👈 ماہ رمضان المبارک کی پہلی رات کے اعمال

 *🔹ماہ رمضان المبارک کی پہلی رات کے اعمال🔹*



*1⃣ پہلی شب کا غسل*


▫️ماہ رمضان کی شبِ اول میں میں غسل کریں کیونکہ جو کوٸی اس رات غسل کریگا تو آٸندہ ماہ رمضان تک خارش وغیرہ سے محفوظ رہے گا۔


غسل اذان فجر سے کچھ دیر پہلے کرنا بہتر ہے۔



*2️⃣ زیارت امام حسین علیہ السلام*


▫️ماہ مبارک رمضان کی پہلی شب میں کوشش کریں کہ روضہ مقدس امام حسین علیہ السلام کی زیارت کریں۔ اس سے تمام گناہ جھڑ جائیں گے اور اس سال میں حج و عمرہ کرنیوالے تمام افراد جتنا ثواب حاصل ہوگا۔



*نوٹ:  اگر آپ کربلا میں نہیں ہیں تو جہاں بھی ہیں امام حسین ع کی زیارت پڑھیں ۔*



*3️⃣ نماز برائے محافظت*


▫️ماہ مبارک رمضان کی پہلی رات دو رکعت نماز پڑھیں۔ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ انعام کی تلاوت کریں۔ اگر کسی کو یاد نہ ہو موبائل یا  قرآن سے دیکھ کر بھی پڑھ سکتا ہے۔ پس اس نماز کے پڑھنے والے کیلٸے اللہ تعالی کافی ہوگا اور ہرطرح کے دکھ درد اور خوف و خطر میں اسکا محافظ رہے گا۔



*4️⃣ بیوی سے ہمبستری*


▫️ماہ رمضان کی پہلی رات میں اپنی بیوی سے ہمبستر ہوں کہ یہ اس ماہ مبارک کی خصوصيت ہے ورنہ دیگر مہینوں کی پہلی رات میں جماع کرنا مکروہ ہے۔



*5️⃣ پہلی رات کی نماز*


▫️امام  علی علیہ السلام فرماتے ہیں:


ماہ رمضان کی پہلی رات کو جو کوٸی یہ نماز پڑھے گا تو اللہ تعالی اسکو صدیقین اور شہدا کا ثواب عطا کرے گا اور اس کے تمام گناہ معاف کر دے گا اور وہ روزِ قیامت صدیقین میں شمار ہوگا۔


➖ یہ نماز 4 رکعت ہے۔


➖ دو دو رکعت کر کے پڑھنی ہے۔


➖ نیت کرتا ہوں/کرتی ہوں دو رکعت نماز پہلی شب ماہ رمضان قُرْبَةََ اِلَی ﷲ۔


➖ نماز کی ہر رکعت میں سورہ الحمد (فاتحہ) کے بعد 15 مرتبہ سورہ توحید (قل ھواللہ) پڑھیں۔



6️⃣ روایت ہوئی ہے کہ حضرت رسول ﷲ (ص) ماہ رمضان کی پہلی رات میں یہ دعا پڑھتے تھے:



*اَلْحَمْدُ لِلّٰہِِ الَّذِی ٲَکْرَمَنا بِکَ ٲَیُّھَا الشَّھْرُ الْمُبارَکُ اَللّٰھُمَّ فَقَوِّنَا عَلَی صِیَامِنَا وَقِیَامِنَا*


حمد ہے اس خدا کیلئے جس نے تیرے ذریعے سے ہمیں عزت دی اے برکت والے مہینے اے معبود! پس ہمیں قوت دے روزوں اور نمازوں کیلئے


*وَثَبِّتْ ٲَقْداَمَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِینَ اَللّٰھُمَّ ٲَنْتَ الْوَاحِدُ فَلَا وَلَدَ لَکَ وَٲَنْتَ*


اور ہمارے قدم جما دے اور کافر گروہ کے مقابل ہماری نصرت فرما اے معبود! تویکتا ہے پس تیرا کوئی بیٹا نہیں ہے اور تو


*الصَّمَدُ فَلَا شِبْہَ لَکَ وَٲَنْتَ الْعَزِیزُ فَلَا یُعِزُّکَ شَیْئٌ وَٲَنْتَ الْغَنِیُّ وَٲَنَا الْفَقِیرُ وَٲَنْتَ*


بے نیاز ہے پس تیری کوئی مثال نہیں تو صاحب عزت ہے پس کوئی چیز تجھے عزت نہیں دیتی اور تو مالکِ ثروت ہے اور میں محتاج


*الْمَوْلی وَٲَنَا الْعَبْدُ وَٲَنْتَ الْغَفُورُ وَٲَنَا الْمُذْنِبُ وَٲَنْتَ الرَّحِیمُ وَٲَنَا الْمُخْطِیَُ وَٲَنْتَ*


ہوں تو آقا ہے اور میں غلام ہوں تو بخشنے والا ہے اور میں گناہگار ہوں تو رحم والا ہے اور میں خطا کار ہوں تو


*الْخالِقُ وَٲَنَا الْمَخْلُوقُ وَٲَنْتَ الْحَیُّ وَٲَنَا الْمَیِّتُ ٲَسْٲَلُکَ بِرَحْمَتِکَ ٲَنْ تَغْفِرَ لِی*


خلق کرنے والا ہے اور میں مخلوق ہوں اور تو زندہ ہے اور میں مردہ ہوں بواسطہ تیری رحمت کے سوالی ہوں کہ مجھے بخش دے مجھ پر


*وَتَرْحَمَنِی وَتَتَجَاوَزَ عَنِّی إنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ*


رحم فرما اور مجھ سے درگزر کر بیشک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے



📌نوٹ: مومنین کرام یہاں مختصر اعمال بیان کئے ہیں۔ مزید اعمال و دعاؤں کے لئے کتاب مفاتیح الجنان یا تحفةالعوام وغیرہ سے رجوع کریں. 



 📚مفاتیح الجنان، زاد المعاد. 





Comments

Popular posts from this blog

 👈 دعائے کمیل (مفاتیح الجنان مع اردو ترجمہ)

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ

ماہِ صفر میں پیش آنے والے اہم واقعات اور مناسبتیں: