👈15 رمضان المبارک حسن مجتبی علیہ السلام ابن امام علی علیہ سلام
*اسلام علیکم یا امام حسن مجتبی علیہ السلام ابن امام علی علیہ سلام* 🙏🌹
🌹**15 رمضان المبارک*🌹
*شب ولادت باسعادت نواسہ رسولِ خدا جگر گوشے علی ع و بتول امامِ برحق سردار نوجوانانِ جنت برادر مولا حسین ع حضرت امام حسن السلام کے پر مسرت موقع پر تمام مئومنین و مئومنات، علماء و زعماء، مراجع عظام، ولی فقیہ آیت اللہ خامنہ ای، اور بالخصوص حجت پروردگار امید مظلومین جہاں یوسف زہرا حضرت امام حجت ابن الحسن العسکری علیہم السلام کی خدمت میں تبریک و تہنیت عرض کرتی ہوں ⚘⚘*🎂🌹 ❤️🌷❤️
خدایا! ہمیں امام حسن علیہ السلام کی سیرت پر چلنے اور ہمیں ہمارے زمانے کے امام کی معرفت اور ان کے فرامین پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما.🤲🏻
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ.
*آفتاب آسمانِ امامت و ولایت، علوم و معارف کا سرچشمہ، شرافت و کرامت کا پیکر، اخلاق حسنہ کا مجسم نمونہ، نواسہ رسول، سید شباب اهل جنّۃ، حجت الله، عبدالله، وصی الله ولی اللہ، سبط اکبر پیامبر، خامس آل عبا، ریحانۀ رسول خدا، تقی، عابد، زكّی، طیّب، مجاهد، کریم اہل بیت ابو محمد امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے پُر مسرت موقع پر بالخصوص وقت کے إمام صاحِب العصرِ والزمان علیہ السلام اور تمام مؤمنین کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں.🌹
خدایا! ہمیں امام حسن علیہ السلام کی سیرت پر چلنے اور ہمیں ہمارے زمانے کے امام کی معرفت اور ان کے فرامین پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما.🤲🏻
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ.
مختصر تعارف
حسن بن علی بن ابی طالب امام علیؑ و حضرت فاطمہؑ کے بڑے فرزند اور پیغمبر اکرمؐ کے بڑے نواسے ہیں۔ آپ کا نسب بنی ہاشم اور قریش تک منتہی ہوتا ہے۔
نام، کنیت اور القاب
"حَسَن" عربی زبان میں نیک اور اچھائی کے معنی میں ہے اور یہ نام پیغمبر اکرمؐ نے آپ کیلئے انتخاب کیا تھا۔ بعض احادیث کے مطابق پیغمبر اکرمؐ نے یہ نام خدا کے حکم سے رکھا تھا۔ حسن اور حسین عبرانی زبان کے لفظ "شَبَّر" اور "شَبیر"(یا شَبّیر)، کے ہم معنی ہیں جو حضرت ہارون کے بیٹوں کے نام ہیں۔ اسلام حتی عربی میں اس سے پہلے ان الفاظ کے ذریعے کسی کا نام نہیں رکھا گیا تھا۔
آپؑ کی کنیت "ابو محمد" اور "ابو القاسم" ہے۔ آپ کے القاب میں مجتبی (برگزیدہ)، سَیّد (سردار) اور زَکیّ (پاکیزہ) مشہور ہیں۔ آپ کے بعض القاب امام حسینؑ کے ساتھ مشترک ہیں جن میں "سیّد شباب اہل الجنۃ"، "ریحانۃ نبیّ اللہ" اور "سبط" ہیں۔ پیغمبر اکرمؐ سے منقول ایک حدیث میں آیا ہے: "حسن" اسباط میں سے ایک ہیں"۔ آیات و روایات کی رو سے "سبط" اس امام اور نَقیب کو کہا جاتا ہے جو انبیاء کی نسل اور خدا کی طرف سے منتخب ہو۔💚ولادت باسعادت مبارک🌹💚🌹
Comments
Post a Comment