👈پارہ نمبر 4

4 *چوتھے پارہ کا خلاصہ*

اس پارے میں دو حصے ہیں - 

1 - *بقیہ سورۂ آل عمران*
2 - *ابتدائے سورۂ نساء*

 *(پہلا حصہ)*
سورۂ آل عمران کے بقیہ حصے میں پانچ باتیں ہیں:

*1* - خانہ کعبہ کے فضائل
 *2* ۔ باہمی جوڑ (اتحاد)
*3* - امر بالمعروف اور نہی عن المنکر
*4* - تین غزوے
*5* - کامیابی کے چار اصول

*1* - خانہ کعبہ کے فضائل:
‎یہ سب سے پہلی عبادت گاہ ہے اور اس میں واضح نشانیاں ہیں جیسے: مقام ابراہیم۔ جو حرم میں داخل ہوجائے اسے امن حاصل ہوجاتا ہے۔ 

 *2* ۔ باہمی جوڑ (اتحاد)
‎اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھامو۔

*3* - امر بالمعروف اور نہی عن المنکر:
‎یہ بہترین امت ہے کہ لوگوں کی نفع رسانی کے لیے نکالی گئی ہے، بھلائی کا حکم کرتی ہے، برائی سے روکتی ہے اور اللہ پر ایمان رکھتی ہے۔

*4* تین غزوے:
۱ -غزوۂ بدر 
۲۔غزوۂ احد
٣۔غزوۂ حمراء الاسد

5 - کامیابی کے چار اصول:
‎١۔ *صبر* ۲۔ *مصابرہ* ۳-مرابطہ
۴ - *تقوی*
‎ *مصابرہ* ..ایک دوسرے کو کسی صبر کرنے کا کہنا ...
‎ *مرابطہ* :دشمن کے لیئےتیار رہنا یا
‎آپس کا تعلق بہتر بنانا
‎رابطہ رکھنا
 
_*(دوسرا حصہ)*_

 سورۂ نساء کا جو ابتدائی حصہ اس پارے میں ہے اس میں چار باتیں ہیں:

1 - یتیموں کا حق: (ان کو ان کا مال حوالے کردیا جائے۔)

2 - تعدد ازواج : (ایک مرد بیک وقت چار نکاح کرسکتا ہے بشرط ادائیگئی حقوق )

3 - میراث : ( اولاد ، ماں , باپ ، بیوی ، کلالہ کے حصے بیان ہوئے اس قید کیساتھ کی پہلی وصیت ادا کردی جائے )

4 - محرم عورتیں : مائیں ، بیٹیاں ، بہنیں ، پھوپھیاں ، خالائیں ، بھتیجیاں ، بھانجیاں ، رضاعی مائیں ، رضاعی بہنیں ، ساس ، سوتیلی بیٹیاں ، بہویں )


*التماس دعا 🤲*

Comments

Popular posts from this blog

 👈 دعائے کمیل (مفاتیح الجنان مع اردو ترجمہ)

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ

ماہِ صفر میں پیش آنے والے اہم واقعات اور مناسبتیں: