👈 ماہ رمضان المبارک کے گیارہویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح

 



ماہ رمضان المبارک کے گیارہویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح 



دعا کا پیغام :۱–صحیح معنوں میں اگر گناہ و معصیت انسان کی نظر میں برے اور ناپسند ہوجائیں تو انسان کبھی بھی اسے انجام نہیں دے گا اورگناہ و عصیان کا مرتکب نہیں ہوگا۔۲–گناہ اور معصیت کی طرف جانے کا اصل سبب بظاہر اسمیں نظر آنے والی رنگینی ہے جو انسان کو گناہ کی جانب لے جاتی ہے۔۳–اسی بنا پر شیطان کا ایک کام گناہ اور آلودگی کو اچھا بنا کر پیش کرنا ہے تاکہ انسان کو اپنے فریب کے جال میں جکڑ لے



ماہ رمضان المبارک کے گیارھویں دن کی دعا

أَللّـهُمَّ حَبِّبْ اِلَىَّ فـيهِ الاِحْسـانَ وَ كَرِّهْ اِلَىَّ فيهِ الْفُسُوقَ وَ الْعِصْيانَ وَ حَرِّمْ عَلَىَّ فيهِ السَّخَطَ وَ النّيرانَ بِعَـوْنِكَ يا غِـياثَ الْمُسْتَغيـثينَ۔



ماہ رمضان المبارک کے گیارھویں دن کی دعا کا ترجمہ:


 خدایا ایسا کر دے کہ میں اچھائیوں کو پسند کروں اور برائیوں سے نفرت ، خدایا ایسا کر میں برائیوں اور نافرمانیوں سے بیزار ہوجاؤ ں اور گناہ برے لگنے لگیں، خدایا اپنی ناراضگی اور بھڑکتی آگ کو مجھ پر حرام کردے، اپنی حمایت کے ساتھ ، اے فریادیوں کے فریاد رس ۔

اہم نکات
(1)احسان اور نیکی کی انجامدہی؛پروردگار سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے دلوں میں نیک کام انجام دینے کا جذبہ ڈال دے
(2)گناہ اور فسق و فجور سے نفرت کا جذبہ
(3)غیض و غضب الٰہی سے پناہ۔

دعائیہ فِقرات کی مختصر تشریح

۱– أَللّـهُمَّ حَبِّبْ اِلَىَّ فـيهِ الاِحْسـانَ:
زندگی ایک وقفے کا نام ہے جب انسان پیدا ہوتا ہے تو اس کے کان میں اذان دی جاتی ہے او رجب مرتا ہے تو اُس کی نمازِ جنازہ پڑھائی جاتی ہے گویا اس اذان سے نماز تک کے وقفے کا نام زندگی ہے پروردگارٰ انسان کو موقع فراہم کرتا ہے کہ اُسے اس وقفے کا دورانیہ کس طرح گزارنا ہے اور وہ زندگی گزارنے کے لیے کون سی راہ اختیار کرتا ہے، نیکی کی راہ اختیار کرتا ہے یا برائی کی راہ اختیار کرتا ہے؛ إِنّٰا هَدَيْنٰاهُ اَلسَّبِيلَ إِمّٰا شٰاكِراً وَ إِمّٰا كَفُوراً؛(اور) اسے رستہ بھی دکھا دیا۔ (اب) وہ خواہ شکرگزار ہو خواہ ناشکرا [1]۔ احسان اور نیکی کا انجام دینا درحقیقت خدا کے حکم کو عملی جامہ پہنانا ہے؛ اسلامی اور انسانی اخلاق کا تقاضہ ہے کہ ہم کام بنانے والے بنیں بگاڑنے والے نہیں؛لوگوں کی مشکلات حل کریں چاہے اس راستہ میں اپنی عزت بھی داؤ پر کیوں نہ لگ جائے،کسی کو پریشانی میں مبتلا دیکھنے کے بعد ہنر یہ ہے کہ اسکی مشکل کشائی کریں کیونکہ یہ کہنا کہ ہمارا رہنما اور رہبر مشکل کشاء ہے لیکن عملی زندگی میں اگر ہم اس مشکل کشاءکی سیرت پر عمل نہ کریں تو ہمیں کس منھ سے حق پہنچتا ہے کہ ہم کہیں ہم مشکل کشاء کے ماننے والے ہیں،یاد رکھیں جو کوئی دوسروں کے ساتھ احسان کرتا ہے، وقت کسی کا نہیں ہوتا ،کل کو آپکے اور آپکے بچوں کےلیے یہی کیا گیا احسان کام آئے گا: هَلْ جَزٰاءُ اَلْإِحْسٰانِ إِلاَّ اَلْإِحْسٰانُ؛نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ نہیں ہے[2] ؛دیکھیئے رب العزت نے کتنی تعریف کی ہے احسان اور نیکی کرنے والوں کی: إِنَّ اَللّٰهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَ اَلْإِحْسٰانِ وَ إِيتٰاءِ ذِي اَلْقُرْبىٰ وَ يَنْهىٰ عَنِ اَلْفَحْشٰاءِ وَ اَلْمُنْكَرِ وَ اَلْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ؛ابیشک اللہ عدل ,احسان اور قرابت داروں کے حقوق کی ادائیگی کا حکم دیتا ہے اور بدکاری ,ناشائستہ حرکات اور ظلم سے منع کرتا ہے کہ شاید تم اسی طرح نصیحت حاصل کرلو[3]۔ وَ أَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اَللّٰهِ وَ لاٰ تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى اَلتَّهْلُكَةِ وَ أَحْسِنُوا إِنَّ اَللّٰهَ يُحِبُّ اَلْمُحْسِنِينَ ؛ اور راہِ خدا میں خرچ کرو اور اپنے نفس کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔ نیک


التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔


اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم 


شہر بانو ✍


Comments

Popular posts from this blog

 👈 دعائے کمیل (مفاتیح الجنان مع اردو ترجمہ)

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ

ماہِ صفر میں پیش آنے والے اہم واقعات اور مناسبتیں: