👈 پاڑہ نمبر:24

 *بسم اللہ الرحمن الرحیم*


🔴🔰 چوبیسویں 24  پارہے میں موجود عناوین کا تعارف 


*اس میں تین حصے ہیں :*

🔴 1- سورہ زمر ( بقیہ حصہ )

🔴 2- سورہ مؤمن (مکمل )

🔴 3- سورہ حم السجدة ( ابتدائی حصہ )


🔴 سورہ زمر کے بقیہ حصے میں کئی باتیں ہیں

● 1 - الله کی ربوبیت کا بیان

آسمان و زمین تمام کا خالق صرف اللہ ہی ہے اس کے قائل تمام انسان ہیں

● 2 - الله کی رحمت کی وسعت کا بیان

انسان کو کبھی بھی اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیئے

● 3 - جہنمیوں اور جنتیوں کے جہنم اور جنت میں داخل ہونے کی کیفیت کا بیان


🔴 سورہ مؤمن میں کئی باتوں کا بیان ہے

● 1- مومن کا بیان

جب موسیٰ علیہ السلام کے قتل کی سازش فرعون کے دربار میں ہورہی تھی تو ایک مومن جو اپنے ایمان کو چھپائے ہوئے تها ، کہا: *اتقتلون رجلا ان یقول ربی الله* اس نے فرعون اور اس کے دربارویوں کو موسی علیہ السلام کے قتل سے ڈرایا اور کہا کہ اس کا انجام بہت برا ہوگا۔

● 2- فرعون کے کبر و غرور کا بیان ہے کہ اس نے رب العزت کو دیکھنے کی ناپاک جسارت کرتے ہوئے ہامان کو ایک محل کی تعمیر کا حکم دیا

● 3- الله سے اعراض کرنے والوں کی سزا کا بیان ہے *سیدخلون جهنم داخرین* 

● 4- انسان کی تخلیق کا بیان

انسان کبھی مٹی تها پهر نطفہ بنا پهر علقہ بنا پهر بچہ بنا پهر جوان ہوا پهر بوڑھا ہوا پهر مرا


🔴 سورہ حم السجدة میں کئی باتیں ہیں

● 1 -آسمان و زمین کی تخلیق

اللہ نے زمین اور اس کے اندر کی ساری چیزیں چار دن میں بنائیں اور آسمان کو دو دن میں بنایا

● 2 - کافروں کی شرارت کا ذکر کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم قرآن مجید کی تلاوت کرتے تو یہ لوگ شور مچا تے تاکہ لوگ تلاوتِ قرآن مجید کو نہ سن سکیں 

● 3 - داعي کا بیان کہ اس سے بہتر بات کسی کی نہیں ہوسکتی اور داعی کو کون سا اسلوب استعمال کرنا چاہیے اس کا بیان ہے


*زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اورثواب حاصل کریں۔*


*التماس دعا*

Comments

Popular posts from this blog

 👈 دعائے کمیل (مفاتیح الجنان مع اردو ترجمہ)

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ

ماہِ صفر میں پیش آنے والے اہم واقعات اور مناسبتیں: