👈پارہ نمبر 9

 

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

9*نویں پارہے* میں موجود عناوین کا تعارف

اس پارے میں دو حصے ہیں:
*۱* ۔ سورۂ اعراف کا بقیہ حصہ
*۲* ۔ سورۂ انفال کا ابتدائی حصہ

( *۱* ) سورۂ اعراف کے بقیہ حصے میں نو باتیں یہ ہیں:
۱۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تفصیلی قصہ جس میں حضرت ھارون کو حضرت موسی کے لئے اللہ کی طرف سے خلیفہ بنائے جانے کا ذکر ہوا اور رسول اکرم نے یہی نسبت اپنے اور حضرت علی کے درمیان متفق علیہ حدیث میں بیان فرمائی (آیت١٤٢)
*٢* ۔ بلعم بن باعوراء کا تذکرہ جو کہ اسم اعظم کا حامل تھا لیکن اس کا اسم اعظم کا حامل ہونا بھی اسے گناہ انجام دینے سے نہیں روک سکا اور اپنے اختیار سے اس درجے تک گر گیا کہ قرآن نے اسے کلب (کتے) سے تشبیہ دی (آیت١٧٦) یعنی انسان کا زندگی کے کسی ایک خاص حصے میں نیک، متقی یا ہدایت پہ ہونا معیار نہیں ہے بلکہ ہدایت پر خاتمہ ہونا اہمیت رکھتا ہے۔
*٣* ۔ عہد 'الست' کا ذکر (آیت١٧٢)
*۴* ۔ رسول اکرم، اُمّی ہیں اور اُمّی کے معنی خود قرآن نے سورہ عنکبوت، آیت٤٨ میں ذکر فرمائے
*۵* ۔ اللہ کیلئے اسمائے حسنی ہیں کہ جس کی تفسیر روایات اہلبیت میں آل رسول میں سے اماموں سے کی گئی ہے
*٦* ۔ ساتویں پارے کی طرح یہاں بھی انبیاء کیلئے مستقل علم غیب کی نفی کی گئی (آیت١٨٨)
اس کے بارے میں مزید تفصیل کیلئے ساتویں پارے کے خلاصہ کی طرف رجوع کیجئے
*٧* ۔ کفار کی تشبیہ  چوپائوں سے دی گئی ہے
*٨* ۔ قیامت کا علم کسی کو نہیں
*٩* ۔ قرآن کی عظمت

( *۲* ) سورۂ انفال کا جو ابتدائی حصہ اس پارے میں ہے اس میں پانچ باتیں یہ ہیں:
*١* ۔ مومنین کی پانچ صفات یہ ہیں:
(۱) *خشیت* (۲) *تلاوت* (۳) *توکل* (۴) *نماز* (۵) *سخاوت* (آیت:۲و۳)
*٢* ۔ غزوہ بدر کا واقعہ کہ جس میں صرف فتح کی بشارت کیلئے فرشتوں کا نزول ہوا اور مخالف لشکر کے تقریبا نصف کو حضرت علی نے تنہا واصل جہنم کیا
اور جنگ کے احکام کہ جنگ سے بھاگنا گناہ کبیرہ ہے اور مال غنیمت کا حکم
*٣* ۔ کفار کی جانب سے حضور کے قتل کی سازش کے مقابلے میں اللہ کی تدبیر کہ حضرت علی ہجرت کی رات حضور کے بستر پہ سو گئے اور آقا علیہ السلام محفوظ رہے۔ (آیت٣٠)
*٤* ۔ غدیر کے میدان میں ولایت کے اعلان کو قبول نہ کرنے والے پر اللہ کی طرف سے آسمان سے عذاب نازل ہونے کا واقعہ (آیت۳۲)
*۵* ۔ مسجد الحرام کا خادم بننا متقین کے ذمے داری ہے اور روایات نے ان متقیوں کو مشخص کرتے ہوئے حضرات علی، حمزہ، جعفر، عقیل علیھم السلام کو بیان کیا اور بعض میں "آلِ محمد" کو بھی کہا گیا۔

( _توجہ: اس خلاصہ میں ہلبیت کے بارے میں نقل کئے جانے والے تمام مطالب اہلسنت کی کتب میں بھی آئے ہیں_)

*التماس دعا 🤲*

❂▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂
             ❂▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂

Comments

Popular posts from this blog

 👈 دعائے کمیل (مفاتیح الجنان مع اردو ترجمہ)

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ

ماہِ صفر میں پیش آنے والے اہم واقعات اور مناسبتیں: