*لیلتہ الرغائب کی فضیلت و اعمال

 *🌴لیلتہ الرغائب کی فضیلت و اعمال🌴*


لیلتہ الرغائب کیا ہے؟


*ماہِ رجب کی پہلی شب جمعہ کو لیلتہ الرغائب کہا جاتا ہے۔*


🌙 لیلتہ الرغائب کی فضیلت

شیخ طوسیؒ اپنے اسناد میں *نبیِ  کریمؐ* سے روایت کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا:


*لٙا تٙغْفِلُوْا عٙنْ اٙوّٙلِ لٙیْلٙةِ الْجُمُعٙةِ*

یعنی(ماہِ رجب کی) پہلی شب جمعہ سے غافل نہ ہو۔

یہ وہ رات ہے جس کو ملائکہ *لیلتہ الرغائب* یعنی رغبت و شوق والی رات کہتے ہیں


🌙اِس رات کی فضیلت میں سے یہ ہے کہ اِسکی وجہ سے بیشمار گناہ بخشے جائیں گے اور جو شخص اِس شب کی مخصوص نماز کو پڑھے جب اُسکی قبر کی پہلی رات آئے گی تو خدا اُس نماز کا ثواب اُسکی قبر میں بھیجے گا خوبصورت شکل میں فصیح زبان کے ساتھ وہ اُس سے کہے گی اے میرے دوست تجھ کو بشارت ہو کہ نجات پا گیا ہر سختی اور مصیبت سے۔

 وہ پوچھے گا کہ تو کون ہے؟ خدا کی قسم میں نے تجھ سے بہتر چہرہ نہیں دیکھا اور تجھ سے زیادہ میٹھا کلام نہیں سنا تجھ سے اچھی خوشبو نہیں سونگھی، تو وہ جواب دے گی کہ میں تمہاری وہ نماز ہوں جو فلاں رات فلاں مہینہ اور فلاں سال میں بجا لایا تھا میں آج تمہارے پاس آئی ہوں تاکہ تمہارا حق ادا کروں اور تمہاری مونس تنہائی بنوں اور تمہاری وحشت کو دور کروں اور جب صور پھونکا جائے گا تو میں تم پر سایہ کروں گی قیامت میں خوشا بحال کہ تم سے نیکی معدوم نہیں ہوئی


*لیلتہ الرغائب کے اعمال*


🔸️ ماہِ رجب کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھے 

🔸️جب شبِ جمعہ ہو جائے تو نمازِ مغرب و عشاء کے درمیان بارہ رکعت نماز ادا کرے

🔸️ ہر دو رکعت پر سلام پڑھے، 

🔸️ ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد تین مرتبہ سورہ قدر اور بارہ مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔


🔸️نماز سے فارغ ہونے کے بعد ستر{70} مرتبہ اِسطرح صلوات پڑھے۔

اَللّٰھُمَّ صل ِّ عَلیٰ مُحَمَّدِ(نِ)النَّبِیِّ الاُمِّیِ وَ عَلیٰ اٰلِہٖ۔


🔸️پھر سجدے میں جائیں اور ستر{70} مرتبہ کہیں:

سُبُوْحٌ قُدُّوسٌ رٙبُّ الْمٙلٙآ ئِکٙةِ وٙالرُّوْحِ۔


🔸️پھر سجدے سے سر اٹھائیں اور ستر{70}مرتبہ کہیں:

رَبّ ِ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَتَجَاوَزْ عَمَّا تَعْلَمُ اَنَّكَ اَنْتَ الْعَلُِّي اْلاَ عْظَمُ۔


🔸️ پھر سجدے میں جائیں اور ستر{70} مرتبہ کہیں:

سُبُوْحٌ قُدُّوسٌ رٙبُّ الْمٙلٙآ ئِکٙةِ وٙالرُّوْحِ۔


پھر اپنی حاجات طلب کریں

Comments

Popular posts from this blog

 👈 دعائے کمیل (مفاتیح الجنان مع اردو ترجمہ)

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ

ماہِ صفر میں پیش آنے والے اہم واقعات اور مناسبتیں: