبِ نیمہ شعبان 

دو رکعت نماز 
ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ توحید 
(سورہ الحمد میں آیت *ایاک نعبد وایاک نستعین* کی تکرار 100 مرتبہ کرکہ پھر سورہ مکمل کرنی یے اور سورہ توحید پڑھی جائے گی. 

نوٹ: 

*نماز کے بعد تسبیح زہرا سلام اللہ پڑھ کی سجدے میں سر رکھ کہ ہدیہ کیا جائے اور امام زمانہ عج کی صحتیابی اور حفاظت اور تعجیل ظہور کی دعا کی جائے* اسکے بعد 

امام کی زیارت پڑھی جائے 
*بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ*

 *اللَّهُمَّ عَظُمَ الْبَلاءُ وَبَرِحَ الْخَفَاءُ وَالْكَشَفَ الْغِطَاءُ وَضَاقَتِ الْأَرْضُ بِمَا وَسِعَتِ السَّمَا وَإِلَيْكَ يَا رَبِّ الْمُشْتَكَى وَ عَلَيْكَ الْمُعَوَّلُ الشَّدَّةِ وَالرَّخَاءِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ الـ مُحَمَّدٍ الَّذِينَ آمَرْتَنَا بِطَاعَتِهِمْ وَعَجَلِ اللَّهُم فَرَجَهُمْ بِقَائِمِهِمْ وَأَظْهِرُ اعْزَازَهُ يَا مُحَمَّدُ عَلى يَا عَلى يَا مُحَمَّدُ ا كُفِيَانِي فَإِنَّكُمَا كَافِيَايَ مُحَمَّدُ يَا عَلَي يَا عَلِيُّ يَا مُحَمَّدُ انْصُرَانِي فَإِنَّكُمْ نَاصِرَايَ يَا مُحَمَّدُ يَا عَلِيُّ يَا عَلِيُّ يَا مُحَمَّدُ اِحْفِظَا فَإِنَّكُمَا حَافِظَايَ يَا مَوْلايَ يَا صَاحِب الزَّمَانِ يَا مَوْلايَ يَا صَاحِبَ الزَّمَانِ يَا مَوْلايَ يَا صَاحِبَ الزَّمَانِ الْغَوْثَ الْغَوْنَ الْغَوْثَ اَدْرِكْنى اَدْرِكْنِي، اَدْرِكْنِي الْأَمَانَ الأمان الآمان*



💠 *طولِ عمر، وسعتِ رزق کےحصول اور مصیبتوں سےبچنے کا ایک مجرب عمل*

اگر شبِ 15 شعبان المعظم (نیمہ شعبان) درج ذیل ترتیب کیساتھ 3 مرتبہ *سورہ یسین* پڑھی جائے:
👈  ایک مرتبہ عمر میں اضافہ کی نیت سے
👈  دوسری مرتبہ رزق میں وسعت کی نیت سے
👈  تیسری مرتبہ مصیبتوں، بلاؤں، بیماریوں سےحفاظت کی نیت سے

تو ان شاءاللّٰه تعالیٰ اُسکی اور جن افراد کیطرف سےیہ عمل کیا جائیگا اُنکی عمر طویل ہو جائیگی،
رزق میں بےپناہ وسعت ملےگی اور مصیبتوں سے محفوظ ہو جائیگا۔

🪷 *آیت اللّٰه العظمٰی السید عبدالکریم کشمیری رحمۃ اللّٰه علیہ*


⬅️ *پندرہویں شعبان کے رات کے اعمال*

امام باقر(ع) اور امام جعفر صادق(ع) سے روایت ہے کہ آج کی رات ہر جائز خواہشات کو پورا کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

(1) سو 100 مرتبہ پڑھیں: 
سُبْحَانَ اللّهِ وَالْحَمْدُ لِلّهِ وَلا إلهَ إلاَّ اللّه وَاللّهُ أَكْبَرُ 

(2) غسل کریں اس سوچ کے ساتھ کہ آپ اپنے گناہوں کو دھو رہے ہیں.
نیت: غسلِ شبِ 15 شعبان، شبِ برأت کرتا هوں قربتاً الی الله

(3) سو 100 مرتبہ استغفرالله ربی و اتوب الیه، توجہ کیساتھ اس طرح پڑھیں کہ آپ گناہوں سے مغفرت اور دوری چاہتے ہیں.

(4) زیارت امام حسین (ع) 
ایک مختصر سلام کے طور پر آپ ایک چھت یا بلند مقام پر جا سکتے ہیں پھر روضۂ مبارک کی طرف رخ کرکے پہلے اپنے بایئن دیکھیں پھر دائیں دیکھیں پھر اپنا سر آسمان کی طرف اٹھا کر یہ پڑھیں :
السَّلامُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِ اللّه السَّلامُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللّه وَبَرَكَاتُهُ 
بہتر هے کہ کوئی تفصیلی تر زیارت پڑھ لیں۔

(5) نماز جعفر طیّار پڑھیں. نہایت اهم، نہایت مؤثر
کسی بهی حاجت کیلئے. یاد رکهیں، حاجات کی سرِفہرست، ظہور کی دعا ہو۔

(6) گناہوں سے مغفرت کے لئے دعائے کمیل پڑھیں۔

(7) ظہور و سلامتی امام زمانہ(عج) کیلئے صدقات ضرور دیں. اس طرح آپ اور آپکی فیملی کو خدا بلاؤں سے محفوظ رہینگے۔

(8) زیارت آلِ یاسین
اور سلام نامہ (سَلامُ اللهِ الْكامِلُ التّامُّ الشّامِلُ الْعامُّ) پڑھیں

(8) عریضہء حاجت لکهیں۔

آیت الله العظمی وحید خراسانی فرماتے ہیں 
شبِ نیمہء شعبان(شبِ برأت) یہ اعمال انجام نہ دیئے اور دوسروں کو خبر نہ دی تو قیامت کا دن تمہارے لئے حسرت کا دن ہوگا۔
1. سورہ یسین تلاوت فرما کر امام مہدی عج کو ہدیہ کریں
2. زیارت آل یسین پڑھیں توجہ کے ساتھ


🚩🕋🫡السلام علیک یا بقیتہ اللہ فی ارضہ 💐
🎄 زیارت آل یٰس 🎄
 🍃روزانہ رات کو  امام زمانہ عج کو ھدیہ کریں 🍃
شُروع اَللہ کے پاک نام سے جو بڑا مہر بان نہايت رحم والا ہے
 🫡آپ پر سلام ہو اے خدا کے داعی اور اس کے کلام کے نگہبان، سلام ہو آپ پر اے خدا کے باب اور اس کے دین کی حفاظت کرنے والے، آپ پر سلام ہو اے خدا کے نائب اور حق کے مددگار، آپ پر سلام ہو اے خدا کی حجت اور اس کے ارادے کے مظہر، سلام ہو آپ پر اے قرآن کے قاری اور اس کی تشریح کرنے والے، آپ پر سلام ہو رات کے اوقات میں اور دن کی ہر گھڑی میں، آپ پر سلام ہو اے خدا کی زمین میں اس کے نمائندہ، آپ پر سلام ہو اے خدا کے وہ عہد جو اس نے باندھا اور پکا کیا، آپ پر سلام ہو اے خدا کے وعدہ جس کا وہ ضامن ہے، آپ پر سلام ہو کہ آپ ہیں گاڑا ہوا علم، ہیں سپرد شدہ دانش، دادرس، کشادہ تر رحمت اور وہ وعدہ ہیں جو جھوٹا نہیں، آپ پر سلام ہو جب آپ قیام کریں گے، آپ پر سلام ہو جب منتظر بیٹھے ہیں، آپ پر سلام ہو جب آپ قرآن پڑھیں اور تفسیر کریں، آپ پر سلام ہو جب آپ نماز گزاریں اور قنوت پڑھیں، آپ پر سلام ہو جب آپ رکوع اور سجدہ کرتے ہیں، آپ پر سلام ہو جب آپ ذکر الہیٰ کریں، آپ پر سلام ہو جب حمد و استغفار کریں، آپ پر سلام ہو جب آپ صبح اور شام کریں اور تسبیح بجا لائیں، آپ پر سلام ہو رات میں جب وہ چھا جائے اور دن میں جب روشن ہو جائے، آپ پر سلام ہو اے محفوظ امام، آپ پر سلام ہو جس کے آنے کی آرزو ہے، آپ پر سلام ہو ہر طبقے کی طرف سے سلام، میں آپ کو گواہ قرار دیتا ہوں اے میرے آقا اور گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ یگانہ ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور یہ کہ حضرت محمد (ص) اسکے بندے اور رسول ہیں سوائے انکے کوئی حبیب نہیں اور ان کے اہلبیت (ع) کے آپ کو گواہ بناتا ہوں اے میرے آقا اس پر کہ علی (ع) امیر المؤمنین اور اس کی حجت ہیں، حسن (ع) اس کی حجت ہیں، حسین (ع) اس کی حجت ہیں، اور علی ابن الحسین (ع) اس کی حجت اور محمد ابن علی (ع) اس کی حجت اور جعفر ابن محمد (ع) اس کی حجت ہیں، موسیٰ بن جعفر (ع) اس کی حجت ہیں، علی بن موسیٰ (ع) اس کی حجت ہیں، محمد بن علی (ع) اس کی حجت ہیں، علی بن محمد (ع) اس کی حجت ہیں، حسن بن علی (ع) اس کی حجت ہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ خدا کی حجت ہیں، آپ ہی ہیں اول و آخر اور آپ کی رجعت حق ہے اس میں کوئی شک نہیں اس دن ایمان لانا کچھ نفع نہ دیگا جو اس سے پہلے ایمان نہ لایا ہوگا یا ایمان کے تحت نیکی کے کام نہ کیئے ہوں، اور یقیناً موت حق ہے، منکر و نکیر حق ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ قبر سے باہر آنا حق اور مردوں کا اٹھنا حق ہے، بے شک صراط سے گزرنا حق، نگرانی ہونا حق اور اعمال کا تولا جانا حق ہے، حشر حق ہے، حساب کتاب حق ہے، جنت و جہنم حق ہے، ان کے بارے میں وعدہ اور وعید حق ہے ۔ اے میرے سردار آپ کا مخالف بد بخت ہے اور آپ کا پیروکار نیک بخت ہے، پس میں گواہی دیتا ہوں اسکی جسکی آپ نے گواہی دی میں آپ کا حبدار اور آپ کے دشمن سے بیزار ہوں، پس حق وہ ہے جسے آپ پسند کریں اور باطل وہ ہے جس سے آپ ناخوش ہوں، نیکی وہ ہے جس کا آپ حکم دیں اور برائی وہ ہے جس سے آپ منع کریں، پس میرا دل ایمان رکھتا ہے خدا پر جو یگانہ ہے اسکا کوئی شریک نہیں ہے اور اسکے رسول (ص) پر اور امیر المومنین (ع) پر اور آپ پر اے میرے آقا ایمان رکھتا ہوں اسی طرح آپ کے پہلے اور آخری پر اور میری نصرت آپ کے لیے حاضر ہے میری دوستی آپ کے لیے خالص ہے قبول فرما، قبول فرما ۔ اس زیارت کے بعد یہ دعا پڑھے: 💐🤲🏻 اے معبود یقیناً میں سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ اپنے نبی محمد (ص) پر رحمت فرما جو رحمت و برکت والے اور تیرا نورانی کلمہ ہیں، اور یہ کہ میرے دل کو نور یقین اور سینے کو نور ایمان سے بھردے، اور میرے ذہن کو روشن نیتوں، میرے ارادے کو نور علم، میری قوت کو نور عمل، میری زبان کو نور صداقت، اور میرے دین کو اپنی طرف سے بصیرتوں کے نور سے پر کر دے، میری آنکھ کو نور ضیائ سے، میرے کان کو نور دانش، اور میری دوستی کو محمد و آل محمد کی محبت کے نور سے بھر دے حتی کہ تجھ سے ملاقات کروں جبکہ تیرے عہد و پیماں کو پورا کیا ہو پس تیری رحمت مجھے گھیر لے اے ولی اے تعریف والے ۔ اے معبود محمد مہدی (ع) پر درود و رحمت فرما جو تیری زمین میں تیری حجت، تیرے شہروں میں تیرے خلیفہ، تیرے راستے کی طرف بلانے والے، تیری عدالت پر قائم رہنے والے، تیرے حکم سے بدلہ لینے والے، مومنوں کے ولی، کافروں کے لیے پیام موت، تاریکی میں روشنی کرنے والے، حق کو عیاں کرنے والے، حکمت و سچائی سے کلام کرنے والے جو تیری زمین میں تیرا کلمہ کامل، وہ تیرے فرامین کے نگہبان اور تیرے جبروت سے خوف زدہ ہیں، خیر خواہ ولی، نجات دلانے والی کشتی، ہدایت کے پرچم، اور لوگوں کی آنکھوں کا نور ہیں، قمیص اور چادر پہننے والوں میں بہترین، اور اندھوں کو آنکھیں دینے والے ہیں جو زمین کو عدل و انصاف سے پر کریں گے جیسے وہ ظلم و جور سے بھری ہوئی ہو گی بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔ اے معبود اپنے ولی اور اپنے اولیائ کے ﴿نسل در نسل﴾ فرزند پر رحمت نازل فرما جن کی اطاعت تو نے لازم فرمائی، انکا حق واجب کیا، اور ان سے پلیدی کو دور کیا انہیں پاک رکھا اور خوب پاک ۔ اے معبود امام زمان (ع) کی مدد کر انکے ذریعے اپنے دین کو غلبہ دے اور انکے ذریعے اپنے دوستوں، انکے دوستوں، شیعوں اور مدد گاروں کو قوت دے، اور ہمیں ان میں سے قرار دے ۔ اے معبود بچائے رکھ ان کو ہر باغی اور سرکش کے شر سے اور اپنی مخلوقات کے شر سے ان کو محفوظ رکھ ان کے آگے سے ان کے پیچھے سے انکے دائیں سے اور انکے بائیں سے ان کی نگہبانی کر ان کو بچائے رکھ اس سے کہ انہیں کوئی اذیت پہنچے ان کی حفاظت کر کے اپنے رسول (ص) اور انکی آل (ع) کی حفاطت کر، ان امام آخر (ع) کے ذریعے عدل کو ظاہر کر اور نصرت دے کر ان کو قوی بنا ان کے ناصروں کی مدد فرما، انکو چھوڑ دے جو انکو چھوڑ گئے، انکو کمزور کرنیوالوں کی کمر توڑ دے، انکے ہاتھوں کفر کے سرداروں کو زیر کر انکی تلوار سے کافروں، منافقوں اور سارے بے دینوں کو قتل کرا دے وہ جہاں جہاں ہیں زمین کے مشرقوں اور اسکے مغربوں میں میدانوں اور سمندروں میں، ان کے ذریعے زمین کو عدل سے بھر دے اور اپنے نبی کے دین کو غالب کر دے، اور اے معبود مجھے امام مہدی (ع) کے مدد گاروں، ان کے ساتھیوں، ان کے پیروکاروں، اور ان کے شیعوں میں سے قرار دے اور آل محمد (ع) کے بارے میں جسکی وہ تمنا رکھتے ہیں اور ان کے دشمنوں میں جس سے وہ دور رہتے ہیں میرے لیے آشکار فرما، اے سچے معبود ایسا ہی ہوا اے صاحب جلال و بزرگی اے سب سے  زیادہ رحم کرنے والے 💐
📗 مفاتیح الجنان شیخ عباس قمی 
محتاج دعا 🙏🏻
اللھم عجل لولیک الفرج والعا فیتہ والنصر 🤲🏻💐
بیداری نفس

3. رات گیارہ بجے دعائے فرج پڑھیں (الہی عظم البلاء و برح الخفاء...)
تاکہ دنیا بهر کے مؤمنین یہ دعا ایک ساتھ پڑھ کر اجتماعی طور پر امام سے توسل کریں۔



التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔

اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم 

شہر بانو ✍


Comments

Popular posts from this blog

 👈 دعائے کمیل (مفاتیح الجنان مع اردو ترجمہ)

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ

ماہِ صفر میں پیش آنے والے اہم واقعات اور مناسبتیں: