ماہ رجب کے مشترکہ اعمال ok



🎗️ما ہ رجب کے اعمال🎗️
رجب میں ایک روزہ
رکھنے والے کو خدا کی 
عظیم خوشنو دی حاصل ہوتی ھے غضب الہی سے دور ہو 
جاتا ھے. 


رجب کے مہینے میں تین دن یعنی جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو روزہ رکھے کیونکہ روایت ہوئی ہے کہ جو محترم مہینوں کے ان دنوں میں روزہ رکھے تو حق تعالیٰ اس کو نو سو برس کی عبادت کا ثواب عطا فرمائے گا۔

 آخر رجب میں تین روزے رکھے اسے قیامت میں سخت ترین خوف تنگی اور ہو لنا کی اورعذاب قبر سے محفوظ
رکھے گا. 
📓 مفاتیح الجنان


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 
🍂اعمال ماہ رجب🍂
ماہ رجب میں روزانہ رات کو 
2 رکعت نماز 🧎‍♂️📿
الحمد کے 1 مرتبہ سورہ 
کافرون 3 مرتبہ سورہ
توحید ایک مرتبہ  پڑھے 🍂
اللھم عجل لولیک الفرج 🤲🏻🌼🍂🌼🍂🌼🍂


🎗️ 
⭐🎗️⭐🎗️⭐


پورے ماہ رجب میں ساٹھ رکعت نماز اس طرح پڑھے کہ ہر شب میں دو رکعت بجا لائے جس کی ہر رکعت میں سورۂ حمد ایک مرتبہ، سورۂ کافرون تین مرتبہ اور سورۂ قل ھو اللہ ایک مرتبہ پڑھے اور جب سلام دے چکے تو اپنے ہاتھ بلند کر کے یہ پڑھے:


لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَحْدَھٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں

لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ

حکومت اسی کی اور حمد اسی کیلئے ہے

یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَا یَمُوْتُ بِیَدِھِ الْخَیْرُ

وہ زندہ کرتا اور موت دیتا ہے وہ زندہ ہے اسے موت نہیں ہر بھلائی اس کے ہاتھ میں ہے

وَھُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ وَاِلَیْہِ الْمَصِیْرُ

اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اور بازگشت اسی کی طرف ہے

وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ

نہیں کوئی طاقت و قوت مگر جو بلند و بزرگ خدا سے ہے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ

اے معبود ! نبی امّی محمدؐ پر اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما۔

یہ دعا پڑھنے کے بعد دونوں ہاتھ اپنے منہ پر پھیرے۔ حضرت رسول اللہ سے روایت ہوئی ہے کہ جو شخص یہ عمل انجام دے حق تعالیٰ اس کی دعا قبول کرے گا اور اسے ساٹھ حج اور ساٹھ عمرہ کا ثواب عطا فرمائے گا۔

📓 مفاتیح الجنان
🎗️ 
⭐🎗️⭐🎗️⭐



🚩🕋🏵️ *🌻حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت تھی جب رجب کا چاند دیکھتے تو یہ دعا پڑھتے تھے۔*


اَللّٰھُمَّ بَارِكْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَشَعْبَانَ وَبَلَّغْنَا شَھْرَ رَمَضَانَ وَأَعِنَّا عَلَی الصَّیَامِ وَالْقِیَاِم وَحِفْظِ اللِّسَانِ وَغَضِّ الْبَصَرِ وَلَا تَجْعَلْ حَظَّنَا مِنْہُ الْجُوْعَ وَالْعَطَشَ


🤲🏻اے معبود ! رجب اور شعبان میں ہم پر برکت نازل فرما اور ہمیں رمضان کے مہینے میں داخل فرما اور ہماری مدد کر دن کے روزے، رات کے قیام، زبان کو روکنے اور نگاہیں نیچی رکھنے میں اور اس مہینے میں ہمارا حصہ محض بھوک وپیاس قرار نہ دے۔

📚 مفاتیح الجنان

🏵️🔷🏵️🔷🏵️


ماہ رجب میں مسنون کچھ اذکار جو پورے مہینے میں پڑھ سکتے ہیں۔


ضروری نہیں سب ذکر ایک ہی دن میں پوری کریں بلکہ ہر دن کچھ مقدار پڑھ کر مہینے میں تعداد پوری کرسکتے ہیں۔



اھم ترین اعمال ماه رجب مندرجہ ذیل ہیں :👇

1۔ پورے ماہ رجب میں روزه رکھنا خصوصا پہلے دن و وسط ماہ اور اخری روز

2-غسل کرنا پہلے دن،وسط ماہ  وآخری دن 

3-استغفارکرنا 

🔘 *خلاصہ اذکار ماه رجب المرجب*

🔹پورے ماه رجب 1000مرتبه پڑھے:👇

*أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِى لا إِلَهَ إِلا هُوَ وَحْدَهُ لا شَرِیكَ لَهُ وَ أَتُوبُ إِلَیْهِ*

نوٹ: روزانہ 34 مرتبہ


🔸پورے ماه رجب 1000مرتبه:👇

لا إلَهَ اِلاَّ اللهُ 

نوٹ: روزانہ 34 مرتبہ 

🔹پورے ماه رجب ہر روز 70 مرتبه کہے:👇

*أَسْتَغْفِرُ اللهَ وَ أَتُوبُ إِلَیْهِ*


بخشش چاہتا ہوں اور اسی کے حضور توبہ کرتا ہوں

اور پھر اپنے ہاتھوں کو بلند کر کے کہے

اَللّٰھُمَّ اغْفَرْلِیْ وَتُبْ عَلَیَّ


اے معبود! مجھے بخش دے اور توبہ قبول کر لے



🔸پورے ماه رجب 400 مرتبه یہ ذکر پڑھیں:👇

*أَسْتَغْفِرُ اللهَ ذُوالْجَلالِ وَ الْإِكْرَامِ مِنْ جَمِیعِ الذُّنُوبِ وَ الْآثَامِ*

نوٹ: روزانہ 14 مرتبہ



🔹پورے ماه رجب میں:👇

1000 مرتبہ  سوره توحید *قل هو الله أحد* کی تلاوت.

نوٹ: روزانہ 34 مرتبہ

♦️ہر روز ۱۰ مرتبه پڑھیں:👇

*أَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِى لا إِلَهَ إِلا هُوَ وَ أَسْأَلُهُ التَّوْبَةَ*

📌.  رجب کے ہر جمعہ کے دن سو مرتبہ سورہ قل ھو اللہ پڑھیں۔

📌. ہر روز درج ذیل سورتوں اور ذکر کا ورد کریں:

ےفث
سورہ حَمد تین مرتبہ

آيهُ الكُرسي تین مرتبہ

قُل يا اَيُّهَا الكافِرون تین مرتبہ

قُل هُوَ اللهُ اَحَدٌ تین مرتبہ

قُل اَعوذُ بِرَبِّ الفَلَقِ تین مرتبہ

قُل اَعوذُ بِرَبِّ النّاسِ تین مرتبہ

اس کے بعد تین مرتبہ کہے:

سُبْحَانَ اللَّهِ وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَ لاَ إلَهَ إلاَّ اللَّهُ وَ اللَّهُ أَكْبَرُ


پھر تین مرتبہ کہے

وَ لاَ حَوْلَ وَ لاَ قُوَّهَ إلاَّ بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيم 

خژبظ
تین مرتبہ کہے:

اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَي مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ

تین مرتبہ کہے:

اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِينَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ

پھر 400 مرتبہ کہے:

أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَ أَتُوبُ إلَيْهِ

تو اگر وہ اس مہینے میں مر جائے تو حق تعالیٰ اس ماہ کی برکت سے اس پر راضی ہو گا اور آتش جہنم اسے نہ چھوئے گی۔



Comments

Popular posts from this blog

 👈 دعائے کمیل (مفاتیح الجنان مع اردو ترجمہ)

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ

ماہِ صفر میں پیش آنے والے اہم واقعات اور مناسبتیں: