👈 ماہ شعبان کے مشترکہ اعمال اور نمازیں

 

"




شعبان مہینے کی فضیلت اور اس کے مشترکہ اعمال


شعبان کا مہینا عظمتوں اور برکتوں والا مہینا ہے۔جس میں انسان اگر چاہے تو وہ اپنے چھوٹے اور بڑے گناہوں کی بخشش کروا سکتا ہے۔ لکین شرط یہ ہے کہ انسان اپنے پرودگار کی عبادت کرے اور اپنے گناہوں کی بخشش کی طلب کرے۔ اور جو اعمال اس مہینے میں بتائے گئے ہیں ان اعمالوں کو سرانجام دے۔



شعبان مہینے کی فضیلت روایات کی روشنی میں:

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:
رجب خدا کا مہینہ ہے، شعبان میرا مہینہ ہے، اور رمضان میرے امت کا مہینہ ہے۔
ایک اور جگہ پر ارشاد فرمایا:
شعبان میرا مہینہ ہے اور خدا رحم کرے اس پر جو اس مہینے میں میری مدد کرے۔
امام علی علیہ السلام نے فرمایا:
شعبان کا مہینہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا مہینہ ہے۔ 

شعبان کے مہینے میں روز رکھنے کا ثواب اور اجر:

شعبان وہ عظیم مہینہ ہے جو حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب ہے۔ حضور اس مہینے میں روزے رکھتے اور اس مہینے کے روزوں کو ماہ رمضان کے روزوں سے متصل فرماتے تھے۔ اس بارے میں آنحضرت کا فرمان ہے کہ شعبان میرا مہینہ ہے اور جو شخص اس مہینے میں ایک روزہ رکھے تو جنت اس کے لیے واجب ہو جاتی ہے۔

امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جب ماہ شعبان کا چاند نموردارہوتا تو امام زین العابدین علیہ السلام تمام اصحاب کو جمع کرتے اور فرماتے : اے میرے اصحاب ! جانتے ہو کہ یہ کونسا مہینہ ہے؟ یہ شعبان کا مہینہ ہے اور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ شعبان میرا مہینہ ہے۔ پس اپنے نبی کی محبت اور خداکی قربت کے لیے اس مہینے میں روزے رکھو۔ اس خدا کی قسم کہ جس کے قبضہ قدرت میں علی بن الحسین کی جان ہے، میں نے اپنے پدربزرگوار حسین بن علی علیہما السلام سے سنا۔ وہ فرماتے تھے میں اپنے والدگرامی امیرالمومنین علیہ السلام سے سنا کہ جو شخص محبت رسول اور تقرب خدا کے لیے شعبان میں روزہ رکھے توخدائے تعالیٰ اسے اپنا تقرب عطا کرے گا قیامت کے دن اس کو عزت وحرمت ملے گی اور جنت اس کے لیے واجب ہو جائے گی۔

شیخ نے صفوان جمال سے روایت کی ہے کہ امام جعفرصادق علیہ السلام نے فرمایا: اپنے قریبی لوگوں کو ماہ شعبان میں روزے رکھنے پر آمادہ کرو! میں نے عرض کیا، اس کی فضیلت کیا ہے؟ فرمایا حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ جب شعبان کا چاند دیکھتے تو آپ کے حکم سے ایک منادی یہ ندا کرتا:
” اے اہل مدینہ ! میں رسول خدا کا نمائندہ ہوں اور ان کا فرمان ہے کہ شعبان میرا مہینہ ہے خدا کی رحمت ہو اس پر جو اس مہینے میں میری مدد کرے یعنی روزہ رکھے۔
صفوان کہتے ہیں کہ امام جعفر صادق علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ امیرالمومنین علیہ السلام فرماتے تھے جب سے منادی رسول نے یہ ندا دی ہے، اس کے بعد شعبان کا روزہ مجھ سے قضا نہیں ہوا اور جب تک زندگی کا چراغ گل نہیں ہو جاتا یہ روزہ مجھ سے ترک نہ ہوگا۔ نیز فرمایا کہ شعبان و رمضان دومہینوں کے روزے توبہ اور بخشش کا موجب ہیں۔

اسماعیل بن عبدالخالق سے روایت ہے کہ میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں حاضر تھا جب کہ روزہ شعبان کا ذکر ہوا۔ اس وقت حضرت نے فرمایا: ماہ شعبان کے روزے رکھنے کی بہت زیادہ فضیلت ہے۔


نمازیں 


🚩🕋🌸بسم رب مھدی عج


سلام و صبح بخیر 


اسلام علیک یا بقیة اللہ فی ارضه 🌸


🍃پہلی شعبان کی رات 🍃🌙

1️⃣ بارہ رکعت نماز جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد

گیارہ مرتبہ سورہ توحید 

🍃 پہلی شعبان کے دن  🍃

یکم شعبان کا روزہ رکھنے والے کیلئے جنت واجب ہو جاتی ھے 


🍃پہلی تین راتوں میں

دو رکعت نماز پڑھنے کا


ثواب بہت زیادہ ھے. 


ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد گیا رہ مرتبہ سورہ توحید پڑھے تین شعبان کا روزہ  ھے.. 


 📗 مفاتیح الجنان




جو شخص شب تیسری شعبان دو رکعت نماز ادا کرے گا 


ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد  پچیس مرتبہ سورہ توحید پڑھے  ..



اللہ تعالٰی روز قیامت اس کے لیے جنت کی آٹھ دروازے کھول دے گا اور اس کے لیے جہنم کے سات دروازے بند کردے گا۔ اسے ہزار لباس اور ہزار تاج عطا کرے گا۔


اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس




جو شخص شب چوتھی شعبان


40 رکعت نماز دو دو کر کے پڑھے ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد  25 مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کر ے


🍂خدا تعالیٰ اس کیلئے ہر رکعت کے عوض ہزار ہزار سال کی عبادت لکھ دے گا اور ہر سورہ کے بدلے اس کے لیے ہزار ہزار شہر بنا دے گا اور خدا اس کو ہزار ہزار شہیدوں کا درجہ دے گا 


اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس




جو شخص شب پانچویں شب شعبان دو رکعت نماز ادا کرے گا 


ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد  پانچ مرتبہ سورہ توحید پڑھے، سلام کے بعد برائے خوشنودئ محمدؐوآلِ محمد ص ستر بار صلوات ہدیہ کرے


اللہ تعالٰی  اس کی ہزار دنیا اور آخرت کی حاجتیں پوری کرے گا اور اسے آسمان کے ستاروں کی تعداد کے برابر جنت میں شہر عطا کرے گا 


اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس





حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص ساتویں شب شعبان دو رکعت نماز ادا کرے جس کی پہلی رکعت میں ایک مرتبہ سورہ فاتحہ اور سو مرتبہ سورہ توحید اور دوسری رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور سو مرتبہ آیت الکرسی کی تلاوت کرے۔۔۔۔ 


جو مومن مرد یا خاتون یہ نماز ادا کرے خدا اس کی دعا قبول فرمائے گا اور اس کی حاجتیں پوری کرے گا اور ہر روز اس کے لیےایک شہید کا ثواب لکھ دے گا۔ اس کے ذمہ کوئی خطا نہیں رہے گی۔


اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس




🌹شعبان کی نویں شب کی نماز


4رکعت


سورہ الحمد کے بعد 10 مرتبہ سورہ  ﴿نصر ﴾


🌹 *ثواب*،،،،


🌹اللہ رب العزت حتما اتش جہنم کو حرام کر دے گا


اور ہر آیت کے بدلے بارہ شہیدوں کا ثواب ملے گا۔🌹


اللھم عجل لولیک الفرج 🤲🏻🌹




حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص شب دسویں شعبان چار رکعت نماز ادا کرے دو دو کر کے جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور ایک مرتبہ آیت الکرسی تین مرتبہ سورہ الکوثر کی تلاوت کرے۔۔۔ خدا اس شخص کے بارے میں اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: اس کے لیے ایک لاکھ  نیکیاں لکھ دو اور اس کے ایک لاکھ درجہ بلند کر دو اور اس کے لیے ایک لاکھ دروازے کھول دو اور  کبھی یہ دروازے بند نہ کرنا اور خدا اسے اس کے والدین کو اور اس کے پڑوسیوں کو بخش دے گا۔ 


اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس




حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص شب گیارھویں آٹھ رکعت نماز ادا کرے دو دو کر کے جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور دس مرتبہ  سورہ (ک۔ا۔ف۔ر۔و۔ن) کی تلاوت کرے تو ۔۔۔ قسم ہے اس ذات کی جس نے مجھے برحق نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بنا کر بھیجا یہ نماز صرف ایسا مومن ادا کرے گا جس کا ایمان مکمل ہوگا اور خدا اسے ہر رکعت کے بدلے جنت کا ایک باغ عطا فرمائے گا۔


اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس




حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص شب بارھویں بارہ رکعت نماز ادا کرے دو دو کر کے جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور دس مرتبہ  سورہ تکاثر کی تلاوت کرے تو۔۔۔۔  خدا اس کے چالیس برس کے گناہ معاف کر دے گا اور اس کے چالیس درجات بلند کردے گا اور چالیس ہزار فرشتے اس کے لیے استغفار کریں گے اور اسے شب قدر درک کرنے کا ثواب ملے گا۔


اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس





حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا


جو شخص شب تیرھویں  شعبان دو رکعت نماز ادا کرے جس کی  


ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور ایک مرتبہ  سورہ والتین کی تلاوت کرے تو۔۔۔  گویا اس نے جناب اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے دو سو غلام آزاد کیے وہ اپنی پیدائش کی دن کی مانند گناہوں سے پاک ہو جائے گا خدا اسے جہنم سے نجات عطا فرمائے گا اور حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور جناب ابراہیم علیہ السلام کے ہمراہ ہوگا۔


اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس




حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص شب چودھویں شعبان چار رکعت نماز ادا کرے دو دو کر کے جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور پانچ مرتبہ  سورہ العصر کی تلاوت کرے تو ۔۔۔ خدا اس کے لیے جناب آدم علیہ السلام سے روز قیامت تک کے نمازیوں کا ثواب لکھ دے گا اور خدا اسے اس حال میں آٹھائے گا کہ اس کا چہرہ سورج اور چاند سے بھی زیادہ نورانی ہو گا اور خدا اسے بخش دے گا۔


 اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس





حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا


جو شخص شب بیسویں شعبان


چار رکعت نماز ادا کرے دو دو کر کے جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد   اور پندرہ مرتبہ سورہ فتح کی تلاوت کر ے تو۔۔۔۔ قسم ہے اس ذات کی جس نے مجھے برحق نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بنا کر بھیجا یہ نماز ادا کرنے والا جب تک مجھے خواب میں نہ دیکھ لے اور جنت الفردوس میں اپنا ٹھکانہ نہ دیکھ لے اس دنیا سے نہیں جائے گا اور باکرامت اور نیک لوگوں کے ساتھ محشور ہوگا۔


اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس




حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص شب اکیسویں شعبان


آٹھ رکعت نماز ادا کرے دو دو کر کے جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد  اور ایک مرتبہ سورہ اخلاص اور ایک ایک مرتبہ سورہ فلق و ناس کی تلاوت کرے تو۔۔۔  خدا آسمان میں موجود ستاروں کی تعداد کے برابر  اس کے لیے نیکیاں لکھ دے گا اور اسی تعداد میں اس کے درجات بلند کردے گا اور اسی تعداد میں اس کے گناہ مٹا دے گا۔۔


اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس




حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص شب  بائیسویں شعبان دو رکعت نماز ادا کرے  جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد اور ایک مرتبہ  سورہ (ک۔ا۔ف۔ر۔و۔ن) اور پندرہ مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کرے تو ۔۔۔ خدا اس کا نام صد یقین میں لکھ دے گا اور وہ روز قیامت خدا کے حجب تلے مرسلین کے گروہ کے ساتھ آئے گا۔


اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس




حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص شب تئیسویں شعبان تیس رکعت نماز ادا کرے دو دو کر کے جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد  اور ایک مرتبہ سورہ  الزلزلہ کی تلاوت کرے تو۔۔۔  خدا اس کے دل سے عداوت اور  دھوکے کو ختم کر دے گا اور وہ ان افراد میں شامل ہوجائے گا جن سینے کو خدا نے اسلام کے لیے کشادہ کیا ہے اور جب خدا اسے محشور کرے گا تو اس کا چہرہ چودہویں کے چاند کی مانند چمک رہا ہو گا۔۔


اور ایک طویل حدیث بیان کی۔۔۔


اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس




حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص شب چھبیسویں شعبان دس رکعت نماز ادا کرے دو دو کر کے جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد  اور دس مرتبہ سورہ بقرہ آیت 285 " آمن الرسول۔۔۔" کی تلاوت کرے تو۔۔۔  خدا اسے دنیا اور آخرت کی آفتوں سے محفوظ رکھے گا اور اسے روز قیامت چھ نور عطا فرمائے گا۔۔۔


اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس




حضرت رسول خدا صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص شب انتیسویں شعبان دس رکعت نماز ادا کرے دو دو کر کے جس کی ہر رکعت 🧎🏻‍♂️📿 میں ایک مرتبہ سورہ الحمد، دس مرتبہ سورہ تکاثر، دس مرتبہ سورہ فلق، دس مرتبہ سورہ والناس اور دس مرتبہ سورہ اخلاص کی تلاوت کرے تو۔۔۔۔۔ خدا اسے کوشش کرنے والوں کا ثواب عطا فرمائے گا اور اس کے میزان کو (نیکوں سے) بھاری کر دے گا اور اس کے لیے حساب و کتاب آسان کرے گا اور یہ شخص بجلی کی مانند پل صراط سے گزر جائے گا 


اقبال الاعمال۔ سید ابن طائوس



🍃 امام وقت کے ظہور


وسلامتی اور قیام عدل و برکت والی حکومت


دیکھنے کیلئے پانچ بار صلوات🍃


اللھم ارزقنی شفاعت الحسین یوم الورود😭


الہی بحق الحسین علیہ السلام


عجل لولیک الفرج🙏🏻


التماس دعا ظہور🤲🏻


اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم 


🌸🍃🌸🍃🌸





🌷 ماہ شعبان کے مشترکہ اعمال 🌷

اس عظیم و شریف مہینے کے أعمال دو قسم کے ہیں ایک اعمال مشترکہ اور دوسرے اعمال مختصہ۔ یہاں اعمال مشترکہ بیان کئے جاتے ہیں۔


نماز
شعبان کی ہر جمعرات کو دو رکعت نماز پڑھے ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سو مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔
اور نماز کے بعد سو مرتبہ درود شریف پڑھے تاکہ خدا دین و دنیا میں اس کی ہر نیک حاجت پوری فرمائے۔


واضح ہو کہ (شعبان میں جمعرات کے) روزے کا اپنا الگ اجر و ثواب ہے، اور روایت میں آیا ہے کہ شعبان کی ہر جمعرات کو آسمان سجایا جاتا ہے تو ملائکہ عرض کرتے ہیں، خدایا آج کا روزہ رکھنے والوں کو بخش دے اور ان کی دعائیں قبول کر لے۔ ایک حدیث میں مذکور ہے کہ اگر کوئی شخص ماہ شعبان میں سوموار اور جمعرات کو روزہ رکھے تو خداوند کریم دنیا و آخرت میں اس کی بیس بیس حاجات پوری فرمائے گا۔


🔹 استغفار
روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ماہ کا بہترین عمل استغفار ہے اور اس مہینے میں ستر مرتبہ استغفار کرنا گویا دوسرے مہینوں میں ستر ہزار مرتبہ استغفار کرنے کے برابر ہے۔ 

ہر روز ستر مرتبہ کہے۔۔
اَسْتغْفِرُ ﷲ وَ اَسْئَلُہُ التَّوْبَۃَ۔
بخشش چاہتا ہوں ﷲ سے اور توبہ کی توفیق مانگتا ہوں۔


ہر روز ستر مرتبہ کہے:

اَسْتغْفِرُ ﷲ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ
بخشش کا طالب ہوں اللہ سے کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں
ہر روز ستر مرتبہ کہے۔۔
اَسْتغْفِرُ ﷲ الَّذِیْ لَا اِلَہَ اِلَّا ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَیْہِ۔
بخشش کا طالب ہوں ﷲ سے کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ بخشنے والا مہربان ہے زندہ نگہبان ہے اور میں اسکے حضور توبہ کرتا ہوں زندہ و پائندہ بخشنے والا مہربان۔

بعض روایات میں الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ کے الفاظ  الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ سے قبل ذکر ہوئے ہیں۔ پس جیسے بھی عمل کرے مناسب ہے۔

روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ماہ کا بہترین عمل استغفار ہے اور اس مہینے میں ستر مرتبہ استغفار کرنا گویا دوسرے مہینوں میں ستر ہزار مرتبہ استغفار کرنے کے برابر ہے۔

🔹 صدقہ 
صدقہ دے اگرچہ وہ نصف خرما ہی کیوں نہ ہو، اس سے خدا اسکے جسم پر جہنم کی آگ کو حرام کردے گا۔

امام جعفر صادقؑ سے ماہ رجب کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا؛
تم ماہ شعبان کے روزے سے کیوں غافل ہو؟
راوی نے عرض کی:
فرزند رسولؐ! شعبان کے ایک روزے کا ثواب کس قدر ہے؟ فرمایا قسم بخدا کہ اس کا اجر و ثواب بہشت ہے۔
اس نے عرض کی:
اے فرزند رسولؐ! اس ماہ کا بہترین عمل کیا ہے؟
فرمایا:
صدقہ و استغفار، جو شخص ماہ شعبان میں صدقہ دے۔ پس خدا اس صدقے میں اس طرح اضافہ کرتا رہے گا، جیسے تم لوگ اونٹنی کے بچے کو پال کر عظیم الجثہ اونٹ بنا دیتے ہو۔ چنانچہ یہ صدقہ قیامت کے روز احد کے پہاڑ کی مثل بڑھ چکا ہوگا۔

🔹 ذِکر 
پورے ماہ میں ہزار مرتبہ کہے۔۔
لاَ اِلٰہَ اِلَّا ﷲ وَلَا نَعْبُدُ اِلَّا اِیَّاہُ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ وَلَوْ کَرِہَ الْمُشْرِکِیْنَ۔
ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور ہم عبادت نہیں کرتے مگر اسی کی ہم اس کے دین سے خلوص رکھتے ہیں اگرچہ مشرکوں پر ناگوار گزرے۔

اس ذکر کا بہت زیادہ ثواب ہے، جس میں ایک جز یہ ہے کہ جو شخص مقررہ تعداد میں یہ ذکر کرے گا اس کے نامہ اعمال میں ایک ہزار سال کی عبادت کا ثواب لکھ دیا جائے گا۔

🔹 نماز
شعبان کی ہر جمعرات کو دو رکعت نماز پڑھے ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سو مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔
اور نماز کے بعد سو مرتبہ درود شریف پڑھے تاکہ خدا دین و دنیا میں اس کی ہر نیک حاجت پوری فرمائے۔

ماہ شعبان میں درود شریف بکثرت پڑھے

🔹 روزہ
حضورؐ اس مہینے میں روزے رکھتے اور اس مہینے کے روزوں کو ماہ رمضان کے روزوں سے متصل فرماتے تھے۔ اس بارے میں آنحضرت کا فرمان ہے کہ شعبان میرا مہینہ ہے اور جو شخص اس مہینہ میں ایک روزہ رکھے تو جنت اس کیلئے واجب ہو جاتی ہے۔
روایت میں آیا ہے کہ شعبان کی ہر جمعرات کو آسمان سجایا جاتا ہے تو ملائکہ عرض کرتے ہیں، خدایا آج کا روزہ رکھنے والوں کو بخش دے اور ان کی دعائیں قبول کر لے۔ 

ایک حدیث میں مذکور ہے کہ اگر کوئی شخص ماہ شعبان میں سوموار اور جمعرات کو روزہ رکھے تو خدا وند کریم دنیا و آخرت میں اس کی بیس بیس حاجات پوری فرمائے گا۔ 

🔹 درود شریف 
ماہ شعبان میں درود شریف بکثرت پڑھے۔

🔹 امام زین العابدین سے مروی صلوات
شعبان میں ہرروز وقت زوال اور پندرہ شعبان کی رات کو امام زین العابدین سے مروی صلوات پڑھے۔ (اعمال کی کتب میں موجود ہے)

🔹 امیرالمؤمنین اور انکے فرزندان کی مناجات
یہ مناجات بھی اعمال کی کتب میں موجود ہیں۔

📚 مفاتيح الجنان



🔹 امام زین العابدین سے مروی صلوات
شعبان میں ہرروز وقت زوال اور پندرہ شعبان کی رات کو امام زین العابدین سے مروی صلوات پڑھے۔ (اعمال کی کتب میں موجود ہے)

🔹 امیرالمؤمنین اور انکے فرزندان کی مناجات
یہ مناجات بھی اعمال کی کتب میں موجود ہیں۔

📚 مفاتيح الجنان


ظہر کے وقت اور نصف شب، صلوات شعبانیہ کا پڑھنا جو امام سجاد(ع) سے منقول ہے اور وہ یہ ہے:
اَللّهُمََّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ و َآلِ مُحَمَّدٍ شَجَرَةِ النُّبُوَّةِ وَ مَوْضِعِ الرِّسالَةِ وَ مُخْتَلَفِ الْمَلاَّئِکَةِ وَ مَعْدِنِ الْعِلْمِ وَ اَهْلِ بَیْتِ الْوَحْىِ. اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ و َآلِ مُحَمَّدٍ الْفُلْکِ الْجارِیَةِ فِى اللُّجَجِ الْغامِرَةِ یَامَنُ مَنْ رَکِبَها وَ یَغْرَقُ مَنْ تَرَکَهَا الْمُتَقَدِّمُ لَهُمْ مارِقٌ وَالْمُتَاَخِّرُ عَنْهُمْ زاهِقٌ وَاللاّزِمُ لَهُمْ لاحِقٌ. اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ الْکَهْفِ الْحَصینِ وَ غِیاثِ الْمُضْطَرِّ الْمُسْتَکینِ وَ مَلْجَاءِ الْهارِبینَ وَ عِصْمَةِ الْمُعْتَصِمینَ. اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ صَلوةً کَثیرَةً تَکُونُ لَهُمْ رِضاً وَ لِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ اَداَّءً وَ قَضاَّءً بِحَوْلٍ مِنْکَ وَ قُوَّةٍ یا رَبَّ الْعالَمینَ. اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ الطَّیِّبینَ الاْبْرارِ الاْخْیارِ الَّذینَ اَوْجَبْتَ حُقُوقَهُمْ وَ فَرَضْتَ طاعَتَهُمْ وَ وِلایَتَهُمْ. اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَاعْمُرْ قَلْبى بِطاعَتِکَ وَلا تُخْزِنى بِمَعْصِیَتِکَ وَارْزُقْنى مُواساةَ مَنْ قَتَّرْتَ عَلَیْهِ مِنْ رِزْقِکَ بِما وَسَّعْتَ عَلَىَّ مِنْ فَضْلِکَ وَ نَشَرْتَ عَلَىَّ مِنْ عَدْلِکَ وَ اَحْیَیْتَنى تَحْتَ ظِلِّکَ وَ هذا شَهْرُ نَبِیِّکَ سَیِّدِ رُسُلِکَ شَعْبانُ الَّذى حَفَفْتَهُ مِنْکَ بِالرَّحْمَةِ وَالرِّضْوانِ الَّذى کانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَیْهِ وَ آلِه وَ سَلَّمَ یَدْاَبُ فى صِیامِهِ وَ قِیامِهِ فى لَیالیهِ وَ اَیّامِهِ بُخُوعاً لَکَ فى اِکْرامِهِ وَاِعْظامِهِ اِلى مَحَلِّ حِمامِهِ. اَللّهُمَّ فَاَعِنّا عَلَى الاِْسْتِنانِ بِسُنَّتِهِ فیهِ وَ نَیْلِ الشَّفاعَةِ لَدَیْهِ اَللّهُمَّ وَاجْعَلْهُ لى شَفیعاً مُشَفَّعاً وَ طَریقاً اِلَیْکَ مَهیَعاً وَاجْعَلْنى لَهُ مُتَّبِعاً حَتّى اَلْقاکَ یَوْمَ الْقِیمَةِ عَنّى راضِیاً وَ عَنْ ذُنُوبى غاضِیاً قَدْ اَوْجَبْتَ لى مِنْکَ الرَّحْمَةَ وَالرِّضْوانَ وَ اَنْزَلْتَنى دارَ الْقَرارِ وَ مَحَلَّ الاْخْیارِ.







Comments

Popular posts from this blog

 👈 دعائے کمیل (مفاتیح الجنان مع اردو ترجمہ)

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ

ماہِ صفر میں پیش آنے والے اہم واقعات اور مناسبتیں: