👈 زیارت آل یٰس اردو ترجمہ
🚩🕋🫡السلام علیک یا بقیتہ اللہ فی ارضہ 💐
🎄 زیارت آل یٰس 🎄
🍃روزانہ رات کو امام زمانہ عج کو ھدیہ کریں 🍃
شُروع اَللہ کے پاک نام سے جو بڑا مہر بان نہايت رحم والا ہے
🫡آپ پر سلام ہو اے خدا کے داعی اور اس کے کلام کے نگہبان، سلام ہو آپ پر اے خدا کے باب اور اس کے دین کی حفاظت کرنے والے، آپ پر سلام ہو اے خدا کے نائب اور حق کے مددگار، آپ پر سلام ہو اے خدا کی حجت اور اس کے ارادے کے مظہر، سلام ہو آپ پر اے قرآن کے قاری اور اس کی تشریح کرنے والے، آپ پر سلام ہو رات کے اوقات میں اور دن کی ہر گھڑی میں، آپ پر سلام ہو اے خدا کی زمین میں اس کے نمائندہ، آپ پر سلام ہو اے خدا کے وہ عہد جو اس نے باندھا اور پکا کیا، آپ پر سلام ہو اے خدا کے وعدہ جس کا وہ ضامن ہے، آپ پر سلام ہو کہ آپ ہیں گاڑا ہوا علم، ہیں سپرد شدہ دانش، دادرس، کشادہ تر رحمت اور وہ وعدہ ہیں جو جھوٹا نہیں، آپ پر سلام ہو جب آپ قیام کریں گے، آپ پر سلام ہو جب منتظر بیٹھے ہیں، آپ پر سلام ہو جب آپ قرآن پڑھیں اور تفسیر کریں، آپ پر سلام ہو جب آپ نماز گزاریں اور قنوت پڑھیں، آپ پر سلام ہو جب آپ رکوع اور سجدہ کرتے ہیں، آپ پر سلام ہو جب آپ ذکر الہیٰ کریں، آپ پر سلام ہو جب حمد و استغفار کریں، آپ پر سلام ہو جب آپ صبح اور شام کریں اور تسبیح بجا لائیں، آپ پر سلام ہو رات میں جب وہ چھا جائے اور دن میں جب روشن ہو جائے، آپ پر سلام ہو اے محفوظ امام، آپ پر سلام ہو جس کے آنے کی آرزو ہے، آپ پر سلام ہو ہر طبقے کی طرف سے سلام، میں آپ کو گواہ قرار دیتا ہوں اے میرے آقا اور گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ یگانہ ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور یہ کہ حضرت محمد (ص) اسکے بندے اور رسول ہیں سوائے انکے کوئی حبیب نہیں اور ان کے اہلبیت (ع) کے آپ کو گواہ بناتا ہوں اے میرے آقا اس پر کہ علی (ع) امیر المؤمنین اور اس کی حجت ہیں، حسن (ع) اس کی حجت ہیں، حسین (ع) اس کی حجت ہیں، اور علی ابن الحسین (ع) اس کی حجت اور محمد ابن علی (ع) اس کی حجت اور جعفر ابن محمد (ع) اس کی حجت ہیں، موسیٰ بن جعفر (ع) اس کی حجت ہیں، علی بن موسیٰ (ع) اس کی حجت ہیں، محمد بن علی (ع) اس کی حجت ہیں، علی بن محمد (ع) اس کی حجت ہیں، حسن بن علی (ع) اس کی حجت ہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ خدا کی حجت ہیں، آپ ہی ہیں اول و آخر اور آپ کی رجعت حق ہے اس میں کوئی شک نہیں اس دن ایمان لانا کچھ نفع نہ دیگا جو اس سے پہلے ایمان نہ لایا ہوگا یا ایمان کے تحت نیکی کے کام نہ کیئے ہوں، اور یقیناً موت حق ہے، منکر و نکیر حق ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ قبر سے باہر آنا حق اور مردوں کا اٹھنا حق ہے، بے شک صراط سے گزرنا حق، نگرانی ہونا حق اور اعمال کا تولا جانا حق ہے، حشر حق ہے، حساب کتاب حق ہے، جنت و جہنم حق ہے، ان کے بارے میں وعدہ اور وعید حق ہے ۔ اے میرے سردار آپ کا مخالف بد بخت ہے اور آپ کا پیروکار نیک بخت ہے، پس میں گواہی دیتا ہوں اسکی جسکی آپ نے گواہی دی میں آپ کا حبدار اور آپ کے دشمن سے بیزار ہوں، پس حق وہ ہے جسے آپ پسند کریں اور باطل وہ ہے جس سے آپ ناخوش ہوں، نیکی وہ ہے جس کا آپ حکم دیں اور برائی وہ ہے جس سے آپ منع کریں، پس میرا دل ایمان رکھتا ہے خدا پر جو یگانہ ہے اسکا کوئی شریک نہیں ہے اور اسکے رسول (ص) پر اور امیر المومنین (ع) پر اور آپ پر اے میرے آقا ایمان رکھتا ہوں اسی طرح آپ کے پہلے اور آخری پر اور میری نصرت آپ کے لیے حاضر ہے میری دوستی آپ کے لیے خالص ہے قبول فرما، قبول فرما ۔ اس زیارت کے بعد یہ دعا پڑھے: 💐🤲🏻 اے معبود یقیناً میں سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ اپنے نبی محمد (ص) پر رحمت فرما جو رحمت و برکت والے اور تیرا نورانی کلمہ ہیں، اور یہ کہ میرے دل کو نور یقین اور سینے کو نور ایمان سے بھردے، اور میرے ذہن کو روشن نیتوں، میرے ارادے کو نور علم، میری قوت کو نور عمل، میری زبان کو نور صداقت، اور میرے دین کو اپنی طرف سے بصیرتوں کے نور سے پر کر دے، میری آنکھ کو نور ضیائ سے، میرے کان کو نور دانش، اور میری دوستی کو محمد و آل محمد کی محبت کے نور سے بھر دے حتی کہ تجھ سے ملاقات کروں جبکہ تیرے عہد و پیماں کو پورا کیا ہو پس تیری رحمت مجھے گھیر لے اے ولی اے تعریف والے ۔ اے معبود محمد مہدی (ع) پر درود و رحمت فرما جو تیری زمین میں تیری حجت، تیرے شہروں میں تیرے خلیفہ، تیرے راستے کی طرف بلانے والے، تیری عدالت پر قائم رہنے والے، تیرے حکم سے بدلہ لینے والے، مومنوں کے ولی، کافروں کے لیے پیام موت، تاریکی میں روشنی کرنے والے، حق کو عیاں کرنے والے، حکمت و سچائی سے کلام کرنے والے جو تیری زمین میں تیرا کلمہ کامل، وہ تیرے فرامین کے نگہبان اور تیرے جبروت سے خوف زدہ ہیں، خیر خواہ ولی، نجات دلانے والی کشتی، ہدایت کے پرچم، اور لوگوں کی آنکھوں کا نور ہیں، قمیص اور چادر پہننے والوں میں بہترین، اور اندھوں کو آنکھیں دینے والے ہیں جو زمین کو عدل و انصاف سے پر کریں گے جیسے وہ ظلم و جور سے بھری ہوئی ہو گی بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔ اے معبود اپنے ولی اور اپنے اولیائ کے ﴿نسل در نسل﴾ فرزند پر رحمت نازل فرما جن کی اطاعت تو نے لازم فرمائی، انکا حق واجب کیا، اور ان سے پلیدی کو دور کیا انہیں پاک رکھا اور خوب پاک ۔ اے معبود امام زمان (ع) کی مدد کر انکے ذریعے اپنے دین کو غلبہ دے اور انکے ذریعے اپنے دوستوں، انکے دوستوں، شیعوں اور مدد گاروں کو قوت دے، اور ہمیں ان میں سے قرار دے ۔ اے معبود بچائے رکھ ان کو ہر باغی اور سرکش کے شر سے اور اپنی مخلوقات کے شر سے ان کو محفوظ رکھ ان کے آگے سے ان کے پیچھے سے انکے دائیں سے اور انکے بائیں سے ان کی نگہبانی کر ان کو بچائے رکھ اس سے کہ انہیں کوئی اذیت پہنچے ان کی حفاظت کر کے اپنے رسول (ص) اور انکی آل (ع) کی حفاطت کر، ان امام آخر (ع) کے ذریعے عدل کو ظاہر کر اور نصرت دے کر ان کو قوی بنا ان کے ناصروں کی مدد فرما، انکو چھوڑ دے جو انکو چھوڑ گئے، انکو کمزور کرنیوالوں کی کمر توڑ دے، انکے ہاتھوں کفر کے سرداروں کو زیر کر انکی تلوار سے کافروں، منافقوں اور سارے بے دینوں کو قتل کرا دے وہ جہاں جہاں ہیں زمین کے مشرقوں اور اسکے مغربوں میں میدانوں اور سمندروں میں، ان کے ذریعے زمین کو عدل سے بھر دے اور اپنے نبی کے دین کو غالب کر دے، اور اے معبود مجھے امام مہدی (ع) کے مدد گاروں، ان کے ساتھیوں، ان کے پیروکاروں، اور ان کے شیعوں میں سے قرار دے اور آل محمد (ع) کے بارے میں جسکی وہ تمنا رکھتے ہیں اور ان کے دشمنوں میں جس سے وہ دور رہتے ہیں میرے لیے آشکار فرما، اے سچے معبود ایسا ہی ہوا اے صاحب جلال و بزرگی اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے 💐
📗 مفاتیح الجنان شیخ عباس قمی
محتاج دعا 🙏🏻
اللھم عجل لولیک الفرج والعا فیتہ والنصر 🤲🏻💐
Comments
Post a Comment