👈 زيارت اربعين عربی اور اردو ترجمہ کے ساتھ
💠 *زيارت اربعين*
*اَلسَّلاَمُ عَلَىٰ وَلِيِّ ٱللَّهِ وَحَبِيبِهِ*
سلام ہو اللّٰه کےولی اور اسکے پیارےپر
*اَلسَّلاَمُ عَلَىٰ خَلِيلِ ٱللَّهِ وَنَجِيبِهِ*
سلام ہو اللّٰه کےسچے دوست اور چنے ہوئےپر
*اَلسَّلاَمُ عَلَىٰ صَفِيِّ ٱللَّهِ وَٱبْنِ صَفِيِّهِ*
سلام ہو اللّٰه کےپسندیدہ اوراسکے پسندیدہ کےفرزند پر
*اَلسَّلاَمُ عَلَىٰ ٱلْحُسَيْنِ ٱلْمَظْلُومِ ٱلشَّهِيدِ*
سلام ہو حسین(علیہ السّلام) پرجوستم دیدہ شہید ہیں
*اَلسَّلاَمُ علىٰ ﺍسِيرِ ٱلْكُرُبَاتِ*
سلام ہو حسین(علیہ السّلام) پرجو مشکلوں میں پڑے
*وَقَتِيلِ ٱلْعَبَرَاتِ*
اور انکی شہادت پر آنسو بہے
*اَللَّهُمَّ إِِنِّي اَشـهَدُ*
اےمعبود میں گواہی دیتا ہوں کہ
*اَللَّهُمَّ إِِنِّي اشْهَدُ انَّهُ وَلِيُّكَ وَٱبْنُ وَلِيِّكَ*
وہ تیرےولی اور تیرےولی کےفرزند
*وَصَفِيُّكَ وَٱبْنُ صَفِيِّكَ*
تیرےپسندیدہ اور تیرےپسندیدہ کےفرزند ہیں
*ٱلْفَائِزُ بِكَرَامَتِكَ*
جنہوں نےتجھ سےعزت پائی
*ﺍكْرَمْتَهُ بِٱلشَّهَادَةِ*
تونے انہیں شہادت کی عزت دی
*وَحَبَوْتَهُ بِٱلسَّعَادَةِ*
انکو خوش بختی نصیب کی
*وَٱجْتَبَيْتَهُ بِطِيبِ ٱلْوِلاَدَةِ*
اور انہیں پاک گھرانےمیں پیدا کیا
*وَجَعَلْتَهُ سَيِّداً مِنَ ٱلسَّادَةِ*
تو نےقرار دیا انہیں سرداروں میں سردار
*وَقَائِداً مِنَ ٱلْقَادَةِ*
پیشوائوں میں پیشوا
*وَذَائِداً مِنْ ٱلذَّادَةِ*
مجاہدوں میں مجاہد
*وَاعْطَيْتَهُ مَوَارِيثَ ٱلانْبِيَاءِ*
اور انہیں نبیوں کےورثے عنایت کیے
*وَجَعَلْتَهُ حُجَّةً عَلَىٰ خَلْقِكَ مِنَ ٱلاوْصِيَاءِ*
تو نےقراردیا انکو اوصیاء میں سےاپنی مخلوقات پرحجت
*فَاعْذَرَ فِي ٱلدُّعَاءِ*
پس انہوں نےتبلیغ کا حق ادا کیا
*وَمَنَحَ ٱلنُّصْحَ*
اور بہترین خیرخواہی کی
*وَبَذَلَ مُهْجَتَهُ فِيكَ*
اورتیری خاطراپنی جان قربان کی
*لِيَسْتَنْقِذَ عِبَادَكَ مِنَ ٱلْجَهَالَةِ*
تاکہ تیرےبندوں کو نجات دلائیں
*وَحَيْرَةِ ٱلضَّلاَلَةِ*
نادانی وگمراہی کی پریشانیوں سے
*وَقَدْ تَوَازَرَ عَلَيْهِ مَنْ غَرَّتْهُ ٱلدُّنْيَا*
جب کہ ان پران لوگوں نےظلم کیا جنہیں دنیا نےمغرور بنا دیا تھا
*وَبَاعَ حَظَّهُ بِٱلارْذَلِ ٱلادْنَىٰ*
جنہوں نےاپنی جانیں معمولی چیز کےبدلے بیچ دیں
*وَشَرَىٰ آخِرَتَهُ بِٱلثَّمَنِ ٱلاوْكَسِ*
اوراپنی آخرت کیلئےگھاٹے کا سودا کیا
*وَتَغَطْرَسَ وَتَرَدَّىٰ فِي هَوَاهُ*
انہوں نےسرکشی کی اورلالچ کے پیچھےچل پڑے
*وَاسْخَطَكَ وَاسْخَطَ نَبِيَّكَ*
انہوں نےتجھے غضب ناک اور تیرےنبی(صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم) کو ناراض کیا
*وَاطَاعَ مِنْ عِبَادِكَ اهْلَ ٱلشِّقَاقِ وَٱلنِّفَاقِ*
انہوں نےتیرے بندوں میں سےانکی بات مانی جو ضدی اور بےایمان تھے
*وَحَمَلَةَ ٱلاوْزَارِ ٱلْمُسْتَوْجِبِينَ ٱلنَّارَ*
کہ اپنےگناہوں کا بوجھ لےکر جہنم کیطرف چلے گئے
*فَجَاهَدَهُمْ فِيكَ صَابِراً مُحْتَسِباً*
پس حسین(علیہ السّلام) ان سےتیرے لیےلڑے جم کرہوشمندی کیساتھ
*حَتَّىٰ سُفِكَ فِي طَاعَتِكَ دَمُهُ*
یہاں تک کہ تیری فرمانبرداری کرنےپر انکا خون بہایا گیا
*وَٱسْتُبِيحَ حَرِيـمُهُ*
اور انکے اہل حرم کو لوٹا گیا
*اَللَّهُمَّ فَٱلْعَنْهُمْ لَعْناً وَبيلاًَ*
اے معبود لعنت کر ان ظالموں پر سختی کےساتھ
*وَعَذِّبْهُمْ عَذَاباً الِيماً*
اورعذاب دے ان کو درد ناک عذاب
*اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا بْنَ رَسُولِ ٱللهِ*
آپ پر سلام ہو اے رسول(صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم) کے فرزند
*اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا بْنَ سَيِّدِ ٱلاوْصِيَاءِ*
آپ پرسلام ہو اےسرداراوصیاء کے فرزند
*اشْهَدُ انَّكَ امِينُ ٱللَّهِ وَٱبْنُ امِينِهِ*
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللّٰه کے امین اوراسکے امین کے فرزند ہیں
*عِشْتَ سَعيداً*
آپ نیک بختی میں زندہ رہے
*وَمَضَيْتَ حَمِيداً*
قابل تعریف حال میں گزرے اور وفات پائی
*وَمُتَّ فَقِيداً مَظْلُوماً شَهِيداً*
وطن سے دورکہ آپ ستم زدہ شہید ہیں
*وَاشْهَدُ انَّ ٱللَّهَ مُنْجِزٌ مَا وَعَدَكَ*
میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا آپ کو جزا دےگا جسکا اس نے وعدہ کیا
*وَمُهْلِكٌ مَنْ خَذَلَكَ*
اوراسکو تباہ کریگا وہ جس نے آپکا ساتھ چھوڑا
*وَاشْهَدُ انَّكَ وَفَيْتَ بِعَهْدِ ٱللَّهِ*
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے اللّٰه کی دی ہوئی ذمہ داری نبھائی
*وَجَاهَدْتَ فِي سَبِيلِهِ حَتَّىٰ ﺍ تَاكَ ٱلْيَقِينُ*
آپ نے اسکی راہ میں جہاد کیا حتی کہ شہید ہوگئے
*فَلَعَنَ ٱللَّهُ مَنْ قَتَلَكَ*
پس اللّٰه لعنت کرےجس نے آپکو قتل کیا
*وَلَعَنَ ٱللَّهُ مَنْ ظَلَمَكَ*
اللّٰه لعنت کرےجس نے آپ پرظلم کیا
*وَلَعَنَ اللهُ اُمَةً سَمِعت بـِذلك فَرَضِيَت بـه*
اور اللّٰه لعنت کرےاس قوم پرجس نے یہ واقعہ شہادت سنا تو اس پر خوشی ظاہر کی
*اَللَّهُمَّ إِِنِّي ﺍشْهِدُكَ*
اےمعبود میں تجھے گواہ بناتا ہوں کہ
*ﺍنِّي وَلِيٌّ لِمَنْ وَالاَهُ*
انکے دوست کا دوست
*وَعَدُوٌّ لِمَنْ عَادَاهُ*
اور انکے دشمنوں کا دشمن ہوں
*بـاَبـي أَنـت وَ اُمي يَا بْن رَسـُولِ اللهِ*
میرےماں باپ قربان آپ پراے فرزند رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم
*اَشهَدُ اَنّك كُنتَ نوُرا في الأصلابِ الشّامِخَةِ*
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نور کی شکل میںرہے صاحب عزت صلبوں میں
*وَالأرحـامِ المُطَهَرَةِ*
اور پاکیزہ رحموں میں
*لم تـُنَجـِسـكَ الجـاهِليَّةُ بـاَنِجـاسـِها*
جنہیں جاہلیت نے اپنی نجاست سے آلودہ نہ کیا
*وَلَم تـُلبـِسكَ مِن مُدلَهِمّاتِ ثـِيابـِها*
اور نہ ہی اس نے اپنے بےہنگم لباس آپ کو پہنائے ہیں
*وَاَشـهَدُ ﺍ نَّكَ مِنْ دَعَائِمِ ٱلدِّينِ*
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ دین کےستون ہیں
*وَاَركانِ المُؤمِنينَ*
مسلمانوں کے سردار ہیں
*وَمَعْقِلِ ٱلْمُؤْمِنِينَ*
اور مومنوں کی پناہ گاہ ہیں
*وَاشْهَدُ انَّكَ ٱلإِمَامُ ٱلْبَرُّ ٱلتَّقِيُّ*
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ امام (علیہ السّلام) ہیں نیک وپرہیز گار
*ٱلرَّضِيُّ ٱلزَّكِيُّ*
پسندیدہ پاک
*الهادِي المَهدِيُ*
رہبر راہ یافتہ
*وَاشْهَدُ انَّ ٱلائِمَّةَ مِنْ وُلْدِكَ*
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ جو امام آپ کی اولاد میں سے ہیں
*كَلِمةُ التَّقـوى*
وہ پرہیزگاری کے ترجمان
*وَاَعـلامُ الهُدى*
ہدایت کے نشان محکم
*وَالعـُروةُ الوُثـقى*
محکم تر سلسلہ
*وَالحـُجَّةُ عـَلى اَهل الدُنيـا*
اور دنیا والوں پرخدا کی دلیل وحجت ہیں
*وَاَشـهَدُ اَنّي بـِكـمُ مُؤمِنٌ وَبـِايِابـِكم مُوقنٌ*
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کا اور آپ کے بزرگوں کا ماننے والا
*مُوقِنٌ بِشَرَايِعِ دِينِي وَخَوَاتِيمِ عَمَلِي*
اپنے دینی احکام اورعمل کی جزا پر یقین رکھنے والا ہوں
*وَقَلْبِي لِقَلْبِكُمْ سِلْمٌ*
میرا دل آپکے دل کیساتھ پیوستہ
*وَاَمري لِامْرِكـمُ مُتَّبـع*
میرا معاملہ آپ کے معاملے کے تابع
*وَنُصْرَتِي لَكُمْ مُعَدَّةٌ*
اور میری مدد آپ کیلئے حاضر ہے
*حَتَّىٰ يَاذَنَ اللَّهُ لَكُمْ*
حتی کہ خدا آپکو اذن قیام دے
*فَمَعَكُمْ مَعَكُمْ*
پس آپکے ساتھ ہوں
*لاََ مَعَ عَدُوِّكُمْ*
آپکے ساتھ نہ کہ آپکے دشمن کیساتھ
*صـَلَوات الله عَلَيكم*
خدا کی رحمتیں ہوں
*وَعَلى اَرواحـِكم وَعَلى اَجـسـادِكُم*
آپ پر آپ کی پاک روحوں پر آپ کے جسموں پر
*وَشَاهِدِكُمْ وَغَائِبِكُمْ*
آپ کے حاضر پر آپ کے غائب پر
*وَظَاهِرِكُمْ وَبَاطِنِكُمْ*
آپ کے ظاہر اور آپ کے باطن پر
*آمِينَ رَبَّ ٱلْعَالَمِينَ*
ایسا ہی ہو جہانوں کے پروردگار۔
Comments
Post a Comment